کل کتب 733

دکھائیں
کتب
  • 626 #1436

    مصنف : قاری محمد ادریس العاصم

    مشاہدات : 11875

    محاسن قرآن

    (جمعرات 10 اکتوبر 2013ء) ناشر : قرآءت اکیڈمی لاہور
    #1436 Book صفحات: 298
    اللہ احکم الحاکمین نے جب کل نوع انسانی کو اپنی بے حدو حساب اور وسیع و عریض رحمت کی موسلادھار بارش سےسیراب کرنے کا ارادہ فرمایا تو تمام کائنات میں بہترین اور افضل ترین ہستی حضرت محمد ﷺ کو اس راہ سے بھٹکی ہوئی نوع انسانی کے لئے مبعوث فرمایا اور پھر اس نعمت پر اکتفا نہ فرمایا بلکہ بارش رحمت کا سلسلہ مزید وسیع ہوا اورقیامت تک کے جن و انس کی  رہنمائی کے واسطے اپنے نبی رحمت ﷺ پر اپنی عظیم الشان آخری کتاب ہدایت نازل  فرمائی جسے ہم قرآن حکیم ، فرقان حمید کے نام سے جانتے ہیں۔اس عظیم الشان کتاب کے ہمارے اوپر کئی حقوق ہیں ان میں  سے  جہاں ہم پر یہ فرض ہے کہ  اس پر اچھی طرح عمل کریں وہاں ہم پر یہ بھی لازم  ہے  کہ اسے اچھی طرح یاد کریں اور  اس کی تلاوت کریں اور وہ بھی اس طرح کریں جیسے کرنے کا  حق ہے یعنی جس طرح صحابہء کرام نے اس کی تلاوت فرمائی۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ آج کے مسلمان انگلش زبان  ادائیگی اور تلفظ میں تو بڑی احتیاط برتتے ہیں ۔ اس کی تلاوت کرتے وقت انتہائی خیال کیا جاتا ہے کہ کہیں خطاء سرزد نہ ہو جائے جبکہ عربی زبان اور ...
  • 627 #2403

    مصنف : ڈاکٹر محمود احمد غازی

    مشاہدات : 16761

    محاضرات قرآنی

    (ہفتہ 14 مارچ 2015ء) ناشر : الفیصل ناشران وتاجران کتب، لاہور
    #2403 Book صفحات: 404
    قرآن مجید وہ عظیم الشان کتاب ہے ،جسے اللہ تعالی کا کلام ہونے کا شرف حاصل ہے۔اس کو پڑھنا باعث اجر وثواب اور اس پر عمل کرنا باعث نجات ہے۔جو قوم اسے تھام لیتی ہے وہ رفعت وبلندی کے اعلی ترین مقام پر فائز ہو جاتی ہے،اور جو اسے پس پشت ڈال دیتی ہے ،وہ ذلیل وخوار ہو کر رہ جاتی ہے۔یہ کتاب مبین انسانیت کے لئے دستور حیات اور ضابطہ زندگی کی حیثیت رکھتی ہے۔یہ انسانیت کو راہ راست پر لانے والی ،بھٹکے ہووں کو صراط مستقیم پر چلانے والی ،قعر مذلت میں گرے ہووں کو اوج ثریا پر لے جانے والے ،اور شیطان کی بندگی کرنے والوں کو رحمن کی بندگی سکھلانے والی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " محاضرات قرآنی " محترم ڈاکٹر محمود احمد غازی صاحب﷫ کی تصنیف ہے۔جو درحقیقت ان کے ان دروس اور لیکچرز پر مشتمل ہے جو انہوں نےراولپنڈی اور اسلام آباد میں درس قرآن کے حلقات سے وابستہ مدرسات قرآن کے سامنے پیش کئے۔یہ محاضرات مختصر
  • 628 #2762

    مصنف : نا معلوم

    مشاہدات : 21319

    مخارج حروف کا نقشہ

    (بدھ 28 اکتوبر 2015ء) ناشر : کتاب و سنت ڈاٹ کام
    #2762 Book صفحات: 22
    اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔ اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے۔ لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔ اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے،اور قراء کرام کا تجربہ گواہ ہے کہ اگر بچپن میں ہی تلفظ کے ساتھ قاعدہ پڑھا دیا جائے تو بڑی عمر میں تلفظ کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا ہے۔ انہی مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے یہ قاعدہ مرتب کیا گیا ہے جس میں حروف کے مخارج کو ایک لسٹ میں جمع کرتے ہوئے اس کا ایک نقشہ بنا دیا گیا ہے۔ لیکن اس قاعدے پر مولف کا نام موجود نہیں ہے۔ اس میں حروف مفردہ،حروف مستعلیہ ،متشابہ الصوت حروف،حروف قلقلہ، حروف مدہ اور حرکات وغیرہ کی ادائیگی کی انتہائی آسان اور سہل انداز میں پہچان کروائی گئی ہے۔ یہ قاعدہ بچوں اور بڑوں سب...
  • 629 #4169

    مصنف : صالح بن فوزان الفوزان

    مشاہدات : 5483

    مختصر تفسیر سورہ فاتحہ ، آیت الکرسی ، آخری پارہ

    (جمعہ 06 جنوری 2017ء) ناشر : نا معلوم
    #4169 Book صفحات: 130
    تفسیر کا معنیٰ بیان کرنا یا کھولنا یا کسی تحریر کےمطالب کوسامعین کےقریب ِفہم کردینا ہے ۔قرآن مجید ایک کامل ومکمل کتاب ہے مگر اس کوسمجھنے کےلیے مختلف علوم کی ضرورت ہے ۔قرآن مجید کی آیات کا ترجمہ کرنا اور ان کامطلب بیان کرنا علم تفسیر ہے اور علم تفسیر وہ علم ہے جس میں الفاظِ قرآن کی کیفیت ،نطق،اور الفاظ کے معانی اور ان کےافرادی ترکیبی حالات اور ان کے تتمات کا بیان ہوتاہے ۔اور اصول تفسیر سے مراد وہ علوم ہیں جن کے ذریعے قرآن کی تشریح کی جاتی ہے۔ قرآن کلام الٰہی ہے جو رسول اللہ ﷺ پر نازل ہوا ۔ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ میں ایسی قابلیت پیدا کردی تھی کہ آپ منشاء الٰہی کو سمجھ جاتے تھے اور آپ کو وحی جلی اور وحی خفی کے ذریعہ سےاحکام سے آگاہ بھی کردیاجاتا تھا ۔جو سورت یاآیت نازل ہوتی آپ مسلمانوں کو اس کامطلب سمجھاتےدیتے تھے ۔اس لیے قرٖٖآن مجید کےمفسر اول حضور ﷺ اور پہلی تفسیر حدیث ِرسول ﷺہے ۔آپ ﷺ نے قرآن کی جو تفسیر بیان کی اس کا کچھ حصہ آپ کی حیات ِمبارکہ میں ہی ضبط تحریر میں آیا او رکچھ حصہ صحابہ کرام کے سینوں میں محفوظ رہا جو اس عہد کے بعد ضبطِ تحریر میں آیا ۔عہد خلافت راشد ہ میں مسلمانوں کی...
  • 630 #4169

  • 631 #7087

    مصنف : نا معلوم

    مشاہدات : 2720

    مختصر قواعد تجوید برائے طلبہ حفظ

    (ہفتہ 12 اگست 2023ء) ناشر : نا معلوم
    #7087 Book صفحات: 8
    اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو انسانوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک حرف کی تلاوت پر دس نیکیاں ملتی ہیں۔ قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجوید کے قواعد و ضوابط اور اصول و آداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے۔ لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔ ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔ زير نظر كتابچہ ’’ مختصر قواعد تجوید برائے طلبہ حفظ‘‘ پر مرتب و مصنف کا نام درج نہیں ہے ۔اس مختصر کتابچے میں تجوید کے بنیادی 6 قواعد (مخارج کا بیان، پُر و باریک حروف کا بیان، راء کے قواعد، نون ساکن اور تنوین کا بیان، میم ساکن کا بیان، مد کا بیان) کی آسان انداز میں وضاحت کی گئی ہے ۔ (م۔ا)
  • 632 #3377

