#4243

مصنف : ڈاکٹر سید شاہد علی

مشاہدات : 25164

اردو تفاسیر بیسویں صدی میں

  • صفحات: 198
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8910 (PKR)
(جمعرات 19 جنوری 2017ء) ناشر : مکتبہ قاسم العلوم، لاہور

قرآنِ مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِ ہدایت ہے اور اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔ اسے پڑھنے پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ نے ایک ایک حرف پر ثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِ صحابہ سے لے کر عصر حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم و تشریح اور ترجمہ و تفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتبِ احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سے باب قائم کیے۔ اور مختلف ائمہ نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں۔ جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم بھی ہوچکے ہیں۔ اور ماضی قریب میں برصغیرِ پاک وہند کے تمام مکتب فکر کےعلماء نے قرآن مجید کی اردو تفاسیر لکھنے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ارد وتفاسیر بیسویں صدی میں‘‘ ڈاکٹر سید شاہد علی مرتب شدہ ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے بیسویں صدی میں اردو زبان میں لکھی جانی والی مکمل تفسیریں، جزوی تفسیریں، اور حواشی کی صورت میں لکھی جانے والی تفسیروں کا تعارف پیش کیا ہے۔ فاضل مصنف نے اس کتاب کو چار ابواب میں تقسیم کیا ہے باب اول میں 26 مکمل تفسیروں کا تعارف۔ باب دوم میں 37 جزوی تفسیروں کا تعارف۔ باب سوم میں چار تفسیری حواشی کاتعارف پیش کیا ہے اور باب چہارم حوالہ جات پر مشتمل ہے۔ صاحب کتاب نے اگرچہ اس کتاب کو بڑی محنت سے مرتب کیا ہے 20 صدی میں اردو زبان میں لکھی جانے والی مکمل جزوی، تفسیری حواشی کو اس میں جمع کرنے کی کوشش کی ہے لیکن راقم کے خیال میں اس کتاب میں ابھی تشنگی ہے کیونکہ مصنف تمام تفسیروں کا احاطہ نہیں کرسکے۔ مثلاً انہوں نے مکمل تفسیروں میں مولاناادریس کاندہلوی﷫ کی تفسیر معارف القرآن اور تفسیری حواشی میں اشرف الحواشی کاذکر نہیں کیا۔ تتبع و تلاش سے بیسویں صدی میں لکھی جانے والی مزید تفسیریں بھی مل سکتی ہیں۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

باب اول ۔مکمل تفسیریں

 

مولانا حکیم سیدمحمد حسن نقوی

11

مولانا اشرف علی تھانوی

12

مولوی وحید الزماں

19

مولوی ڈاکٹر محمد عبدالحکیم خاں

21

مولوی سیداحمد حسن

25

خواجہ حسن نظامی

28

مولانا ثناءاللہ امرتسری

31

قاری محمد علی

35

مولانا سیدامیر علی ملیح آبادی

38

خواجہ احمد الدین

44

مولانا سیدعبد الدائم جلالی

46

مولانا عبدالماجد دریا بادی

50

مفتی احمد یارخاں بداایونی

57

محمد عثمان کاشف

59

مولانا محمد ظفیر الدین

61

مولانا حبیب احمد کیرانوی

62

مولانا عبدالوہاب خاں رامپوری

67

مولانا سید ابو الاعلی مودودی

69

مولانا سید علی نقی

79

پیر محمد کرم شاہ ازہری

83

مولانا امین احسن اصلاحی

87

مفتی محمد شفیع دیوبندی

96

مولانا وحید الدین خاں

102

مولانا محمد نعیم

106

مولانا شبیر احمد میرٹھی

109

شمس پیرزادہ

113

باب دوم ۔جزوی تفاسیر

 

مولوی غلام محمد

117

مولوی سید محمد

118

مولوی عبدالہادی

119

محمد یوسف

120

مفتی سلطان حسن سنبھلی

121

مولوی محمد عبداالجلیل

123

شائق احمد عثمانی بھاگلپوری

124

مولوی محمد فتح

126

قاری محمد عبدالباری

127

خواجہ محمد عبدالحی فاروقی

129

مولوی محی الدین احمد

133

مولوی محمد عبدالباری

134

مولاناسعید احمد پالنپوری

137

مولانا سلطان حسن سنبھلی

138

مرزا ابو الفضل

139

مولانا ابو الکلام آزاد

140

مولانا محمد نورالحق

148

مولانا زاہد القادری

150

مولانا حسین علی

151

مولانا احمد سعید خاں

153

شیخ بشراحمد لدھیانوی

154

مولانا احمد حسن ندوی

156

حافظ محمد ابراہیم میرسیالکوٹی

157

محمد عبدلرحیم

159

مولانا یعقوب الرحمن عثمانی

159

قاضی محمد سلیمان

160

مولوی سید ظہور احمد

162

مولانا محمد طاہر القاسمی

163

مولوی محمد رحیم الدین

164

مولانا محمد عبدالغنی

166

مولانا سید مناظر احسن گیلانی

167

مولانا عبدالحی

169

مولانا عبدلشکور فاروقی

170

مولانا عبدالسلام قدوائی

172

مولانا محمد عبدالوحید ملتچوری

174

مولانا محمد یوسف اصلاحی

175

مولانا حمید الدین فراہی

176

باب سوم ۔ تفسیری حواشی

 

مرزا محمدامیراوحیرت دہلوی

180

مولنا محمد احمد خاں بر یلوی

180

شیخ الہند مولانا محمود الحسن

183

مولانا احمد سعید دہلوی

185

باب چہارم ۔حوالجات

 

 

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 6878
  • اس ہفتے کے قارئین 228113
  • اس ماہ کے قارئین 401217
  • کل قارئین109722655
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست