#2100

مصنف : حافظ صلاح الدین یوسف

مشاہدات : 7736

قبر پرستی ایک حقیقت پسندانہ جائزہ

  • صفحات: 122
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2440 (PKR)
(جمعرات 20 نومبر 2014ء) ناشر : دار الدعوۃ السلفیہ، لاہور

آخرت کی یاد سے دنیوی زندگی کی بے ثباتی اور ناپائیداری کا احساس ہوتا ہے اور آخرت کی حقیقی زندگی کے لئے حسنِ عمل کا جذبہ اور رغبت پیدا ہوتی ہے۔ یادِ آخرت کا اہم ذریعہ زیارتِ قبور ہے۔ شہرِ خاموشاں میں جاکر ہی بدرجۂ اتم یہ احساس ہوتا ہے کہ موت کتنی بڑی حقیقت ہے جس کا مزہ ہر شخص چکھے گا۔ ابتدائے آفرینش سے آج تک یہ سلسلہ جاری ہے اور تا قیامت جاری رہے گا۔ جلیل القدر انبیاء ؑ مبعوث ہوئے اور باری باری موت کا مزہ چکھتے رہے۔ اسی طرح بزعمِ خویش خدائی کا دعویٰ کرنے والے بھی آئے، دارا و سکندر جیسے بادشاہ بھی گزرے لیکن موت کی آہنی گرفت سے کوئی بھی بچ نہ سکا۔ اگر اتنے نامور لوگوں کو بھی موت نے نہ چھوڑا تو ہم اور تم اس کے تصرف سے کیسے چھوٹ سکتے ہیں۔موت کی یاد تازہ کرنے کے لئے قبروں کی زیارت کرنا تو درست ہے لیکن قبر والوں سے جا  کرمدد مانگنا ،قبروں پر چڑھاوے چڑھانا اور وہاں نذر ونیاز تقسیم کرنا  وغیرہ ایسے اعمال جو  شرک کے درجے کو پہنچ جاتے ہیں۔زیر تبصرہ کتاب" قبر پرستی (ایک حقیقت پسندانہ جائزہ)" جماعت اہل حدیث کے معروف عالم دین مفسر قرآن محترم مولانا حافظ صلاح الدین﷾ کی تصنیف ہے۔یہ کتاب درحقیقت رد قبر پرستی کے موضوع پر لکھے گئے ان کے متعدد مضامین کا مجموعہ ہے۔جو مختلف اوقات میں معروف اہل حدیث مجلے الاعتصام میں چھپتے رہے اور احباب کے اصرار پر بعد میں انہیں ایک کتاب کی شکل میں طبع کر دیا گیا ہے۔موصوف کی اس کے علاوہ بھی بے شمار مفید اور علمی کتب ہیں،جن میں سے تفسیر احسن البیان سب سے زیادہ قابل ذکر ہے۔اللہ تعالی مولف کی فروغ دین کی ان تمام خدمات کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)
 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

4

غیر اللہ کو مدد کےلیے پکارنا شرک ہے یا نہیں

 

5

دعوت توحید

 

22

قبر پرستی کی ایک وکالت کا جائزہ

 

31

بزرگان دین کی قبروں پر میلوں ٹھیلوں کا اہتمام

 

54

قبروں میں مدفون بزرگ اور حضرت شاہ ولی اللہ 

 

61

محکمہ اوقاف کے ذرائع آمدنی

 

70

نوائے وقت کے کالم نور بصیرت کے جواب میں کچھ بدعات کے بارے میں

 

75

حرمین شریفین سلطان عبد العزیز اور انہدام قبور

 

98

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 15653
  • اس ہفتے کے قارئین 67702
  • اس ماہ کے قارئین 813866
  • کل قارئین105684987
  • کل کتب8780

موضوعاتی فہرست