#4491

مصنف : عبد الرشید عراقی

مشاہدات : 16103

سیرت امام احمد بن حنبل

  • صفحات: 115
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2875 (PKR)
(بدھ 31 مئی 2017ء) ناشر : طارق اکیڈمی، فیصل آباد

امام احمد بن حنبل( 164ھ -241) بغداد میں پیدا ہوئے ۔آپ کے والد تیس سال کی عمر میں ہی انتقال کرگئے تھے۔والد محترم کی وفات کے بعد امام صاحب کی پرورش اور نگہداشت اُن کی والدہ کے کندھوں پر آن پڑی۔ امام احمد بن حنبل ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 179ھ میں علم حدیث کے حصول میں مشغول ہوئے جبکہ اُن کی عمر محض 15 سال تھی۔ 183ھ میں کوفہ کا سفر اختیار کیا اور اپنے استاد ہثیم کی وفات تک وہاں مقیم رہے، اِس کے بعد دیگر شہروں اور ملکوں میں علم حدیث کے حصول کی خاطر سفر کرتے رہے۔ آپ اپنے دور کے بڑے عالم اور فقیہ تھے۔ آپ امام شافعی﷫ کے شاگرد ہیں۔ اپنے زمانہ کے مشہور علمائے حدیث میں آپ کا شمار ہوتا تھا۔ انہوں نے مسند کے نام سے حدیث کی کتاب تالیف کی جس میں تقریباً چالیس ہزار احادیث ہیں۔ مسئلہ خلق قرآن میں خلیفہ معتصم کی رائے سے اختلاف کی پاداش میں آپ نے کوڑے کھائے لیکن غلط بات کی طرف رجوع نہ کیا۔ آپ کوڑے کھا کھا کر بے ہوش ہو جاتے لیکن غلط بات کی تصدیق سے انکار کر دیتے۔ انہوں نے حق کی پاداش میں جس طرح صعوبتیں اٹھائیں اُس کی بنا پر اتنی ہردلعزیزی پائی کہ وہ لوگوں کے دلوں کے حکمران بن گئے۔ آپ کی عمر کا ایک طویل حصہ جیل کی تنگ و تاریک کوٹھریوں میں بسر ہوا۔ پاؤں میں بیڑیاں پڑی رہتیں، طرح طرح کی اذیتیں دی جاتیں تاکہ آپ کسی طرح خلق قرآن کے قائل ہو جائیں لیکن وہ عزم و ایمان کا ہمالہ ایک انچ اپنے مقام سے نہ سرکا۔ حق پہ جیا اور حق پہ وفات پائی۔ ان کے انتقال کے وقت آٹھ لاکھ سے زیادہ اشخاص بغداد میں جمع ہوئے اور آپ کی نماز جنازہ پڑھی۔ زیر تبصرہ کتاب’’سیرت امام احمد بن حنبل ‘‘وطن عزیز کے معروف مضمون نگار ، سیرت نگار مصنف کتب کثیرہ محترم جنا ب عبدالرشید عراقی ﷾ کی تصنیف ہے ۔ انہوں نےاس کتاب میں امام احمد بن حنبل ﷫ کے حالات زندگی ، اساتذہ، وتلامذہ کا تذکرہ ،ان کے دو رابتلاء کی تفصیل ، تصانیف اور ان کی مشہور کتاب مسند احمد بن حنبل کا تعارف اور فقہ حنبلی کے مختلف پہلوؤں پر مختصر اً اظہار کیا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

5

نقش آغاز

9

تقریظ

14

تعارف

23

حیات امام احمد بن حنبل 

 

نام ونسب ولادت

25

بغداد ابتدائی تعلیم

26

رحلت وسفر شیوخ واساتذہ

27

ہثیم بن بشر ابوحازم واسطی 

27

امام ابو یوسف 

28

امام سفیان بن عیینہ 

29

امام ابوداؤد طیالسی 

30

امام عبدالرحمان بن مہدی 

31

امام وکیع بن الجراح

32

امام یحییٰ بن سعید القطان 

34

امام محمد بن ادریس شافعی 

36

امام احمد  کی امام شافعی کےحلقہ درس میں شرکت

39

مجلس / تلامذہ / امام بخاری

40

امام مسلم 

41

امام ابوداؤد 

42

امام یحییٰ بن معین 

44

اما ابوحاتم رازی 

45

امام عبداللہ بن احمد بن محمد بن حنبل 

46

بلاواسطہ تلامذہ

46

فضل وکمال /حافظہ /عدالت وثقاہت

47

نقد وتمیز مرجعیت ومقبولیت

47

 اخلاق وعادات /حلم /استغناء

48

زہد وورع /جودوسخا

49

تواضع وانکسار

49

عزت نشینی اتباع سنت

50

نظامت وپاکیزگی عبادت واعمال

51

حرف آخر

52

اہل علم کااعتراف

53

اما م صاحب کاعقیدہ

53

مرتکبین  کبائر مسئلہ خلافت

59

ازواج واولاد وفات

60

امام احمد بن حنبل  کادورابتلاء

 

ہارون الرشید اورمعتزلہ

62

مامون الرشید کاعہد خلافت

64

امام شافعی  کاخواب /معتصم باللہ

67

امام احمد  امتحان میں

68

واقعہ کی تفصیل امام احمد  کی زبان سے

70

امام صاحب ؓ کی رہائی

74

ابوالہیثم ؓ کےلیے  دعائے مغفرت

74

امام احمد  کاکارنامہ اوراس کاصلہ

75

امام علی بن مدینی  کااعتراف

76

مولانا ابوالکلام آزاد 

77

معتصم کاانتقال /واثق  باللہ

83

المتوکل علی اللہ

85

امام احمد بن حنبل  المتوکل کےعہد میں

86

امام احمد بن حنبل  کاطغرائے امتیاز

89

تصانیف

 

مشہور تصانیف کاتعارف

90

کتاب الصلوۃ

90

کتاب الزہد /کتاب السنۃ /مسند

91

طاعۃ الرسول ﷺ

95

فقہ حنبلی

 

کیاامام احمد بن حنبل  فقیہ اورصاحب مذہب نہیں تھے

97

تقلید کی ابتداء کب ہوئی

98

فقہ وفتاوی میں امام احمد بن حنبل  کےاصول

99

نصوص /فتاوی صحابہ ؓ

100

اختلاف صحابہ ؓ کافیصلہ

100

حدیث مرسل اورحدیث ضعیف

100

قیاس

100

فقہ حنبلی کی خصوصیات

101

فقہ احمد کاامتیازی پہلو

102

فقہ حنبلی کےناقلین

102

ابوبکر خلال  /ابوالقاسم خرقی

103

غلام اخلال

103

شیخ الاسلام ابن تیمیہ  اوران کے تلامذہ

104

مذہب حنبلی کافروغ واشاعت

104

ایک اورسبب

107

علامہ ابن اثیر  کی شہادت

107

مودوہ دور میں مذاہب اربعہ کےپیرو

108

مذہب حنبلی کےماضی کی تلافی ہوگئی

110

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 48391
  • اس ہفتے کے قارئین 408465
  • اس ماہ کے قارئین 1032173
  • کل قارئین112639501
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست