#3875

مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

مشاہدات : 5171

قرآن سے متعلق لوگوں کی بدعتیں

  • صفحات: 75
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3000 (PKR)
(بدھ 15 جون 2016ء) ناشر : سلفی دار الاشاعت، دہلی

دینِ اسلام  ایک سیدھا اور مکمل دستورِ حیات ہے جس کو اختیار کرنے میں  دنیا وآخرت کی کامرانیاں پنہاں ہیں۔ یہ ایک  ایسی روشن شاہراہ ہے جہاں رات دن کا کوئی فرق  نہیں  اور نہ ہی اس میں کہیں پیچ خم ہے ۔ اللہ  تعالیٰ نے اس دین کو انسانیت کے لیے پسند فرمایا اوررسول پاکﷺ کی زندگی  ہی میں  اس کی  تکمیل فرمادی۔ عقائد،عبادات ، معاملات، اخلاقیات ، غرضیکہ جملہ شبہائے زندگی میں کتاب وسنت ہی  دلیل ورہنما ہے۔ہر میدان میں  کتاب و سنت کی ہی پابندی ضروری ہے۔ صحابہ کرام ﷢  نے کتاب وسنت کو جان سے  لگائے رکھا ۔ا  ن کے معاشرے میں کتاب وسنت کو قیادی حیثیت حاصل رہی  اور وہ  اسی شاہراہ پر گامزن رہ کر دنیا وآخرت کی کامرانیوں سے ہمکنار ہوئے ۔ لیکن جو  ں جوں زمانہ گزرتا  گیا لوگ  کتاب وسنت  سے دور ہوتے گئے  اور بدعات وخرافات نے ہر شعبہ میں اپنے  پیر جمانے شروع کردیئے۔ اور  اس  وقت بدعات وخرافات  اور علماء سوء نے پورے  دین کو  اپنی  لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔وقت کے  راہبوں ،صوفیوں،  نفس پرستوں او رنام نہاد دعوتِ اسلامی کے دعوے داروں نے  قال اللہ وقال الرسول کے مقابلے میں اپنے خود ساختہ افکار وخیالات اور   طرح طرح کی بدعات وخرافات  نے اسلام کے صاف وشفاف چہرے کو داغدار بنا دیا ہے جس سے  اسلام کی اصل  شکل گم ہوتی جارہی ہے ۔اور مسلمانوں کی اکثریت ان بدعات کو عین اسلام سمجھتی  ہے۔ دن کی بدعات  الگ  ہیں ، ہفتے کی بدعات الگ ،مہینے کی بدعات الگ،عبادات کی بدعات الگ ،ولادت اور فوتگی کے موقع پر بدعات الگ غرض کہ ہر ہر موقع کی بدعات الگ الگ ایجاد کررکھی ہیں۔جید اہل  علم نے   بدعات  اور اس  کے  نقصانات  سے  روشناس کروانے کے لیے   اردو  وعربی زبان میں متعدد چھوٹی  بڑی کتب   لکھیں  ہیں جن کے  مطالعہ سے اہل اسلام  اپنے  دامن کو   بدعات و  خرافات سے بچا سکتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’قرآن کے متعلق لوگوں کی بدعتیں ‘‘سعودی عرب کے  کبار  علماء کے فتاؤں کا مجموعہ  ہے جو مختلف اوقات میں لوگوں کےسوالات کا جواب انہوں نے دیا۔اس رسالہ میں قران مجید کے متعلق ان بدعات کی نشاندہی  کی گئی ہے  جو پاک وہند میں بکثرت پائی جاتی  ہیں۔ اللہ تعالیٰ  مترجم ومرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے قارئین کے لیے نفع بخش بنائے۔ (آمین)  (م۔ا)

کتاب کی فہرست نہیں ہے۔

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 21957
  • اس ہفتے کے قارئین 318760
  • اس ماہ کے قارئین 318760
  • کل قارئین111926088
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست