#843

مصنف : ڈاکٹر محمد حمید اللہ

مشاہدات : 32049

رسول اللہ ﷺ کی حکمرانی وجانشینی

  • صفحات: 211
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6330 (PKR)
(ہفتہ 04 فروری 2012ء) ناشر : بیکن بکس لاہور

زیرِ نظر کتاب معروف اسکالر ڈاکٹر محمد حمید اللہؒ کی کتاب ’’The Prophet’s Establishing A State & His Succession‘‘ کا اردو ترجمہ ہے اسے اردو قالب میں پروفیسر خالد پرویز نے منتقل کیا ہے۔ کتاب میں کل گیارہ مضامین کو زیر بحث لایا گیا ہے جو در حقیقت نبی کریم ﷺ کی حکمرانی و جانشینی کے نمایاں پہلو ہیں۔ اس کے دو مضامین ’’اسلامی سلطنت کی تنظیم‘‘ اور ’’دنیا کا پہلا تحریری دستور‘‘ ایسے ہیں جنہیں ڈاکٹر موصوف نے انگریزی واردو دونوں زبانوں میں تحریر کیا ہے۔ چنانچہ ان کا ترجمہ نہیں کیا گیا بلکہ ویسے ہی نقل کئے گئے ہیں۔ کتاب کے آخری مضمون ’’حضرت علی المرتضیٰؓ پہلے خلیفہ کیوں نہ ہوئے؟‘‘ ڈاکٹر حمید اللہ کی ایک اور انگریزی کتاب میں شامل تھا جسے موضوع کی مناسبت سے مترجم کی طرف کتاب ھذا میں شامل کر دیا گیا ہے تاکہ مصنف کا نقطۂ نظر قاری تک مکمل شکل میں پہنچ سکے۔ کتاب کے مضامین کی ترتیب میں اسلام میں آئینی مسائل، دنیا کا سب سے پہلا تحریری دستور، پہلے تحریری دستور کی دفعات، اسلام میں ریاست کا تصور، اسلامی سلطنت کی تنظیم (قرآن کے آئینے میں)، مسلم مملکت میں مالیاتی نظم و نسق، رسول اللہ کے دور میں بجٹ سازی اور ٹیکسیشن، رسول اللہ بحیثیت سیاسی مدبر، جنگ جمل اور صفین کے پس پردہ یہودی ہاتھ، رسول اللہ کی طرف سے بستر وصال پر وصیت لکھوانے کا قصہ اور حضرت علی المرتضیٰ پہلے خلیفہ کیوں نہ ہوئے؟ جیسے عنادین شامل ہیں۔ یہ کتاب رسول اکرم ﷺ کی سیاسی بصیرت کا ایک شاہکار ہے۔ جزاہ اللہ امن الجزاء۔(آ۔ہ)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

اسلام میں آئینی مسائل

 

9

دنیا کا سب سے پہلا تحریری دستور

 

44

پہلے تحریری دستور کی دفعات

 

60

اسلام میں ریاست کا تصور

 

66

اسلامی سلطنت کی تنظیم (قرآن کے آئینے میں)

 

96

مسلم مملکت میں مالیاتی نظم ونسق

 

123

رسول اللہ صلی  اللہ علیہ و سلم کے دور میں بجٹ سازی اور ٹیکسیشن

 

134

رسول اللہ ﷺ بحثیت سیاسی مدبر

 

147

جنگ جمل اور صفین کے پس پردہ یہودی ہاتھ

 

151

رسول اللہ ﷺ کی طرف سے بستر وصال پر وصیت لکھوانے کا قصہ

 

172

حضرت علی المرتضیٰ ؓپہلے خلیفہ کیوں نہ ہوئے؟

 

194

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 9621
  • اس ہفتے کے قارئین 374907
  • اس ماہ کے قارئین 374907
  • کل قارئین111982235
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست