#4324

مصنف : پروفیسر ڈاکٹر علی اصغر چشتی

مشاہدات : 6841

رزق حلال اور رشوت

  • صفحات: 48
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 960 (PKR)
(پیر 06 مارچ 2017ء) ناشر : دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد

اسلام نے ہر اس ذریعہ اکتساب کو منع اور حرام قرار دیا ہے جس میں کسی کی مجبوری سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ کمایاجائے۔انہی حرام ذرائع میں سے ایک نہایت قبیح ذریعہ اکتساب رشوت ہے، جو شریعت کی نظر میں انتہائی جرم ہے اور یہ جرم آج ہمارے معاشرے میں ناسور کی مانند پھیل چکا ہے، جس کا سد باب مسلمان معاشرے کے لئے ضروری ہے۔رشوت انسانی سوسائٹی کا وہ بد ترین مہلک مرض ہے جو سماج کی رگوں میں زہریلے خون کی طرح سرایت کر کے پورے نظام انسانیت کو کھوکلا اور تباہ کر دیتا ہے ۔ رشوت ظالم کو پناہ دیتی ہے ۔ اور مظلوم کو جبراً ظلم برداشت کرنے پر مجبور کرتی ہے ۔ رشوت کے ہی ذریعے گواہ ، وکیل اور حاکم سب حق کو ناحق اور ناحق کو حق ثابت کرتے ہیں ۔ رشوت قومی امانت میں سب سے بڑی خیانت ہے ۔اسلامی شریعت دنیا میں عدل و انصاف اور حق و رحمت کی داعی ہے ۔ اسلام نے روزِ اول سے ہی انسانی سماج کی اس مہلک بیماری کی جڑوں اور اس کے اندرونی اسباب پرسخت پابندی عائد کی ۔ اور اس کے انسداد کے لیے انتہائی مفید تدابیر اختیار کرنے کی تلقین فرمائی ۔ جن کی وجہ سے دنیا ان مہلک امراض سے نجات پا جائے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’رزق حلال اور رشوت ‘‘ محترم جناب ڈاکٹر علی اصغر چشتی کی کاوش ہے اس مختصر کتاب میں انہوں نے اس بات کوواضح کیا ہےکہ انسان کےلیے ضروری ہے کہ وہ رزق حلال تلاش کرے کیونکہ رزق حلال حاصل کر نے کے بڑے فوائد اوربرکات ہیں ۔ اللہ تعالیٰ انبیاء ﷩ کو بھی اکل حلال کا حکم دیا ہے ۔نیز اس کتاب میں فاضل مصنف نے رشوت کی تعریف، رشوت کا دینوی انجام ، معاشرے کے اندر رشوت پھیل جانے کے اسباب ، رشوت کے معاشرتی اثرات اور رشوت سے بچنےکا طریقہ آسان پیرائےمیں بیان کیا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

5

انبیاء ؑ کو اکل حلال کا حکم

 

8

رزق حلال کی تلاش فرض ہے

 

9

محنت کرنے اور ہاتھ سے کمانے کی فضیلت

 

10

قیامت کے دن مال کے متعلق سوال ہو گا

 

13

مال خرچ کرنے کا طریقہ

 

16

رزق حلال کی برکات

 

21

رشوت کیا ہے

 

23

اعمال کا روزینہ اور ان کے فرائض

 

27

رشوت کا دنیوی انجام

 

29

رشوت لینا حقوق العباد کی خلاف ورزی ہے

 

30

معاشرہ کے اندر رشوت پھیل جانے کے اسباب

 

31

عیاشانہ زندگی اور نظام تمدن

 

31

باہی محبت اور تعاون کے جذبہ کا فقدان

 

34

رشوت کے معاشرتی اثرات

 

37

عدل و انصاف کے پہلو سے

 

37

معاشرتی لحاظ سے

 

38

رشوت سے بچنے کا طریقہ

 

43

پہلی تدبیر

 

43

دوسری تدبیر

 

44

تیسری تدبیر

 

44

پہلا کام نماز توبہ

 

44

دوسرا کام محاسبہ نفس

 

45

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 54610
  • اس ہفتے کے قارئین 297493
  • اس ماہ کے قارئین 1043657
  • کل قارئین105914778
  • کل کتب8792

موضوعاتی فہرست