#2209

مصنف : عدنان طرشہ

مشاہدات : 12130

نبی کریم ﷺ کی پسند اور ناپسند

  • صفحات: 803
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 20075 (PKR)
(جمعہ 09 جنوری 2015ء) ناشر : دار الکتاب والسنہ، لاہور

نبی کر یم ﷺ کی پسند وناپسند ہر مسلمان کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے  کیونکہ اسی معیار پر اس کی کامیابی یا ناکامی کا انحصار ہے ۔اگر آپﷺ پر ایمان لانے  والے  آپ  کے امتی آپﷺ کےپسندیدہ کام کریں گے تو اللہ   ورسول ﷺ ان سے راضی  اور خوش ہوں گے تو اللہ تعالی ٰ ان کو مزید نعمتوں اور بھلائیوں سے نوازے گا ۔لیکن اگر وہ   اللہ ورسول کےناپسندیدہ کام کریں گے  تو وہ ان سے ناراض ہوں گے  اور اللہ تعالی  انہیں سزا دےگا۔پہلی صورت میں بندوں کےلیے  کامیابی  اور فلاح  ہے  اور دوسری   صورت میں ان کے لیے   ناکامی اور خسارا ہے ۔لہذا یہ ضروری ہے کہ ہم دنیا  اور آخرت  میں اپنی کامیابی اور فلاح کےلیے  صرف وہی  کام کریں جو اللہ تعالیٰ اور نبی ﷺ کوپسند ہیں اور جن کے  کرنے کا ہمیں حکم دیا  گیا ہے خواہ وہ حکم  ہمیں  قرآن مجید   کے ذریعے  سےدیا گیا ہے یا سنت  کےذریعے سے ۔اسی طرح ہمیں دنیا اور آخرت میں ناکامی  اور خسارے  سےبچنے کے لیے  ایسے کاموں سےباز رہنا چاہیے جو  اللہ تعالیٰ  کو ناپسند ہیں اور جن سے اس نے  ہمیں منع فرمایا ہے  خواہ وہ ممانعت قرآن میں کی گئی  ہو یا سنت میں ۔اور ایمان  کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ ایسے کام کیے جائیں جن سے اللہ  اور اس کا رسول ﷺ راضی ہو  جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے : وَاللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَقُّ أَنْ يُرْضُوهُ إِنْ كَانُوا مُؤْمِنِين (سورۃ توبہ :62)’’اللہ  اور اس کے رسول ﷺ زیادہ حق دار ہیں  کہ انہیں راضی کریں اگر  وہ مومن  ہیں ‘‘زیر نظر کتاب ’’نبی کریم ﷺ کی پسند اور ناپسند‘‘ شیخ عدنان الطرشہ کی  عربی کتاب  ماذا يحب النبي محمد  وماذا يكره  کا  سلیس ترجمہ ہے ۔ مصنف  موصوف نے اس کتاب کو  چھ ابواب   میں تقسیم کر کے  نبی  مکرم ﷺ کی   ہر ہر پسند   اور ناپسند کی  اس طرح وضاحت کردی ہے  کہ جس طرح صحیح احادیث مبارکہ میں  ان کا ذکر  آیا ہے ۔اور مصنف نے کوشش کی ہے کہ اس ضمن میں کوئی ضعیف اور منکر ،موضوع روایت کتاب ہذا  میں شامل نہ ہونے پائے ۔انہو ں نے ان احادیث کی وضاحت  کرنے اور ہر ہر  موضوع کو باسلوب احسن واضح کرنے  کےلیے  انداز نہایت آسان اور دلکش اختیار  کیا ہے۔اسی طرح ضرورت اس بات کی تھی کہ  مصنف نے جس عرق ریزی سے  کتاب ہذا  کو مرتب کیا ہے  اسی  انداز  میں اس کا اردو ترجمہ بھی شاندار ہو۔چنانچہ    کئی  ضخیم کتب کے مصنف ومترجم  ابو یحیٰ محمد زکریا زاہد ﷾ نے  اپنی فنی مہارت کے  ساتھ کتاب ہذا کا ترجمہ  اس انداز میں کیا ہے  کہ یہ ترجمہ’’نبی کریم  ﷺ کی پسند اور ناپسند‘‘ اصل تصنیف معلوم ہوتی ہے ۔ترجمہ بامحاورہ  ہونے کے ساتھ ساتھ  آسان فہم اوراردو ادب کی چاشنی سے یوں لبریز ہےکہ پڑھنے والے کا دل کرتا ہے   کتاب شروع کرے تو مکمل کر کے  ہی دم لے ۔اللہ  تعالیٰ اس کتاب کو  اہل ایمان کی اصلاح کا ذریعہ بنائے اور  مصنف،مترجم   وناشرین کی  خدمات کو  قبول فرمائے (آمین)  (م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

خطبہ مسنونہ

 

19

انتہائی اہم سخن اولین

 

21

مقدمہ

 

40

پہلا باب عبادات میں سے محبوب اعمال

 

45

تمہید

 

45

نبی کریم ﷺ کی ایمان سے محبت

 

45

ارکان اسلام کی تفصیل

 

49

نبی معظم ﷺ کی نماز پنجگانہ سے محبت اور خوشی

 

53

نبی کریم ﷺ سنت نماز گھر میں ادا کرنا پسند فرماتے

 

67

رسول اللہ ﷺ اپنی امت سے تخفیف کو پسند فرماتے

 

81

نبی کریم ﷺ کی آخرت کے ساتھ پسندیدگی

 

118

نبی مکرمﷺ دوسروں سے قرآن سننا پسند فرماتے تھے

 

151

نبی کریم ﷺ کی پسند شہادت کی موت

 

192

نبی مکرم ﷺ جماعت کو پسند فرماتے

 

234

دوسرا باب نبی کریم ﷺ کے ہاں محبوب اور ناپسندیدہ لوگ

 

239

تمہید

 

239

نبی کریم ﷺ کے محبوب لوگ

 

244

نبی کریم ﷺ کے نزدیک نا پسندیدہ لوگ

 

472

تیسرا باب معاملات میں نبی اکرمﷺ کی پسند اور نا پسند

 

513

رسول اللہ ﷺ کے پسندیدہ امور

 

513

رسول اللہ ﷺ کے ناپسندیدہ امور

 

554

چوتھا باب نبی مکرم ﷺ کے روئے زمین میں سب سے پسندیدہ مقامات

 

673

پانچواں باب نبی مکرم ﷺ کے پسندیدہ و ناپسندیدہ کھانے اور مشروبات

 

721

چھٹا باب نبی مکرم ﷺ کے پسندیدہ و ناپسندیدہ لباس اور دیگر اشیاء

 

759

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 48055
  • اس ہفتے کے قارئین 127007
  • اس ماہ کے قارئین 562492
  • کل قارئین107229254
  • کل کتب8802

موضوعاتی فہرست