کل کتب 9

دکھائیں
کتب
  • 1 #2085

    مصنف : چوہدری نذر محمد

    مشاہدات : 20084

    احکام القرآن

    (اتوار 09 نومبر 2014ء) ناشر : شیخ غلام علی اینڈ سنز پبلشرز لاہور ، حیدرآباد ، کراچی
    #2085 Book صفحات: 978
    قرآن مجید بے شمار علوم وفنون کا خزینہ ہے۔اس کے متعدد مضامین میں سے ایک اہم ترین مضمون اس کے احکام ہیں۔جو پورے قرآن مجید میں جابجا موجود ہیں ۔احکام القرآن پر مبنی آیات کی تعداد پانچ سو یا اس کے لگ بھگ ہے۔مفسرین کرام نے جہاں پورے قرآن کی تفاسیر لکھی ہیں ،وہیں احکام پر مبنی آیات کو جمع  کر کے الگ سے احکام القرآن  پر مشتمل تفسیری مجموعے مرتب کئے ہیں۔احکام القرآن پر مشتمل کتب میں قرآن مجید کی صرف انہی آیات کی تفسیر کی جاتی ہے جو اپنے اندر کوئی شرعی حکم لئے ہوئے ہیں۔ان کے علاوہ  قصص ،اخبار وغیرہ پر مبنی آیات کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔زیر تبصرہ کتاب ’’  احکام القرآن‘‘ بھی اسی طرز بھی لکھی گئی  چوہدری نذر محمد  کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے تین سو کے قریب موضوعات کے تحت ان موضوعات سے متعلقہ آیات قرآنیہ  کو جمع کر دیا ہے۔انہوں نے آیت قرآنی کا متن اور الفاظ لکھنے کی بجائے اختصار کی غرض سے فقط اس کا ترجمہ دینے پر ہی اکتفاء کیا ہے،اور ساتھ سورۃ اور آیت نمبر لکھ دیا ہے،لیکن اس کا نقصان یہ ہوا ہے کہ آیات کے متن کے بغیر اسے پڑھنا ذرا بوجھل م...
  • 2 #4934

    مصنف : ڈاکٹر ذاکر نائیک

    مشاہدات : 7352

    جدید دور کے مسائل اور قرآن حکیم

    (اتوار 26 نومبر 2017ء) ناشر : اسلامک فاؤنڈیشن، لاہور
    #4934 Book صفحات: 291
    قرآن حکیم اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب ہے۔ یہ اللہ پاک کی طرف سے انسانیت کو عطا ہونے والا مکمل ضابطہ حیات ہے۔ یہ رمضان المبارک کے مہینے میں لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر نازل فرمائی گئی۔پھر اسے تئیس سالوں کے عرصہ میں نبی ﷺپر اتارا گیا۔ یہ جس راستے کی طرف ہماری رہنمائی کرے ہمیں اُسی راہ پر چلتے رہنا چاہیے۔ قرآن اور جدید سائنس یا اسلام اور سائنس، دراصل اسلام اور جدید سائنس کی آپس میں وابستگی، ربط اور موافقیت کو کہا جاتا ہے۔ اور مسلمانوں کا یہ دعویٰ ہے کہ اسلام اور جدید سائنس میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ اور قرآن مجید میں ایک ہزار سے زیادہ آیات سائنس کے متعلق گفتگو کرتی ہیں۔ قرآن میں موجود آیات کے متعلق حقائق جدید سائنس سے مکمل مطابقت رکھتے ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’جدید دور کے مسائل اور قرآن حکیم‘‘ڈاکٹر ذاکر نائیک کے قرآن مجید سے متعلق تین خطابات کو انگریزی سے اردو قالب میں محمد انور آرائیں نے ڈھالا ہے۔پہلا خطبہ قرآن اور بائیبل سائنس کی روشنی میں ، دوسرا خطبہ کیا قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا کلام ہے؟ اور تیسرا خطبہ قرآن اور جدید سائنس پر مبنی ہے۔ان تینوں خطابات میں مستشرقین...
  • 3 #4790

