#3603

مصنف : گوہر رحمان

مشاہدات : 20694

علوم القرآن جلد اول ( گوہر رحمان )

  • صفحات: 522
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13050 (PKR)
(بدھ 06 اپریل 2016ء) ناشر : مکتبہ تفہیم القرآن ۔ مردان

علوم القرآن ایک مرکب اضافی ہےاور اس سے مراد وہ علوم ہیں جو قرآن نےبیان کیے ہیں یا وہ قرآن سےاخذ کیے جاسکتے ہیں اورجو قرآن فہمی میں مدد دیتے ہیں او رجن کے ذریعے قرآن مجید کو سمجھنا آسان ہوجاتا ہے ۔ ان علوم میں وحی کی کیفیت ،نزولِ قرآن کی ابتدا اور تکمیل ، جمع قرآن،تاریخ تدوین قرآن، شانِ نزول ،مکی ومدنی سورتوں کی پہچان ،ناسخ ومنسوخ ، علم قراءات ،محکم ومتشابہ آیات وغیرہ ،آعجاز القرآن ، علم تفسیر ،اور اصول تفسیر سب شامل ہیں ۔علومِ القرآن کے مباحث کی ابتدا عہد نبوی اور دورِ صحابہ کرام سے ہو چکی تھی تاہم دوسرے اسلامی علوم کی طرح اس موضوع پربھی مدون کتب لکھنے کا رواج بہت بعد میں ہوا۔ قرآن کریم کو سمجھنے اور سمجھانے کے بنیادی اصول اور ضابطے یہی ہیں کہ قرآن کریم کو قرآنی اور نبوی علوم سےہی سمجھا جائے۔ علوم القرآن کے موضوع پر اس کے ماہرین نے متعدد کتب لکھی ہیں ۔ان میں الاتقان فی علوم القرآن ، البرہان فی علوم القرآن ، مناہل العرفان فی علوم القرآن ،المباحث فی علوم القرآن اور علوم القرآن از تقی عثمانی قابل ذکر ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’علوم اقرآن‘‘ شیخ القرآن والحدیث مولاناگوہر الرحمٰن ﷫ کی 2 جلدوں پر مشتمل تصنیف ہے ۔ مصنف موصوف نے اپنی اس کتاب کے بنیادی مباحث کوان 10 ابواب ( تعارف قرآن ، نزول قرآن ، قرآن کا نزول سات حرفوں میں ، تدوین قرآن ، اعجاز القرآن ، النسخ فی القرآن ، مضامین قرآن، تفسیر اوراصول تفسیر، متجددین کا منہج تفسیر، مدون تفاسیر اور تعارف مفسرین)میں مرتب ومدون کیا ہے۔ان ابواب کی ذیلی مباحث میں دوسری ضروری تفصیلات بھی آگئی ہیں۔ اور جہاں تک ممکن ہوسکا ہے کتاب کوجامع بنانے اور تمام ضروری اور اہم مباحث پر حاوی بنانے کی کو شش کی گئی ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

دیباچہ

3

باب اول تعارف قرآن

23

تعریف القرآن فی القرآن

24

القرآن کریم کی فنی تعریف

25

القرآن کلام اللہ غیرمخلوق

28

امام ابو حنیفہ متوفی 150ھ

31

امام مالک بن انسؓ

32

امام شافعی

32

امام  احمد بن حنبل

32

اما م ابوزرعہ رازی ؓاور ابو حاتم رازیؓ

33

امام محمد بن اسماعیل

35

امام المتکلین ابو الحسن اشعری

35

موضوع قرآن

36

حکمت نزول قرآن

40

اسماء القرآن

43

القرآن

44

وجہ تسمیہ

45

الفرقان

47

وجہ تسمیہ

47

الکتاب

49

وجہ تسمیہ

49

الذکر

51

وجہ تسمیہ

51

تنزیل

55

وجہ تسمیہ

55

قرآن لفظ اور معنی دونوں کے اعتبار سے وحی ہے

56

نماز میں قرآن کاترجمعہ پڑھنا جائز نہیں ہے

60

امام ابو حنیفہ کامسلک

61

امام ابو حنیفہ نے رجوع کر لیاتھا

62

عجمی رسم الخط میں قرآن لکھنا اور بغیر عربی کےاس کاترجمعہ شائع کرنا ممنوع ہے

65

کمال ازم اور ترکی قرآن

68

وحی کی ضرورت اور حقیقت

72

وحی کی ضرورت

73

وحی کی حقیقت

77

لفظ وحی کالغوی مفعوم

77

لفظ وحی کاشرم مفہوم

81

نزول وحی کی کیفیات

82

نزول وحی کی تفصیلی کیفیات

83

کیا جبریل وحی اللہ سے خود سن کرلاتے تھے یالوح محفوظ سے پڑھ کرلاتے تھے

91

رسول اللہ ﷺ نے جبریل کو اس کی اصل شکل میں دومرتبہ دیکھا تھا

95

منکرین وحی کے شبہات

99

وحی او رجدید علمی تحقیق

102

باب دوم نزول قرآن

107

نزول کے لغوی معنے

108

نزول قرآن لوح محفوظ پر

109

نزول قرآن بیت العزت پر

110

بیت العزت پر نزول قرآن کی حکمت

114

نزول قرآن قلب رسول پر

116

تدریجی نزول میں اسرار حکم

118

حکمت ولی تقویت قلب رسول اللہﷺ

118

حکمت ثانیہ حفظ وفہم کو آسان بنانا

119

حکمت ثالثہ تدریج فی تنقیذ الاحکام

120

حکمت رابعہ سولات کابروقت جواب دینا

121

نزول قرآن کاآغاز رمضان میں ہواتھا

121

سب سے پہلے نازل ہونےوالی آیات

127

فترۃ وحی کےبعدسب سے پہلے نازل ہونے والی آیات

129

فترۃ وحی کےزمانے میں پہاڑوں کی چوٹیوں سے اپنے آپ کو نیچےگرانے کے لئے جانے کی روایت منقطع ہے

134

پہاڑوں پر اپنے آپ کو گرانے کے لئے جانے کی احتمالی توجیہات صحیح او رقابل قبول نہیں ہیں

144

لکھی ہوئی کتاب پیش کرنےکی روایت

152

سورۃ فاتحہ کی اولیت کے بارے میں روایت

154

سب سے آخر میں نازل ہونے والی آیات

158

کیاکمال دین کی آیت سب سے آخر میں نازل ہوئی تھی؟

160

سب سے آخر میں نازل ہونےوالی سورت

161

مکی او رمدنی سورتیں

165

مکی او رمدنی سورتوں کی امتیازی خصوصیات

169

سورۃ کے لغوی او راصطلاحی معنے

173

سورتوں کی تعداد آیات کے اعتبار سے انکی قسمیں

174

السبع الطول

176

المون

176

المثانی

176

المنفصل

176

تحزیب القرآن

177

آیت کے لغوی اور اصطلاحی معنے

178

آیات قرآنی کی تعداد

181

ترتیب نزول اور ترتیب تلاوت

184

ترتیب نزولی کےبارے میں ابن الضریس کی روایت

186

اسباب نزول پورے قرآن کاعمومی سبب  نزول

196

بعض آیات خصوصی سبب نزول

198

اسباب نزول کے بارے میں صحابہ وتابعین کی اصطلاح

207

اسباب نزول کے بارے میں سلف کی اصطلاح کی چند مثالیں

210

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 20826
  • اس ہفتے کے قارئین 118413
  • اس ماہ کے قارئین 1126394
  • کل قارئین107793156
  • کل کتب8812

موضوعاتی فہرست