#3895

مصنف : محمد بن جمیل زینو

مشاہدات : 6963

صحیح قصص النبی ﷺ

  • صفحات: 112
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4480 (PKR)
(منگل 05 جولائی 2016ء) ناشر : حدیبیہ پبلیکیشنز لاہور

واقعات جہاں انسان کے لیے خاصی دلچسپی کا سامان ہوتے ہیں وہیں یہ انسان کے دل پر بہت سارے پیغام اوراثرات نقش کر دیتے ہیں۔ اسی لیے قرآن مبین میں اللہ تعالیٰ نے جا بجا سابقہ اقوام کے قصص و واقعات بیان کیے ہیں تاکہ لوگ ان سے عبرت و نصیحت حاصل کریں اور اپنی زندگی میں وہ غلطیاں نہ کریں جو ان سے سرزد ہوئیں۔دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو ہر موڑ پر مکمل راہ نمائی کرتا ہے خوشی ہو یاغمی ہواسلام ہر ایک کی حدود وقیوم کو بیان کرتا ہے تاکہ کو ئی شخص خوشی یا تکلیف کے موقع پر بھی اسلام کی حدود سےتجاوز نہ کرے۔ نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرام وتابعین کی سیرت وسوانح میں ہمیں جابجا پاکیزہ مزاح او رہنسی خوشی کے واقعات او رنصیت آموز آثار وقصص ملتے ہیں کہ جن میں ہمارے لیے مکمل راہ نمائی موجود ہے ۔ لہذا اہمیں چاہیے کہ خوش طبعی اور پند نصیحت کےلیے جھوٹے ،من گھڑت اور افسانوی واقعات ولطائف کےبجائے ان مقدس شخصیات کی سیرت اور حالات کا مطالعہ کریں تاکہ ان کی روشنی میں ہم اپنے اخلاق وکردار اور ذہن وفکر کی اصلاح کرسکیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’صحیح قصص النبوی ‘‘عرب کے مشہور ومعروف ادیب اورسکالرشیخ محمد بن جمیل زینو﷾کی عربی تصنیف ’’ من بدائع القصص النبوی الصحیح‘‘ کا سلیس اردوترجمہ ہے۔شیخ موصو ف نے صحیح احادیث کی روشنی میں زبان رسالت مآبﷺ سے بیان کیے گئےدلچسپ اور نصیحت آموز بارہ خوبصورت ، دلچسپ اور ایمان افروز واقعا ت کو بڑے دلنشیں انداز میں بیان کیا ہے ۔یہ کتاب آج کے دور میں مروجہ بیہودہ اور لغو لٹریچر کا بہترین نعم البدل ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔ (آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

5

حرف آغاز

7

مقدمہ

9

ایماندار بچہ اور جادوگر

11

کوڑھی، گنجا اور اندھا

24

غار کے اندھیرے میں

31

حضرت جابر﷜ کی دعوت کا نظارہ

37

رسول مکرم﷜ اور صحابہ ؓ کی بھوک

41

سونے کا مٹکا

46

لکڑی میں عجیب امانت

50

گرجتے بادل میں آواز

55

حضرت ابراہیمؑ اسماعل کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں

59

خطبہ حاجت کی اہمیت اور دلوں پر اثر

75

خطبہ حاجت کی اہمیت اور دلوں پر اثر

75

جہاد سے پیچھے رہنے والے

87

واقعہ سردار اہل یمام کے اسلام کا

105

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 67039
  • اس ہفتے کے قارئین 477920
  • اس ماہ کے قارئین 359712
  • کل قارئین107026474
  • کل کتب8802

موضوعاتی فہرست