#3686

مصنف : عبد الرشید انصاری

مشاہدات : 4095

قوم کی بیٹی کی کہانی ایک دردمند کی زبانی

  • صفحات: 82
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1640 (PKR)
(اتوار 22 مئی 2016ء) ناشر : زاہد بشیر پرنٹرز، لاہور

اسلام عفت  و عصمت اور پاکیزگی قلب و نگاہ کا دین ہے۔ اسلام زمانہ جاہلیت کی غیر انسانی طفل کشی کی رسم کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ اسلام ہی دنیا کا واحد مذہب ہے جس نے عورتوں کو ان کے اصل مقام و مرتبے سے ہمکنار کیا۔ اس کی عزت و آبرو کے لیے جامع قوانین متعین کیے، عورت کو وراثت میں حقدار ٹھہرایا، اس کے عائلی نظام کو مضبوط کیا۔ اسلام سے پہلے دنیا نے جس قدر ترقی کی تھی، صرف ایک صنف واحد(مرد) کی اخلاقی اور دماغی قوتوں کا کرشمہ تھی۔ مصر، بابل، ایران، یونان اور ہندوستان مختلف تہذیب و تمدن کے چمن آراء تھے لیکن اس میں صنف نازک(عورت) کی آبیاری کا کچھ دخل نہ تھا۔ عورت کو دنیا میں جس نگاہ سے دیکھا جاتا ہے وہ ہر ممالک میں مختلف رہی ہے، مشرق میں عورت مرد کے دامن تقدس کا داغ ہے، اہل یونان اس کو شیطان کہتے ہیں، تورات اس کو لعنت ابدی کا مستحق قرار دیتی ہے، کلیسا اس کو باغ انسانیت کا کانٹا تصور کرتا ہے لیکن اسلام کا نقطہ نظر ان سب سے جدا گانہ ہے۔ اسلام میں عورت نسیم اخلاق کی نکہت اور چہرہ انسانیت کا غازہ سمجھی جاتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب" قوم کی بیٹی کی کہانی ایک درد مند کی زبانی" جس  کو مولانا عبد الرشید انصاری نے بہت احسن انداز سے جمع و ترتیب کے فرائض سر انجام دیے ہیں۔ فاضل مؤلف نے اس میں عورتوں کے متعلق ہمارے معاشرے میں پائے جانے والے چند ایک مسائل کو قرآن و حدیث کی روشنی میں علماء کے فتوجات کو یکساں کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے ہم دعا گو ہیں کہ وہ فاضل مؤلف کو اجر عظیم سے نوازے۔ آمین(عمیر)

عناوین

 

صفحہ نمبر

قومی کی بیٹی کی کہانی ایک درد مند کی زبانی

 

4

عبد الرشید انصاری کا پہلا خط

 

4

عبد الرشید انصاری کا دوسرا  خط

 

18

عبد الرشید انصاری کا تیسرا  خط

 

30

عبد الرشید انصاری کا چوتھا  خط

 

41

عبد الرشید انصاری کا  پانچواں  خط

 

46

عبد الرشید انصاری کا چھٹا  خط

 

64

عبد الرشید انصاری کا ساتواں  خط

 

66

محترمہ باجی ثریا شاہد

 

73

محترمہ شوکت صاحبہ اور جنابہ طوبیٰ صاحبہ

 

78

محترم جناب محمد احمد صاحب

 

80

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 51748
  • اس ہفتے کے قارئین 294631
  • اس ماہ کے قارئین 1040795
  • کل قارئین105911916
  • کل کتب8792

موضوعاتی فہرست