    مصنف : ڈاکٹر حافظ شہباز حسن

    مشاہدات : 10139

    سجدہ تلاوت کے احکام اور آیات سجدہ کا پیغام

    (اتوار 27 اگست 2017ء) ناشر : مکتبہ افکار اسلامی، لاہور
    #4790 Book صفحات: 195
    قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی مقدس اور محترم کتاب ہے۔ جو جن وانس کی ہدایت ورہنمائی کے لیے  نازل کی گئی ہے ۔ اس کا پڑھنا باعث اجراوثواب ہے اوراس پر عمل کرنا تقرب الی اللہ او رنجاتِ اخروی کا ذریعہ ہے ۔ یہ  قرآن باعث اجروثواب اسی وقت ہوگا  کہ جب اس کی تلاوت آدابِ تلاوت کو ملحوظ ِخاطر رکھ کر کی جائے ۔آداب تلاوِت  میں  سے  یہ ہے کہ قرآ ن مجید کی تعلیم اور تلاوت خالصۃً اللہ کی رضا کیلئے ہو جس میں ریا کاری کا دخل نہ ہو ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ سجدہ تلاوت کے احکام اور آیات سجدہ  کا پیغام‘‘  ڈاکٹر حافظ محمد شہباز حسن کاہلوں ، شعبہ علوم اسلامیہ، انجنیئرنگ یونیورسٹی، لاہور۔اس کتاب میں سجدہ تلاوت کےضروری احکامات کو بیان کیا گیا ہے۔اور اس کتاب میں جس مقام پر کسی تفسیر کا حوالہ نہیں دیا گیا وہاں پر محولہ تفسیر کا وہی (زیر بحث) مقام دیکھا  جا سکتا ہے۔گویا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کہ صاحب مصنف اور دیگر ساتھیوں کی اس عمدہ کاوش کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو ان کے لئے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین۔( رفیق الرحمن)
  • 4 #4945

    مصنف : محمد منظور نعمانی

    مشاہدات : 9399

    قرآن آپ سے کیا کہتا ہے

    (ہفتہ 18 نومبر 2017ء) ناشر : ادارہ اسلامیات انار کلی ،لاہور
    #4945 Book صفحات: 259
    ایک زمانہ تھا کہ عام مسلمان قرآن سے بالکل بے نیاز ہوا کرتے تھے۔ گھروں میں قرآن بس تبرک کے طور پر رکھا جاتا تھا۔اس کے ترجمے کا رواج نہ تھا۔ چنانچہ عربی زبان سے ناواقف لوگوں کے لیے اسے سمجھنے کا کوئی سوال نہ تھا۔ عوام الناس میں سے زیادہ نیک لوگ ثواب حاصل کرنے کی غرض سے بلا سمجھے اسے پڑھا کرتے تھے، جبکہ دیگر لوگ بالعموم مردوں کو بخشوانے اور دلہنوں کو قرآن کے سائے میں رخصت کرنے کے لیے اسے استعمال کیا کرتے تھے۔ علماء و محدثین کی کوششوں سے ہمارے ہاں قرآن کو ایک مختلف حیثیت حاصل ہونا شروع ہوئی۔ علما میں قرآن کریم کا ترجمہ اور تفسیر کرنے کا چلن عام ہوا۔ ان کے کیے ہوئے ترجمے گھروں میں رکھے اور پڑھے جانے لگے۔ آہستہ آہستہ قرآن فہمی کی تحریکیں اٹھیں۔ معاشرہ میں قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا رویہ عام ہوا۔  زیر تبصرہ کتاب ’’ قرآن آپ سے کیا کہتا ہے؟‘‘مولانا محمد منظور نعمانی کی ہے۔ جس میں قرآن کریم کی سادہ اور بلیغ دعوت کوقرآن کریم ہی کے الفاظ میں مختصر تشریحات کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر انسانوں کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔اس مقصد کے لیے یہ ک...
  • 5 #4847

    مصنف : ام عبد المتین عظمت فاطمہ

    مشاہدات : 9552

    قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات

    (منگل 03 اکتوبر 2017ء) ناشر : مکتبہ کتاب و سنت، ڈسکہ سیالکوٹ
    #4847 Book صفحات: 499
    قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا کلامِ پاک ہے‘ جو مصادرِ شریعت میں سے اولین مصدر ہے‘ نبیﷺ کا معجزۂ خالدہ اور خوشگوار زندگی کے لیے کامل وشامل آسمانی دستور ہے۔ قرآن کرم ہی تمام جن وانس کے لیے ذریعہ ہدایت اور خزینۂ رحمت ہے۔جو اس کے احکام پر عمل پیرا ہو‘ اسے اللہ تعالیٰ عروج وترقی کی رفعتوں سے آشنا کرتا ہے اور اسے پسِ پشت ڈالنے والوں کو تنزّل واِدبار سے دوچار کر دیتا ہے۔ اس کی تلاوت کرنے کا ثواب اتنا ہے کہ ایک ایک حرف پڑھنے سے دس نیکیاں ملتی ہیں اور قلبی وروحانی اور جسمانی بیماریوں سے شفا کا باعث ہے۔قرآن سیکھنے اور سکھانے والے کو بہترین قرار دیا گیا ہے اور سیکھنے والے کے لیے جنت کے راہیں آسان کر دی جاتی ہیں اور زہریلے جانوروں کے زہر کا تریاق ہے۔ یہ تعویذ‘ گنڈوں‘ جادو ٹونوں اور شیطانی وساوس کا رحمانی علاج ہے۔۔زیرِ تبصرہ کتاب  بھی قرآن مجید کی توضیح وتفسیر پر ہے لیکن اس میں صرف ایک خاص موضوع کے حوالے سے لکھا گیا ہے۔ اس میں قرآن مجید میں وارد اوامر ونوہی کو دو حصوں میں جمع کیا گیا ہے۔ پہلے حصے میں اوامر واحکامات کو اور دوسرے حصے یں نواہی ومنکرات کو۔ گویا یہ کتاب قرآ...
  • 6 #1572

    مصنف : عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی

    مشاہدات : 9377

    قرآنی احکام و مسائل

    (پیر 28 اپریل 2014ء) ناشر : جامعہ علوم اثریہ جہلم
    #1572 Book صفحات: 442
    قرآن مجید اہل اسلام کے دلوں کاسرور اوراہل دل کی آنکھوں کانور ہے آئمہ مجتہدین او رعلماء اسلام نے اس کتابِ دستور ومنشور کی تفسیر کے میدان میں فقید المثال کارنامے سرانجام دیے ہیں ۔مگر ہردو ر میں علمائے کرام نے اس میدان میں مزید کام کی گنجائش کو محسوس کیا اور مبسوط ومختصر تفاسیر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔زیر نظر کتاب '' قرآنی احکام ومسائل ''الشیخ عبد الرحمن بن ناصر بن عبد اللہ السعدی ﷫ کی عربی تصنیف بعنوان'' فتح الرحيم الملك العلام فى علم العقائد والتوحيد والأخلاق والأحكام المستنبطة من القرآن'' کااردو ترجمہ ہے جس میں فاضل مؤلف نے علوم قرآن سے تین اہم علوم علم التوحید والعقائد،علم اخلاق واوصاف حمیدہ ،عبادات اور معاملات کے احکام کا علم پر اختصارکے ساتھ بحث کی ہے یہ کتاب طالبانِ علوم نبوت کے لیے گراں قدر علمی تحفہ ہے اللہ تعالی فاضل مصنف کے درجات بلند فرمائے اور ناشرین کتاب کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے (آمین)(م۔ا)    
  • 7 #1196

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 21116

    نسوانی طبعی خون کے احکام

    (جمعرات 16 اگست 2012ء) ناشر : عبد اللہ حنیف پبلشرز اینڈ ڈسٹری بیوٹرز ملتان
    #1196 Book صفحات: 91
    فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثمین کا شمار اس دور کے اکابر فقہا میں ہوتا ہے۔ فتاویٰ کےمیدان میں ان کی مساعی سے اہل علم طبقہ واقف ہے۔ ’الدماء الطبعیۃ للنساء‘ ان کاایک نادر علمی تحفہ ہے۔ بالعموم مستورات حیض، استحاضہ اور نفاس کے مسائل سے ناواقف ہوتی ہیں۔ کتاب و سنت کی روشنی میں ان سے آگہی نہایت ضروری ہے۔ اسی احساس کے ساتھ شیخ مکرم نے مذکورہ رسالہ تحریر فرمایا تھا۔ اردو دان طبقے کے لیے اس سے استفادہ مشکل تھا حافظ ریاض احمدنے اس قیمتی کتاب کو اردو میں منتقل کر کے اس مشکل کے حل کی سبیل نکالی ہے۔ انہوں نے ترجمہ کے ساتھ آیات قرآن اور احادیث کی تخریج بھی کر دی ہے۔ جس سے متعلقہ مسائل سمجھنے میں آسانی ہو گئی ہے۔ اس کتاب کی افادیت اس لحاظ سے بڑھ جاتی ہے کہ اس میں خواتین کے اہم مسائل کی تفصیلات آگئی ہیں جن پر ان کے مخصوص احکام کا دارومدار ہے۔ (ع۔م)  
  • 8 #3817

    مصنف : نواب صدیق الحسن خاں

    مشاہدات : 16010

    نیل المرام من تفسیر آیات الاحکام (اردو)

    (منگل 19 اپریل 2016ء) ناشر : مکتبہ محمدیہ، لاہور
    #3817 Book صفحات: 463
    لفظ تفسیر در اصل ’’فَسْرٌ‘‘ سے نکلا ہے، جس کے معنی ہیں: کھولنا،چونکہ اس علم میں قرآن کریم کے مفہوم کو کھول کر بیان کیا جاتا ہے ،اس لئے اس علم کو’’ علم تفسیر ‘‘کہا جاتا ہے، ابتداء لفظ تفسیر کا اطلاق صرف قرآن کریم کی تشریح پر ہی ہوتا تھا،چناں چہ علامہ زر کشی ﷫ لکھتے ہیں: علم یعرف به فهم کتاب الله المنزل علی نبیه محمدﷺ و بیان معانیه واستخراج احکامه وحکمه (البرہان:۱؍۱۳) یہ کتاب چونکہ خالق کائنات اللہ رب العزت کی کتاب ہے، اس لئے اس کےالفاظ کی تہہ میں معانی ومطالب کے ایسے سمندر موجود ہیں جن کی مکمل غواصی انسان کے بس میں نہیں، اور اس میں اتنے اعجازی پہلو موجود ہیں جن کا مکمل احاطہ بشری قوت وصلاحیت سے ماوراء ہے، کہ اس کتاب کے الفاظ بھی معجز ہیں، تو ترکیب واسلوب ونظم کے اعجاز بھی انسان کو یہ بتاتے ہیں کہ یہ کتاب کسی انسان کی لکھی ہوئی نہیں ہوسکتی، کیونکہ انسان ایسے معجزکلام پر قادر ہی نہیں ہے ۔اس کلام کی یہ بلندی اس بات کی متقاضی ہے کہ انسانی ہدایت کی ضامن اس کتاب سے انسانوں کو جوڑنے اور اس کے معانی ومطالب تک انسانی فکر وشعور کو پہون چانے کے لئے ک...
  • 9 #5120

    مصنف : اکبر شاہ خاں نجیب آبادی

    مشاہدات : 6312

    کتاب اللہ کے صحیح فیصلے

    (پیر 08 جنوری 2018ء) ناشر : اریب پبلیکیشنز نئی دہلی
    #5120 Book صفحات: 143
    قرآن مجید وہ عظیم الشان کتاب ہے ،جسے اللہ تعالی کا کلام ہونے کا شرف حاصل ہے۔اس کو پڑھنا باعث اجر وثواب اور اس پر عمل کرنا باعث نجات ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔جو قوم اسے تھام لیتی ہے وہ رفعت وبلندی کے اعلی ترین مقام پر فائز ہو جاتی ہے،اور جو اسے پس پشت ڈال دیتی ہے ،وہ ذلیل وخوار ہو کر رہ جاتی ہے۔یہ کتاب مبین انسانیت کے لئے دستور حیات اور ضابطہ زندگی کی حیثیت رکھتی ہے۔یہ انسانیت کو راہ راست پر لانے والی ،بھٹکے ہووں کو صراط مستقیم پر چلانے والی ،قعر مذلت میں گرے ہووں کو اوج ثریا پر لے جانے والے ،اور شیطان کی بندگی کرنے والوں کو رحمن کی بندگی سکھلانے والی ہے۔اہل علم نے عامۃ الناس کے لئے قرآن فہمی کے الگ الگ ،متنوع اور منفرد قسم کے اسالیب اختیار کئے ہیں ،تاکہ مخلوق خدا اپنے معبود حقیقی کے کلام سے آگاہ ہو کر اس کے مطابق اپنی زندگیاں گزار سکیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ کتاب اللہ کے صحیح فیصلے ‘‘ محترم اکبر شاہ نجیب آب...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 18643
  • اس ہفتے کے قارئین 214811
  • اس ماہ کے قارئین 838519
  • کل قارئین112445847
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست