#4196

مصنف : پروفیسر حمید اللہ

مشاہدات : 2949

تیسرا زاویہ؛ اختلاف سے اتفاق تک

  • صفحات: 287
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11480 (PKR)
(جمعرات 04 فروری 2016ء) ناشر : علم و عرفان پبلشرز، لاہور

آج کا دور علمی تنزلی اورمادیت پرستی کادور ہے۔ خصوصاً دینی علم، المیہ یہ ہے کہ ہمارا معاشرہ روشن خیال اور ترقی پسند تو بن رہا ہے مگر در حقیقت گمراہی اور جہالت کی دلدل میں پھنستا چلا جا رہا ہے۔ محسن انسانیت جناب محمد رسول اللہ ﷺ نے اپنی امت کو ایسی عظیم شاہراہ پر چھوڑا جس کی رات بھی دن کی طرح روشن اور اظہر من الشمس ہے۔ اس بات میں کسی قسم کا کوئی شک نہیں کہ انسان کا سب سے بڑا ازلی دشمن شیطان لعین ہے۔ یہ شیطان ہی ہے جو امت مسلمہ کو صراط مستقیم سے دور کرنے کے لیے ہر طرف سے حملہ آور ہوتا ہے۔ دینی مدارس ویران اور بے آباد نظر آتے ہیں جبکہ کالج، یونیورسٹیاں اور سینما گھر مغربی مناظر کے عکاس بنے ہوئے ہیں۔ والدین کی اکثریت ماڈرن علم کے حصول کو ترجیح دیتی ہے مگر عالم دین نہیں بناتے۔ اس لیے یہ دور مادیت پرستی اور نفسا نفسی کا دور ہے۔ امت مسلمہ اپنی بربادی کا سامان خود تیار کرتی اور اختلافات و انتشار کا شکار نظر آتی ہے۔ شیطان اپنی چالوں اور سعی پرکامیاب ہوتا چلا جا رہا ہے مگر انسانیت غفلت کی چادر اوڑھے اتفاق و اتحاد سے محروم و عاری ہے۔ زیر نظر کتاب"تیسرا زاویہ اختلاف سے اتفاق تک" پروفیسر حمیداللہ کی فکر انگیز تصنیف ہے۔ جس میں موصوف نے امت مسلمہ کو اتفاق و اتحاد کا سبق دیا ہے اور موصوف نے اپنی کتاب میں چند ایک اختلافی مسائل کو زیر بحث لاتے ہوئے میانہ روی کی راہ اختیار کی ہے تاکہ امت مسلمہ یک جاں ہو کر شیطان کی ناپاک چالوں سے محفوظ ہو جائے۔ اللہ تعالیٰ موصوف کی محنت و لگن کو قبول و منظور فرمائے۔آمین(عمیر)

عناوین

صفحہ نمبر

ہمار ے مسائل

15

دشمن

35

تخلیق اشرف

60

غیب اور علم غیب

85

سالگرہ

108

عروج ونزول

125

اعلی عبادت مضمون ملاوٹ

178

حق وباطل کا سفر(ایک تسلسل)

196

وسیلہ

235

اسلام میں سائنسی حقائق

268

شب قدر

16

متنازعہ مسائل کی حقیقت

19

آئمہ فقہ

19

نام محمد ﷺ پر انگوٹھے چومنا

20

اذان کے بعد دورد شریف پڑھنا

21

آمین بالجہر اور بالسر

22

رفع یدین کرنا نہ کرنا

22

ٹوپی اور نماز شرائط نماز ارکان نماز نتیجہ

23

قدیر اور عبدالقدیر

24

اداء اور عبادت

27

قربانی قربانی کافلسفہ

30

 

آپ کے براؤزر میں پی ڈی ایف کا کوئی پلگن مجود نہیں. اس کے بجاے آپ یہاں کلک کر کے پی ڈی ایف ڈونلوڈ کر سکتے ہیں.

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1094
  • اس ہفتے کے قارئین 14722
  • اس ماہ کے قارئین 7806
  • کل قارئین51350428

موضوعاتی فہرست