#2104

مصنف : ام عبد منیب

مشاہدات : 9074

سوگ اور تعزیت قرآن و سنت کی روشنی میں

  • صفحات: 67
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1340 (PKR)
(ہفتہ 22 نومبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے ،جس میں زندگی کے ہر ہر گوشے سے متعلق  راہنمائی موجود ہے۔اس کی ایک اپنی ثقافت ،اپنی تہذیب اور اپنا کلچر ہے ،جو اسے دیگر مذاہب سے نمایاں اور ممتاز کرتا ہے۔لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے پاکستانی اور ہندوستانی معاشرے میں ہندوانہ رسوم ورواجات کا چلن عام ہے۔جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ بہت سارے لوگ ہندو مذہب سے مسلمان ہوئے ہیں اور ہمیشہ سے ہندووں کے ساتھ رہتے بستے چلے آ رہے ہیں۔وہ مسلمان تو  ہو گئے لیکن ان کے عام رسم ورواج ہندوانہ ہی رہے۔بعض ہندوانہ رسمیں اسلامی پیوندکاری کے ساتھ جاری وساری ہیں۔انہی ہندوانہ رسول ورواجات میں سے ایک میت کے تیسرے دن کھانے کا اہتمام کرنا ،مولوی صاحب سے ختم پڑھوانا اور تبرکا چنے اور پھل مکھانے تقسیم کرنے کا عمل ہے۔ زیر تبصرہ کتاب  " سوگ اور تعزیت "معروف  مبلغہ داعیہ،مصلحہ،مصنفہ کتب کثیرہ  اور کالم نگار  محترمہ ام عبد منیب  صاحبہ کی  تصنیف ہے ۔ جس  میں انہوں  سوگ اور تعزیت کرنے کے مسنون طریقے پر گفتگو فرمائی ہے۔اللہ نے ان کو بڑا رواں قلم عطا کیا تھا،انہوں نے سو کے قریب چھوٹی بڑی اصلاحی کتب تصنیف فرمائی ہیں۔ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ  محمد مسعود عبدہ  کی  اہلیہ ہیں ۔ موصوف   تقریبا 23 سال قبل  جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری  علوم کی تدریس کرتے رہے اور  99۔جے  ماڈل ٹاؤن میں  بمع فیملی رہائش پذیر رہے  ۔موصوف کے صاحبزادے  محترم عبد منیب صاحب نے  اپنے  طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘  کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی  ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو  قبول فرمائے۔ آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

خطبہ مسنونہ

 

5

سخن وضاحت

 

6

موت کیا ہے

 

7

سوگ کا اسلامی طریقہ

 

9

آنسو بہنا

 

10

میت کی موجودگی میں

 

13

صدمے میں صبر

 

14

نوحہ و بین کی ممانعت

 

16

میت پر رونے سے میت کو عذاب

 

17

غم کے وقت بیٹھ جانا

 

19

اہل میت کے لیے کھانا تیار کرنا

 

20

سوگ کتنے دن تک

 

23

سوگ کی اجازت کس کو

 

25

تعزیت کا مطلب

 

29

تعزیت کے مختلف مسنون الفاظ

 

30

میت کے لواحقین کے لیے دعا کرنا

 

38

غیر شرعی رسومات

 

42

پھوہڑی ڈالنا

 

42

سوگ کی کوئی مخصوص علامت اختیار کرنا

 

46

رسم فاتحہ کے لیے ہاتھ اٹھانا

 

50

میت پرنعتیں پڑھنا

 

52

لواحقین کو محرومی کا احساس دلانا

 

54

میت پر پھول ڈالنا

 

57

برسی منانا

 

60

غیر مسلم سے تعزیت کرنا

 

61

آخری بات

 

64

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 18751
  • اس ہفتے کے قارئین 449164
  • اس ماہ کے قارئین 101310
  • کل قارئین109422748
  • کل کتب8837

موضوعاتی فہرست