#153

مصنف : ناصر الدین البانی

مشاہدات : 60883

سنت مطہرہ اور آداب مباشرت

  • صفحات: 88
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1760 (PKR)
(پیر 04 مئی 2009ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

یہ کتاب دراصل محدث نبیل علامہ ناصر الدین البانی رحمتہ اللہ علیہ کی عربی تصنیف "آداب الزّفاف فی السّنۃ المطھّرۃ" کا اردو ترجمہ ہے۔ یہ کتاب انہوں نے اپنے ایک دوست کی شادی کے موقع پر تحریر فرمائی ہے۔ اس میں انہوں نے وقت کی قلت کے باعث فقط ان مسائل پر قلم اٹھایا ہے جو سہاگ رات سے قبل اور بعد میں پیش آمدہ ہیں۔ اسی طرح مباشرت کے آداب کا تذکرہ بھی اس کتاب کا حصہ ہے۔ ان کی یہ کوشش اس بناء پر بہت خوش آئند ہے کہ انہوں نے ایک ایسے موضوع پر قلم اٹھا کر لوگوں کیلئے کتاب و سنت کی راہنمائی مہیا کی ہے جس پر لاتعداد مخرب الاخلاق کتابچے، رسائل و جرائد اور مضامین زیر گردش ہیں۔ شیخ موصوف نے اس نازک موضوع پر ایسی پاکیزہ اور اعلٰی معلومات بہم پہنچائی ہیں جن کی بنیاد اللہ تعالٰی کا مقدس کلام اور رسول رحمت ﷺ کی زبان اطہر سے نکلے ہوئے محبوب ترین الفاظ ہیں۔ یہ کتاب اس لحاظ سے  بھی انتہائی مفید ہے کہ شادی کرنے والے نوجوان اس سے مناسب رہنمائی لے سکتے ہیں کیونکہ ہمارے برصغیر میں ایسے مسائل کے متعلق سوال کرتے ہوئے عموماً لوگ جھجک محسوس کرتے ہیں۔

 

     

صفحہ نمبر

 

مضمون

     
5   عرض مترجم
8   تقدیم
13   مقدمہ طبع اول
20   بیوی کے ساتھ لطف و مہربانی
21   بیوی کے سر (پیشانی) پر ہاتھ رکھ کر دعا کرنا
22   میاں بیوی کا اکٹھے نماز پڑھنا
24   ہم بستری کے وقت کیا کہے؟
24   جماع کیسے کرے؟
26   تحریم دبر
29   دوبارہ جماع کا ارادہ ہو تو وضو کرے
29   غسل افضل ہے
29   میاں بیوی کا اکٹھے غسل کرنا
31   جنبی سونے سے قبل وضو کرے
32   مذکورہ وضو کا حکم
33   جنبی کا وضو کے بدلے تیمم کرنا
33   سونے سے پہلے غسل افضل ہے
34   حائضہ عورت سے جماع حرام ہے
35   حائصہ سے جماع کرنے کا کفارہ
36   حائضہ عورت سے کہاں تک فائدہ اٹھا سکتا ہے؟
37   عورت کے پاک ہونے کے بعد جماع کب جائز ہے؟
37   عزل کا جواز
39   عزل نہ کرنا بہتر ہے
40   نکاح میں میاں اور بیوی کی نیت کیا ہو؟
41   شادی سے اگلے دن کیا کرے؟
42   گھر میں غسل خانہ بنانا واجب ہے
43   میاں بیوی اپنے راز دوسروں کو بیان نہ کریں
44   ولیمہ کرنا واجب ہے
45   ولیمہ اور سنت طریقہ
47   گوشت کے بغیر بھی ولیمہ جائز ہے
47   صاحب ثروت لوگوں سے مدد اور ولیمہ کی دعوت
48   دعوت ولیمہ میں فقط امیروں کو بلانا حرام ہے
48   دعوت میں حاضر ہونا واجب ہے
48   ولیمہ میں حاضر ہو اگرچہ روزہ دار ہو
49   دعوت دینے والے کے کہنے پر روزہ افطار کرنا
50   نفلی روزہ کی قضا واجب نہیں
51   اللہ کی نافرمانی پر مشتمل دعوت میں نہ جائے
54   دعوت میں حاضر ہونے والے کیلئے کیا مستحب ہے؟
60   اللہ کے نام کے علاوہ مبارکباد جاہلیت کا کام ہے
60   دلہن کا مہمانوں کی خدمت کرنا
61   دف بجا کر اشعار وغیرہ پڑھنا
64   شریعت کی مخالفت سے بچنے کا حکم
64   تصاویر لٹکانا
67   دیواروں کو پردوں اور قالینوں سے بچانا
70   بھنووں کے بال اکھاڑنا
70   ناخنوں کو لمبا کرنا اور نیل پالش لگانا
71   داڑھی منڈانا
73   منگنی کی انگوٹھی
76   عورتوں کیلئے سونے کا استعمال
77   بیوی کے ساتھ حسن سلوک کا حکم
81   کچھ میاں بیوی کی خدمت میں
85   عورت پر خاوند کی خدمت واجب ہے

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 14878
  • اس ہفتے کے قارئین 66927
  • اس ماہ کے قارئین 813091
  • کل قارئین105684212
  • کل کتب8780

موضوعاتی فہرست