#2535

مصنف : مولانا بشیر احمد حسینی

مشاہدات : 1876

محمدیم کون ہیں

  • صفحات: 98
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1960 (PKR)
(ہفتہ 11 اکتوبر 2014ء) ناشر : اسلامی کتب خانہ شور کوٹ جھنگ

چونکہ نبی کریم ﷺ کو اللہ  تعالی نے ایک عالمگیر دین دیکر دنیا میں بھیجنا تھا ،چنانچہ ان کی آمد کے تذکرے  تورات وانجیل اور زبور  جیسی آسمانی کتب میں بھی موجود تھے۔انجیل برنا باس اناجیل اربعہ میں  سے سب سے  زیادہ معتبر اور مستند انجیل ہے ،جو سیدنا عیسی  ؑ کی تعلیمات و سیرت اور اقوال کے بہت زیادہ قریب  ہے۔یہ عیسائیوں کی اپنی بد قسمتی ہے کہ وہ اس انجیل کے ذریعہ سے اپنے عقائد کی تصحیح اور سیدنا  عیسی﷤ کی اصل تعلیمات کو جاننے کا جو موقع ان کو ملا تھا اسے محض ضد کی بنا پر انہوں نے کھو دیا ہے۔ اس انجیل میں متعدد ایسی بشارتیں پائی جاتی  ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے بارے میں برنا باس نے سیدنا عیسیٰ﷤سے روایت کی ہیں ۔ ان بشارتوں میں کہیں سیدنا عیسیٰ﷤نبی کریم ﷺ کا نام لیتے ہیں ، کہیں ’’ رسول اللہ ‘‘ کہتے ہیں ، کہیں آپ کے لیے ’’ مسیح‘‘ کا لفظ استعمال کرتے ہیں ، کہیں ’’قابل تعریف‘‘(Admirable) کہتے ہیں ، اور کہیں صاف صاف ایسے فقرے ارشاد فرماتے ہیں جو بالکل لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے ہم معنی ہیں ۔اسی طرح انجیل  یوحنا میں  تین مقامات  میں لفظ""فارقلیط "" آ یاہے۔ ''فارقلیط''کلمہ ٔ یونانی ہے جس کا معنی کسی شخص کی تعریف اور حمد و ثنا بیان کرنے کے ہیں اور فرانسیسی زبان میں بھی اس لفظ کا معنی ''پاراکلت'' یعنی یونانی ''فارقلیط'' کاہی مفہوم ہے جو عربی میں لفظ محمد ﷺ کا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب"محمڈیم کون ہے؟"  مولانا بشیر احمد حسینی  کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے  بائیبل میں موجود نبی کریم ﷺ  کی آمدکے متعلق سیدنا سلیمان ﷤کی بشارت کے موضوع پر روشنی ڈالی ہے۔اور اہل کتاب کو قبول اسلام کی دعوت حق دی گئی ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

3

پہلی بات الہاقی فقرات

 

4

دوسری بات دھندلے مقامات

 

7

تیسری بات غلط تراجم کا انکشاف

 

11

چوتھی بات تحریف کا اعتراف

 

16

تصحیف اور تحریف میں فرق

 

23

غلط فہمی کا ازالہ

 

24

غزل الغزلات مسیحی علماء کی نظر میں

 

31

بشارت کا مصداق

 

33

اللہ رب العزت کی قدرت و حکمت

 

37

ساقی کوثر غیروں کی نظر میں

 

42

سیرت محمدی کی تالیف کی ضرورت

 

45

پانچ باتیں

 

51

 

آپ کے براؤزر میں پی ڈی ایف کا کوئی پلگن مجود نہیں. اس کے بجاے آپ یہاں کلک کر کے پی ڈی ایف ڈونلوڈ کر سکتے ہیں.

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 479
  • اس ہفتے کے قارئین 11948
  • اس ماہ کے قارئین 67137
  • کل قارئین52979136

موضوعاتی فہرست