    مصنف : خالد عبد اللہ

    مشاہدات : 12336

    مختصر مضامین قرآن

    (منگل 23 فروری 2016ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #3377 Book صفحات: 210
    قرآن کریم اللہ کہ وہ مقدس کتاب ہے جس کی خدمت باعثِ خیر وبرکت اور ذریعۂ بخشش ونجات ہے ۔یہی وجہ ہےکہ  قرونِ اولیٰ سے  عصر حاضر  تک علماء ومشائخ کے  علاوہ مسلم معاشرہ کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے  اصحاب بصیرت نے حصول برکت کی خاطر اس کی  کسی نہ کسی صورت  میں خدمت کی کوشش کی  ہے ۔اہل علم نے  اگر اس کے الفاظ ومعانی ،مفاہیم ومطالب ،تفسیر وتاویل ،قراءات ولہجات کی صورت میں کام کیا ہے  تو دانشوروں نے اس کے مختلف زبانوں میں تراجم ،کاتبوں نے  مختلف خطوط میں اس کی کتابت کی ،ادیبوں اور شاعروں نےاس کے محامد ومحاسن کواپنے  الفاظ میں بیان کر کے  اس کی خدمت کی  اور واعظوں اور خطیبوں نے  اپنے وعظوں اور خطبات سے اس کی تعریف اس شان سے  بیان کی کہ ہر مسلمان کا دل ا س کی تلاوت ومطالعہ   کی جانب مائل ہواا ور امت مسلمہ ہی نہیں غیر مسلم بھی اس کی جانب راغب ہوکر اس سے منسلک ہوگئے ۔ بعض اہل علم وقلم نے اس کے موضوعات ومضامین پر  قلم اٹھایا ااور بعض نے اس کی انڈیکسنگ اور اشاریہ بندی کی جانب توجہ کی ۔ مختلف اہل علم نے اس ح...
  • 633 #3377

  • 634 #4360

    مصنف : پروفیسر اختر الواسع

    مشاہدات : 8213

    مستشرقین اور انگریزی تراجم قرآن

    (ہفتہ 25 مارچ 2017ء) ناشر : مکتبہ قاسم العلوم، لاہور
    #4360 Book صفحات: 131
    قرآن مجید ایک مرتب ومنظم زندہ وجاوید صحیفہ ہے،جسے اللہ تعالی کا کلام ہونے کا شرف حاصل ہے۔اس کو پڑھنا باعث اجر وثواب اور اس پر عمل کرنا باعث نجات ہے۔جو قوم اسے تھام لیتی ہے وہ رفعت وبلندی کے اعلی ترین مقام پر فائز ہو جاتی ہے،اور جو اسے پس پشت ڈال دیتی ہے ،وہ ذلیل وخوار ہو کر رہ جاتی ہے۔یہ کتاب مبین انسانیت کے لئے دستور حیات اور ضابطہ زندگی کی حیثیت رکھتی ہے۔یہ انسانیت کو راہ راست پر لانے والی ،بھٹکے ہووں کو صراط مستقیم پر چلانے والی ،قعر مذلت میں گرے ہووں کو اوج ثریا پر لے جانے والے ،اور شیطان کی بندگی کرنے والوں کو رحمن کی بندگی سکھلانے والی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اہل علم نے خدمت قرآن کو اپنی زندگیوں کا مرکز ومحور بنا کے رکھا ۔کسی نے اپنی توجہ کا مرکز احکام قرآنی اور مسائل فقہیہ کو بنایا ،کسی مفسر کا محور عام وخاص ،مجمل ومفصل اور محکم ومتشابہ رہا ،کسی نے نحو وصرف پر زور دیا اور مفردات کے اشتقاق اور جملوں کی ترکیب پر محنت کی تو کسی نے علم کلام کی بحوث کو پیش کیا۔ ان خدمات میں سے ایک خدمت تراجم قرآن کی ہے، جس کے تحت قرآن مجید کا دنیا کی بے شمار زبانوں  میں ترجمہ کیا گیا۔ان تراجم میں سے بع...
  • 635 #2307

    مصنف : ناصر محمود غنے

    مشاہدات : 6932

    مسلمانوں پر قرآن کریم کے حقوق

    (اتوار 15 فروری 2015ء) ناشر : دار الایمان مکہ سنٹر لاہور
    #2307 Book صفحات: 84
    دینِ اسلام قرآن مجید کا نام ہے جس کی توضیح وتکمیل سنت رسول اللہ  نےکی۔ قرآن  مجید ایک لائحہ  عمل  اور نصب العین  ہے  کہ جس  نے بھی  اس کو سینے  سے  لگایا اس کی جہالت  اور پریشانیوں  ومصائب وآلام کی زنجیریں پا ش پاش  ہو کر  گر گئیں ۔اور قرآن  مجید ہدایت  ونور کاسرچشمہ  ہے او رزندگی  کے جملہ معاملات کا حل ہے جو اس کے حقوق کو پورا کرنے کےبغیر ممکن نہیں۔اس عالم فانی میں ہر  انسان اپنے حقوق کامتلاشی اور متقاضی ہے  اور اپنے حقوق کو حاصل کر نے کےلیے  ممکن اور غیر ممکن  کاوشیں بروئےکار لائی جاتی  ہیں ۔لیکن  اہل اسلام  کی اکثریت اس بات  سے  غافل ہے کہ   ایک  مسلم پر اسلام  اور قرآن مجید کے کیا  حقوق ہیں ۔زیر نظر کتاب ’’مسلمانوں پر قرآن کریم کے حقوق‘‘ جناب ناصر محمود غنے کی تصنیف ہے ۔مصنف  نےاس کتاب کو  آسان اور مختصر مگر جامع انداز میں لکھاہے تاکہ عام  پڑھا لکھا بندہ بھی اس سے بھر پور فائدہ  اٹ...
  • 636 #7325

    مصنف : محمد بن ابی بکر بن عبد القادر الرازی

    مشاہدات : 1983

    مشکلات القرآن

    (جمعرات 20 جون 2024ء) ناشر : جامعہ رشیدیہ لاہور
    #7325 Book صفحات: 705
    مشکل” لفظ اصول فقہ، اصول حدیث اور تفسیر کے لیے بولا جاتا ہے مشکل القرآن سے مراد وہ مباحث ہیں۔ جن کو سمجھنے کے لیے احتیاط کی ضرورت ہے ۔ مشكل القرآن سے متعلق اہل علم نے متعدد کتب تصنیف کی ہیں لیکن یہ اکثر کتب عربی زبان میں ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’مشکلات القرآن ‘‘ علامہ شمس الدین محمد بن ابوبکر بن عبد القادر الرازی کی کتاب ’’انموذج جليل في اسئلة و اجوبة من غرائب آئ التنزيل ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے۔ اردو ترجمہ و تسہیل کی سعادت مولانا محمود الرشید حدوٹی نے حاصل کی ہے۔(م۔ا)
  • 637 #7326

    مصنف : محمد انور گنگوہی

    مشاہدات : 2584

    مشکلات القرآن اردو

    (جمعہ 21 جون 2024ء) ناشر : ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان
    #7326 Book صفحات: 282
    قرآن کریم ہی وہ واحد کتاب ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے ذریعہ رشد و ہدایت ہے۔ اسی پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں سربلندی اور آخرت میں نجات کا حصول ممکن ہے لہذا ضروری ہے اس کے معانی و مفاہیم کو سمجھا جائے، اس کی تفہیم کے لیے درس و تدریس کا اہتمام کیا جائے اور اس کی تعلیم کے مراکز قائم کئے جائیں۔قرآن مجید کی تفسیر ہر مفسر نے اپنے اپنے مقام و فہم کے لحاظ سے لکھی ہے۔کسی نے اپنی توجہ کا مرکز احکام قرآنی اور مسائل فقہیہ کو بنایا، کسی مفسر کا محور عام و خاص ،مجمل و مفصل اور محکم و متشابہ رہا ،کسی نے نحو و صرف پر زور دیا اور مفردات کے اشتقاق اور جملوں کی ترکیب پر محنت کی تو کسی نے علم کلام کی بحوث کو پیش کیا۔ زیر نظر کتاب ’’ مشکلات القرآن اردو ‘‘محترم مولانا محمد انور صاحب گنگوہی کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے آیات قرآنیہ کے درمیان نظر آنے والے ظاہری تعارض کا بہترین اور مدلل حل پیش کیا ہے۔یہ اپنے موضوع پر ایک منفرد کتاب ہے اور قرآن پاک کی آیاتِ متعارضہ کے درمیان تطبیقات کا مستند مجموعہ ہے۔ یاد رہے یہ کتاب ’’آیات متعارضہ اور ان کا حل...
  • 638 #5688

    مصنف : محمد صدیق سانسرودی

    مشاہدات : 4524

    مصاحف عثمانیہ میں باہم اختلاف ایک حقیقت

    (جمعہ 01 فروری 2019ء) ناشر : لجنۃ القراء دار العلوم فلاح دارین سورت انڈیا
    #5688 Book صفحات: 97
    قرآن مجید اللہ کی طرف سے نازل کردہ آسمانی کتاب ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس عظیم الشان کتاب کو آخرالزمان پیغمبر جناب محمد رسول اللہﷺ پر نازل کیا اور ’’إنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَوَاِنَّا لَهُ لَحٰفِظُوْنَ‘‘ (الحجر:۹) فرما کر اس کی حفاظت کا فریضہ اپنے ذمہ لے لیا۔ قرآن مجید کا یہی امتیاز ہے کہ دیگر کتب سماوی کے مقابلے میں صدیاں بیت جانے کے باوجود محفوظ و مامون ہے اور اس کے چشمہ فیض سے اُمت سیراب ہورہی ہے۔ قرآن مجید کا یہی امتیاز اور اعجاز دشمنانِ اسلام کی آنکھوں میں کاٹنے کی طرح کھٹک رہا ہے اور ان کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اس کتاب لاریب کی جمع و کتابت میں شکوک و شبہات پیدا کردیئے جائیں، جن کی بنیاد پریہ دعویٰ کیا جاسکے کہ معاذ اللہ گذشتہ کتابوں کی مانند قرآن مجید بھی تحریف و تصحیف سے محفوظ نہیں رہا ،لیکن چونکہ حفاظت قرآن کا فریضہ خود اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمہ لے لیاہے، چنانچہ تاریخ اسلام کے ہر دور میں مشیت الٰہی سے حفاظت قرآن کے لیے ایسے اقدامات اور ذرائع استعمال کئے گئے جو اپنے زمانے کے بہترین اور موثر ترین تھے۔ حفاظت قرآن کے دو بنیادی ذرائع حفظ اور کتابت ہیں، ج...
  • 639 #1260

    مصنف : پروفیسر عبد الرحمن طاہر

    مشاہدات : 30945

    مصباح القرآن پارہ 1

    dsa (جمعہ 12 اکتوبر 2012ء) ناشر : بیت القرآن لاہور
    #1260 Book صفحات: 124
    پاکستان میں قرآن مجید کے اردو ترجمہ اور تفہیم کے حوالے سے بہت سے لوگ اور مراکز اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ پروفیسر عبدالرحمٰن طاہر کا شمار بھی ایسے لوگوں میں ہوتا ہے جو عوام الناس کو قرآن کے ترجمہ سے آگاہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ’مصباح القرآن‘ کی شکل میں انھوں نے قرآن مجید کے ترجمہ کو آسان اور سائنٹفک انداز میں سکھانے اور پڑھانے کی سبیل نکالی ہے۔ ترجمہ قرآن میں یقیناً ایک نئے اور مفید اسلوب سے آراستہ یہ کوشش قرآنی مطالب کو عام کرنے اور ایک طالب قرآن کو معانی و مفاہیم سے آشنا کرنے کی ایک کامیاب کوشش ہے۔ اس میں ترجمہ قرآن کا جو اسلوب اختیار کیا گیا ہے اس میں روز مرہ زندگی میں اردو زبان میں استعمال ہونے والے 65 فیصد الفاظ کو سیاہ رنگ میں پیش کیا گیا ہے، تکرار کے ساتھ استعمال ہونے والے 20 فیصد الفاظ کو نیلا اور 15 فیصد دوسرے اہم الفاظ کو سرخ رنگ میں پیش کر کے ان کے فہم کے الگ الگ ادارے متعین کر دئیے ہیں تاکہ ایک استاد یا طالب قرآن ان کی مدد سے ان کا خصوصی فہم حاصل کر لے، یوں اسی صفحے کے مقابل صفحہ پر پھر انھی تین رنگوں میں تقسیم الفاظ قرآن کے معانی کو بھی ’مفتاح‘ کے ا...
  • 640 #1260

  • 641 #5701

    مصنف : توفیق ابراہیم ضمرہ

    مشاہدات : 3602

    مصحف المدینۃ النبویہ بروایۃ الدوری عن ابی عمرو البصری

    (جمعرات 14 فروری 2019ء) ناشر : وزارۃ الاوقاف والشؤون و المقدسات الاسلامیہ اردن
    #5701 Book صفحات: 623
    قرآن مجید اللہ رب العزت کی طرف سے نازل کی جانے والی  کتبِ سماویہ میں سے سب سے  آخری  کتاب ہے ۔جسےاس نے امت محمدیہﷺکی آسانی کے لئے سات  معروف لہجات (یعنی سبعہ احرف)پر نازل فرمایا ہے۔ یہ تمام کے تمام ساتوں حروف اور لہجات عین قرآن مجید اور منزل من اللہ ہیں۔ان تمام پرایمان لانا ضروری اور واجب ہے،اوران کا انکار کرنا کفر اور قرآن کا انکار ہے۔اس وقت دنیا بھر میں سبعہ احرف پر مبنی دس قراءات  اور بیس روایات پڑھی اور پڑھائی جارہی ہیں۔اور ان میں سے چار روایات (روایت قالون عن نافع،روایت ورش عن نافع،روایت دوری عن ابی عمرو  بصری  اور روایت حفص عن عاصم )ایسی ہیں جو دنیا کے کسی نہ کسی حصے میں باقاعدہ رائج اور متداول ہیں۔عالم ِاسلام کے ایک بڑے حصے پر قراءت امام عاصم بروایت حفص رائج ہے، جبکہ مغرب ،الجزائر ،اندلس اور شمالی افریقہ میں قراءت امام نافع بروایت ورش  ، لیبیا ،تیونس اور متعدد افریقی ممالک میں روایت قالون عن نافع ،مصر، صومالیہ، سوڈان اور حضر موت  میں روایت دوری عن امام ابو عمرو بصری رائج اور متداول ہے۔مذکورہ ممالک میں جو جو روایت متداول ہے وہاں ا...
  • 642 #5702

    مصنف : توفیق ابراہیم ضمرہ

    مشاہدات : 3938

    مصحف المدینۃ النبویہ بروایۃقالون عن الامام نافع

    (جمعہ 15 فروری 2019ء) ناشر : وزارۃ الاوقاف والشؤون و المقدسات الاسلامیہ اردن
    #5702 Book صفحات: 577
    قرآن مجید اللہ رب العزت کی طرف سے نازل کی جانے والی  کتبِ سماویہ میں سے سب سے  آخری  کتاب ہے ۔جسےاس نے امت محمدیہﷺکی آسانی کے لئے سات  معروف لہجات (یعنی سبعہ احرف)پر نازل فرمایا ہے۔ یہ تمام کے تمام ساتوں حروف اور لہجات عین قرآن مجید اور منزل من اللہ ہیں۔ان تمام پرایمان لانا ضروری اور واجب ہے،اوران کا انکار کرنا کفر اور قرآن کا انکار ہے۔اس وقت دنیا بھر میں سبعہ احرف پر مبنی دس قراءات  اور بیس روایات پڑھی اور پڑھائی جارہی ہیں۔اور ان میں سے چار روایات (روایت قالون عن نافع،روایت ورش عن نافع،روایت دوری عن ابی عمرو  بصری  اور روایت حفص عن عاصم )ایسی ہیں جو دنیا کے کسی نہ کسی حصے میں باقاعدہ رائج اور متداول ہیں۔عالم ِاسلام کے ایک بڑے حصے پر قراءت امام عاصم بروایت حفص رائج ہے، جبکہ مغرب ،الجزائر ،اندلس اور شمالی افریقہ میں قراءت امام نافع بروایت ورش  ، لیبیا ،تیونس اور متعدد افریقی ممالک میں روایت قالون عن نافع ،مصر، صومالیہ، سوڈان اور حضر موت  میں روایت دوری عن امام ابو عمرو بصری رائج اور متداول ہے۔مذکورہ ممالک میں جو جو روایت متداول ہے وہاں ا...
  • 643 #5703

    مصنف : توفیق ابراہیم ضمرہ

    مشاہدات : 4636

    مصحف المدینۃ النبویہ بروایۃورش عن الامام نافع

    (ہفتہ 16 فروری 2019ء) ناشر : وزارۃ الاوقاف والشؤون و المقدسات الاسلامیہ اردن
    #5703 Book صفحات: 577
    قرآن مجید اللہ رب العزت کی طرف سے نازل کی جانے والی  کتبِ سماویہ میں سے سب سے  آخری  کتاب ہے ۔جسےاس نے امت محمدیہﷺکی آسانی کے لئے سات  معروف لہجات (یعنی سبعہ احرف)پر نازل فرمایا ہے۔ یہ تمام کے تمام ساتوں حروف اور لہجات عین قرآن مجید اور منزل من اللہ ہیں۔ان تمام پرایمان لانا ضروری اور واجب ہے،اوران کا انکار کرنا کفر اور قرآن کا انکار ہے۔اس وقت دنیا بھر میں سبعہ احرف پر مبنی دس قراءات  اور بیس روایات پڑھی اور پڑھائی جارہی ہیں۔اور ان میں سے چار روایات (روایت قالون عن نافع،روایت ورش عن نافع،روایت دوری عن ابی عمرو  بصری  اور روایت حفص عن عاصم )ایسی ہیں جو دنیا کے کسی نہ کسی حصے میں باقاعدہ رائج اور متداول ہیں۔عالم ِاسلام کے ایک بڑے حصے پر قراءت امام عاصم بروایت حفص رائج ہے، جبکہ مغرب ،الجزائر ،اندلس اور شمالی افریقہ میں قراءت امام نافع بروایت ورش  ، لیبیا ،تیونس اور متعدد افریقی ممالک میں روایت قالون عن نافع ،مصر، صومالیہ، سوڈان اور حضر موت  میں روایت دوری عن امام ابو عمرو بصری رائج اور متداول ہے۔مذکورہ ممالک میں جو جو روایت متداول ہے وہاں ا...
  • 644 #1494

    مصنف : محمد زاہد ملک

    مشاہدات : 16302

    مضامین قرآن حکیم

    (جمعہ 21 فروری 2014ء) ناشر : بن قطب انٹرنیشنل پاکستان
    #1494 Book صفحات: 801
    قرآن مجید  واحد ایسی کتاب کے  جو پوری انسانیت  کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے  اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں  انسان کو پیش   آنے والےتما م مسائل کو   تفصیل سے  بیان کردیا ہے  جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ   و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سینکڑوں موضوعات   پرمشتمل ہے  مختلف اہل علم  نے اس حوالے  سے كئی    کتب تصنیف کی   ہیں علامہ وحید الزمان   کی ’’تبویب  القرآن فی مضامین  الفرقان ‘‘ اور  شمس العلماء مولانا سید ممتاز علی کی ’’ اشاریہ مضامین قرآن ‘‘ قابل  ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’مضامین قرآن  ‘‘(از زاہد ملک) بھی اسی سلسلے  کی  کڑی ہے  فاضل مؤلف   نے    خدائے  ذوالجلال کے  عظیم کلام کو آٹھ سو  اہم  جامع عنوانات میں اس طر ح  تقسیم کیا ہے  کہ  جس سے  عام مسلمانوں  کو قرآنی تعلیمات،ہ...
  • 645 #1494

  • 646 #520

    مصنف : محمد حنیف ندوی

    مشاہدات : 35227

    مطالعہ قرآن

    (ہفتہ 16 اکتوبر 2010ء) ناشر : علم و عرفان پبلشرز، لاہور
    #520 Book صفحات: 314
    صحائف سماوی میں قرآن حکیم وہ منفردکتاب ہے جس کے متعلق کامل وثوق سے کہاجاسکتاہے کہ یہ ہمارے پاس اسی صورت میں محفوظ ومامون ہے جس صورت میں یہ رسول اکرم ﷺ کی زبان حق ترجمان ووحی ربانی کے ذریعے سے جاری ہوئی تھی ۔نزول قرآن کااصل مقصدنفس انسانی کی تہذیب اورباطل عقائداورفاسداعمال کی تردیدہے ۔اس انقلاب انگیزنظریہ کی حامل یہ جامع کتاب ہرزمانہ میں علماءوفضلاکے لیے جاذب توجہ رہی ہے ۔اس کے غائرمطالعہ سے علم وحکمت کے چشمے سداپھوٹتے رہتے ہیں اورانسانی فکرونظرکی آبہاری ہوتی رہی ہے۔زیرنظرکتاب ’’مطالعہ قرآن‘‘مولانامحمدحنیف ندوی کے سال ہاسال کے تدبروتفقہ فی القرآن اوران کے مدت العمرکے شغف علوم دین کانتیجہ ہے۔مولانامرحوم نے انتہائی خوبصورت ادبی پیرائے میں علوم قرآن پرروشنی ڈالی ہے جولائق مطالعہ ہے ۔  
  • 647 #3987

    مصنف : وحید الدین خاں

    مشاہدات : 6317

    مطالعہ قرآن آیات قرآنی کا تذکیری مطالعہ

    (منگل 01 نومبر 2011ء) ناشر : دار التذکیر
    #3987 Book صفحات: 275
    قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے  اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتب احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے ہیں ۔تاکہ خدمت قرآن کے  عظیم الشان شرف سے مشر ف ہوں۔لیکن قرآن مجید کے مطالعہ سے پہلے اس کے اصول ومبادی کو دیکھنا ضروری ہے تاکہ انسان صحیح معنوں میں استفادہ کر سکے۔ زیرتبصرہ کتاب  '' مطالعہ قرآن آیات قرآنی کا تذکیری مطالعہ '' ہندوستان کے معروف عالم دین محتر م مولانا وحید الدین خاں صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے مطالعہ قرآن کے اصول ومبادی کو بیان کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس عظیم خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ (آمین...
  • 648 #4939

    مصنف : حافظ عاکف سعید

    مشاہدات : 12176

    مطالعہ قرآن حکیم کا منتخب نصاب جلد اول

    dsa (جمعرات 23 نومبر 2017ء) ناشر : مکتبہ مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور
    #4939 Book صفحات: 518
    قرآن حکیم‘ رب کائنات کانہایت بابرکت اور پُر عظمت کلام ہے جو نبی آخر الزماں محمد رسول اللہﷺ کے ذریعے نوعِ انسانی کو عطاہوا۔ یہ در اصل نوعِ انسانی کے نام اللہ جل شانہ کے آخری اور کامل ترین پیغام ہدایت کا درجہ رکھتا ہے۔یوں تو قرآن حکیم پوری نوع انسانی کے لیے ہدایت کا خورشید تاباں بن کر نازل ہوار‘ اور اسی لیے اس کے بالکل آغاز ہی میں یعنی سورۃ البقرۃ کے تیسرے  ہی رکوع میں نوع انسانی سے براہ راست خطاب’’یا ایہا الناس‘‘ کے الفاظ سے ہوا‘ تاہم اس میں انسانوں کے مختلف طبقات سے علیحدہ علیحدہ بھی خطاب کیا گیا ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب میں قرآن مجید کا ایک خاص نصاب ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ نصاب جس کا نقظۂ آغاز سورۃ العصر ہے‘ نہایت مؤثر اور مفید مطلب ثابت ہوا۔نصاب میں قرآن مجید کے اُن مقامات کو اہتمام کے ساتھ شامل کیا گیا ہے جن میں خطاب براہ راست مسلمانوں سے ہے اور یوں مسلمانوں کی فکری وعملی رہنمائی پر مشتمل یہ جامع نصاب قرآنی دروس قرآنی  شکل میں بہت وسیع حلقے تک پھیلا۔ یہ دروس اصلاً چوالیس کیسٹوں میں تھے جنہیں صفحۂ قرطاس پر منتقل کر کے ضروری ترمیم کے بع...
  • 649 #3950

    مصنف : پروفیسر محمد فضیل ہاشمی

    مشاہدات : 8891

    مطالعہ قرآن حکیم کوڈ 971

    (جمعہ 30 ستمبر 2016ء) ناشر : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد
    #3950 Book صفحات: 181
    قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے  اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتب احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے ہیں ۔تاکہ خدمت قرآن کے  عظیم الشان شرف سے مشر ف ہوں۔ پاکستانی تعلیمی اداروں میں باقاعدہ قرآن مجید کی تعلیم دی جاتی ہے اور کورسز کروائے جاتے ہیں اور ان کے نصاب کی مطبوعہ کتب موجود ہیں۔ کتاب وسنت ڈاٹ کام پر جہاں مذہبی ، دینی، اور علمی وتحقیقی کتب اپلوڈ کی جاتی ہیں ۔وہاں  مدارس وسکولز اور کالجز ویونیورسٹیز کے طلباء کی سہولت کے لئے نصابی کتب کو بھی ترجیحی طور پر اپلوڈ کیا جاتا ہے، تاکہ طلباء بآسانی ان کتب کو حاصل کر سکیں اور علمی ونصابی تیار بھر پور طریقے سے کر سکیں ۔ زیرتبصرہ کتاب  ''...
  • 650 #3777

    مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

    مشاہدات : 12046

    مطالعہ قرآن کے اصول و مبادی

    (ہفتہ 16 جولائی 2016ء) ناشر : مجلس نشریات اسلامی کراچی
    #3777 Book صفحات: 198
    قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے  اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتب احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے ہیں ۔تاکہ خدمت قرآن کے  عظیم الشان شرف سے مشر ف ہوں۔لیکن قرآن مجید کے مطالعہ سے پہلے اس کے اصول ومبادی کو دیکھنا ضروری ہے تاکہ انسان صحیح معنوں میں استفادہ کر سکے۔ زیرتبصرہ کتاب  '' مطالعہ قرآن کے اصول ومبادی '' ہندوستان کے معروف عالم دین محتر م مولانا سید ابو الحسن علی  ندوی کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے مطالعہ قرآن کے اصول ومبادی کو بیان کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس عظیم خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ (آمین)(را...
< 1 2 ... 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 57923
  • اس ہفتے کے قارئین 354726
  • اس ماہ کے قارئین 354726
  • کل قارئین111962054
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست