کل کتب 747

دکھائیں
کتب
  • 526 #3952

    مصنف : عبید اللہ سندھی

    مشاہدات : 7949

    قرآن پاک کا مطالعہ کیسے کیا جائے ؟

    (ہفتہ 01 اکتوبر 2016ء) ناشر : سندھ ساگر اکادمی لاہور
    #3952 Book صفحات: 114
    قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے  اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتب احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے ہیں ۔تاکہ خدمت قرآن کے  عظیم الشان شرف سے مشر ف ہوں۔لیکن قرآن مجید کے مطالعہ سے پہلے اس کے اصول ومبادی کو دیکھنا ضروری ہے تاکہ انسان صحیح معنوں میں استفادہ کر سکے۔ زیرتبصرہ کتاب  '' قرآن پاک کا مطالعہ کیسے کیا جائے؟''پاکستان کے معروف عالم دین محتر م مولانا عبید اللہ سندھی صاحب﷫کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے مطالعہ قرآن کے اصول ومبادی کو بیان کیا ہے۔یہ رسالہ دراصل مولانا کا وہ خطبہ صدارت ہے جو 1914ء میں آپ نے غالبا آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس راولپنڈی میں پڑھا تھا۔ اللہ تعالی...
  • 527 #2272

    مصنف : سمیہ رمضان

    مشاہدات : 7872

    قرآن پر عمل

    (جمعرات 29 جنوری 2015ء) ناشر : منشورات، لاہور
    #2272 Book صفحات: 157
    قرآن مجید کتاب ہدایت ہے جسے اللہ تعالی نے انسانیت کی راہنمائی کے لئے نازل فرمایا ہے۔اور اس کی دعوت مرد وعورت دونوں کے لئے یکساں اور مساوی طور پر پیش کی گئی ہے۔گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان اور عالم اسلام کے دیگر ممالک میں رجوع الی القرآن کی ایک تحریک برپا ہے۔جس کے سبب ادارے قائم ہو رہے ہیں،مختلف دورانیوں پر مشتمل درس قرآن کے متعدد سلسلے جاری ہیں۔جن میں ہزارہا مردو خواتین شرکت کرتے ہیں۔قرآن مجید کے احکام پر عمل کرنے کے حوالے سے کویت کے ایک رسالے "المجتمع" میں ایک سلسلہ مضامین شائع ہوا ،جس میں محترمہ سمیہ رمضان نے اپنے حلقہ درس کا احوال قلمبند کیا ہے۔چنانچہ اس حلقے کے تحت قرآن مجید کی صرف تبلیغ پر اکتفاء نہیں کیا گیا بلکہ ایک ایک آیت کا انتخاب کر کے اس پر عمل بھی کیا گیا اور اپنے تجربات سے دوسروں کو آگاہ کیا گیا۔اس کتاب میں چودہ موضوعات کے تحت جو تجربات بیان کئے گئے ہیں،ان میں قرآن پر عمل کے فوائد وثمرات دو اور دو چار کی طرح واضح ہو کر سامنے آ جاتے ہیں،بنیادی عقائد درست ہوتے ہیں اور بے شمار روحانی ثمرات بھی ملتے ہیں۔یہ مضمون عربی میں تھا ،چنانچہ اس سلسلے کی اہمیت و ضرورت کے پیش نظر...
  • 528 #1384

    مصنف : ام حماد

    مشاہدات : 7213

    قرآن پکارتا ہے

    (جمعہ 09 اگست 2013ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #1384 Book صفحات: 89
    یہ کتاب اسلامی شاعری کا مجموعہ ہے ۔ جس میں ایک سچے مسلمان کی طرف اسلامی شعار کو جذبہ خالص کے تحت  نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا ہے ۔ ام حماد صاحبہ نے اسے بڑے منفرد اور دلکش انداز میں پیش کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس مجموعے میں اسلامی جہاد بھی اس کتاب میں موضوع بحث بنایا گیا ہے ۔ ایک نظم جس کا عنوان رکھا گیا ہے کہ قرآن پکارتا ہے ، ’’اٹھو میرا انتقام لو‘‘یہ نظم بدنام زمانہ جیل گوانتا موبے میں قرآن کی بےحرمتی پر لکھی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ بھی مصنفہ کے کئی ایک شاعری کے مجموعے منظر عام پر آچکے ہیں ۔ جو کہ ایک بندہ مومن کے ایمان کو گرما دینے والے ہیں ۔ اور چونکہ مصنفہ ایک جہادی تحریک سے وابسطہ ہیں اس لئے ان نظموں کا بنیادی مقصد لوگوں کے اندر جہادی شعور بیدار کرنا ہے ۔ اور ویسے بھی شاعری ادب کی ایک ایسی صنف ہے جس میں انسان اپنےخیالات کو انتہائی موثر طریقے سے ادا کر سکتا ہے ۔ پھر اس پر مستزاد یہ ہے کہ محترمہ ام حماد صاحبہ جیسا جذبہ صادقہ اس میں شامل ہو تو اسے چار چاند لگ جاتے ہیں ۔ اللہ تعالی مصنفہ کو اجر جزیل سے نوازے ۔ آمین۔(ع۔ح)  
  • 529 #6932

    مصنف : ڈاکٹر اختر احمد

    مشاہدات : 3318

    قرآن کا آفاقی اور انقلابی پیغام دنیا کے تمام انسانوں کے نام

    (پیر 20 فروری 2023ء) ناشر : گولڈن بکس لاہور
    #6932 Book صفحات: 353
    قرآن اور سائنس یا اسلام اور سائنس، دراصل اسلام اور جدید سائنس کی آپس میں وابستگی، ربط اور موافقت کو کہا جاتا ہے۔ اور مسلمانوں کا یہ دعویٰ ہے کہ اسلام اور جدید سائنس میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ اور قرآن مجید میں ایک ہزار سے زیادہ آیات سائنس کے متعلق گفتگو کرتی ہیں۔ قرآن میں موجود آیات کے متعلق حقائق جدید سائنس سے مکمل مطابقت رکھتے ہیں اور بلاشبہ کائناتی دریافتوں میں قرآن   وسانئس میں ہم آہنگی فروغِ اسلام کاباعث بنی ہے۔ زیر نظر کتاب’’ قرآن کا آفاقی اور انقلابی پیغام دنیا کے تمام انسانوں کے نام ‘‘ ڈاکٹر اختر احمدصاحب کی کاوش ہے۔انہوں نے اس کتاب میں جدید سائنس کے پیش کردہ کائنات کے بارے میں حیران کن اور ہوش ربا حقائق کو پیش کیا ہے اور دہریوں کے تمام اعتراضات کے جوابات  اور  دوسرے  مذاہب کے ماننے والوں کو اسلام کی  طرف دعوت بھی دی گئی ،قرآن کریم  میں ساڑھے چودہ سوسال پہلے بیان کیے گئے حقائق کو آج کی سائنس تسلیم کر رہی ہے اس کی تفصیل بھی  اس کتاب میں موجودہے ۔ اس کتاب میں پیش کیے گئے عظیم سائنس دانوں اور مختلف...
  • 530 #4363

    مصنف : خرم مراد

    مشاہدات : 8090

    قرآن کا راستہ

    (اتوار 26 مارچ 2017ء) ناشر : منشورات، لاہور
    #4363 Book صفحات: 175
    قرآن مجید وہ عظیم الشان کتاب ہے ،جسے اللہ تعالی کا کلام ہونے کا شرف حاصل ہے۔اس کو پڑھنا باعث اجر وثواب اور اس پر عمل کرنا باعث نجات ہے۔جو قوم اسے تھام لیتی ہے وہ رفعت وبلندی کے اعلی ترین مقام پر فائز ہو جاتی ہے،اور جو اسے پس پشت ڈال دیتی ہے ،وہ ذلیل وخوار ہو کر رہ جاتی ہے۔یہ کتاب مبین انسانیت کے لئے دستور حیات اور ضابطہ زندگی کی حیثیت رکھتی ہے۔یہ انسانیت کو راہ راست پر لانے والی ،بھٹکے ہووں کو صراط مستقیم پر چلانے والی ،قعر مذلت میں گرے ہووں کو اوج ثریا پر لے جانے والے ،اور شیطان کی بندگی کرنے والوں کو رحمن کی بندگی سکھلانے والی ہے۔اہل علم نے  عامۃ الناس  کے لئے قرآن فہمی کے الگ الگ ،متنوع اور منفرد قسم کے اسالیب اختیار کئے ہیں ،تاکہ مخلوق خدا اپنے معبود حقیقی کے کلام سے آگاہ ہو کر اس کے مطابق  اپنی زندگیاں گزار سکیں۔ زیر تبصرہ کتاب " قرآن کا راستہ " محترم خرم مراد صاحب کی تصنیف ہے ، جس میں انہوں نے قرآن مجید کی عظمت وشان کو بیان فرمایا ہے۔ اللہ تعالی مولفین کو اس کاوش پر جزائے خیر عطا فرمائے،ہمیں قرآنی برکات سے استفادہ کرنے کی توفیق دے۔آمین(راسخ)
  • 531 #3754

    مصنف : سید احمد عروج قادری

    مشاہدات : 9362

    قرآن کا فلسفہ اخلاق

    (پیر 04 جولائی 2016ء) ناشر : مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز، نئی دہلی
    #3754 Book صفحات: 179
    اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے نوازا ہے، جو پورے دین کو جامع اور اس کی تبلیغ کا بہترین ذریعہ ہے۔ وہ نعمت اور دولت اخلاق ہے، ہمارے نبی حضرت محمد رسول اللہﷺ اخلاق کے اعلیٰ معیار پر تھے، چنانچہ آپﷺ کی راز دار زندگی اور آپﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ ؓ عنہا فرماتی ہیں، ”آپﷺ کے اخلاق کا نمونہ قرآن کریم ہے“۔ آپﷺ نے اپنے ہر قول وفعل سے ثابت کیا کہ آپﷺ دنیا میں اخلاقِ حسنہ کی تکمیل کے لیے تشریف لائے، چنانچہ ارشاد ہے: ”بعثت لاتتم مکارم الاخلاق“ یعنی ”میں (رسول اللہ ﷺ) اخلاق حسنہ کی تکمیل کے واسطے بھیجا گیا ہوں“۔ قرآن کریم میں اخلاق کا ایک جامع تصور پیش کیا گیا ہے ۔ جو انسان کی پوری زندگی کو محیط ہے ۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ انسانی زندگی کےتمام گوشوں میں کون سے کام ہیں جن سے اللہ کی رضا حاصل ہوتی ہے اور کون سے کام اس کے غضب کو بھڑکاتے ہیں ۔ انبیائے کرام کی بعثت اسی اخلاق کی نشو ونما اوراستحکام کے لیے ہوتی رہی ہے اور اسی کی تکمیل کے لیے خاتم النبین حضرت محمد ﷺ اس دنیا میں تشریف لائے تھے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’قرآن کا فلس...
  • 532 #2483

    مصنف : ابو الکلام آزاد

    مشاہدات : 11761

    قرآن کا قانونِ عروج و زوال

    (جمعرات 02 اپریل 2015ء) ناشر : مکتبہ جمال، لاہور
    #2483 Book صفحات: 144
    تاریخی حقائق اس بات کے گواہ ہیں  کہ جب قرونِ اولیٰ کے مسلمانوں  نے اسلامی اصولوں  کو اپنا شعاربنا کر عملی میدان میں  قدم رکھا تو دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو زیر نگین کرلیا۔مسلمان دانشوروں ، سکالروں  اور سائنسدانوں  نے علم و حکمت کے خزانوں  کو صرف اپنی قوم تک محدود نہیں  رکھابلکہ دنیا کی پسماندہ قوموں  کو بھی استفادہ کرنے کا موقعہ فراہم کیا۔ چنانچہ اُس وقت کی پسماندہ قوموں  نے جن میں  یورپ قابل ذکر ہے مسلمان سکالروں  سے سائنس اورفلسفہ کے علوم حاصل کئے۔یورپ کے سائنسدانوں  نے اسلامی دانش گاہوں  سے باقاعدہ تعلیم حاصل کرلی اور یورپ کو نئے علوم سے روشناس کیا۔حیرت کی بات ہے کہ وہی مسلم ملت جس نے دنیا کو ترقی اور عروج کا سبق پڑھایا آج انحطاط کا شکار ہے۔ جس قوم نے علم و حکمت کے دریا بہا دیئے آج ایک ایک قطرے کے لئے دوسرے اقوام کی محتاج ہے۔ وہی قوم جو دنیا کی عظیم طاقت بن کر ابھری تھی آج ظالم اور سفاک طاقتوں  کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے۔ یہ اتنا بڑا تاریخی سانحہ ہے جس کے مضمرات کاجاننا امت مسلمہ کے لئے نہایت ضروری ہے۔آج ب...
  • 533 #190

    مصنف : وحید الدین خاں

    مشاہدات : 28240

    قرآن کا مطلوب انسان

    (پیر 07 ستمبر 2009ء) ناشر : مکتبہ الرسالہ، نئی دہلی
    #190 Book صفحات: 80
    قرآن کریم اللہ تعالی کی کلام ہے اور اس کا یہ معجزہ ہے کہ اس جیسی کلام کرنا کسی کے اختیار میں نہیں-قرآن کریم اللہ تعالی نے انسان کی راہنمائی کےلیے نازل فرمایا اور اس کے احکامات پر عمل کو لازمی قرار دیا جس سے انسانی دنیا وآخرت کی کامیابی کو سمو دیا-مذکورہ کتاب مولانا وحید الدین خاں کے مختلف دروس وتقاریر کو کتابی شکل میں ڈھالا گیا ہے-چونکہ مختلف مقامات پر دیے جانے والے دروس کے مابین موضوع کا اشتراک موجود تھا تو اس لیے اس کو کتابی میں شکل میں پیش کر دیا گیا ہے-مصنف نے قرآن کریم کی روشنی میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ قرآن کریم مخاطب اصل میں انسان ہے-اس لیے مصنف نے جن چیزوں کو بڑی وضاحت سے بیان کیا ہے وہ درج ذیل ہیں:1-قرآن کا مطلوب اصل میں انسان ہے2-مومن کی عملی زندگی کیسی ہونی چاہیے3-انسانی زندگی بامقصد ہونی چاہیے4-خدمت دین میں کون کون سی مشکلات آتی ہیں5-اور ان مشکلات کی صورت میں انسان کو کیا کرنا چاہیے-
  • 534 #190

    مصنف : وحید الدین خاں

    مشاہدات : 28240

    قرآن کا مطلوب انسان

    (پیر 07 ستمبر 2009ء) ناشر : مکتبہ الرسالہ، نئی دہلی
    #190 Book صفحات: 80
    قرآن کریم اللہ تعالی کی کلام ہے اور اس کا یہ معجزہ ہے کہ اس جیسی کلام کرنا کسی کے اختیار میں نہیں-قرآن کریم اللہ تعالی نے انسان کی راہنمائی کےلیے نازل فرمایا اور اس کے احکامات پر عمل کو لازمی قرار دیا جس سے انسانی دنیا وآخرت کی کامیابی کو سمو دیا-مذکورہ کتاب مولانا وحید الدین خاں کے مختلف دروس وتقاریر کو کتابی شکل میں ڈھالا گیا ہے-چونکہ مختلف مقامات پر دیے جانے والے دروس کے مابین موضوع کا اشتراک موجود تھا تو اس لیے اس کو کتابی میں شکل میں پیش کر دیا گیا ہے-مصنف نے قرآن کریم کی روشنی میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ قرآن کریم مخاطب اصل میں انسان ہے-اس لیے مصنف نے جن چیزوں کو بڑی وضاحت سے بیان کیا ہے وہ درج ذیل ہیں:1-قرآن کا مطلوب اصل میں انسان ہے2-مومن کی عملی زندگی کیسی ہونی چاہیے3-انسانی زندگی بامقصد ہونی چاہیے4-خدمت دین میں کون کون سی مشکلات آتی ہیں5-اور ان مشکلات کی صورت میں انسان کو کیا کرنا چاہیے-
  • 535 #324

    مصنف : نا معلوم

    مشاہدات : 46502

    قرآن کریم

    (جمعہ 10 جنوری 2014ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور
    #324 Book صفحات: 569
    بنی نوع انسان کی ہدایت ورہنمائی کےلیے اللہ عزو جل نے مختلف اوقات میں حضرات انبیاء ورسل  ؑ پر مختلف  کتابیں نازل کیں لیکن وہ تحریف وتبدل کا شکار ہوگئیں قرآن کریم جوآخری صحیفۂ ہدایت ہے آج بھی اسی طرح محفوظ ہے جس طرح آج سے ڈیڑھ ہزار برس پہلے نازل ہوا تھا یہی کتاب رہنما ،انسانیت کی ہدایت،فوزوفلاح اور کامیابی وکامرانی کی ضامن ہے ارشادنبوی ﷺ کے مطابق اللہ عزوجل اس کتاب کے ذریعے بہت سی قوموں کو رفعت وبلندی سے ہمکنار کرے گا او راس کو نظر انداز کرنے کی بناء پر بہت سوں کو ذلت ورسوائی کے گڑھوں میں دفن کردے گا آج امت مسلمہ کے ادباروذلت کی اصل وجہ قرآن حکیم سے دوری ہے آئیے قرآن کریم کا حق ادا کرتے ہوئے اس کی تلاوت کریں اور اس کو سمجھ کر اس پر عمل پیرا ہوں تاکہ پھر سے کھوئی ہوئی شان وشوکت بحال کرسکیں۔
  • 536 #1573

    مصنف : محمد رضی الاسلام ندوی

    مشاہدات : 12212

    قرآن کریم اور آسمانی صحیفے

    (اتوار 04 مئی 2014ء) ناشر : اریب پبلیکیشنز نئی دہلی
    #1573 Book صفحات: 98
    اللہ تعالی نے مختلف قوموں کی ہدایت کے لیے ان کے درمیان اپنے پیغمبر بھیجے تو ان پر اپنی کتابیں بھی نازل کیں یہ کتابیں پیغمبروں کے بعدبھی ان قوموں کے لیے ہدایت کاذریعہ رہی ہیں اور ان سے وہ اپنی زندگی کے مختلف معاملات میں رہنمائی حاصل کرتے ر ہے ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان پر خواہشات ِ نفس کا غلبہ ہوگیا تو انہوں نے ان کتبِ الٰہی کو پس پشت ڈال دیا۔او ر ان میں تحریفات کردیں۔ اللہ تعالی نے سب سے آخر میں خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کو مبعوث فرمایا اور آپ ﷺ پراپنی کتاب قرآن مجید نازل کی ۔دیگر کتب سماوی کے مقابلے میں قرآن مجید کا امتیازیہ ہے کہ اس کی حفاظت کا اللہ تعالی نے خود وعدہ کیا۔زیر نظر رسالہ مولانا محمد رضی الاسلام ندوی کے قرآن کے حوالے سے مختلف پانچ مضامین کا مجموعہ ہے جن کی تفصیل یہ ہے ۔پہلا مقالہ: قرآن کریم میں صحف سماوی کے حوالے ۔ اس میں ان آیات کی تشریح وتوضیح کی گئی ہے جن میں صحف سماوی کے حوالے دے کر ان کی بعض تعلیمات نقل کی گئی ہیں۔دوسرا مقالہ:تورات پر تنقید کی قرآنی اصطلات ۔ اس میں ان قرآنی بیانات سے بحث کی گئی ہے جو تورات کی تحریفات سے متعلق وارد ہیں او ران الفاظ کی وضاحت کی...
  • 537 #5733

    مصنف : ابو ہشام

    مشاہدات : 5109

    قرآن کریم اور اس کے چند مباحث ( ابو ہشام )

    (پیر 25 مارچ 2019ء) ناشر : الہدیٰ انٹر نیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن، اسلام آباد
    #5733 Book صفحات: 212
    قرآن مجید  واحد ایسی کتاب کے  جو پوری انسانیت  کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے  اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں  انسان کو پیش   آنے والےتما م مسائل کو   تفصیل سے  بیان کردیا ہے  جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ   و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت   پرمشتمل ہے۔مسلمانوں کی دینی  زندگی کا انحصار  اس مقدس  کتاب سے  وابستگی پر ہے  اور یہ اس وقت  تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑ ھا اور سمجھا نہ  جائے۔اس عظیم الشان کتاب نے  تاریخِ انسانی کا رخ  موڑ دیا ہے ۔ دنیابھر کی بے شمار جامعات،مدارس ومساجد میں  قرآن حکیم کی تعلیم وتبلیغ اور درس وتدریس کا سلسلہ جاری ہے۔جس کثرت سے  اللہ تعالیٰ کی اس پاک ومقدس کتاب کی تلاوت ہوتی ہے دنیا کی کسی کتاب کی نہیں ہوتی ۔ مگر تعجب  وحیرت کی بات ہے کہ  ہم  میں پھر بھی ایمان وعمل کی وہ روح پیدا  نہیں ہوتی  جو قرآن  نےعرب کے وحشیوں میں پیدا کر دی تھی۔ یہ قرآن ہی کا اعجاز تھا کہ اس نے مسِ خام کو کندن ب...
  • 538 #2383

    مصنف : ڈاکٹر محمد ادریس زبیر

    مشاہدات : 11427

    قرآن کریم اور اس کے چند مباحث ( ڈاکٹر ادریس زبیر )

    (پیر 16 مارچ 2015ء) ناشر : الہدیٰ پبلیکیشنزِ اسلام آباد
    #2383 Book صفحات: 319
    قرآن مجید  واحد ایسی کتاب کے  جو پوری انسانیت  کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے  اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں  انسان کو پیش   آنے والےتما م مسائل کو   تفصیل سے  بیان کردیا ہے  جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ   و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت   پرمشتمل ہے۔مسلمانوں کی دینی  زندگی کا انحصار  اس مقدس  کتاب سے  وابستگی پر ہے  اور یہ اس وقت  تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑ ھا اور سمجھا نہ  جائے۔اس عظیم الشان کتاب نے  تاریخِ انسانی کا رخ  موڑ دیا ہے ۔ دنیابھر کی بے شمار جامعات،مدارس ومساجد میں  قرآن حکیم کی تعلیم وتبلیغ اور درس وتدریس کا سلسلہ جاری ہے۔جس کثرت سے  اللہ تعالیٰ کی اس پاک ومقدس کتاب کی تلاوت ہوتی ہے دنیا کی کسی کتاب کی نہیں ہوتی ۔ مگر تعجب  وحیرت کی بات ہے کہ  ہم  میں پھر بھی ایمان وعمل کی وہ روح پیدا  نہیں ہوتی  جو قرآن  نےعرب کے وحشیوں میں پیدا کر دی تھی۔ یہ قرآن ہی کا اعجاز تھا کہ اس نے مسِ خام کو کندن ب...
  • 539 #7434

    مصنف : قاری محمد ابراہیم میر محمدی

    مشاہدات : 1399

    قرآن کریم اور تجوید کی تدریس میں مہارت

    (پیر 11 نومبر 2024ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور
    #7434 Book صفحات: 346
    اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجوید کے قواعد و ضوابط اور اصول و آداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔ زیر نظر کتاب ’’قرآن کریم اور تجوید کی تدریس میں مہارت‘‘ فضیلۃ الشیخ جمال بن ابراہیم القرش حفظہ اللہ کی کتاب مهارات تدريس القرآن الكريم و التجويد کا اردو ترجمہ ہے شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میر محمدی حفظہ اللہ کی حسب فرمائش محترم جناب الشیخ محمد اقبال خلجی صاحب نے اسے اردو دان طبقہ کے لیے اردو زبان میں ڈھالا ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں قرآن کریم کی تعلیم کے فضائل ،قرآن کریم کی تدریس کے عمومی اہداف،قرآن کریم کی تلاوت کے آداب،نبی کریم ﷺ تک متصل سند کے حا...
  • 540 #4954

    مصنف : میاں عبد الرؤف قریشی

    مشاہدات : 8369

    قرآن کریم اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام

    (منگل 21 نومبر 2017ء) ناشر : بیکن بکس لاہور
    #4954 Book صفحات: 120
    اقوام عالَم میں مسلمانوں کے علاوہ کوئی قوم ایسی نہیں جس کی مذہبی کتاب عیسائیوں کے پیغمبر اور کتاب کو مانتی ہو‘ اس کی سچائی کی تائید کرتی ہو اور ان کے فضائل بیان کرتی ہو۔ چنانچہ قرآن کریم نے بڑی تفصیل کے ساتھ حضرت عیسیٰؑ کا تذکرہ بھی کیا ہے‘ پیدائش عیسیؑ‘ رسالت عیسیؑ‘ معجزات عیسیٰ ‘ مخالفین ومنکرین عیسیٰ کی تردید ومزمت وغیرہ سب معاملات کو احسن انداز سے بیان فرمایا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب میں بھی قرآن کریم سے وہ آیات اور حوالے ترجمہ ومختصر تشریح کے ساتھ پیش کیے گئے ہیں جن کا تعلق حضرت عیسیٰؑ‘ ان کی والدہ محترمہ کے فضائل ومناقب اور ان کی کتاب وتعلیمات کے حق وسچ ہونے سے ہے تاکہ عیسائیت کے موجودہ پیروکاروں کو اندازہ ہو کہ قرآن کریم حقیقت کا ترجمان ہے۔ حقیقت کو ہی پسند کرتا ہے اور تعصب وگروہیت سے پاک ہے۔ اس کتاب میں ہر موضوع سے متعلقہ قرآنی آیت کو بیان کیا گیا ہے اور  تفصیل بیان کی گئی ہے۔کتاب کی ترتیب نہایت عمدہ اور اسلوب نہایت شاندار اپنایا گیا ہے۔ حوالہ جات کا بھی  اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ کتاب اُن لوگوں کے لیے جو قرآن کریم سے متعصبانہ رویہ رَوا رکھن...
  • 541 #5153

    مصنف : عادل سہیل ظفر

    مشاہدات : 4039

    قرآن کریم میں بیان کردہ قواعد حصہ دوم

    (اتوار 21 جنوری 2018ء) ناشر : کتاب و سنت ڈاٹ کام
    #5153 Book صفحات: 62
    اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ کتاب قرآن حکیم بلا شبہ وہ زندہ و جاوید معجز ہے جو قیامت تک کے لئے انسانیت کی راہنمائی اور اسے صراط مستقیم پر گامزن کرنے کے لئے کافی و شافی ہے۔ قرآن کریم پوری انسانیت کے لئے اللہ تعالیٰ کا اتنا بڑا انعام ہے کہ دنیا کی کوئی بڑی سے بڑی دولت اس کی ہمسر نہیں کر سکتی۔یہ وہ کتاب ہےجس کی تلاوت، جس کا دیکھنا: جس کا سننا اور سنانا، جس کا سیکھنا اور سکھانا، جس پر عمل کرنا اور جس کی کسی بھی حیثیت سے نشر و اشاعت کی خدمت کرنا دونوں جہانوں کی عظیم سعادت ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ قرآن کریم میں بیان کردہ قواعد (قوانین، اصول) ‘‘عادل سہیل ظفر کی ہے۔قرآن فہمی کے لیے یہ کتاب انتہائی مؤثر ہے۔اس کتاب میں جو اصول و ضوابط بیان کیے گے ہیں وہ کتاب اللہ کی عظیم الشان اوصاف کی خبر دینے واے ہیں کیونکہ یہ اللہ کی طرف سے انسان کے لئے تفسیر اور مفہوم و معانی تک رسائی حاصل کرنے کے راستے کھولتے ہیں۔ یہ قواعد ان بے شمار تفاسیر اور مفہوم سے بے نیاز کر دیتے ہیں جو ان نفع بخش مباحث سے خالی ہوتی ہیں۔لہذا یہ کتاب علوم تفسیر میں ایک عمدہ اضافہ ہے۔ ہم مصنف اور دیگر ساتھیوں کے لئے دع...
  • 542 #2992

    مصنف : عادل سہیل ظفر

    مشاہدات : 4567

    قرآن کریم میں بیان کردہ قواعد (قوانین، اصول)

    (بدھ 14 اکتوبر 2015ء) ناشر : عادل سہیل ظفر ڈاٹ بلاگ سپاٹ ڈاٹ کام
    #2992 Book صفحات: 119
    اللہ رب العالمین کی لا تعداد انمول نعمتوں میں ایک عظیم ترین نعمت قرآن مجید کا نزول ہے۔ جس میں پوری انسانیت کی فلاح وبہودی کا سامان ہے۔ جو سراپا رحمت اور مینار رشد وہدایت ہے جو رب العالمین کی رسی ہے جسے مضبوطی سے پکڑنے والا دنیا وآخرت میں کامیابی وکامرانی سے ہم کنار ہوگا۔ جو سیدھی اور سچی راہ دکھاتا ہے۔ مکمل فطری دستور حیات مہیا کرتا ہے۔ اس کی ہدایات پر عمل کر نے والا سعادت دارین سے ہمکنار ہوتا ہے۔ اس کی مبارک آيات کی تلاوت کر نے والا عظیم اجر وثواب کے ساتھ ساتھ اطمینان وسکون، فرحت وانبساط اور زیادتی ایمان کی دولت سے مالا مال ہوتا ہے۔ جو کثرت تلاوت سے پرانا نہیں ہوتا نہ ہی پڑھنے والا اکتاہٹ کا شکار ہوتا ہے۔ بلکہ مزید اشتیاق وچاہت کے جذبات سے شادکام ہوتا ہے کیونکہ یہ رب العالمین کا کلام ہے۔ اس کی آیات فرامین الٰہیہ ہیں۔ اس کی دی گئی رہنمائياں ارشادات ربانیہ ہیں، یہ قرآن مجید ہے جو مکمل شفاء ہے، دلوں کو استقامت بخشتا ہے، شکوک وشبہات کے روگیوں کو نسخہ کیمیا عطاء کرتا ہے، خواہشات نفسانی اور طاعت شیطانی کے اسیر مریضوں کے لیے ربانی علاج تجویز کرتا ہے۔ یہ فرقان حمید ہے جو حق وباطل کے درمیان وا...
  • 543 #4955

    مصنف : ڈاکٹر محمد عبد التواب حامد

    مشاہدات : 9014

    قرآن کریم کا سائنسی اعجاز ( غور و فکر کے چند پہلو )

    (بدھ 29 نومبر 2017ء) ناشر : اسلامک بک فاؤنڈیشن نئی دہلی
    #4955 Book صفحات: 34
    اللہ  رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد کریمﷺ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے نبیﷺ کو قرآن مجید اور احادیث نبویہﷺ پر مشتمل جامع شریعت دے کر مبعوث فرمایا۔ سائنس کا تعلق طبیعیات سے ہے۔قرآن نے اپنے مقاصد کے اثبات کے لیے طبیعیات سے بھی دلائل پیش کیے ہیں‘ لیکن بعض اوقات ہر طبیعی انکشاف کو قرآن سے ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہےاور اس میں قرآن کا منشا سامنے نہیں رہ پاتا۔ قرآن نے اصلاً انسانوں کو دنیا اور آخرت میں کامیابی کی راہ دکھانا چاہتا ہے۔ اس کے لیے اس کے دلائل تاریخی‘ نفسیاتی‘ سماجی اور طبیعیاتی بھی ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب میں انہیں باتوں کو واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کتاب میں سائنسی اعجازِ قرآن اور سائنسی تفسیر میں فرق اور سائنسی اعجاز کے چند حقائق کو‘ سائنسی تفسیر کے مؤیدین ومخالفین کا بیان‘ سائنسی تفسیر میں جن امور کی رعایت ضروری ہے اور بعض مثالوں کو بھی بیان کیا گیاہے۔ کتاب کے...
  • 544 #5627

    مصنف : سارہ بانو

    مشاہدات : 5959

    قرآن کریم کا ضبط اور اس سے متعلقہ اہم مباحث ( مقالہ ایم فل )

    (جمعرات 15 نومبر 2018ء) ناشر : شعبہ علوم اسلامیہ فیکلٹی آف سوشل سائنسز دی یونیورسٹی آف لاہور
    #5627 Book صفحات: 381
    قرآن  مجید  کی درست تلاوت کے لئے صحیح کتابت والا مصحف ہر مسلمان  کی ضرورت ہے۔اور اس مقصد کے لئے کتابت کی صحت علم الضبط کے بغیر ممکن نہیں۔لغوی طور پر ضبط کا معنی ہے کسی شے کی حفاظت کرنے میں انتہا تک جانا ہے، جبکہ اِصطلاحاً علم ضبط سے مراد وہ علم ہے جس کے ذریعے حرف کو پیش آنے والے حالات (مثلاً حرکت، سکون، شد اورمد وغیرہ) کی پہچان ہوتی ہے ،اس کو شکل بھی کہتے ہیں۔علم الضبط کا موضوع وہ علامات ونشانات (مثلاً حرکات ثلاثہ، سکون ،مد وشد وغیرہ)ہیں ،جوکلمات قرآن کے درست تلفظ اوران کی نطقی کیفیات کے تحفظ میں مدد دیتے ہیں۔علم ضبط کے سب سے پہلے موجد ابو الاسود الدؤلی ہیں۔ جنہوں نے لفظوں کے ذریعے شکل کے ایک طریقہ کار کی ابتدا ء کی۔عربی زبان میں علم ضبط   پر متعدد کتب موجو د ہیں  لیکن اردو زبان میں   اس  موضوع پر کوئی خاص مواد نہیں ہے  اسی ضرورت کے پیش نظر  محترمہ سارہ بانو نے   یونیورسٹی آف  لاہور کے پروفیسر  ڈاکٹر  حافظ انس نظر مدنی ﷾ (مدیر مجلس  التحقیق  الاسلامی  ونگران کتاب سنت سائٹ) کی نگرانی ...
  • 545 #1214

    مصنف : نا معلوم

    مشاہدات : 22596

    قرآن کریم کے آخری تین پاروں کی تفسیر

    (ہفتہ 15 دسمبر 2012ء) ناشر : نا معلوم
    #1214 Book صفحات: 184
    اسلام کے ابتدائی دور ہی سے علمائے حق نے قرآنی علوم کی ترویج وتبلیغ کاسلسلہ شروع کیا اور عامۃ الناس کی آسانی کے لیے قرآن کے مطالب و مفاہیم کو احسن اور عام فہم انداز سے پیش کیا ،تاکہ قرآن حکیم کی تعلیمات عام ہوں اورلوگوں میں قرآن فہمی    کا ذوق اجاگر ہو ۔علماءکرام نے یہ فریضہ بخوبی ادا کیا اور قرآن مقدس کی تفسیر ،تشریح ،لغوی بحث ،شان نزول کے بیان سمیت مختلف تحقیقی وتکنیکی پہلؤوں پرکام کیا،جوقرآن کے ساتھ ان کی شدید محبت ومودت کی واضح علامت ہے۔ قرآن کریم کے آخری تین پاروں کی جہاں اور اعتبارات سے بہت زیادہ اہمیت ہے وہیں تفصیلی احوال جنت و جہنم اور دیگر احکامات الٰہیہ نے ان کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اسی کے پیش نظر زیر مطالعہ کتاب میں قرآن کریم کے آخری تین پاروں کا ترجمہ و تفسیر اور دیگر احکام و مسائل کو بالبداہت بیان کر دیا گیا ہے۔ شروع میں قرآن کریم کی فضیلت پر روشنی ڈالی گئی ہے اس کے بعد آخری تین پاروں کا متن کے ساتھ مکمل اردو ترجمہ قم کیا گیا ہے۔ اس کے بعد آخر میں ان پاروں سے مستنبط شدہ احکام کو نہایت عمدہ اور سہل انداز میں بیان کر دیا گیا ہے۔(ع۔م)  
  • 546 #1906

    مصنف : محمد عبد الہادی ابراہیم

    مشاہدات : 25742

    قرآن کریم کے تیس پاروں کا مختصر خلاصہ

    (پیر 15 ستمبر 2014ء) ناشر : ادارہ تبلیغ القرآن لاہور
    #1906 Book صفحات: 88
    رمضان المبارک  کے مقدس مہینے میں لوگ  اللہ تعالیٰ  کی توفیق سے   نماز تراویح میں قرآن کریم سنتے اور دن میں تلاوت بھی کرتے ہیں  لیکن  اکثر احباب قرآن کریم   کے معنی اور مفہوم سےنابلد ہیں جس کی وجہ سے   اکثر لوگ  اس  مقدس کتاب  کی تعلیمات اور احکامات  سے محروم رہتے  ہیں ۔  محترم  محمد عبدالہادی ابراہیم  نے اس کمی کو  پورا کرنے کےلیے   تیس پاروں  کی تعلیمات اور مفہوم پر مشتمل یہ مختصر سا خلاصہ مرتب کیا ہے  ۔تاکہ ہر کوئی قرآن کریم  سنے اور سمجھے اور اس کے دل میں  قرآن  مجید  کو پڑھنے  اور اس پر عمل  کرنے کاشوق پیدا ہو ۔اللہ تعالی ٰ  فاضل مرتب کی اس کاوش کو  قبول فرمائے  ۔ اور اس مختصر   خلاصہ کو عوام الناس کے لیے نفع بخش  بنائے (آمین)(م۔ا)  
  • 547 #1012

    مصنف : شاہ رفیع الدین بن شاہ ولی اللہ الدھلوی

    مشاہدات : 33492

    قرآن کریم(اشرف الحواشی)

    (منگل 22 مئی 2012ء) ناشر : ابوالکلام آزاد اسلامک اویکنگ سنٹر نئی دہلی
    #1012 Book صفحات: 740
    اس وقت آپ کے سامنے قرآن مجید کا وہ اردو ترجمہ موجود ہے جو شاہ رفیع الدین اور نواب وحید الزماں حیدر آبادی نے کیا۔ اردو ترجمہ لفظی اور بامحاورہ دونوں صورتوں میں موجود ہے۔ آیات کی مختصر تفسیر بھی درج کی گئی ہے جو شیخ الحدیث محمد عبدہ الفلاح نے کی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان تمام حضرات کی کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے اور انھیں اس کا بہترین بدیل عطا فرمائے۔ آمین (ع۔م)  
  • 548 #192

    مصنف : سید ابو الاعلٰی مودودی

    مشاہدات : 36799

    قرآن کی بنیادی چار اصطلاحیں:الہ،رب،عبادت اور دین

    (بدھ 09 ستمبر 2009ء) ناشر : اسلامی پبلیکشنز،شاہ عالمی مارکیٹ،لاہور
    #192 Book صفحات: 136
    مولانا سید ابو الاعلی مودودی نے اپنی کتاب میں قرآن کریم میں بار بار ذکر ہونے والی چار اصطلاحات کو موضوع سخن بنایا ہے-وہ چار اصطلاحات یہ ہیں:1-الہ2-رب3-عبادت4-دین-مصنف نے اپنی کتاب میں ان چار اصطلاحات کی اہمیت اور ان کے مفہوم کو بیان کرتے ہوئے قرآن کریم کا مقصد اور مختلف امم سابقہ کے حالات کو پیش کر کے مثالوں سے سمجھانے کی کوشش کی ہے-قرآن کریم میں ان اصطلاحات کو بنیادی اہمیت حاصل ہے اس لیے ان میں سے ہر ایک لغوی اور شرعی وضاحت  کو آیات قرآنی سے واضح کیا گیا ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ ان چار اصطلاحات کو سمجھے بغیر قرآن کریم کو سمجھنا ناممکن ہے-ان اصطلاحات سے ناواقفیت یہ نقصان ہو گا کہ نہ تو توحید وشرک کا پتہ چلے گا اور نہ عبادت اللہ کے لیے خاص ہو سکے گی اور نہ ہی دین اللہ کے لیے خالص رہے گا اور اس کے ساتھ ساتھ ایمان لانے کے باوجود عقیدہ اور عمل دونوں نامکمل ہو جائیں گے-  
  • 549 #3774

    مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری

    مشاہدات : 103813

    قرآن کی عظمت و فضیلت

    (منگل 05 جولائی 2016ء) ناشر : مکتبہ قرآنیات لاہور
    #3774 Book صفحات: 130
    قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا کلام ،اس کی آخری کتاب اور اس کا ایک معجزہ ہے ۔ یہ دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔اس نے اپنے سے پہلے کی سب الہامی کتابوں کو منسوخ کردیا ہے۔ اوران میں سےکوئی بھی آج اپنی اصل صورت میں محفوظ نہیں ۔ البتہ قرآن تمام پہلی کتابوں کی تعلیمات کواپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے ۔اور قرآن مجید واحد ایسی کتاب کے جو پوری انسانیت کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں انسان کو پیش آنے والےتما م مسائل کو تفصیل سے بیان کردیا ہے جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت پرمشتمل ہے۔مسلمانوں کی دینی زندگی کا انحصار اس مقدس کتاب سے وابستگی پر ہے اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑ ھا اور سمجھا نہ جائے۔ قرآن کریم کا یہ اعجاز ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کی حفاظت کا ذمہ خود لیا۔اور قرآن کریم ایک ایسا معجزہ ہے کہ تمام مخلوقات مل کر بھی اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہیں۔قرآن کی عظمت کا اندازہ اس امر سے بھی لگایا جاسکتا ہے ہ یہ کتاب جس سرزمین پر نازل ہوئی اس نے وہاں کے لوگوں کو فرشِ خاک سے اوجِ ثریا تک پہنچا دیا۔اس نے...
  • 550 #265

    مصنف : عبد اللہ اثری

    مشاہدات : 21725

    قرآن کی پکار

    (ہفتہ 06 مارچ 2010ء) ناشر : www.KitaboSunnat.com
    #265 Book صفحات: 246
    نبی کریم ﷺ کا یہ خطبہ جو آپ ہر وعظ سے پہلے دیا کرتے تھے کہ تمام باتوں سے بہتر بات اللہ تعالی کی کتاب ہے اور تمام راستوں سے بہتر راستہ محمد ﷺ کا راستہ ہےاورتمام کاموں میں سے بدترین کام وہ ہیں جو اللہ کے دین میں اپنی طرف سے نکالے جائیں(یادرکھو)دین میں جو نیا کام نکالا جائے وہ بدعت ہےاورہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی دوزخ میں لے جانے والی ہے۔اس  مختصر کتابچے میں دین کی اصلی شکل کو بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ دین اصلی صورت میں لوگوں کے سامنے واضح ہوجائے اور لوگ بدعات اور غلط رسموں کو چھوڑ کر دین حنیف کی طرف متوجہ ہوں۔اس کتاب میں توحید،شرک،شفاعت،علم غیب ،شریعت سازی اور تقلید جیسے اہم مضامین کو بیان گیا ہے۔کتاب عام فہم اور سلیس اردو میں ہے جس سے ہر عام و خاص بھرپور فائدہ اٹھا سکتاہے  
< 1 2 ... 19 20 21 22 23 24 25 ... 29 30 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3488
  • اس ہفتے کے قارئین 141076
  • اس ماہ کے قارئین 1990455
  • کل قارئین120695045
  • کل کتب8976

موضوعاتی فہرست