محمد جمیل اختر جلیلی ندوی

  • نام : محمد جمیل اختر جلیلی ندوی

کل کتب 1

  • 1 #6449

    مصنف : محمد جمیل اختر جلیلی ندوی

    مشاہدات : 6740

    آخری پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم

    (بدھ 11 اگست 2021ء) ناشر : فاران ایجوکیشنل اینڈ چیری ٹیبل ٹرسٹ جھارکھنڈ
    #6449 Book صفحات: 74

    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے  اللہ  تعالیٰ کے بعد حضرت  محمد ﷺ ہی ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ  کی شخصیت قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیےبہترین نمونہ ہے  ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔مولانا  محمد جمیل اختر  جلیلی ندوی نے  سیرت پر اس مختصر رسالے’’آخری پیغمبر ﷺ‘‘ میں واقعات کو عام فہم زبان میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔(م۔ا)

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 43097
  • اس ہفتے کے قارئین 403171
  • اس ماہ کے قارئین 1026879
  • کل قارئین112634207
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست