#927

مصنف : عبد المنان راسخ

مشاہدات : 31060

نرمی

  • صفحات: 81
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2430 (PKR)
(اتوار 16 اکتوبر 2011ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور

آپ ﷺ کا ارشاد ہے’’ جس چیز میں نرمی آ جاتی ہے  اسے خوبصورت بنا دیتی ہے او رجس چیز  سے چلی جاتی ہے  اس کی قدر و قیمت کم کر دیتی ہے۔‘‘نرمی ایک بڑا اخلاقی وصف ہے جو شخصیت پر مثبت اثرات چھوڑتا ہے ۔ اسی وجہ سےانبیاء  خود بھی  نرم خو  او ررحمت و رافت کا مجسمہ ہوتے ہیں اور اپنے پیروں کاروں کو بھی اس کی تلقین کرتے ہیں۔ زیر تبصرہ  کتاب میں مولانا  عبدالمنان راسخ نے  بڑی خوبصورتی سے اس موضوع کا احاطہ کیا ہے ۔انہوں نے نرمی کے ضمن میں زندگی کے تمام گوشو ں  کو زیر بحث لانے کی کوشش کی ہے مثلا ماں باپ کے ساتھ نرمی، بیوی بچوں کے ساتھ نرمی،ہمسایوں کے ساتھ نرمی، مہمانوں کے ساتھ نرمی،سائلین اور مزدورں کے ساتھ نرمی، دشمنوں اور غیرمسلموں کے ساتھ نرمی۔اور اسی طرح انسانوں کے ساتھ ساتھ حیوانوں کے ساتھ نرمی پر بھی بحث کی ہے۔موصوف  زندگی کے ان تمام گوشوں کو 54 احادیث  کے تحت زیر بحث لائے ہیں ۔اور احادیث میں رطب ویابس کے بجائے  صحت کا التزام کیا ہے ۔ موصوف   نے قلم اٹھاتے ہوئے اعتدال پسندی کا مظاہرہ کیا ہے  جو کتاب کے منہج سے واضح ہے ۔ کتاب کا منہج ان الفاظ میں بیان کرتے ہیں:اپنے موقف ،عقیدے ،اور نظریئے میں جو صحیح کتاب وسنت سے ثابت ہے اس میں کوئی لچک ،سمجھوتہ یا ڈھیل نہیں ہونی چاہیے البتہ اپنے افکار و نظریات اور ما فی الضمیر کو بیان کرتے  وقت شستگی ،شائستگی اور شگفتی کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔(ناصف)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

چمکتے موتی

 

3

عرض راسخ

 

8

انتساب

 

10

احادیث مبارکہ

 

11

نرمی اور قرآن

 

13

نرمی احادیث شریفہ کی روشنی میں

 

18

عبادات میں نرمی

 

25

ماں باپ سے نرمی

 

30

بیوی سے نرمی

 

32

بچوں سےنرمی

 

34

بچیوں سے نرمی

 

36

خادموں سے نرمی

 

38

مہمانوں سے نرمی

 

40

ہمسایوں سے نرمی

 

43

بھوکے پیاسے سے نرمی

 

44

سوال کرنے والے سے نرمی

 

49

مقروض ،تنگدست سے نرمی

 

52

قرض لینے والا مطالبہ کرے تو؟

 

54

خرید وفروخت میں نرمی

 

54

جاہل سے نرمی

 

55

غیر مسلم سے نرمی

 

57

دشمن سے نرمی

 

59

حیوانوں سے نرمی

 

63

نرمی ہی نرمی

 

66

حد درجہ نرمی

 

69

نرمی کی ایک اور جھلک

 

72

اے اللہ کے رسول !میں زنا کرنا چاہتا ہوں

 

78

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 14656
  • اس ہفتے کے قارئین 379942
  • اس ماہ کے قارئین 379942
  • کل قارئین111987270
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست