#2188

مصنف : ام عبد منیب

مشاہدات : 7724

صدقہ کیوں اور کسے دیں

  • صفحات: 56
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1120 (PKR)
(بدھ 31 دسمبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

صدقہ ایک مستحب اور نفلی عبادت ہے  جس کے تعلق تزکیہ نفس سے بھی ہے اور تزکیہ مال سےبھی۔ اللہ کی راہ  میں خرچ کیا گیا مال تبھی صدقہ کہلا سکتا  ہے اوراس پر اجر مل سکتا ہے جب کہ وہ مشروع آداب وشرائط کے ساتھ دیا  جائے ۔ ایک مسلمان ایمان لانے کےبعد ہر کام صرف اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق اور اس کی  خوشنودی ،اس کی تعظیم، اس کی عبادت اوراس کی رحمت حاصل کرنے کےلیے  کرنے کا پابند ہے ۔ صدقہ چونکہ مالی عبادت اور ایک نیک عمل ہے لہٰذا یہ اللہ کے علاوہ اور کسی کےلیے کرنا حرام ہے ۔جوشخص حلال کمائی میں سے  ایک کھجور کےبرابر صدقہ کرے  تو اللہ اس کواپنے ہاتھ میں لیتا  ہے پھر صدقہ دینے  والے  کےلیے  اسے  پالتا ہے  جیسے تم میں سے کوئی اپنابچھڑا پالتا  یہاں تک کہ وہ احد پہاڑ کےبرابر ہوجاتا ہے۔ اور حرام کمائی سے دیا ہوا صدقہ اللہ تعالیٰ قبول  نہیں کرتا ۔ زیرنظرکتابچہ ’’ صدقہ کیوں اور کسے  دیں‘‘ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کا مرتب شدہ ہے  جس میں انہوں نے صدقہ کا معنی  مفہوم اور صدقہ دینے کے آداب وفوائد اور صدقہ کے مستحقین کو  بیان کرنے کےعلاوہ  صدقہ  کے جملہ احکام ومسائل کو   بڑے آسان  فہم انداز میں  دلائل کی روشنی میں بیان کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کی تمام دعوتی ، تدریسی وتصنیفی خدمات کوقبول فرمائے۔(آمین) (م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

صدقہ کے مختلف مفہوم

 

8

صدقہ ایک اختیاری عبادت

 

11

صدقہ صرف اللہ کے لیے

 

13

حلال چیز دینا

 

14

محبوب چیز دینا

 

15

ردی اور گھٹیا چیز دینے سے بچنا

 

16

جسے صدقہ دیا اس سے کوئی امید نہ رکھنا

 

17

چھپا کر صدقہ دینا

 

18

ظاہر کر کے دینے کا جواز

 

19

صدقہ دینے کے فوائد

 

21

دوزخ سے بچاؤ کا ذریعہ

 

22

صدقہ کے مستحق

 

24

تنگ دست قرض دار کو قرض صدقہ دینا

 

27

صدقہ کے بعض اہم مسائل

 

32

صدقہ دینے کا وقت

 

33

ضرورت سے زائد صدقہ کرنا

 

36

صدقہ کتنا دینا چاہیے

 

39

صدقہ کے متعلق جاہلی تصورات

 

45

صدقے کی چیز کو چھونا

 

46

صدقہ دریا میں پھینکنا

 

48

غیر شرعی صدقے اور نیاز کو کھانے کا حکم

 

52

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 30365
  • اس ہفتے کے قارئین 460014
  • اس ماہ کے قارئین 1083722
  • کل قارئین112691050
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست