قاری محمد صدیق

  • نام : قاری محمد صدیق

کل کتب 3

  • 1 #2605

    مصنف : قاری محمد صدیق

    مشاہدات : 15539

    رہبر تجوید

    (پیر 11 مئی 2015ء) ناشر : قرآءت اکیڈمی، گجرات
    #2605 Book صفحات: 46

    علم تجوید قرآنی علوم کے بنیادی علوم میں سے ایک ہے ۔ اس علم کی تدوین کا آغاز دوسری صدی کے نصف سے ہوا۔ائمۂ حدیث وفقہ کی طرح تجوید وقراءات کے ائمہ کی بھی ایک طویل لسٹ ہے اور تجوید وقراءات کے موضوع   پرماہرین تجوید وقراءات کی بے شمار کتب موجود ہیں ۔ عرب قراء کی طرح برصغیر پاک وہند کے علماء کرام اور قراءعظام نے بھی علم تجوید قراءات کی اشاعت وترویج کےلیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ۔پاکستان میں دیوبندی قراء کرام کےعلاوہ سلفی قراء عظام جناب قاری یحییٰ رسولنگری، قاری محمداریس العاصم ،قای محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہم اللہ اور ان کےشاگردوں کی تجوید قراءات کی نشرواشاعت میں خدمات قابل تحسین ہیں ۔مذکورہ قراء کی تجوید وقراءات کی کتب کے علاوہ جامعہ لاہور الاسلامیہ کے کلیۃ القرآن ومجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور کے زیر نگرانی شائع ہونے والے علمی مجلہ رشد کےعلم ِتجویدو قراءات کے موضوع پر تین ضخیم جلدوں پر مشتمل قراءات نمبر اپنے موضوع میں انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتے ہیں ۔جس میں مشہور قراء کرام کے   تحریر شدہ مضامین ، علمی مقالات اور حجیت قراءات پر &nb...

  • 2 #5812

    مصنف : قاری محمد صدیق

    مشاہدات : 5246

    تجوید و قراءت کا پیغام خدام قرآن کے نام ( جلد اول )

    dsa (ہفتہ 22 جون 2019ء) ناشر : مدرسہ الفضل احمد آباد انڈیا
    #5812 Book صفحات: 274

    قرآن  کریم  الفاظ ومعانی دونوں کے مجموعہ کا نام ہے ، زمانۂ نبوت سے  تا حال علماء امت نے جس طرح قرآن کے معانی ومطالب کو اپنی محنت  کا میدان بنایا اسی طرح الفاظ قرآن، طرز اداء اور وقف وسکون کوبھی اپنی توجہ کا مرکز بنایا جس کو ہم فن تجوید وقراءات  سےتعبیر کرتے ہیں ۔تلاوت ِقرآن کا  بھر پور اجروثواب اس  امر پرموقوف ہے کہ تلاوت پورے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ کی جائے قرآن کریم  کی تلاوت  کا صحیح  طریقہ جاننا اورسیکھنا علم ِتجوید کہلاتا ہے  ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ  وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی  حاصل کرے ۔ کیونکہ  قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی  وہ عظیم الشان کتاب ہے کہ ہر مسلمان پراس کتاب کو صحیح پڑھنا لازمی اور ضروری ہے جس  کاحکم  ورتل القرآن ترتیلا سے واضح ہوتا ہے۔ اس قرآنی حکم کی تکمیل اور فن تجویدکوطالب تجوید کےلیے  آسان اورعام فہم بناکر پیش کرناایک استاد کے منصب کا  اہم فریضہ ہے ۔ایک اچھا استاد جہاں اداء الحروف کی طرف توجہ دیتا ہے ۔ وہیں وہ اپنے&nb...

  • 3 #6947

    مصنف : قاری محمد صدیق

    مشاہدات : 2387

    ترتیل وتدویر کی خوش الحانی

    (منگل 07 مارچ 2023ء) ناشر : لجنۃ القراء دار العلوم فلاح دارین سورت انڈیا
    #6947 Book صفحات: 112

    قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔ تجوید وقراءات کے موضوع    پرماہرین تجوید وقراءات  کی بے شمار کتب موجود ہیں ۔   جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب  نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ ترتیل وتدویر کی خوش الحانی ‘‘  قاری محمد صدیق سانسرودی فلاحی   کی تصنیف ہے انہوں نے اس کتاب میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ تلاوت وقراءات کی باعتبار رفتار تین قسمیں ہیں ترتیل، تدویر، حد ر جن میں افضلیت سے متعلق اختلاف دور صحابہ   سے چلا آرہا ہے جس کی تفصیل  کتب فن میں موجود ہے۔نیز تلاو ت وقراءات میں خو ش الحانی وتحسین کا شرعا مستحب ہونا یہ منشا نبویﷺ سے ہونا بھی کو...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 59651
  • اس ہفتے کے قارئین 309888
  • اس ماہ کے قارئین 745373
  • کل قارئین107412135
  • کل کتب8802

موضوعاتی فہرست