#514

مصنف : حبیب الرحمن

مشاہدات : 51110

معاشرتی معاملات(مطالعہ حدیث کورس)

  • صفحات: 47
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1175 (PKR)
(جمعہ 08 فروری 2013ء) ناشر : دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد

انیسویں اور بیسویں صدی میں غیر مسلم مستشرقین Goldzehar اور Guillau me وغیرہ نے دین اسلام کے دو بنیادی ماخذ میں سے ایک کو موضوع تحقیق بناتے ہوئے مغربی ذرائع علم اور اپنے زیر تربیت مسلم محققین کو بڑی حد تک یہ بات باور کرا دی کہ حدیث کی حیثیت ایک غیر معتبر تاریخی بلکہ قیاسی بیان کی سی ہے، اس میں مختلف محرکات کے سبب تعریفی و توصیفی بیانات کو شامل کر لیا گیا ہے اور بہت سی گردش کرنے والی افواہوں کو جگہ دے دی گئی ہے۔ اس سب کے پیچھے یہ مقصد کار فرما تھا کہ دینی علوم سے غیر متعارف ذہن اس نہج پر سوچنا شروع کر دے کہ ایک مسلمان کے لیے زیادہ محفوظ یہی ہے کہ وہ قرآن کریم پر اکتفا کر لے اور حدیث کے معاملہ میں پڑ کر بلاوجہ اپنے آپ کو پریشان نہ کرے۔ اس غلط فکر کی اصلاح الحمد للہ امت مسلمہ کے اہل علم نے بروقت کی اور اعلیٰ تحقیقی و علمی سطح پر ان شکوک و شبہات کا مدلل، تاریخی اور عقلی جواب فراہم کیا۔ دعوۃ اکیڈمی اسلام آباد کی جانب سے مطالعہ حدیث کورس ایک ایسی کوشش ہے جس میں مستند اور تحقیقی مواد کو سادہ اور مختصر انداز سے 24 دروس میں مرتب کیا گیا ہے۔ اس وقت آپ کے سامنے مطالعہ حدیث کورس کا انیسواں حصہ ہے۔ جس کا موضوع ’معاشرتی معاملات‘ ہے۔ ایک گھر کی محدود ترین اجتماعیت سے باہر ایک وسیع اجتماعیت ہوتی ہے جسے معاشرہ کہا جاتا ہے، اس کے بارے میں اسلام کے بعض بنیادی تصورات ہیں جن سےاسلام کے معاشرتی نظام کو سمجھنے کے لیے آگاہ ہونا ضروری ہے۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

5

تعارف یونٹ

 

7

آیات قرآنی

 

8

احادیث نبوی ﷺ

 

9

اسلام میں عزت وذلت کا معیار

 

9

پڑوسیوں کے حقوق

 

10

پڑوس کا مقام

 

11

پڑوسیوں کی خبر گیری

 

11

پڑوسیوں کے مابین تحائف کی اہمیت

 

12

مستحق ترین پڑوسی

 

12

پڑوسیوں سے حسن سلوک اللہ اور اس کے رسول سے محبت کا ذریعہ ہے

 

13

پڑوسی کے ساتھ سلوک کا نتیجہ

 

14

قیامت کے دن پہلا مقدمہ

 

15

کمزور اور حاجت مند طبقوں کی کفالت وسرپرستی

 

16

مفلسوں کے ساتھ خدا کا تعلق

 

17

ہمدردی کا مستحق مسکین

 

19

سنگدلی کا علاج مسکینوں اور یتیموں سے حسن سلوک میں ہے

 

20

خادموں کے ساتھ حسن سلوک

 

21

خدام کا طعام ولباس کیسا ہو؟

 

22

کھانے میں خد امین کی شرکت

 

22

رفقائے سفر کی خدمت کرنے کی مسابقت

 

24

زائد از ضرورت چیزیں رفیق سفر کو دینا

 

25

شیطان کے گھر اور سواریاں

 

26

راستہ روکنے کی مذمت

 

27

بیمار کی عیادت

 

28

غیر مسلم کی عیادت

 

29

عیادت کے آداب

 

29

مسلمان کے باہمی حقوق

 

30

نیک افراد کی لغرشوں سے درگزر کرنے کا حکم

 

32

کسی مسلمان کی عزت وآبرو سے کھیلنے کا عبرتناک انجام

 

33

معاشرے میں ایک دوسرے کی اصلاح

 

33

مسلمان کی مدد

 

34

مسلمانوں کی پردہ دری منافقوں کا کام ہے

 

35

مسلمان بھائی کے لیے پسندوناپسند کا پیمانہ

 

36

اسلامی معاشرے میں اخوت ایک محکم عبارت

 

38

مسلمانوں کی باہمی شفقت اور رحمت کی مثال

 

39

جانوروں سے اچھا سلوک اوراس کا صلہ

 

40

ذبح کے آداب

 

41

خلاصہ کلام

 

44

فہرست مصادر ومراجع

 

46

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 2587
  • اس ہفتے کے قارئین 157749
  • اس ماہ کے قارئین 593234
  • کل قارئین107259996
  • کل کتب8802

موضوعاتی فہرست