قاری عویمر ابراہیم میر محمدی

  • نام : قاری عویمر ابراہیم میر محمدی

کل کتب 5

  • 1 #6577

    مصنف : قاری عویمر ابراہیم میر محمدی

    مشاہدات : 4230

    النفحات العاطرۃ فی توجیہ القراءات العشر المتواترۃ

    (ہفتہ 25 دسمبر 2021ء) ناشر : دار المصنفین لاہور
    #6577 Book صفحات: 1005

    ’’علم توجیہِ القراءات‘‘ایک جلیل القدر علم ہے،اس علم میں کسى خاص قرأت کى عربی کے معتمداسالیب سے مطابقت کو بیان کیا جاتا ہےتاکہ کسی بھی صحیح قراءت کامعروف رکن ثابت ہوسکے اور لغت کے ساتھ اس کی موافقت معلوم ہوسکے،نیزمختلف قراءاتوں کے مابین موجودفروق کو بھی واضح کیا جاتا ہے۔اس  علم سے معانی کى عظمت اور وسعت کا ادراک کرنے میں مدد ملتی ہے، اس کے تحت کئی مباحث آتے ہیں۔ جیسے نحوی توجیہ، صرفی توجیہ، ادائیگی سے متعلق توجیہ اور الفاظ کے معنوں کى توجیہ وغیرہ۔اس علم کی اہمیت کے پیش نظر  دنیا بھر کے كليات القرآن الكريم کے طلبہ پر’’توجیہ القراءات‘‘ کا مضمون پڑھنا  لازم کیاگیاہے،تاکہ وہ قراءات سیکھنے کے ساتھ ساتھ ان کے مختلف معانی اور اسرار ووجوہ پر بھی کامل دسترس پیدا کر سکیں،نیز ایک لفظ کی مختلف قراءات کے مابین سبب اختلاف، ان کا باہمی تعلق اور تفسیری فروق جان سکیں۔اس علم سے متعلق عربی زبان بیسیوں مباحث کتابی صورت میں موجود  ہیں لیکن اردو زبان میں کوئی مستند کتاب موجود نہ تھی ۔ یہ سعادت شیخ القراء قاری اب...

  • 2 #7323

    مصنف : قاری عویمر ابراہیم میر محمدی

    مشاہدات : 1067

    الجداول المرضیۃ فی اصول العشر النافعیۃ المغربیۃ

    (منگل 18 جون 2024ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور
    #7323 Book صفحات: 114

    قراءات عشرۂ نافعیہ امام نافع بن عبد الرحمن بن ابو نعیم لیثی مدنی کے مشہور چار شاگردوں اور ان کے آگے دس طرق کی روایات کے مجموعے کا نام ہے۔ انہیں القراءات العشر الصغير بھی کہتے ہیں اور ان کے بالمقابل قراءات سبعہ و ثلاثہ کے مجموعے کو القراءات العشر الكبير کا نام دیتے ہیں جس طرح قراءات سبعہ اہل مشرق میں مشہور اور اس کی تعلیم و تعلّم کا سلسلہ چل رہا ہے اسی طرح اہل مغرب میں آج بھی ’’عشرہ نافعیہ‘‘ پڑھی پڑھائی جا رہی ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ الجد اول المرضیۃ فی اصول العشر النافعیہ المغربیۃ‘‘شیخ القراء و المجودین قاری محمد ابراہیم میر محمد حفظہ اللہ (فاضل مدینہ یونیورسٹی) کے صاحبزادہ و تلمیذ رشید قاری عویمر ابراہیم میر محمدی کی مرتب شدہ ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں اہل مغاربہ کی امہات الکتب سے استفادہ کر کے قراءات نافعیہ کے اصول کو طلبہ کی سہولت اور آسانی کے لیے جد وال (نقشوں) کی صورت میں پیش کیا ہے۔کتاب کے آغاز میں قراءات نافعیہ کا تعارف اور امام نافع اور ان کے مشہور چار شاگردوں اور 10 طرق کے سوانح حیات کو بھ...

  • 3 #7380

    مصنف : قاری عویمر ابراہیم میر محمدی

    مشاہدات : 667

    الجداول المحرّرة في اصول القرّاء العشرة من طريق طيّبة النّشر

    (پیر 16 ستمبر 2024ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور
    #7380 Book صفحات: 117

    ’’شاطبیہ‘‘ کی سات اور ’’دُرّہ‘‘ کی تین قراءات کا نام قراءات عشرہ صغریٰ ہے جبکہ طیبۃ النشر کی 10 قراءات کو عشرہ کبریٰ کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ الجداول المحرّرة في اصول القرّاء العشرة من طريق طيّبة النّشر ‘‘شیخ القرّاء قاری محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ (فاضل مدینہ یونیورسٹی )کے صاحبزادے و تلمیذ رشید جناب قاری عویمر ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ کی کاوش ہے ۔انہوں نے اس کتاب میں شاطبیہ اور درّہ کے طریق سے قراءات عشرہ صغریٰ کے اصولی ابواب کو طلبہ کی سہولت اور آسانی کے لیے جداول (نقشوں) کی صورت میں انتہائی آسان پیرائے میں پیش کیا ہے۔ یہ نقشے طلباء کے لیے بہترین تذکیر اور گرانقدر علمی تحفہ ہے۔اللہ تعالیٰ فاضل مؤلف کے زور قلم میں مزید اضافہ فرمائے اور ان کی دعو...

  • 4 #7381

    مصنف : قاری عویمر ابراہیم میر محمدی

    مشاہدات : 1327

    الجداول الميسرة في أصول القراء العشرة من طريق الشاطبية و الدرّة

    (منگل 17 ستمبر 2024ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور
    #7381 Book صفحات: 125

    ’’شاطبیہ‘‘ کی سات اور ’’دُرّہ‘‘ کی تین قراءات کا نام قراءات عشرہ صغریٰ ہے جبکہ طیبۃ النشر کی 10 قراءات کو عشرہ کبریٰ کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ الجداول الميسرة في أصول القراء العشرة من طريق الشاطبية و الدرّة ‘‘شیخ القرّاء قاری محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ (فاضل مدینہ یونیورسٹی )کے صاحبزادے و تلمیذ رشید جناب قاری عویمر ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ کی کاوش ہے ۔انہوں نے اس کتاب میں شاطبیہ اور درّہ کے طریق سے قراءات عشرہ صغریٰ کے اصولی ابواب کو طلبہ کی سہولت اور آسانی کے لیے جداول (نقشوں) کی صورت میں انتہائی آسان پیرائے میں پیش کیا ہے۔ یہ نقشے طلباء کے لیے بہترین تذکیر اور گرانقدر علمی تحفہ ہے۔اللہ تعالیٰ فاضل مؤلف کے زور قلم میں مزید اضافہ فرمائے اور...

  • 5 #7382

    مصنف : قاری عویمر ابراہیم میر محمدی

    مشاہدات : 647

    جداول الأسانيد القرائية المختصرة

    (بدھ 18 ستمبر 2024ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور
    #7382 Book صفحات: 6

    حدیث کے صحت و ضعف کے لیے جس طرح اسناد کی بڑی اہمیت ہے کتبِ حدیث اور کتب علوم حدیث میں باقاعدہ اسناد موجود ہیں اسی طرح مختلف قراءات کی اسناد بھی موجود ہیں اہل علم نے اسنادِ حدیث کی طرح اسنادِ قراءات پر مستقل کتب تحریر کی ہیں۔ شیخ القرّاء قاری محمد ابراہیم میر محمدی حفظہ اللہ (فاضل مدینہ یونیورسٹی )کے صاحبزادے و تلمیذ رشید جناب قاری عویمر ابراہیم میر محمدی حفظہ اللہ کی زیر نظر کاوش بعنوان جداول الأسانيد القرائية المختصرة بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ اللہ تعالیٰ فاضل مؤلف کے زور ِقلم میں مزید اضافہ فرمائے اور ان کی دعوتی و تدریسی اور قرآنی جہود کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22252
  • اس ہفتے کے قارئین 218420
  • اس ماہ کے قارئین 842128
  • کل قارئین112449456
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست