#1783

مصنف : سید سلیمان ندوی

مشاہدات : 8159

سیرت عائشہ ؓ

  • صفحات: 322
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12880 (PKR)
(منگل 13 اگست 2013ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

آج مسلمانوں کے اس دور انحطاط میں ، ان کے انحطاط کا بحصہ رسدی آدھا سبب عورت ہے ۔ وہم پرستی ، قبر پرستی ، جاہلانہ مراسم ،غم و شادی کے موقعوں پر مسرفانہ مصارف اور جاہلیت کے دوسرے آثار ، صرف اس لیے ہمارے گھروں میں زندہ ہیں کہ آج مسلمان بیبیوں کے قالب میں تعلیمات اسلامی کی روح مردہ ہو گئی ہے ، شاید اس کا سبب یہ ہو کہ ان کے سامنے مسلمان عورت کی زندگی کا کوئی مکمل نمونہ نہیں ۔ آج ہم ان کے سامنے اس خاتون کا نمونہ پیش کرتے ہیں ، جو نبوت عظمی کی نو سالہ  مشارکت  زندگی کی بنا پر خواتین خیرالقرون کے حرم میں کم و بیش چالیس برس تک شمع ہدایت رہی ۔ ایک مسلمان عورت کے لیے سیرت عائشہ میں اس کی زندگی کے تمام تغیرات ، انقلابات اور صائب ، شادی  ، رخصتی ، سسرال ، شوہر، سوکن ، لاولدی ، بیوگی ، غربت ، خانہ داری ، رشک و حسد ، غرض  اس کے ہر موقع اور ہر حالت کے لیے تقلید کے قابل نمونے موجود ہیں ۔ پھر علمی ، اخلاقی ہر قسم کے گوہر گرانما یہ سے یہ پاک زندگی مالال ہے ۔ اس لیے سیرت عائشہ اس کے لیے ایک آئینہ خانہ ہے جس میں صاف طور پر یہ نظر آئے گا کہ ایک مسلمان عورت کی زندگی کی حقیقی تصویر کیا ہے ؟ اس کے علاوہ بھی  سیرت عائشہ کا مطالعہ اس لئے ضروری ہے کہ یہ ایک دنیا کی عظیم ترین انسان کی سیرت کا مطالعہ ہے ۔ اللہ تعالی ہماری خواتین کو ان کے نقوش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین۔(ع۔ح)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

علامہ سید سلیمان ندوی اور سیرت عائشہ ؓ

 

11

دیباچہ

 

15

تمہید

 

16

سیرت عائشہ کی اہمیت

 

16

ماخذ

 

17

انتساب

 

18

ابتدائی حالات

 

19

تعلیم وتربیت

 

31

خانہ داری

 

39

معاشرت ازدواجی

 

42

سوتیلی اولاد کے ساتھ برتاؤ

 

71

واقعہ افک

 

74

تحریم ، ایلاء اور تخییر

 

86

بیوگی ( 11ہجری)

 

94

عام حالات

 

98

دعوت اصلاح

 

107

اخلاق وعادات

 

135

علم واجتہاد

 

150

علم حدیث

 

160

فقہ وقیاس

 

178

علم کلام وعقائد

 

189

علم اسرارالدین

 

197

طب ، تاریخ ، ادب ، خطابت وشاعری

 

211

تعلیم افتاء اور ارشاد

 

224

افتاء

 

232

جنس نسوانی پر حضرت عائشہ ؓ کے احسانات

 

245

عالم نسوانی میں حضرت عائشہ ؓ کا درجہ

 

256

خاتمہ

 

258

حضرت عائشہ ؓ کی عمر پر تحقیقی نظر

 

272

حضرت عائشہ ؓ کی عمر اور مولانا محمد علی کے شبہات کا جواب

 

288

خلاصہ بحث

 

318

فہرست مکمل نہیں

 

 

آپ کے براؤزر میں پی ڈی ایف کا کوئی پلگن مجود نہیں. اس کے بجاے آپ یہاں کلک کر کے پی ڈی ایف ڈونلوڈ کر سکتے ہیں.

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 2268
  • اس ہفتے کے قارئین 17922
  • اس ماہ کے قارئین 11006
  • کل قارئین51417555

موضوعاتی فہرست