#1103

مصنف : ارشاد الحق اثری

مشاہدات : 21230

مشاجرات صحابہ ؓ اور سلف کا موقف

  • صفحات: 123
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3690 (PKR)
(پیر 20 فروری 2012ء) ناشر : ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد

صحابہ کرامؓ کی عظمت کیلئے یہ بات ہی کافی ہے کہ اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ نے ان کو اس دنیا میں ہی اپنی رضا و خوشنودگی کی خوش خبری سنا دی تھی۔ قرآن کریم نے بھی ان کو ’’خیر امت‘‘ اور ’’امت وسط‘‘ سے تعبیر کیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ دشمنان اسلام نے بھی صحابہ کرام کی نفوس قدسیہ کو ہدف تنقید بنانا شروع کر دیا تھا اور یہ سلسلہ ہنوز جاری و ساری ہے۔ زیر نظر کتاب محقق عالم دین ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کی ایک علمی و تحقیقی کاوش ہے جس میں انہوں نے صحابہ کرامؓ کا بھرپور دفاع کرت ہوئے اس بات کو پایۂ ثبوت تک پہنچایا ہے کہ صحابہ کرامؓ اپنے باہمی مشاجرات و اختلافات کے باوجود عادل و صادق ہیں۔ امت کے ھدی خواں ہیں اور تمام سلف کا بھی یہی موقف ہے۔ اِس کتاب میں قابل مصنف نے یہ عرض کرنے کی کوشش کی ہے کہ تمام اہل سنت اور سلف امت کے نزدیک مشاجرات صحابہؓ کا حکم کیا ہے تاکہ عامۃ الناس اسے پڑھ کر صحابہ کرام کے بارے اپنے عقائد و نظریات کی اصلاح کر سکیں اور اس طرح کی مباحث و مسائل کو زیر بحث لانے سے گریز کریں جو مشاجرات صحابہ و اختلافات صحابہ پر مشتمل ہوں۔ کتاب میں قدیم و جدید علماء عرب و عجم کے ان اقوال، آراء اور فتاویٰ کا بیان ہے جو مشاجرات صحابہ سے متعلق ہیں۔ کتاب ہذا میں طوالت کے خدشہ کے تحت مقامِ صحابہ، عدالت صحابہ اور سبّ صحابہ کے متعلقات و مباحث پر قصدًا چھوڑ دیا گیا ہے۔ صرف مشاجرات صحابہ کے حوالے سے ائمہ و فقہاء کے اقوال و آراء اور فتاویٰ جات کو نقل کیا گیا ہے۔ کتاب خاص علمی تناظر میں لکھی گئی ہے۔ جو قابل مطالعہ اور لائق تعریف ہے۔(آ۔ہ)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

5

عظمت صحابہ ؓ

 

8

صحابہ کے بارے میں ناگوار بات سننا گوارہ نہ تھا

 

11

مشاجرات صحابہ میں سلف کا موقف

 

25

امام شافعی کا فرمان

 

26

امام  احمد کےارشادات

 

27

حضرت عبداللہ بن عمر ؓاور حضرت معاویہ ؓمومنوں کے ماموں ہیں

 

28

امام حماد بن اسامہ کا قول

 

35

امام ابوحنیفہ کا موقف

 

46

امام بخاری اور ان کے 1080شیوخ کا عقیدہ

 

52

امام الحرمین کا فرمان

 

59

امام نووی کا فرمان

 

60

علامہ سبکی کی وضاحت

 

78

علامہ شعرانی کا فرمان

 

88

علامہ قرطبی کا تبصرہ

 

90

مقتولین کا حکم

 

93

قاضی ثناءاللہ پانی پتی کا موقف

 

110

نواب صدیق حسن کا بیان

 

116

شیخ الکل میاں نذیر حسین محدث دہلوی کا فتوی

 

116

 

آپ کے براؤزر میں پی ڈی ایف کا کوئی پلگن مجود نہیں. اس کے بجاے آپ یہاں کلک کر کے پی ڈی ایف ڈونلوڈ کر سکتے ہیں.

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1890
  • اس ہفتے کے قارئین 16168
  • اس ماہ کے قارئین 33175
  • کل قارئین55297486

موضوعاتی فہرست