#3595

مصنف : امام ابن تیمیہ

مشاہدات : 14659

تفسیر سورہ اخلاص

  • صفحات: 359
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8975 (PKR)
(جمعہ 01 اپریل 2016ء) ناشر : مکتبہ نذیریہ لاہور

سورۂ اخلاص قرآن کریم کی مختصر اور اہم ترین سورتوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ ایک تہائی قرآنی موضوعات کا احاطہ کرتی ہے اور توحید کا محکم انداز میں اثبات کرتی ہے۔ اس کےشان نزول کے سلسلے میں مسنداحمدمیں روایت ہے کہ مشرکین نے حضورﷺ سے کہا اپنے رب کے اوصاف بیان کرو، اس پر یہ سورۃ نازل ہوئی ۔اور اس سورۃسے محبت جنت میں جانے کا باعث ہے اسی لیے بعض ائمہ کرام نماز میں کوئی سورۃ پڑھ کر اس کے ساتھ سورۃ اخلاص کو ملاکرپڑھتے ہیں صحیح بخاری میں ہے کہ حضورﷺنے ایک لشکر کو کہیں بھیجا جس وقت وہ پلٹے تو انہوں نے آپ ﷺ سے کہا کہ آپ نے ہم پر جسے سردار بنایا تھا وہ ہر نماز کی قرات کے خاتمہ پر سورۃ قل ھواللہ پڑھا کرتے تھے، آپ نے فرمایا ان سے پوچھو کہ وہ ایسا کیوں کرتے تھے؟ پوچھنے پر انہوں نے کہا یہ سورۃ اللہ کی صفت ہے مجھے اس کا پڑھنا بہت ہی پسند ہے ،حضورﷺنے فرمایا انہیں خبر دو کہ اللہ بھی اس سے محبت رکھتا ہے۔اور اسی طر ح ایک دوسری روایت میں ہے کہ ایک انصاری مسجد قبا کے امام تھے،ان کی عادت تھی کہ الحمد ختم کرکے پھر اس سورۃ کو پڑھتے، پھر جونسی سورۃ پڑھنی ہوتی یا جہاں سے چاہتے قرآن پڑھتے۔ایک دن مقتدیوں نے کہا آپ اس سورۃ کو پڑھتے ہیں پھر دوسری سورۃ ملاتے ہیں یہ کیا ہے؟ یاتو آپ صرف اسی کو پڑھئے یا چھوڑ دیجئے دوسری سورۃ ہی پڑھ لیاکریں ،انہوں نے جواب دیا کہ میں تو جس طرح کرتا ہوں کرتا رہوں گا تم چاہو مجھے امام رکھو، کہو تو میں تمہاری امامت چھوڑ دوں..۔ ایک دن حضورﷺان کے پاس تشریف لائے تو ان لوگو ں نے آپ سے یہ واقعہ بیان کیا۔ آپ نے امام صاحب سے کہا تم کیوں اپنے ساتھیوں کی بات نہیں مانتے اور ہر رکعت میں اس سورت کو کیوں پڑھتے ہو؟ وہ کہنے لگے یا رسول اللہﷺمجھے اس سورت سے بڑی محبت ہے۔آپ نے فرمایا اس کی محبت نے تجھے جنت میں پہنچا دیا۔اور یہ سورت ایک تہائی قرآن کی تلاوت کے برابر ہے جیسا کہ صحیح بخاری میں ہے کہ رسول اللہ ﷺنے اپنے اصحاب سے فرمایا کیا تم سے یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک رات میں ایک تہائی قرآن پڑھ لو... تو صحابہ کہنے لگے بھلا اتنی طاقت تو ہر ایک میں نہیں آپ نے فرمایا قل ھو اللہ احد تہائی قرآن ہے۔اور اسی طرح جامع ترمذی میں ہے کہ رسول مقبول ﷺنے صحابہ سے فرمایا جمع ہو جاؤ میں تمہیں آج تہائی قرآن سناؤں گا، لوگ جمع ہو کر بیٹھ گئے آپ گھر سے آئے سورۃ قل اللہ احد پڑھی اور پھر گھر چلے گئے اب صحابہ میں باتیں ہونے لگیں کہ وعدہ تو حضورﷺکا یہ تھا کہ تہائی قرآن سنائیں گے شاید آسمان سے کوئی وحی آگئی ہو اتنے میں آپ پھر واپس آئے اور فرمایا میں نے تم سے تہائی قرآن سنانے کا وعدہ کیا تھا، سنو یہ سورت تہائی قرآن کے برابر ہے۔  زیر تبصرہ کتاب ’’تفسیر سورۃ اخلاص‘‘شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ﷫ کی سورۃ اخلاص کی عربی تفسیر کا ترجمہ ہے اس کے ترجمہ کی سعادت محترم جناب مولانا غلام ربانی نے حاصل کی ہے ۔اس سورۃ اخلاص کی تفسیر میں خالص توحید کومدلل انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔اور اس میں عیسائیت، مادہ پرستی، ہندوازم، قدریت، جہمیت اور رافضیت جیسے باطل نظریات پر کڑی تنقید بھی ہے۔چند آیات کی تفسیر میں قرآن وسنت کے بے شمار نئے نئے نکات ومعارف کا انکشاف ہے۔یہ کتاب اہل علم کے لیے ایک بے نظیر علمی خزانہ ہے ۔مکتبہ نذریہ ،لاہور نے اسے 1979ء میں اسے حسن طباعت سے آراستہ کیاتھا۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

3

سورہ اخلاص

5

الصمد کی تفسیر

6

سید کی تفسیر

12

سیدوصمد میں معنوی مماثلت

12

اشتقاق کی تین قسمیں

18

صبر کے معنی

20

لفظ احد کااستعمال

22

خروج کلام کی تصریح

25

ولادت کے معنی

26

حیوان متوالد وحیوان متولد

30

تماثل اجسام وجواہر منفردہ

31

اثبات صانع کے دلائل

33

کیفیت معاد

33

معانی اعادہ پر بحث

45

حقماق کی آگ کسی مادے سے بنتی ہے

54

تولد مسیح کے دواصلل

55

تولد نارکےدواصل

57

واحد الاصل مخلوق پر تولد طلاق نہیں ہوسکتا

59

عیساییت کی تردید

70

صفہ اللہ سے مراد بن اللہ نہیں لی جاسکتی

70

تولد علم سے استدلال

79

امراللہ کی تشریح

83

روح القدس کی تعبیرات

84

عقیدہ قدم عالم کی تردید

87

کفار عرب ومشرکین یونان ہندوتاتاز کامقابلہ

93

جسم بار ی پر بحث

97

صفات بار ی تعالی پر بحث

99

امام احمد بن حنبل کادلگداز خطبہ

101

بعثت انبیاء کامقصد

108

سلف صالحین او رجدید علم کلام

109

قرآن میں کوئی بات عقل کے مخالف نہیں

112

تکلیف بعدالموت کے دلائب

114

کشف ساق کی تفسیر

115

اختلاف رحمت اور نزاع مذموم

117

لفظ جسم کی لغوی واصطلاحی تحقیق

120

ترکیب اجسام کی ابطال

122

تماثل اجسام کی ابطال

123

مسئلہ تماثل اور ترکیب اجسام میں اختلاف

127

جوہر فرد اور سلف اسلام

129

دور تکلم وتضلف کی بدعت

131

اللہ تعالی سے نقائص ممتنع ہیں

132

تحیز ہ جہت اور ذات بار ی  تعالی

134

حدوت اجسام اور تصورات نفس

134

جواہر عقیہ کاخارج میں کوئی وجود نہیں

135

فلاسفہ کے نزدیک حرکت کاسبب

136

کلمۃ الحق ارید الباطن

140

تکذیب حق کاباعث

143

جاہل متکلمین اور فتنہ تفلست

145

تحیز کی لغوی تحقیق

150

تحیز ملائکہ وارواج کی متعلق سلف کے رائے

152

ابو عبداللہ رازی کارجوع

153

بدن کے ساتھ نفس ناطقہ کاتعلق

155

متبعین ارسطو او رحددث عالم

158

توحید کے پردے میں الحاد کی اشاعت

159

صحابہ کرام حفظ قرآن بر علم معانی کی ترجیج دیتے تھے

160

لفظ تاویل کے مختلف معنی

167

تاویل سےکیا مراد ہے

172

علیکم انفسکم کی تاویل کامحل

182

متشابہ کی دوقسمیں

193

باری تعالی فعل عبث سےمنز ہ ہے

214

اسلام میں تاویل صحیح کامقام

220

اہل لغت کےوقول وفعل میں تناقص

231

تاولات باطلہ کےخلاف احمد بن حنبل کاجہاد

235

فتنہ اختراع الفظ مجملہ

238

حروف مقطعات پر بحث

242

ہر ایک چیز کے چاروجود

250

قرآن کریم پر تدبر کرنے کی تاکید

256

لفظ امی کی تشریح

265

امی کے معنی فقہاکی اصطلاح میں

268

عدم علم کتاب امم معتوبہ سابقہ کی سنت ہے

276

کتاب وسنت خلاف عقل نہیں ہے

277

فرق باطلہ کی تفصیل اورن کے مدراج ضلالت

279

منکر نی اسماء وصفات بر بحث

283

سورۃ اخلاص کاسبب نزول

285

بت پر ستی کی ابتداء

289

گمراہ مشائخ کی قسمیں

291

محض وقوف عرفات خداکی عبادت نہیں ہے

295

قبروں میں تماز پڑھنے کی ممانعت کیوں

297

فتنہ آثار ومشاعداسوہ سلف

299

متابعت صحیحہ کی تعریف

204

مساجد تلامذ ارو مسججد قبا

306

کسی فعل کی شروعیت کےلیے قصد شارع شر ط ہے

311

الکل وشراب ارو ابتاع رسو ل اللہ

314

صلوۃ فتر کی شروعیت

319

عمرو قضا میں حکم رمل فی الطوف کی لم

320

لفظ نسک کی تحقیق

325

کیا علاج بالاحتجام مسنون ہے

329

آیات حرب اور اتباع سنت

330

تقسیم مغائم میں مصالح ملت کی لحاظ

340

بت پر ستی کی ابتداء

241

قبروں میں نماز پڑژھنے کی ممانعت کیوں

242

اکل وشراب اور اتباع

243

لفظ نسک کی تحقیق

244

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42344
  • اس ہفتے کے قارئین 402418
  • اس ماہ کے قارئین 1026126
  • کل قارئین112633454
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست