#3369

مصنف : محمد بن جمیل زینو

مشاہدات : 10900

تربیت اولاد کے اسلامی اصول

  • صفحات: 123
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3075 (PKR)
(اتوار 21 فروری 2016ء) ناشر : جامعہ تعلیم القرآن للبنات گوجرانوالہ

اولاد کی تربیت صالح ہوتو ایک نعمت ہے وگرنہ یہ ایک فتنہ اور وبال بن جاتی ہے ۔ دین وشریعت میں اولاد کی تربیت ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کیونکہ جس طرح والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے ایسے ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے اورانکو آزاد چھوڑنا اور ان کے حقوق میں کوتاہی کرنا دھوکہ اور خیانت ہے۔ کتاب وسنت کے دلائل میں اس بات کا واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا جائے ۔ ان کی امانت کوادا کیا جائے ، ان کوآزاد چھوڑنے اوران کےحقوق میں کتاہیوں سے بچا جائے ۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت اولاد بھی ہے ۔ اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اگر اولاد کی صحیح تربیت کی جائے تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بھی ہوتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔اپنی اولاد کی تربیت کے معاملہ میں سردمہری کامظاہرہ کرنے والوں کو کل قیامت کے روز جوکربناک صورت حال پیش آسکتی ہے۔ اس سے اہل ایمان کومحفوظ رکھنےکےلیے اللہ تعالیٰ نے پہلے سےآگاہ کردیا ہے۔ تاکہ وہ اپنی فکر کےساتھ ساتھ اپنے اہل عیال اوراپنی آل اولاد کوعذاب الٰہی میں گرفتار ہونے اور دوزخ کا ایندھن بننے سے بچانے کی بھی فکرکریں۔ زیر تبصرہ کتاب’’تربیت اطفال کے اسلامی اصول ‘‘سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ محمد بن جمیل زینو ﷾ کاتربیت اولاد کے موضوع پر ایک عربی رسالے ’’کیف نربی اولانا‘‘ کا ترجمہ ہے۔اس کتابچہ میں شیخ موصوف نے تقریباً ان تمام باتوں کا احاطہ کر نےکی کوشش کی ہے جن سے معلوم ہوسکے کہ مسلمان بچوں کی تربیت کےلیے کون سے امور ضروری ہیں اوران کی مکمل تہذیب کے لیے کن باتوں سے پرہیز لازم ہے۔یہ کتاب اپنےبچوں کے مستقبل کوسنوارنے او راسلامی منہج پر صحیح تربیت کرنےکے لیےبہترین کتاب ہے ۔ شیخ جمیل زینو ﷾اس کتاب کے علاوہ متعدد مفید علمی کتب کے مؤلف ہیں ان میں سے کئی کتب کے اردو تراجم بھی ہوچکے ہیں۔ ۔ اللہ تعالیٰ اسے مؤلف،مترجم، ناشر اوراس کی طباعت میں معاونت کرنے والوں کے لیے ذریعہ نجات بنائے اور امت مسلمہ کے بچوں کو حسن ِاخلاق او رتعلیم اسلام کی دولت سے مالا مال کرے۔(آمین) (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

1

ہدیہ

 

2

مقدمہ

 

4

حضرت لقمان کی بیٹے کو نصیحتیں

 

6

آیات سے اہم مسائل کا استنباط

 

16

محسن انسانیت کی بچوں کو نصیحتیں

 

19

حدیث سے ماخوذ چند اہم فوائد

 

23

ارکان اسلام

 

25

ارکان ایمان

 

26

حدیث سے ماخوذ اہم فوائد

 

31

رسول پاک کی چند اہم ہدایات

 

35

والدین اور استاد کی ذمہ داری

 

38

تعلیم و تربیت کے بنیادی اصول

 

41

نماز کی تعلیم و تربیت

 

43

محرمات سے بچنے کی تلقین

 

45

حجاب و ستر پوشی

 

48

اخلاق و آداب

 

50

تربیت جہاد

 

53

بچوں کے معاملے میں عدل سے کام لینا

 

56

شرف قبولیت پانے والی دعا

 

67

نماز کی فضیلت اور چھوڑنے پر وعید

 

72

وضو اور نماز کا صحیح طریقہ

 

74

میں جمعہ کا دن کیسے گذاروں

 

89

دور حاضر کے گیت

 

95

تصویروں و مجسموں کی شرعی حیثیت

 

99

کیا تمباکو نوشی جائز ہے؟

 

105

والدین کے ساتھ حسن سلوک

 

110

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 49359
  • اس ہفتے کے قارئین 409433
  • اس ماہ کے قارئین 1033141
  • کل قارئین112640469
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست