#3699

مصنف : حافظ محمد طاہر محمود اثری

مشاہدات : 5832

رواداری سیرت طیبہ کی روشنی میں

  • صفحات: 198
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7920 (PKR)
(جمعہ 08 اپریل 2016ء) ناشر : عمر پبلیکیشنز، لاہور

اللہ کے پاک نبی کریم حضرت محمد مصطفی احمد مجتبیؐ شب اسریٰ کے مہمان تمام دنیا کے انسانوں اور انبیاء کرام علیھم السلام کے سردار مکمل ضابطہ حیات لے کر اس جہان رنگ و بو میں تشریف لائے۔ سرکار دوجہاںﷺ نے انفرادی و اجتماعی زندگی کا مکمل نمونہ بن کر دکھایا۔ آپؐ کی اپنی مبارک حیات کے پہلے سانس سے لے کر آخری سانس تک کے وہ تمام نشیب و فراز ایک ہی سیرت میں یکجا ،مکمل اور قابل اتباع ہیں اور اللہ کا یہ احسان اعظم ہے کہ اس نے اپنے بندوں کی ہدایت کے لئے حضرت محمد ؐ کو مبعوث فرمایا۔ جب آقائے نامدار ؐکو مبعوث کیا گیا تو اس وقت دنیا تاریکی، جہالت، ابتری و ذلت کے انتہائی پر آشوب دور سے گز رہی تھی۔ یونانی فلسفہ اپنی نا پائیدار اقدار کا ماتم کر رہا تھا، رومی سلطنت روبہ زوال تھی، ایران اور چین اپنی اپنی ثقافت و تہذیب کو خانہ جنگی کے ہاتھوں رسوا ہوتا دیکھ رہے تھے۔ ہندوستان میں آریہ قبائل اور گوتم بدھ کی تحریک آخری ہچکیاں لے رہی تھی۔ ترکستان اور حبشہ میں بھی ساری دنیا کی طرح اخلاقی پستی کا دور دورہ تھا اور عرب کی حالت زار تو اس سے بھی دگرگوں تھی ۔سیاسی تہذیب و تمدن کا تو شعور ہی نہ تھا عرب وحدت مرکزیت سے آشنا نہیں تھے، وہاں ہمیشہ لا قانونیت، باہمی جنگ و جدل کا دور دورہ رہا۔ اتحاد ،تنظیم ،قومیت کا شعور حکم و اطاعت وغیرہ جن پر اجتماعی اور سیاسی زندگی کی راہیں استوار ہوتی ہیں ان کے ہاں کہیں بھی نہ پائی جاتی تھیں۔ قبائل بھی اپنے اندرونی خلفشار کے ہاتھوں تہذیب و تمدن سے نا آشنا تھے۔ سیاسی وحدت یا بیرونی تہذیبوں سے آشنائی و رابطہ دور کی بات تھی۔ نبی پاک ؐ کی الہامی تعلیمات سے عرب ایک رشتہ وحدت میں پرو دئیے گئے اور وہ قوم جو باہمی جنگ و جدل ،ظلم و زیادتی کے علاوہ کسی تہذیب سے آشنا نہ تھی جہاں بانی کے مرتبے پر فائز کر دی گئی یہ سب اس بناء پر تھا کہ اسلام نے دنیاوی بادشاہت کے برعکس حاکمیت اقتدار اعلیٰ کا ایک نیا تصور پیش کیا جس کی بنیاد خدائے لم یزل کی حاکمیت اور جمہور کی خلافت تھی۔ زیر تبصرہ کتاب’’رواداری سیرت طیبہ کی روشنی میں‘‘فاضل مصنف حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی تصنیف کردا ہے جس میں انہوں نے رسولﷺ کی سیرت طیبہ کواپنی اس کتاب میں نہایت ہی احسن انداز سے بیان ن کیا ہے۔ اللہ رب العزت ان کو اس کار خیر پر اجرے عظیم سے بہرا مند فرمائے۔ آمین(شعیب خان)

عناوین

صفحہ نمبر

انتساب

7

عرض مؤلف

9

نبی کریمﷺ بحیثیت داعی امن و سلامتی

17

امن و اخوت کی دعوت

29

رواداری اور حقوق انسانی کے علمبردار

37

اشاعت اسلام

51

تاریخی نقشہ غزوات و سرایہ

56

اعتراضات و شبہات کا ازالہ

103

جنگ و جدول عہد جاہلیت میں

114

احترام آدمیت

119

انسانی حقوق

125

محبت فاتح عالم تحقیقی جائزہ

129

خطبہ حجۃ الوداع

136

استحکام پاکستان بوسیلہ سیرۃ طیبہ

158

قیام پاکستان کے اسلامی تقاضے

191

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 18389
  • اس ہفتے کے قارئین 70438
  • اس ماہ کے قارئین 816602
  • کل قارئین105687723
  • کل کتب8780

موضوعاتی فہرست