قرآن مجید وہ عظیم الشان کتاب ہے جس میں ہماری ہدایت اور راہنمائی کی تما م تفصیلات موجود ہیں۔ یہ کتاب آسمانی وزمینی علوم کا احاطہ کرنے والی ہے۔ اس کائنات میں کیاہوا، کیا ہوچکا اورکیا ہونے والاہے،اس کے بارے میں تمام معلومات اس کتاب ہدایت میں موجودہیں ۔قرآن مجید کی شان اور مقام ومرتبے کے پیش نظر اہل علم نے اس کی خدمت میں اپنی زندگیاں کھپاکر اس کے مختلف علوم وفنون کو مدون کیا ہے۔قرآن مجید کے مختلف علوم وفنون میں سے ایک علم ’’متشابہات القرآن ‘‘ہے۔ حفاظ کرام کو ان آیتوں پر متشابہات پیش آتے ہیں جن کے الفاظ کا ایک حصہ ہم شکل حروف سے مرکب ہے عام طور پر قرآن کریم کےحافظوں کوان آیات کویاد کرنے میں دشوار ی ہوتی ہے آیات متشابہات کے متلق متعدد کتب موجود ہیں ۔ زیرنظر کتاب’’زاد الحفاظ لضبظ المتشابہات‘‘ محترم جناب محمد نعیم صدیقی کی مرتب شد ہے فاضل مرتب نے اس کتاب میں قرآن مجید کی پہلی دوسورتوں ( الفاتحہ ، البقرۃ)سے231 متشابہ الفاظ؍آ...
عربی زبان اور اس کے قواعد سیکھنا اور سکھانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے۔عربی گرائمر کے ضروری قواعد کو سمجھے بغیر قرآن مجید کا ترجمہ سمجھنا خاصہ مشکل ہے ۔ عربی زبان سمجھے بغیر وہ فوائد حاصل نہیں ہوتے جو عربی قواعد سمجھنے کی صورت میں حاصل ہو سکتے ہیں ۔ چنانچہ قرآن مجید سمجھنے کے لیے عربی گرائمر کے بینادی قواعد و ضوابط سے واقفیت بہت ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ العربیۃ بین یدیک‘‘ہمارے فاضل دوست مولانا محمد نعیم صدیقی حفظہ اللہ کی کاوش ہے ۔ فاضل مرتب نے یہ کتاب مبتدی طلباء کو عربی زبان سکھانے کے لیے ترتیب دی ہے۔یہ کتاب 16 یونٹ اور 91 اسباق پر مشتمل ہے۔(م۔ا)
عربی زبان اور اس کے قواعد سیکھنا اور سکھانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے۔عربی گرائمر کے ضروری قواعد کو سمجھے بغیر قرآن مجید کا ترجمہ سمجھنا بھی خاصہ مشکل ہے ۔ عربی زبان سمجھے بغیر وہ فوائد حاصل نہیں ہوتے جو عربی قواعد سمجھنے کی صورت میں حاصل ہو سکتے ہیں ۔ کیونکہ کسی بھی زبان میں مہارت کے لیے گرائمر کا سیکھنا بہت ضروری ہے۔ ہمارے ہاں انٹرمیڈیٹ کی کلاسوں میں عربی کا مضمون داخل نصاب ہے۔ بنیادی طور پر عربی سے شد بد نہ ہونے کی وجہ سے طلبا کو اس مضمون میں کافی دقت ہوتی ہے اور اسی وجہ سے وہ زیادہ اچھے نمبرز لینے سے بھی قاصر ہوتے ہیں۔ چنانچہ ہمارے فاضل دوست مولانا محمد نعیم صدیقی حفظہ اللہ نے زیر نظر کتاب ’’عربی گرائمر و مضامین‘‘پشاور ،مردان اور گومل یونیورسٹی کے ایم اے اسلامیات کے سلیبس کو مدنظر رکھتے ہوئے سوال و جواب کی صورت میں مرتب کی ہے ۔(م۔ا)
’’مؤطا امام محمد ‘‘حدیث کی مشہور کتاب ہے ،جو کہ امام ابو حنیفہ کے مایہ ناز شاگرد امام محمد رحمہ اللہ کی تصنیف ہے ،اس کتاب میں انہوں نے زیادہ تر امام مالک رحمہ اللہ سے سنی ہوئی روایات کو جمع کیا ہے ،اور اكثر جگہوں میں اپنی روایتیں بھی شامل کی ہیں ۔ یہ کتاب مدارس دینیہ (احناف)و جامعات میں داخل نصاب ہے۔ اس کتاب کی کئی شروحات لکھی گئیں ، محدث کبیر ملا علی قاری رحمہ اللہ نے ’’فتح المغطّیٰ شرح المؤطا ‘‘ کے نام مبسوط شرح لکھی ہے اور علامہ عبد الحی لکھنوی رحمہ اللہ نے ’’التعلیق الممجد شرح مؤطا امام محمد‘‘ کے نام سے اس پر حاشیہ لکھا ہے۔ زیرنظر کتاب ’’حدیث و اصول حدیث ‘‘ ہمارے فاضل دوست مولانا محمد نعیم صدیقی حفظہ اللہ کی کاوش ہے ۔ فاضل مرتب نے پشاور ،مردان اور گومل یونیورسٹی کے نصاب کو مدنظر رکھتے ہوئے موطا امام محمد سے منتخب احادیث کا اردو ترجمہ و مکمل تشریحات کو سوال و جواب کی صورت میں عنوانات کے ساتھ پیش کیا ہے۔(م۔ا)
اسلامی ریاست کا قیام جو مدینہ منورہ کی بستی سے شروع ہوا اور پوری دنیا پر پھیل گیا اور اسلامی ریاست کے اندازِ حکومت نے دنیا کو ششدر کر کے رکھ دیا۔اور دنیا کو پرامن معاشرے کی راہ دکھائی۔دور حاضر میں بھی اس بات کی ضرورت ہے کہ اسلام اور اسلامی ریاست کے ارتقاء اور قیام کی تعلیمات کو عام کیا جائے تاکہ انسانیت اس سے مستفید ہو سکے ۔ اسی غرض سے اکثر تعلیمی اداروں میں ایسے مضامین شامل نصاب کیے جا چکے ہیں جو اسلام کی اشاعت اور اسلام ریاست کے قیام میں معاونت کر سکیں اور نسلِ نو اسلام اور اسلامی ریاست کی خصوصیات سے واقفیت حاصل کر سکے۔ چنانچہ جب خیبر پختوخواہ کی تمام یونیورسٹیوں ایم اے اسلامیات کے نصاب میں ایک مضمون ’’اسلام اور مسلم دنیا‘‘ کے عنوان سے شامل کیا جس کے لیے کوئی مستقل کتاب موجود نہیں تھی تو مولانا محمد نعیم صدیقی حفظہ اللہ نے زیر نظر کتاب بعنوان ’’اسلام اور مسلم دنیا‘‘ مرتب کی ۔ جسں میں مندرجہ ذیل عنوانات کو زیر ِ بحث لایا گیا ۔ اسلامی ریاست کا ارتقاء،عالم اسلام کے وسائل، مسلم امہ کے اتحاد کی...
اللہ تعالیٰ نے قرآن و سنت کی شکل میں دینِ اسلام کو قیامت تک کے لیے محفوظ فرما کر معیارِ ہدایت مقرر کر دیا ہے اور قرآن و سنت کے احکام میں اتنی وسعت اور لچک رکھی ہے کہ یہ تاقیامت پیش آنے والے مسائل میں امت مسلمہ کی رہنمائی کر سکیں۔یہی وجہ ہے کہ قرآن و سنت کی روشنی میں پیش آمدہ مسائل کے حل کے لیے اجتہاد کا دروازہ قیامت تک کے لیے کھلا رکھا گیا ہے۔ عصر حاضر میں امت مسلمہ کو بےشمار جدید مسائل کا سامنا ہے ان پیدا ہونے والے نئے مسائل کے حل کے لیے قرآن و سنت سے براہِ راست اجتہاد کے حوالے سے اہل علم افراط و تفریط کا شکار ہیں ۔جدید فقہی مسائل کے حوالے سے مختلف اہل علم اور بالخصوص فقہ اکیڈمی انڈیا کی کتب قابل ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’جدید فقہی مسائل‘‘ہمارے فاضل دوست مولانا محمد نعیم صدیقی حفظہ اللہ کی کاوش ہے ۔ فاضل مرتب نے پشاور ،مردان اور گومل یونیورسٹی کے نصاب کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے ترتیب دیا ہے اور اس میں 21 جدید فقہی مسائل کو تفصیلاً قرآن و سنت ، کتب فقہ اور علماء کے فتاویٰ جات کی روشنی میں پیش...
اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ کے بعد حضرت محمد ﷺ ہی ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پورا سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ کی شخصیت قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے ۔گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت و صورت پر ہزاروں کتابیں اور لاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اور کئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کے لیے معرض وجود میں آئے اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’سیرت النبیﷺ و تاریخ اسلام‘‘ ہمارے فاضل دوست مولانا محمد نعیم صدیقی حفظہ اللہ کی مرتب شدہ ہے۔انہوں نے اس کتاب کو پشاور ،مردان ہزارہ، سوات اور گومل یونیورسٹی اور وفاق المدارس کے سلیبس کے عین مطاق مرتب کیا ہے۔اور انہوں نے اس کتاب میں سیرت النبیﷺ ا...
ساری امت اس بات پر متفق ہے کہ کائنات کی افضل اور بزرگ ترین ہستیاں انبیاء علیہم السلام ہیں۔ جن کا مقام عام انسانوں سے بلند ہے ۔ اس کا سبب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے دین کی تبلیغ کے لیے منتخب فرمایا لوگوں کی ہدایت و رہنمائی کے لیے انہیں مختلف علاقوں اور قوموں کی طرف مبعوث فرمایا۔ اور انہوں نے بھی تبلیغ دین اور اشاعتِ توحید کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دیں ۔ زیرنظر کتاب ’’ قصص النبیین ‘‘عالمی شہرت یافتہ اسلامی سکالر اور عالم دین ، مؤرخ و ادیب سید ابوالحسن علی الندوی رحمہ اللہ کی بچوں کی تعلیم و تربیت اور ذہنی نشوونما کے متعلق چار حصوں پر مشتمل ایک عمدہ تصنیف ہے ۔ اس میں نہایت عمدہ اور دلچسپ انداز میں نبیوں کے قصے بیان کیے گیے ہیں ۔ اردو ترجمہ کی سعادت ہمارے فاضل دوست مولانا محمد نعیم صدیقی حفظہ اللہ نے حاصل کی ہے ۔ اس کتاب کا اردو ترجمہ مولانا محمود احمد غضنفر رحمہ اللہ اور پروفیسر ابو انس محمد سرور گوہر حفظہ اللہ نے بھی کیا ہے ۔ (م۔ا)