کل کتب 43

دکھائیں
کتب
  • 1 #2239

    مصنف : سید تنظیم حسین

    مشاہدات : 6779

    اسماعیلیہ اور عقیدۂ امامت کا تعارف تاریخی نقطۂ نظر سے

    (ہفتہ 10 جنوری 2015ء) ناشر : سواد اعظم اہلسنت، کراچی
    #2239 Book صفحات: 200
    نظام قدرت کی یہ عجیب نیرنگی اور حکمت ومصلحت ہےکہ یہاں ہر طرف اور ہر شے کے ساتھ اس کی ضد اور مقابل بھی پوری طرح سے کارفرما اور سر گرم نظر آتا ہے۔حق وباطل،خیر وشر،نوروظلمت،اور شب وروز کی طرح متضاد اشیاء کے بے شمار سلسلے کائنات میں پھیلے ہوئے ہیں۔اور تضادات کا یہ سلسلہ مذاہب ،ادیان اور افکار واقدار تک پھیلا ہوا ہے،اور ان میں بھی حق وباطل کا معرکہ برپا ہے۔تاریخ اسلام کے مطالعہ سے یہ افسوسناک حقیقت سامنے آتی ہے کہ اسلام کو خارجی حملوں سے کہیں زیادہ نقصان اس کے داخلی فتنوں ،تحریف وتاویل کے نظریوں ،بدعت وتشیع ،شعوبیت وعجمیت اور منافقانہ تحریکوں سے پہنچا ہے،جو اس سدا بہار وثمر بار درخت کو گھن کی طرح کھوکھلا کرتی رہی ہیں ،جن میں سر فہرست باطنیت اور اسماعیلیت کی خطرناک اور فتنہ پرور تحریک ہے،اور جن کا سر چشمہ رفض وتشیع ہے۔جس نے ایک طویل عرصے سے اسلام کے بالمقابل اور متوازی ایک مستقل دین ومذہب کی شکل اختیار کر لی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " اسمٰعیلیہ اور عقیدہ امامت کا تعارف ،تاریخی نقطہ نظر سے " محترم سید تنظیم حسین کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے عقیدہ امامت اور اسماعیلیت وباطنیت کے متعلق بڑی اچ...
  • 2 #4965

    مصنف : علامہ احسان الہی ظہیر

    مشاہدات : 4764

    البابیہ عرض و نقد

    (ہفتہ 02 دسمبر 2017ء) ناشر : نا معلوم
    #4965 Book صفحات: 428
    اللہ رب العزت نے ہمارے نبیﷺ کو ایک کامل واکمل شریعت دے کر مبعوث فرمایا اور نبیﷺ نے اپنی تعلیمات عامۃ الناس تک پہنچا ہی نہیں دیں بلکہ حق بھی ادا کر دیا‘ پھر ان تعلیمات کو صحابہ نے تابعین تک انہوں نے آگے لوگوں تک پہنچائیں اور یہ سلسلہ جاری وساری ہے‘ انیسوی صدی مسلمانوں کی مظلومیت اور مغلوبیت کی صدی تھی‘ اِس صدی میں مسلمانوں کو ان کے وطنوں سے محروم کیا گیا‘اور مسلمانوں پر حملہ آور طاقتوں کی یہ کوشش رہی کہ وہ مسلمانوں کو کسی نہ کسی اسلام سے مرتد کر دیں اور انہوں نے بہت سے حربے بھی استعمال کیے اور مسلمانوں میں بہت سے مصنوعی عقائد بھی داخل کرنے کی بھی کوشش کی گئی تاکہ مسلمان شکوک وشبہات کا شکار ہو جائیں اور وہ مسلمانوں میں بھیس بدل کر داخل ہوئے انہوں نے بہت سے فرقے مسلمانوں میں چھوڑے جن میں سےدو فرقے’’بابیہ‘‘اور ’’بہائیہ‘‘ ہیں‘ جن کا مقصد مسلمانوں سے اسلام کو جڑ سے نکال دینا اور مسلمانوں کو جہاد وقتال سے دور کرنا تھا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’الباییہ عرض و نقد‘‘ مولانا احسان الہی ظہیر شہید کی تصنیف...
  • الفرق بین الفرق

    (اتوار 24 ستمبر 2017ء) ناشر : قرطاس کراچی
    #4810 Book صفحات: 563
    اسلام امن وسلامتی اور باہمی اخوت ومحبت کا دین ہے۔انسانی جان ومال اور عزت وآبرو کا تحفظ اسلامی شریعت کے اہم ترین مقاصد اور اولین فرائض میں سے ہے۔کسی انسان کی جان لینا، اس کا ناحق خون بہانا اور اسے اذیت دینا شرعا حرام ہے۔کسی مسلمان کے خلاف ہتھیار اٹھانا ایک سنگین جرم ہے اور اس کی سزاجہنم ہے۔ عصر حاضر میں مسلم حکمرانوں اور مسلم معاشروں کے افراد کے خلاف ہتھیار اٹھانے ، اغوا برائے تاوان، خود کش دھماکوں‘قتل وغارت گری‘فرقوں کے ظہور اور دیگر  جرائم نے ایک خطرناک فتنے کی صورت اختیار کر لی ہے۔اور افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ سارے جرائم اسلام اور جہاد کے نام پر کئے جارہے ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں  مصنف نے مخالف فرقوں کے ابطال پر مستند کتاب اور اس کے علاوہ اور بھی کتب تحریر کی ہیں۔ اختلاف امت کا ذکر اور ان کی کیفیات اور دیگر فرقوں اور ان کے عقائد کا جامعیت کے ساتھ بیان کیا ہے اور ان کا رد بھی پیش کیا ہے۔ اس کتاب میں پانچ ابواب ہیں‘ ہر باب میں آگے فصول بھی ہیں۔اور کتاب اپنے موضوع پر نہایت جامعیت کا مرقع ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ اور شاندار ہے۔ ہر باب کے آخر میں حواشی...
  • 4 #5230

    مصنف : ابو جابر عبد اللہ دامانوی

    مشاہدات : 5844

    الفرقۃ الجدیدۃ

    (پیر 29 جنوری 2018ء) ناشر : الکتاب انٹرنیشنل، نئی دہلی
    #5230 Book صفحات: 303
    جیسے جیسے قیامت کا وقت قریب آرہا ہے گمراہ فرقے جنگل میں آگ کی طرح پھیلتے جارہے ہیں۔اور اپنے دام ہم رنگ زمانہ میں ناسمجھ مسلمین کو پھنسا رہے ہیں۔قدیم زمانے میں نجد عراق میں کوفہ کا شہر گمراہ فرقوں کی جنم بھومی اور آماجگاہ تھا۔مثلا خوارج ،روافض ،جہمیہ ،مرجئہ ،معتزلہ وغیرہ ۔انہی فرقوں میں سے ایک  نام نہاد جماعت المسلمین بھی ہے جوکراچی کی پیداوار ہے ۔اس جماعت کے بانی مبانی مسعود احمد صاحب  بی ایس سی ہیں۔اس فرقے نے "جماعت المسلمین " کا خوبصورت لقب اختیار کر رکھا ہے جس طرح لبنان میں  رافضیوں نے "حزب اللہ "کا نام اختیار کر رکھا ہے۔یہ فرقہ اپنے علاوہ تمام مسلمانوں کو گمراہ سمجھتا ہے اور ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا قائل نہیں ہے۔جو شخص ا س کے بانی مسعود احمد  صاحب کی بیعت نہیں کرتا وہ ان کے نزدیک مسلمان نہیں ہے،چاہے وہ قرآن وحدیث کا جتنا بڑا عالم وعامل ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے امام ابن حجر﷫سمیت متعدد محدثین کی تکفیر کی ہے۔  زیر تبصرہ کتاب " الفرقة الجديدة " ابو جابر عبد اللہ دامانوی کی ہے۔جس میں فرقہ کا معنیٰ و مفہوم، مسعودیہ  اور اہل...
  • 5 #6908

    مصنف : ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی

    مشاہدات : 2660

    الفرقۃ الجدیدۃ ( اضافہ شدہ ایڈیشن)

    (جمعرات 26 جنوری 2023ء) ناشر : ادارۃ الاسلام کیماڑی کراچی
    #6908 Book صفحات: 547
    کراچی کے  ایک خطرناک عقائد کے حامل فرقے کانام’’جماعت المسلمین رجسٹرڈ‘‘ ہے ۔اس فرقے کے بانی مبانی مسعود احمد صاحب  بی ایس سی ہیں۔اس فرقے نے ’’جماعت المسلمین ‘‘ کا خوبصورت لقب اختیار کر رکھا ہے   یہ فرقہ اپنے علاوہ تمام مسلمانوں کو گمراہ سمجھتا ہے اور ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا قائل نہیں ہے۔جو شخص ا س کے بانی مسعود احمد  صاحب کی بیعت نہیں کرتا وہ ان کے نزدیک مسلمان نہیں ہے،چاہے وہ قرآن وحدیث کا جتنا بڑا عالم وعامل ہی کیوں نہ ہو۔ زیر نظر کتاب ’’ الفرقۃ الجدیدۃ  جماعت المسلمین رجسٹرڈ کے بانی  مسعود احمد بی ایس سی کا علمی محاسبہ‘‘ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی حفظہ اللہ  کی تصنیف ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں مؤلف موصوف نے جماعت المسلمین رجسٹرڈ کے تمام باطل نظریات کا مدلل ردّ کیا ہے اور ان کی حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے۔یہ کتاب پہلی بار  1989ء میں شائع ہوئی تھی۔قارئین کے اصرار پر 31سال بعد   اس کتاب کو کچھ مفید اضافہ جات کے ساتھ   دوبارہ شائع کیا گیا ہے ی...
  • 6 #2086

    مصنف : ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی

    مشاہدات : 7187

    الفرقۃ الجدیدۃ ( دامانوی )

    (پیر 10 نومبر 2014ء) ناشر : مکتبہ اہل حدیث ٹرسٹ، کراچی
    #2086 Book صفحات: 194
    جیسے جیسے قیامت کا وقت قریب آرہا ہے گمراہ فرقے جنگل میں آگ کی طرح پھیلتے جارہے ہیں۔اور اپنے دام ہم رنگ زمانہ میں ناسمجھ مسلمین کو پھنسا رہے ہیں۔قدیم زمانے میں نجد عراق میں کوفہ کا شہر گمراہ فرقوں کی جنم بھومی اور آماجگاہ تھا۔مثلا خوارج ،روافض ،جہمیہ ،مرجئہ ،معتزلہ وغیرہ ۔عصر جدید میں کراچی کا شہر خود رو فرقوں کا مرکز ہے۔پہلے ڈاکٹر مسعود الدین عثمانی نے ’’برزخی فرقہ‘‘کی بنیاد رکھی اور امام احمد بن حنبل﷫ سمیت  متعدد ائمہ اسلام کی تکفیر کی ۔چنانچہ کراچی  ہی میں رہنے والی ایک  عالم وفاضل شخصیت  محترم ابو  جابر عبد اللہ دامانوی ﷾نے اس کے رد میں ’’ الدین الخالص‘‘ نامی کتاب لکھی ،جس کا آج تک جواب نہیں آ سکا۔برزخی فرقہ کی بیخ کنی کے بعد محترم ابو  جابر عبد اللہ دامانوی ﷾نے ایک دوسرے فرقے   فرقہ مسعودیہ  کے خلاف قلم اٹھایا اور زیر تبصرہ یہ کتاب’’  الفرقۃ الجدیدۃ  ‘‘ تحریر فرمائی۔یہ فرقہ بھی کراچی ہی کی پیداوار ہے ۔اس فرقے کے بانی مبانی مسعود احمد صاحب  بی ایس سی ہی...
  • 7 #2116

    مصنف : للشمس السلفی الافغانی

    مشاہدات : 4763

    الماتریدیۃ جلد اول

    dsa (جمعہ 19 دسمبر 2014ء) ناشر : نا معلوم
    #2116 Book صفحات: 563
    الحمد لله والصلاة والسلام علىٰ رسول الله ﷺأما بعد: فإن كتاب"الماتريدية وموقفهم من الأسماء والصفات اللّهية " للشيخ شمس الدين السلفي الأفغاني رحمه الله من أهمّ الكتب المصنفة في فهم عقيدة السلف الصّالح وردّ شبهات الزائغين عنها ولكن مع الأسف أن الطبعة الأولىٰ من هذا الكتاب التي نشرته مكتبة الصديق بالطائف عام1431هـ-1993ء كانت مليئة بالأخطاء المطبعية حتىٰ بلغت أخطائها قريبا من 450 خطأ فربما يصعب على القارئ فهم مراد المؤلف في بعض المواضع وبعد مدة طويلة قد طبع الكتاب بعد إصلاح أخطائه و تصحيحها فعلىٰ قارئيه و المستفيدين منه و المحبين لعقيدة السلف أن يختاروا هذه الطبعة الجديدة لأنها طبعة جيدة خالية صافية عن الأخطاء فليسهل عليهم فهم المراد من الكتاب - (إن شاء الله تعالىٰ) علما أنه يوجد هذا الكتاب على انترنت من قبل الذي طبع من المكتبة المذكورة مليئة بالأخطاء المطبعية- فلفت أنظارنا الشيخ أبو سيف جميل (أستاد الحديث والفقه في جامعة الدعوة الإسلامية، باكستان خريج من الجامعة الإسلامية بالمدينة المنورة) إلى الطبعة المصححة وأرسلها إلينا فصورناها ونقدمها على انترنت لیستفد الناس من طبعة جديدة خال...
  • 8 #136

    مصنف : ڈاکٹر طارق عبد الحلیم

    مشاہدات : 22358

    المعتزلہ ماضی اور حال کے آئينہ ميں

    (ہفتہ 07 فروری 2009ء) ناشر : دار القرآن والسنہ لاہور
    #136 Book صفحات: 64
    یہ کتاب دراصل عربی کتاب "المعتزلہ" جو کہ ۱۹۸۶ میں شائع ہوئی تھی، کا اردو ترجمہ ہے جو کہ گمراہ کن فرقوں کی شناخت کے سلسلہ کی پہلی کڑی ہے۔ عصر حاضر کی یہ انتہائی اہم ضرورت ہے کہ مسلمان  نوجوانوں کو جو کہ اسلامی شریعت اور فقہ میں صرف گمراہ کن فرقوں کے ذریعے متعارف ہوتے ہیں جیسا کہ جعلی سلفی، صوفی، شیعہ، مرجئہ، خوارج اور معتزلہ وغیرہ، انہیں اس بات کا احساس دلایا جائے کہ ان فرقوں کے ساتھ شامل ہو کر وہ گمراہی کے کیسے عمیق غار میں گرے جا رہے ہیں۔ اس دور کے اسلامی معاشرے میں غلط اور باطل کو صحیح اور حق بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ اور حق کو عوام کی نظروں سے چھپا کر گمراہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔  فکر مند مسلمانوں کیلئے لائق مطالعہ کتاب ہے۔  
  • 9 #4627

    مصنف : ڈاکٹر طارق عبد الحلیم

    مشاہدات : 9941

    المعتزلہ ماضی اور حال کے آئینہ میں ( جدید ایڈیشن )

    (بدھ 14 جون 2017ء) ناشر : دار القرآن والسنہ لاہور
    #4627 Book صفحات: 62
    سیدنا عثمان بن عفان﷜ کی شھادت کے بعد مسلمانوں میں مختلف فرقوں نے جنم لینا شروع کردیا۔ یہ فرقے اعتقادی، سیاسی اور مسلکی بنیادوں پر معرض وجود میں آنے لگے۔ اعتقادی اختلافات کی سب سے بڑی وجہ قرآن مجید کی متشابہ آیات اور ان سے اخذ و استنباط کے طریقوں میں فرق تھا۔ عقائد کے متعلق یہ اختلاف جوہری اور بنیادی نہیں تھا بلکہ اصل عقائد سے متعلق فروعات کی بنیادپر تھا۔ان اعتقادی فرقوں میں ایک قابل ذکر ’’فرقہ معتزلہ‘‘ بھی ہے۔ معتزلہ کا لفظ عزل کے مادہ سے ہے جس کے معنی جدا ہونا، علیحدہ ہونا کے ہیں۔ اس فرقے کا تاریخی پس منظر بھی اسی قدر مختلف اور متنازع ہے جس قدر اس میں مختلف دھڑے۔ معتزلی لوگ عقل پسند اور خوب سوچ و بچار کے عادی تھے، جس کی وجہ سے تقلید ان کی خمیر میں موجود نہیں تھا۔نتیجتًا یہ فرقہ بہت سے ذیلی فرقوں میں بٹ گیا۔معتزلہ کے اصول پنجگانہ کی مثال بالکل ایسی ہی ہے جیسے اسلام میں ارکانِ خمسہ۔علمائے معتزلہ کا اس بات پر اجماع منعقد ہو چکا ہے کہ ان پانچ اصولوں کے بغیر کوئی معتزلہ نہیں ہو سکتا۔اعتزال کے تمام احکامات اور اعمال کا مدار یہی پانچ اصول ہیں۔ (۱) توحید (۲) عدل (۳) وع...
  • 10 #958

    مصنف : امام ابن تیمیہ

    مشاہدات : 33102

    المنتقی من منہاج السنۃ النبویہ

    (منگل 11 فروری 2014ء) ناشر : عقیدہ لائبریری (عقیدہ ڈاٹ کام)
    #958 Book صفحات: 843
    شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ؒ کی شخصیت محتاج تعارف نہیں آپ نےزنان وقلم کےساتھ سیف وسنان سے بھی راہ خدا میں جہاد کیا زیرنظر کتاب ''منہاجالسنۃ'' آپ کی ایک شہرۂ آفاق کتاب ہے جو ایک رافضی ابن المطہر الحصی کے جواب میں لکھی گئی رافضی مصنف نے المنہاج الکرامۃ میں اپنے مذہب کو ثابت کرنے کے ساتھ اصحاب پیغمبر ﷺ پر بھی کیچڑ اچھالا اس پرامام ابن تیمیہ ؒ کاقلم جنبش میں آیا اور رافضی مؤلف کے اٹھائے ہوئے تمام اعتراضات واشکالات او رمطاعن ومصائب کامدلل ومسکت جواب ظہور پذیر ہوا۔شیخ الاسلام کی ہر بات عقل ونقل کی دلیل سے مزین اور محکم استدلال پرمبنی ہے آپ نے روافض کے تمام افکارونظریات کےتاروبود بکھیر کر رکھ دیئے ہیں خداوندقدوس شیخ الاسلام کو جزائے خیرعطافرمائے۔  
  • 11 #1129

    مصنف : پروفیسر ڈاکٹر عبد الراؤف ظفر

    مشاہدات : 21534

    بہائیت اور اس کے معتقدات

    (بدھ 25 جولائی 2012ء) ناشر : قرآنک عریبک فورم بہاول پور
    #1129 Book صفحات: 239
    انیسویں صدی میں جب کفار نے مسلم ممالک پر اپنا تسلط قائم کیا تو مسلمانوں کے جذبہ جہاد کو ختم کرنے کے لیے مختلف قسم کی سازشیں کیں ا ن میں سے ایک یہ تھی کہ اسلام میں نئے انبیا کا ظہور دعویٰ کیا جائے اور ان جھوٹے انبیا کے ذریعے سے نئے عقائد کا پرچار کیا جائے جن میں جہاد نام کی کوئی چیز باقی نہ ہو۔ ان نظریات کے حامی برصغیر میں مرزا غلام احمد قادیانی تھے اور ایران میں علی محمد باب اور پھر اس کی روحانی اولاد میں حسین علی مازندرانی بہاء اللہ اور اس کا بیٹا عباس عبدالبہاء آفندی پیدا ہوئے۔ ان فتنوں کےخلاف علمائے اسلام نے بہت خدمات انجام دیں اور شدو مد کے ساتھ ان کا رد پیش کیا۔ پیش نظر کتاب بھی اسی سلسلہ میں ترتیب دی گئی ہے جس میں بہائیت کے بانی بہاء اللہ کے عقائد  و نظریات پر اس کی کتابوں سے بحث کی گئی ہے اور اسلام کے نظریہ ختم نبوت اور جہاد پر مفصل کلام کیا گیا ہے اس  کے علاوہ اسلامی نظام زندگی کا خلاصہ بھی کتاب  میں شامل کیا گیاہے۔ (ع۔م)  
  • 12 #6854

    مصنف : ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی

    مشاہدات : 1983

    بے اختیار خلیفہ کی حقیقت

    (پیر 28 نومبر 2022ء) ناشر : ادارۃ الاسلام کیماڑی کراچی
    #6854 Book صفحات: 107
    کراچی کے  ایک خطرناک عقائد کے حامل فرقے کانام’’جماعت المسلمین‘‘ ہے ۔اس فرقے کے بانی مبانی مسعود احمد صاحب  بی ایس سی ہیں۔اس فرقے نے ’’جماعت المسلمین ‘‘ کا خوبصورت لقب اختیار کر رکھا ہے   یہ فرقہ اپنے علاوہ تمام مسلمانوں کو گمراہ سمجھتا ہے اور ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا قائل نہیں ہے۔جو شخص ا س کے بانی مسعود احمد  صاحب کی بیعت نہیں کرتا وہ ان کے نزدیک مسلمان نہیں ہے،چاہے وہ قرآن وحدیث کا جتنا بڑا عالم وعامل ہی کیوں نہ ہو۔  زیرنظر کتابچہ  بعنوان’’ بے اختیار  خلیفہ کی  حقیقت‘‘  ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی حفظہ اللہ   کے دومضامین  کا م مجموعہ ہے جو کہ دو حصوں پر مشتمل ہے  جس میں  جماعت مسلمین کے عقیدہ   خلیفہ کی حقیقت کو خوب واضح کیا گیا ہے ۔(م۔ا)
  • 13 #1197

    مصنف : پروفیسر علی محسن صدیقی

    مشاہدات : 22101

    تاریخ اسماعیلیہ

    (جمعہ 17 اگست 2012ء) ناشر : قرطاس کراچی
    #1197 Book صفحات: 190
    علاء الدین عطا ملک جوینی کی کتاب ’تاریخ جہاں کشائی‘ کو منگولوں، خوارزم شاہوں اور اسماعیلیوں کی تاریخ کی حیثیت سے بڑی اہمیت حاصل رہی ہے۔ اصل کتاب تین جلدوں پر مشتمل ہے۔ پہلی جلد منگولوں کے حالات پر دوسری جلد خوارزم شاہوں کے احوال و آثار پر اور تیسری جلد اسماعیلوں کے حالات، ان کے قلعوں کی تفصیل، ان کے مذہبی عقائد کی توضیح و تشریح، ان کے قدیم عقائد نیز ہلاکو کے ہاتھوں ان کی مکمل خاتمے کے ذکر پر مبنی ہے۔ ’تاریخ جہاں کشائی‘ کا نسخہ 1937ء میں مشہور ایرانی فاضل علامہ محمد بن عبدالوہاب قزوینی کے علمی مقدمہ اور تحقیقی حاشیوں کے ساتھ ہالینڈ سے شائع ہواتھا۔ اسی کتاب کی جلد سوم کا اردو ترجمہ پہلی بار پروفیسر علی محسن صدیقی صاحب نےکیا ہے۔ جو اس قارئین کتاب و سنت ڈاٹ کام کے سامنے ہے۔(ع۔م)  
  • 14 #6614

    مصنف : فیصل بن قزار الجاسم

    مشاہدات : 3274

    تاریخ اور شریعت میں خوارج کی حقیقت

    (منگل 01 فروری 2022ء) ناشر : مکتبہ الخیر
    #6614 Book صفحات: 264
    خوارج ایک ایسا فرقہ ہے  جسے  دین میں ظاہری دینداری سے مزین لوگوں نے ایجاد کیا اور  ہر وہ شخص جو کسی ایسے امام کے خلاف خروج (بغاوت)کرے جس پرمسلمانوں کی جماعت متفق ہو خارجی کہلاتا ہے خواہ یہ خروج صحابہ کرام   ، تابعین  یا بعدکے زمانےکے  خلفاءکے خلاف ہو ، خارجی وہ  لوگ ہیں جوکبیرہ گناہوں کی بنا پر اہل ایمان کو کافر شمار کرتے  ہیں اور اپنی عوام پر ظلم وزیادتی کرنے  والے امرء المسلمین پروہ  خروج  وسرکشی کرتے ہیں۔خوارج کی مذمت میں نبی کریم ﷺ سے  بہت ساری احادیث بھی وارد  ہوئی ہیں ،  اہل علم  نے ان کے عقائد ونظریات پر  مستقل کتب بھی تصنیف کیں  جن میں  خوارج کی  مختلف تعریفیں بیان کی  ہیں۔ زیر نظر کتاب’’تاریخ اور شریعت میں خوارج کی حقیقت ‘‘  فضیلۃ الشیخ  فیصل بن قزاز الجاسم(کویت) کی  ایک عربی تصنیف بعنوان’’  حقيقة الخوارج في الشرع وعبر التاريخ ‘‘  کا اردو ترجمہ ہے ،فاضل مصنف نے اس کتاب کو تین ابواب میں تقسیم کر کے...
  • 15 #6469

    مصنف : عمر ابو النصر

    مشاہدات : 3900

    تاریخ خوارج

    (بدھ 01 ستمبر 2021ء) ناشر : مقبول اکیڈمی لاہور
    #6469 Book صفحات: 194
    ہر وہ شخص جو کسی ایسے امام کے خلاف خروج (بغاوت)کرے جس پرمسلمانوں کی جماعت متفق ہو خارجی کہلاتا ہے  خواہ یہ  خروج صحابہ  کرام ﷢،تابعین یا بعدکے زمانےکے  خلفاءکے خلاف ہو ۔او رخوارج وہ  لوگ ہیں جوکبیرہ گناہوں کی بنا پر اہل ایمان کو کافر شمار کرتے  ہیں اور اپنی عوام پر ظلم وزیادتی کرنے  والے امرء المسلمین پروہ  خروج  وسرکشی کرتے ہیں۔خوارج کی مذمت میں نبی کریم ﷺ سے  بہت ساری احادیث وارد بھی  ہوئی ہیں ۔ خوارج ایک ایسا فرقہ ہے  جسے  دین میں ظاہری دینداری سے مزین لوگوں نے ایجاد کیا۔  اہل علم  نے ان کے عقائد ونظریات پر  مستقل کتب بھی تصنیف کیں  جن میں  خوارج کی  مختلف تعریفیں بیان کی  ہیں۔ زیرنظرکتاب’’تاریخ خوارج‘‘ایک لبنانی مشہور ادیب مؤرخ عمر ابو النصر کی عربی کتاب  کا اردو  ترجمہ ہے ۔فاضل مصنف نےاس کتاب میں خوارج کی تاریخ بیان کی ہے ۔رئیس احمد جعفری ندوی نے اس کتاب کی اہمیت کے پیش نظراسے اردو قالب میں ڈھالا۔(م۔ا)
  • 16 #5853

    مصنف : صالح بن فوزان الفوزان

    مشاہدات : 5516

    جدید مناہج کی حقیقت ( سوالات و جوابات )

    (جمعرات 22 اگست 2019ء) ناشر : صوبائی جمعیت اہل حدیث، ممبئی
    #5853 Book صفحات: 482
    امت مسلمہ پر اللہ  رب العزت کابڑا حسان ہےکہ اس نے ایک طائفہ اور جماعت کےوجودکی  خوشخبری دی اور قیامت تک اسکے  وجود کی ضمانت فرمائی جو ہرجگہ اور ہرزمانے میں حق پر چلتے ہوئے حجت ودلیل سے لوگوں  پر غالب رہے گئی وہ لوگ تھو ڑی ہی تعداد میں ہوں گے مگر حق۔ جسے نبی کریم ﷺ کتاب وسنت کی صورت میں چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہوئے۔ کو سینے سے لگا کر دل  ودماغ میں بسا کر اپنی زندگیاں گزاریں گے۔نبی کریمﷺ کی پیشن گوئی کے مطابق امت مسلمہ ہر طرف سے  فتنوں میں گھری ہوئی ہےاور نبوی  بشارت ہی کےمطابق صر ف ایک جماعت جو ’’ماأنا  اليوم وأصحابي‘‘ کے منہج پر  قائم ہے جسے نصوص کتاب وسنت  اوراسلاف ا مت کی تحریروں میں جماعت اہل سنت وجماعت اہل حدیث ،  فرقۂ ناجیہ، طائفہ منصورہ وغیرہ کےناموں سےیاد کیاگیا ہے کو چھوڑ کر بدقسمتی سے امت میں منتشر فرقے گروہ نت نئی ٹولیاں، احزاب اور جتھے انہی فتنوں کا نتیجہ ہیں ۔ زیرنظر کتاب ’’جدیدمناہج کی حقیقت (سوالات وجوابات)‘‘ شیخ صالح الفوزان کی اصلاح  امت کے سلسلے کی عربی تصنیف ا...
  • 17 #7048

    مصنف : ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری

    مشاہدات : 2243

    حق پرکاش بجواب ستیارتھ پرکاش

    (منگل 04 جولائی 2023ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور
    #7048 Book صفحات: 274
    انیسویں صدی میں ہندوؤں میں دو بڑی اصلاحی تحریکوں نے جنم لیا ۔ یہ برہمو سماج اور آریہ سماج تھیں۔ برہمو سماج تنظیم میں مذہبی کٹر پن نہیں تھا۔ قوم پرست اور مذہبی طور پر سخت متعصب تحریک آریہ سماج تھی، جسے پنڈت دیانند سرسوتی (1883-1824) نے 7 ؍اپریل 1875ء کو بمبئی میں قائم کیا تھا۔ اس نے 1875ء میں ستھیارتھ پرکاش (سچائی کی روشنی) کے نام سے ایک کتاب شائع کی۔ اس کتاب میں اسلام ، عیسائیت ، سکھ ازم ، بدھ مت وغیرہ تمام مذاہب پر دل آزار حملے کئے گئے تھے ۔ ستھیارتھ پرکاش کے مصنف سوامی دیانند سرسوتی نے اپنی اس کتاب میں قرآن مجید پر 159 اعتراضات کیے ۔ستھیارتھ پرکاش کے جواب میں مسلم علماء نے کئی کتابیں لکھیں ان میں فاتح قادیان شیخ الاسلام مولانا ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری کی زیر نظر کتاب ’’حق پرکاش بجواب ستھیارتھ پرکاش‘‘ہے ۔ اس کتاب کا شمار مولانا ثناءاللہ امرتسری کی شاہکار کتابوں میں ہوتا ہے مولانا نے اس کتاب میں سوامی دیانند سرسوتی کے تمام اعتراضات کے جوابات انتہائی تسلی بخش طریقے سے دیے ہیں۔(م۔ا)
  • 18 #403

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 23030

    خارجی فرقے کی پہچان

    (ہفتہ 12 مارچ 2011ء) ناشر : عقیدہ لائبریری (عقیدہ ڈاٹ کام)
    #403 Book صفحات: 40
    پیش نظر مختصر سے رسالہ میں سعودی عرب کے معتبر مفتیان کے فتاوٰی کی روشنی میں شیعی عقائد پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ فتاوی جات میں جہاں شیعہ کے متعدد فرقوں کے بارے میں قیمتی آراء کا اظہار کیا گیا ہے وہیں شیعہ کے سب سے بڑے گمراہ فرقے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ فتاوی جات میں ثابت کیا گیا ہے کہ اہل سنت اور شیعہ میں اختلافات اصولی ہیں اور شیعہ ایک نو ایجاد مذہب ہے۔ ایک سوال کے جواب میں خمینی کے نظریات کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔  
  • 19 #6895

    مصنف : ڈاکٹر محمد غیث غیث

    مشاہدات : 3026

    خوارج اور ان کے اوصاف

    (جمعہ 13 جنوری 2023ء) ناشر : صوبائی جمعیت اہل حدیث، ممبئی
    #6895 Book صفحات: 113
    ہر وہ شخص جو کسی ایسے امام کے خلاف خروج (بغاوت)کرے جس پرمسلمانوں کی جماعت متفق ہو خارجی کہلاتا ہے  خواہ یہ  خروج صحابہ  کرام ﷢،تابعین یا بعدکے زمانےکے  خلفاءکے خلاف ہو ۔او رخوارج وہ  لوگ ہیں جوکبیرہ گناہوں کی بنا پر اہل ایمان کو کافر شمار کرتے  ہیں اور اپنی عوام پر ظلم وزیادتی کرنے  والے امرء المسلمین پروہ  خروج  وسرکشی کرتے ہیں۔خوارج کی مذمت میں نبی کریم ﷺ سے  بہت ساری احادیث وارد بھی  ہوئی ہیں ۔ خوارج ایک ایسا فرقہ ہے  جسے  دین میں ظاہری دینداری سے مزین لوگوں نے ایجاد کیا۔  اہل علم  نے ان کے عقائد ونظریات پر  مستقل کتب بھی تصنیف کیں  جن میں  خوارج کی  مختلف تعریفیں بیان کی  ہیں۔ زیر نظر رسالہ ’’ خوارج  اور ان کے اوصاف‘‘    متحدہ  عرب امارات میں سلفیت کے علمبردار اور عالمِ اسلام کی ایک معتبر اور مستند علمی شخصیت ڈاکٹر محمد غیث غیث حفظہ اللہ   کا مرتب شدہ ہے   مرتب موصوف نے اس کتابچہ میں خوارج اور ان کے اوصاف کی نشاندہی...
  • 20 #7220

    مصنف : بدر بن محمد البدر

    مشاہدات : 1340

    خوارج عصر داعش کے اصول

    (جمعرات 18 جنوری 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7220 Book صفحات: 24
    ہر وہ شخص جو کسی ایسے امام کے خلاف خروج (بغاوت)کرے جس پر مسلمانوں کی جماعت متفق ہو خارجی کہلاتا ہے خواہ یہ خروج صحابہ کرام ،تابعین یا بعد کے زمانے کے خلفاء کے خلاف ہو۔اور خوارج وہ لوگ ہیں جو کبیرہ گناہوں کی بنا پر اہل ایمان کو کافر شمار کرتے ہیں اور اپنی عوام پر ظلم و زیادتی کرنے والے امراء المسلمین پر وہ خروج و سرکشی کرتے ہیں۔خوارج کی مذمت میں نبی کریم ﷺ سے بہت ساری احادیث وارد بھی ہوئی ہیں۔ اہل علم نے خوارج کے عقائد و نظریات پر مستقل کتب بھی تصنیف کیں ہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’خوارج عصر داعش کے اصول‘‘شيخ بدر بن محمد البدر کے ایک خطاب کا اردو ترجمہ ہے انہوں نے اس میں خوارج بالخصوص داعش اور ان کے اصولوں سے متعلق چند باتیں پیش کی ہیں۔ڈاکٹر اجمل منظور المدنی حفظہ اللہ نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ افادۂ عام کے لیے اسے کتاب و سنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے۔ (م۔ا)
  • 21 #5782

    مصنف : عبد العلیم بن عبد الحفیظ

    مشاہدات : 7929

    خوارج عقائد و افکار

    (اتوار 19 مئی 2019ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #5782 Book صفحات: 81
    ہر وہ شخص جو کسی ایسے امام کے خلاف خروج (بغاوت)کرے جس پرمسلمانوں کی جماعت متفق ہو خارجی کہلاتا ہے  خواہ یہ  خروج صحابہ  کرام ﷢،تابعین یا بعدکے زمانےکے  خلفاءکے خلاف ہو ۔او رخوارج وہ  لوگ ہیں جوکبیرہ گناہوں کی بنا پر اہل ایمان کو کافر شمار کرتے  ہیں اور اپنی عوام پر ظلم وزیادتی کرنے  والے امرء المسلمین پروہ  خروج  وسرکشی کرتے ہیں۔خوارج کی مذمت میں نبی کریم ﷺ سے  بہت ساری احادیث وارد بھی  ہوئی ہیں ۔ خوارج ایک ایسا فرقہ ہے  جسے  دین میں ظاہری دینداری سے مزین لوگوں نے ایجاد کیا۔  اہل علم  نے ان کے عقائد ونظریات پر  مستقل کتب بھی تصنیف کیں  جن میں  خوارج کی  مختلف تعریفیں بیان کی  ہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’ خوارج عقائد و افکا ر‘‘  سعودی عرب  کےمعروف  ادارے مکتب تعاونی وجالیات سے منسلک   مولانا عبد العلیم بن عبد الحفیظ سلفی ﷾ کی کاوش ہے ۔موصوف  نے فرق وادیان اور عقائد کی عربی کتب سے استفادہ کر کے اس  مختصر کتاب میں  خوارج کے عقائد واف...
  • 22 #7233

    مصنف : ابراہیم بن صالح العبد اللہ المحیمید

    مشاہدات : 2012

    خوارج وقت کی مکمل داستان

    (بدھ 31 جنوری 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7233 Book صفحات: 502
    ہر وہ شخص جو کسی ایسے امام کے خلاف خروج (بغاوت)کرے جس پر مسلمانوں کی جماعت متفق ہو خارجی کہلاتا ہے خواہ یہ خروج صحابہ کرام ،تابعین یا بعد کے زمانے کے خلفاء کے خلاف ہو۔اور خوارج وہ لوگ ہیں جو کبیرہ گناہوں کی بنا پر اہل ایمان کو کافر شمار کرتے ہیں اور اپنی عوام پر ظلم و زیادتی کرنے والے امرء المسلمین پر وہ خروج و سرکشی کرتے ہیں۔خوارج کی مذمت میں نبی کریم ﷺ سے بہت ساری احادیث وارد بھی ہوئی ہیں۔ اہل علم نے خوارج کے عقائد و نظریات پر مستقل کتب بھی تصنیف کیں ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’خوارج وقت کی مکمل داستان‘‘شيخ ابراہیم بن صالح العبد اللہ المحيميد کے ماجستر کے رسالے ’’منهج الاستدلال عند الخوارج في العصر الحاضر ‘‘ كا خلاصہ ہے اس میں انہوں نے عصر حاضر میں فکر خوارج کے پروان چڑھنے کی الف سے یا تک پوری کہانی پیش کر دی ہے۔ ڈاکٹر اجمل منظور المدنی حفظہ اللہ نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ افادۂ عام کے لیے اسے کتاب و سنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف و مترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)
  • 23 #7197

    مصنف : توصیف الرحمن راشدی

    مشاہدات : 2053

    خوارج کو پہچانئے

    (جمعرات 07 دسمبر 2023ء) ناشر : نا معلوم
    #7197 Book صفحات: 54
    ہر وہ شخص جو کسی ایسے امام کے خلاف خروج (بغاوت)کرے جس پر مسلمانوں کی جماعت متفق ہو خارجی کہلاتا ہے خواہ یہ خروج صحابہ کرام ،تابعین یا بعد کے زمانے کے خلفاء کے خلاف ہو۔ خوارج وہ لوگ ہیں جو کبیرہ گناہوں کی بنا پر اہل ایمان کو کافر شمار کرتے ہیں اور اپنی عوام پر ظلم و زیادتی کرنے والے امرء المسلمین کے خلاف خروج و سرکشی کرتے ہیں۔خوارج کی مذمت میں نبی کریم ﷺ سے بہت ساری احادیث وارد بھی ہوئی ہیں۔ خوارج ایک ایسا فرقہ ہے جسے دین میں ظاہری دینداری سے مزین لوگوں نے ایجاد کیا۔ اہل علم نے ان کے عقائد و نظریات پر مستقل کتب بھی تصنیف کیں ہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’خوارج کو پہچانیے‘‘مشہور واعظ و مبلغ فضیلۃ الشیخ سید توصیف الرحمٰن راشدی حفظہ اللہ کی کاوش ہے۔انہوں اس کتابچہ میں خوارج کی تعریف،خوارج کی علامات اور نشانیاں،خوارج کا مسلمانوں کی تکفیر کرنے کے دلائل اور ان کا تجزیہ پیش کیا ہے۔افادۂ عام کے لیے اسے کتاب و سنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتابچہ کو امت مسلمہ کے لیے نفع بخش بنائے اور شیخ توصیف الرحمٰن راشدی حفظہ اللہ کے میزان ِحسنات میں اضافے کا ذریعہ بنائے ۔آمین (م...
  • 24 #4018

    مصنف : فیصل بن قزار الجاسم

    مشاہدات : 8652

    خوارج کی حقیقت

    (منگل 25 اکتوبر 2016ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #4018 Book صفحات: 103
    اسلام امن وسلامتی اور باہمی اخوت ومحبت کا دین ہے۔انسانی جان ومال اور عزت وآبرو کا تحفظ اسلامی شریعت کے اہم ترین مقاصد اور اولین فرائض میں سے ہے۔ کسی انسان کی جان لینا، اس کا ناحق خون بہانا اور اسے اذیت دینا شرعا حرام ہے۔کسی مسلمان کے خلاف ہتھیار اٹھانا ایک سنگین جرم ہے اور اس کی سزاجہنم ہے۔ عصر حاضر میں مسلم حکمرانوں اور مسلم معاشروں کے افراد کے خلاف ہتھیار اٹھانے ، اغوا برائے تاوان، خود کش دھماکوں اور قتل وغارت گری نے ایک خطرناک فتنے کی صورت اختیار کر لی ہے۔ اور افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ سارے جرائم اسلام اور جہاد کے نام پر کئے جارہے ہیں۔یوں تو بہت سارے زخم ہیں جو رس رہے ہيں لیکن بطور خاص عالم اسلام کو خارجی فکرو نظر کے سرطان نے جکڑ لیا ہے ۔ ہرچہار جانب تکفیر و تفریق اور بغاوت کی مسموم ہوائیں چل رہی ہیں اور سارا تانا بانا بکھرتا ہوا محسوس ہورہا ہے ۔ امت کے جسم کا ایک ایک عضو معطل، اجتماعیت اور وحدت کی دیواروں کی ایک ایک اینٹ ہلی ہوئی سی  ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے اب تب امت کے شاندار عمارت کی کہنہ دیوار پاش پاش ہو جائےگی۔ زیر تبصرہ کتاب" خوارج کی حقیقت " محترم فیصل بن قزار...
  • 25 #6279

    مصنف : محمد فہد حارث

    مشاہدات : 4767

    داؤدی بوہرے ایک اجمالی تعارف

    (جمعرات 11 فروری 2021ء) ناشر : حارث پبلیکیشنز
    #6279 Book صفحات: 66
    داؤدی بوہرہ اہل تشیع کی اسماعیلی شاخ کا ایک ذیلی فرقہ ہے۔ شیعہ حضرا ت بارہ اماموں کو مانتے ہیں جبکہ بوہری فرقے کے لوگ امام جعفر صادق کے بعد کسی بھی امام کو نہیں مانتے۔بوہری فرقہ کے عقائد اور شیعہ رافضیوں کے عقائد میں کوئی خاص فرق نہیں ہے بلکہ بوہری فرقہ دراصل رافضیوں کی ہی ایک شاخ ہے ۔ یہ فرقہ اپنے عقائد کفریہ کی بنا پر کافر ومرتد اور دائرہٴ اسلام سے خارج ہے۔ زیر نظر رسالہ ’’داؤدی بوہرے ایک اجمالی تعارف‘‘ جناب فہد حارث صاحب کی فیس بک پر اقساط کی صورت میں نشر کی جانے والی ان تحاریر کا مجموعہ ہے جو کہ  داؤدی بوہرہ مذہب سے  تعلق رکھنے والے حضرات کے عقائد  اور رسوم و رواج کے سلسلے میں رقم کی گئی تھیں۔ بعد ازاں فہد حارث نے افاد ۂ عام کےلیے اسے کتابی صورت میں مرتب کر کے شائع کیا ہے۔ فاضل مرتب  نےاس کتابچہ میں  داؤدی بوہروں کا نہایت اجمالی تعارف  پیش کیا ہے۔اس کتابچہ میں بوہروں سے متعلق زیادہ تر وہ معلومات درج کی ہیں جو کہ ان کے ساتھ وقت گزار کر اور ان سے براہ راست استفادہ کرکے اخذ کی گئی ہیں۔ہندوستان پاکستان میں اہل تشیع فرقہ سے تعلق...
< 1 2 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52295
  • اس ہفتے کے قارئین 131247
  • اس ماہ کے قارئین 566732
  • کل قارئین107233494
  • کل کتب8802

موضوعاتی فہرست