عبد المالک مجاہد

  • نام : عبد المالک مجاہد

کل کتب 19

دکھائیں
کتب
  • 1 #209

    مصنف : عبد المالک مجاہد

    مشاہدات : 18279

    سنہرے اوراق

    (سنہرے اوراق) ناشر : دار السلام، لاہور
    #209 Book صفحات: 376

    تاریخ اسلامی دلچسپ اور سبق آموز واقعات سے بھری پڑی ہے- اس موضوع پر اب تک بہت سی کتب لکھی جا چکی ہیں لیکن وہ کافی تفصیلی اور ضخیم ہیں جن کا مطالعہ کھلے وقت کا متقاضی  ہے- کتاب ہذا میں مصنف نے حقائق پر مبنی دلچسپ واقعات کو آسان اور سلیس زبان میں بیان کر دیا ہے- کتاب کے مطالعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہماری تاریخ میں کس قدر عظیم لوگ پیدا ہوئے جن کے کارہائے نمایاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں یہ ایسے سنہرے اوراق ہیں جو بچوں، بڑوں غرض ہر عمر کے لوگوں کے لیے یکساں دلچسپی کے حامل ہیں-مصنف نے حتی الامکان کوشش کی ہے کہ صرف وہی واقعات ذکر کئے جائیں جو تاریخی اعتبار سے درست ہیں اور جن کے حوالہ جات موجود ہیں-

  • 2 #210

    مصنف : عبد المالک مجاہد

    مشاہدات : 20499

    سنہرے فیصلے

    (سنہرے فیصلے) ناشر : دار السلام، لاہور
    #210 Book صفحات: 308

    دین اسلام میں عدل وانصاف کو بنیادی حیثیت حاصل ہے،  جس کا مقصد انسانی حقوق کا تحفظ اور ایک ایسےصالح اسلامی معاشرے کا قیام ہے جس میں آقا سے لے کر غلام تک ہر شخص کے ساتھ مساویانہ برتاؤ کی ضمانت دی جا سکے- زیر نظر کتاب ''سنہرے فیصلے'' میں مصنف نے نبی مکرم  ، صحابہ کرام، نامور مسلم حکمرانوں اور قاضیان کرام کے ان فیصلوں کو یکجا کر دیا ہے جن سے اطراف واکناف عالم میں عدل وانصاف کی سنہری روایات کی ترویج ہوئی ہے- کتاب میں بیان کردہ فیصلوں سے جہاں حکمرانوں، قاضیوں اور ججوں کو گرانقدر راہنمائی ملتی ہے وہیں ایک اسلامی معاشرے میں انفرادی واجتماعی عدل کی نوید بھی سنائی دیتی ہے- کتاب کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں مستند اور مصدقہ واقعات جمع کیے گئے ہیں اور حوالوں کا خصوصاً اہتمام کیا گیا ہے- اس کے علاوہ واقعات کے آخر میں شخصیات کا مختصر تعارف بھی شامل کر دیا گیا ہے جس سے کتاب کی علمی افادیت مزید دو چند ہوگئی ہے-

  • 3 #211

    مصنف : عبد المالک مجاہد

    مشاہدات : 19382

    سنہرے حروف

    (سنہرے حروف) ناشر : دار السلام، لاہور
    #211 Book صفحات: 400

    چونکہ نبی کریم ﷺ ، صحابہ کرام، تابعین وتبع تابعین، فقہائے کرام اور سلف صالحین کی  زندگی امت مسلمہ کے ہر فرد کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے اس لیے اس امر کی شدید ضرورت محسوس  کی جارہی تھی کہ ان تابندہ ستاروں کی زندگی کے درخشاں واقعات کو اختصار کے ساتھ یکجا کیا جا سکے- زیر مطالعہ کتاب میں عبدالمالک مجاہد نے اسلامی تاریخ کے انہی چنیدہ ستاروں کے  واقعات احاطہ تحریر میں لائے ہیں- مصنف نے سیرت رسول ﷺ، صحابہ کرام ، تابعین  اور اس کے بعد ترتیب وار سلف صالحین اور نامور سلاطین کے سبق آموز اور دلچسپ واقعات کا تذکرہ کیا ہے کتاب میں ذکر کردہ مصادر صحیح اور مستند ہیں- اسلاف کے تفقہ، رسوخ فی العلم، تواضع، ایثار اور اعلائے کلمۃ الحق کے یہ واقعات ہر مسلمان مرد اور عورت کے لیے گرانقدر راہنمائی فراہم کرتے ہیں-

  • 4 #212

    مصنف : عبد المالک مجاہد

    مشاہدات : 20257

    سنہرے نقوش

    (سنہرے نقوش) ناشر : دار السلام، لاہور
    #212 Book صفحات: 384

    زیر مطالعہ کتاب بھی مولانا عبدالمالک مجاہد صاحب کی دیگر کتب کی طرح سبق آموز اور دلچسپ داستانوں پر مشتمل ہے- مولانا نے کہانی کے انداز میں زندگی کی اٹل حقیقتیں جچے تلے لفظوں میں بیان کر دی ہیں-ایک مرد مؤمن فقط احکام الہی کا پابند اور محمد  کا پیروکار ہوتا ہے دنیا کی کوئی بھی طاقت مؤمن کے ایمان کو شکست نہیں دے سکتی- یہ نظارہ دیکھنا ہو تو لشکر اسامہ کی روانگی کے زیر عنوان حضرت ابوبکر کی استقامت ملاحظہ فرمائیں- حضرت عمر بن عبدالعزیز کے احوال پڑھ کر اسلام کے طریق سیاست وحکومت سے آگاہ ہوں- قرآن کریم کی اثر آفرینی ملاحظہ کرنی ہو تو حضرت عمر اور ان کی ہمشیرہ فاطمہ کا واقعہ پڑھئے- ایک مسلمان کا شباب اسلام کے لیے کس حد تک کار آمد ثابت ہوسکتا ہے اس کی تفصیل جاننی ہو تو کتاب میں موجود عمیر بن حمام، اسامہ بن زید اور طارق بن زیاد کی سیرت ملاحظہ فرمائیے-کتاب میں جہاں آپ کو سعید بن جبیر اور امام احمد بن حنبل کی دلکش سیرت کے جلوے نظر آئیں گے وہیں حضرت عثمان کی اہلیہ محترمہ کو تھپڑ مارنے والے انجام بھی دیکھنے کو ملے گا- مختصرا یہ کتاب نیکی...

  • 5 #244

    مصنف : عبد المالک مجاہد

    مشاہدات : 18754

    آفتاب نبوت کی سنہری شعاعیں

    (آفتاب نبوت کی سنہری شعاعیں) ناشر : دار السلام، لاہور
    #244 Book صفحات: 399

    خدا تعالی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجا اور پوری دنیا میں آپ کو منفرد او رمعزز مقام عطا کیا ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت کی ہمہ گیریت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتاہے کہ مسلمان تو مسلمان کفار بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر اب تک بے شمار کتب منظر عام پر آچکی ہیں جن میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کےکسی بھی پہلو کو تشنہ نہیں چھوڑا گیا۔زیر مطالعہ کتاب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے چند پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے ان کتب میں ایک شاندار اضافہ ہے کتاب میں جہاں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آباؤ اجداد ،آپ کی ولادت ،بچپن اور پہلی ہجرت کو حسین پہرائے میں بیان کرنے کا شرف حاصل کیا گیاہے وہاں آفتاب نبوت کی سنہری شعاعیں پڑنے پر خواب غفلت سے جاگ کر دشمنان دین کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنتے بھی دکھا گیا ہے اس کے علاوہ آپ اس کتاب میں امت کے فرعونوں کے انجام کار کی تصویر کشی ملاحظہ کرنے کے ساتھ ساتھ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کا جگر چبانے والی کو رحمت عالم کے روبروبھی دیکھیں گے...

  • 6 #367

    مصنف : عبد المالک مجاہد

    مشاہدات : 18416

    سنہری کرنیں

    (سنہری کرنیں) ناشر : دار السلام، لاہور
    #367 Book صفحات: 389

    اسلام نےخواتین کو جو مقام عطا کیا اورانہیں جواہمیت دی ہے اس کی مثال دنیاکاکوئی دوسرامذہب دینےسےقاصرہےبھلا اور کس مذہب میں آپ کو ملے گا کہ ماں کےقدموں کےنیچےجنت ہےاور کس مذہب کےرہنما آپ کو بتائیں گے کہ ہماری خدمت اور حسن سلوک کی سب سے زیادہ حقدار ہماری مائیں ہیں ۔اور حقیقت یہی ہے کہ شروع ہی سے ہماری نوزائیدہ نسلیں اپنی بالیدگی ،تربیت او ر نشوونما کےلیے اپنی ماؤں کی محتاج رہی ہیں بچوں کی تربیت اور او ران کی مناسب انداز میں اٹھان اتنا بڑا کام ہے اور اس کےلیے اتنی توجہ ،صبر،محبت  اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے کہ جو مرد کے بس سے باہر کی بات ہے ۔الغرض اسی طرح عورت اپنے ہر رشتے کے اعتبار سے بھی  مقدس ومحترم ہوتی ہے چاہے وہ ایک ماں ،نانی،دادی،بہن،بیٹی ،خالہ اور پھوپھی کے روپ میں ہو یا ساس ،بہو کے روپ میں۔عورت کی شخصیت کےایسے تمام پہلو جن میں اس کی ذہانت ،شجاعت،تقوی،پرہیز گاری او ربہادری ظاہرہوتی ہو اس کتاب کی زینت ہیں۔
     

  • 7 #580

    مصنف : عبد المالک مجاہد

    مشاہدات : 131592

    سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی زندگی کے سنہرے واقعات

    (سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی زندگی کے سنہرے واقعات) ناشر : دار السلام، لاہور
    #580 Book صفحات: 319

    سیدنا فاروق اعظمؒ کی زندگی اسلامی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جس نے ہر تاریخ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ آپ نے حکومت کے انتظام و انصرام، بے مثال عدل و انصاف، عمال حکومت کی سخت نگرانی، رعایا کے حقوق کی پاسداری، اخلاص نیت و عمل، جہاد فی سبیل اللہ اور دعوت کے میدانوں میں ایسے ایسے کارہائے نمایاں انجام دئیے کہ انسانی تاریخ ان کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ سیدنا عمر فاروق کے بعد آنے والے حکمرانوں میں سے جس نے بھی کامیاب حکمران بننے کی خواہش کی، اسے فاروق اعظم کے قائم کردہ ان زریں اصولوں کو مشعل اہ بنانا پڑا، جنھوں نے اس عہد کے مسلمانوں کی تقدیر بدل کر رکھ دی۔ مولانا عبدالمالک مجاہد نے اپنے مخصوص انداز میں صحابہ کرام کی زندگی کے چنیدہ واقعات کو قلمبند کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے زیر نظر کتاب اسی سلسلہ کی ایک اہم کڑی ہے۔ جس میں فاروق اعظم کی زندگی کے سنہری واقعات احاطہ تحریر میں لائے گئے ہیں۔(ع۔م)
     

  • 8 #863

    مصنف : عبد المالک مجاہد

    مشاہدات : 19030

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے 200سنہری ارشادات

    (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے 200سنہری ارشادات) ناشر : دار السلام، لاہور
    #863 Book صفحات: 130

    اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو راہ ہدایت دکھلانے کے لیے مختلف آسمانی صحائف نازل فرمائے اور پھر ان صحائف کی تشریح و تبیین کے لیے اپنے برگزیدہ بندوں کا انتخاب کیا۔ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم انہیں ہستیوں میں سے سب سے آخری ہیں جن کی زندگی قرآن کریم کی تفسیر کا بہترین نمونہ ہے۔ زیر مطالعہ کتاب میں نہایت خوبصورتی کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر جاری ہونے والے 200 ارشادات کو مع اردو ترجمہ صفحہ قرطاس پر منتقل کیا گیا ہے۔ مولانا عبدالمالک مجاہد نے ان احادیث کو مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ یہ احادیث دین اسلام کے بنیادی عقائد اور اصولوں سے متعلق ہیں جن کوانہوں نے موضوعاتی یا فقہی ترتیب سے بھی پاک رکھا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام مسلمان ان احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حرز جان بنائیں۔ تاکہ مصنف کے بقول دوران گفتگو ہماری زبانوں پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث رواں دواں ہوں۔(ع۔م)

  • 9 #1026

    مصنف : عبد المالک مجاہد

    مشاہدات : 25335

    سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی زندگی کے سنہرے واقعات

    (سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی زندگی کے سنہرے واقعات) ناشر : دار السلام، لاہور
    #1026 Book صفحات: 323

    سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے افضل ہیں ۔اور آپ کی تمام زندگی اسلام کی سربلندی کے لیے وقف تھی۔آپ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے معتمد ترین رفیق اور اسلام کے عظیم داعی اور مبلغ تھے۔جنہوں نے اسلامی کرنوں کی ضیاع پاشیوں کے ساتھ ہی اسلام قبول کیا اور مردوں میں سے سب سے پہلے انہیں ہی اسلام قبول کرنے کا شرف حاصل ہوا۔اور تادم مرگ آپ کی اسلام سے شدید وابستگی رہی ۔حتی کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں یہ بات معروف تھی کہ امت کے افضل بزرگ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔اور ان کی اسلامی خدمات کا اعتراف خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کیا۔ایسی عظیم شخصیت کی سیرت نگاری  امتیوں کے لیے رشد وہدایت کا باعث ہے۔ان کی سیرت وکردار سے واقفیت حاصل کرنا اور ان جیسی خدمات انجام دینے کی کوشش کرنا ہر مسلمان کا حق ہے۔ان کی سیرت نگاری پر کئی کتب دستیاب ہیں اور اس کو مزید متعارف کروانے کے لیے مولانا عبدالمالک مجاہد ڈائریکٹر دارالسلام نے اپنا حصہ ڈال کر ایمانی محبت اور صحابہ کرام سے دلی وابستگی کا ثبوت دیا ہے۔کتاب طباعت کے تمام محاسن سے مزین ہے البتہ واقعات کی مک...

  • 10 #1607

    مصنف : عبد المالک مجاہد

    مشاہدات : 26563

    دعاؤں کی قبولیت کے سنہرے واقعات

    (دعاؤں کی قبولیت کے سنہرے واقعات) ناشر : دار السلام، لاہور
    #1607 Book صفحات: 320

    حضور نبی کریمﷺ نے دعا کو عبادت کا مغز قرار دیا ہے۔ دعا ایک ایسی چیز ہے جو انسان کو کبھی مایوس نہیں کرتی۔ اللہ تعالیٰ سے بندہ جتنا بھی مانگے وہ خوش ہوتا ہے  اور اگر کوئی نہ مانگے تو وہ ناراض ہوتا ہے۔ اس لیے جب کبھی کوئی مشکل پیش آئے، پریشانی لاحق ہو یا مصیبت میں مبتلا ہوں  تو اپنے ہاتھوں کو بارگاہ الٰہی میں اٹھائیں اور حضور قلب کے ساتھ دعائیں مانگیں تو اللہ تعالیٰ ضرور قبول کریں گے۔ زیر نظر کتاب ’عاؤں کی قبولیت کے سنہرے واقعات‘ مولانا عبدالمالک مجاہد کی ایک شاندار تصنیف ہے جس میں جیسا کہ نام سے ظاہر ہے دعاؤں کی قبولیت کے دلچسپ اور سبق آموز واقعات ترتیب دئیے گئے ہیں۔ ان واقعات سے اندازہ ہوتا ہے کہ دعا مانگنے کی کیا اہمیت و فضیلت ہے ایک تو ان سے انسان دنیوی مسائل اور مصیبتوں سے چھٹکارا حاصل کر لیتا ہے اور یہ انسان کے توشہ آخرت کا بھی کام سرانجام دیتی ہیں۔ اس لیے ہر خاص و عام کو اس کتاب میں بیان کردہ واقعات کو پڑھنا چاہیے اور دعاؤں و التجاؤں کو اپنی زندگی کا لازمی جزو بنانا چاہیے۔(ع۔م)
     

  • 11 #1609

    مصنف : عبد المالک مجاہد

    مشاہدات : 24069

    خاتون اول سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی زندگی کے سنہرے واقعات

    (خاتون اول سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی زندگی کے سنہرے واقعات) ناشر : دار السلام، لاہور
    #1609 Book صفحات: 222

    زیر نظر کتاب میں مسلمانوں کی عظیم ماں سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی زندگی کے ان تمام پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے جو مسلم بچیوں اور خواتین کے لیے ہی نہیں مردوں کے لیے بھی مشعل راہ ہیں۔ یہ ہماری وہ عظیم ماں ہیں جو دور جاہلیت میں بھی طاہرہ کے لقب سے مشہو تھیں۔ کتاب میں سیدہ کی عقل و فہم، دینداری، ایمانداری، اخلاص، ثابت قدمی، وفا شعاری، اور مجاہدانہ کردار کو ایسے انداز میں پیش کیا گیا ہے گویا قاری اسی دور میں موجود ہے اور ام المؤمنین کی زندگی کا بچشم خود مشاہدہ کر رہا ہے۔ کتاب میں سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی زندگی کے اہم ترین واقعات کے ساتھ ساتھ ان کی اولاد اور اہل بیت کی زندگی پر بھی ایک طائرانہ نظر ڈالی گئی ہے۔ اس سارے عمل میں تحقیق کے اصولوں کو مد نظر ہوئے ضعیف و بے اصل واقعات سے اجتناب کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ یہ کتاب امت مسلمہ کی خواتین کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی زندگی پر مشتمل اس کتاب کی اشاعت پر ادارہ دارالسلام اور خاص طور پر کتاب کے مصنف مولانا عبدالمالک مجاہد ہدیہ تبریک کے مستحق ہیں۔(ع۔م)

     

  • 12 #2106

    مصنف : عبد المالک مجاہد

    مشاہدات : 4066

    سنہری دعائیں

    (سنہری دعائیں) ناشر : دار السلام، لاہور
    #2106 Book صفحات: 176

    شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو اایک خاص مقام حاصل ہے او رتمام شرائع ومذاہب میں بھی دعا کا تصور موجود رہا ہے ۔صرف دعا ہی میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو بدل سکتی ہے ۔دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسا ن ہر لمحہ کرسکتا ہے اور اپنے خالق ومالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی ملحوظ رکھے۔دعاؤں کے حوالے سے بہت سے کتابیں موجود ہیں جن میں علماء کرام نے مختلف انداز میں میں دعاؤں کو جمع کیا ہے ۔زیرتبصرہ کتاب ''سنہری دعائیں'' مولانا عبد المالک مجاہد ﷾(ڈائریکٹر دارالسلام) کی تصنیف ہے اور مجاہد صاحب کی سنہری سیریز کا حصہ ہے ۔اس کتاب میں ایک نئے انداز سے روز مرہ کی اہم دعائیں ذکرکی گئی ہیں جن سے عام آدمی کوواسطہ پڑتاہے ۔دعاؤں کی فضیلت یا ان کے فوائد کےحوالے سے جو بات درست او رسنت سے ثابت ہے اس کی وضاحت بھی کردی گئی ہے ۔ اللہ تعالی مولانا عبدالمالک مجاہد﷾ کی دینِ اسلام کی نشرواشاعت کے لیے خدمات کو شرف ِقبولیت سے نوازے۔(م۔ا)

    ...

  • 13 #2834

    مصنف : عبد المالک مجاہد

    مشاہدات : 3656

    نوجوان نسل کی رہنمائی کے لیے سنہری یادیں

    (نوجوان نسل کی رہنمائی کے لیے سنہری یادیں) ناشر : دار السلام، لاہور
    #2834 Book صفحات: 566

    کتاب وسنت کی اشاعت کے عالمی ادارے "مکتبہ دار السلام"کے ڈائریکٹر مولانا عبد المالک مجاہدصاحب طباعتی میدان کی ایک معروف عالمی شخصیت ہیں۔جنہیں اپنے ادارے کے فروغ کے لئے متعدد مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا،اور وہ اللہ کی توفیق اور مدد سے ان  تمام مشکلات  وچیلنجزسے سرخرو ہو کر نکلے ہیں۔زیر تبصرہ کتاب" نوجوان نسل کی رہنمائی کے لئے سنہری یادیں" میں انہوں نے بذات خود اپنی سوانح حیات قلم بند کی ہے اور اپنی زندگی کے تجربات کو نوجوانان امت کے  شیئر کئے ہیں۔اس کتاب میں انہوں نے اپنی پیدائش سے لیکر اس کتاب کی تصنیف تک اپنے حالات زندگی کو تحریر فرمایا ہے۔اس میں انہوں نے اپنا بچپن،اپنا گاؤں،والدہ محترمہ،اساتذہ کرام،سعودی عرب آمد،وزارۃ الدفاع میں ملازمت،شیخ محمد بن عبد اللہ المعتاز سے شناسائی،دار السلام کے قیام ،فروغ اور وسعت،سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ نائف بن عبد العزیز سے ملاقات،مسجد نبوی کی لائبریری میں دار السلام کی کتب ،امام کعبہ فضیلۃ الشیخ عبد الرحمن السدیس سے ملاقات،پیغام ٹی وی کی سالانہ میٹنگ میں حاضری،دار السلام ریسرچ سن...

  • 14 #3613

    مصنف : عبد المالک مجاہد

    مشاہدات : 4654

    غزوہ بدر ( دار السلام )

    (غزوہ بدر ( دار السلام )) ناشر : دار السلام، لاہور
    #3613 Book صفحات: 50

    نبی کریم ﷺ کی سیرت مبارکہ کا ایک بہت بڑا حصہ غزوات اور مغازی پر مشمل ہے ،جس پر باقاعدہ  مستقل کتب لکھی گئی ہیں اور لکھی جا رہی ہیں۔مگر آپ کی جنگیں اور غزوات تاریخ انسانی میں غیر معمولی طور پر ممتاز ہیں۔اکثر دگنی،تگنی اور بعض اوقات دس گنی بڑی قوت کے مقابلہ میں آپ ہی کو قریب قریب ہمیشہ فتح حاسل ہوئی۔دوران جنگ اتنی کم جانیں ضائع ہوئیں کہ انسانی خون کی یہ عزت بھی تاریخ عالم میں بے نظیر ہے!آخر یہ جنگیں کیوں اتنی ممتاز وبے نظیر ہیں؟ان کی نوعیت کیا ہے؟ان جنگوں میں کیا کیا حربی تدابیر اختیار کی گئیں؟کامیابی کا کیا راز تھا؟ زیر تبصرہ کتاب "غزوہ بدر" مکتبہ دار السلام کے مدیر مولانا عبد المالک مجاہد صاحب کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے بچوں  کی دلچسپی کے لئے ایک منفرد اور کہانی کے انداز میں اسلام کی پہلی جنگ غزوہ بدر کے حالات وواقعات کو بیان کیاہے۔یہ کتاب پاکستان کے معروف  عالمی طباعتی ادارے  مکتبہ دارالسلام کی طرف سے شروع کئے گئے سلسلے غزوات نبوی ﷺکی پہلی کڑی ہے۔مکتبہ دار السلام نے بچوں کے لئے اس کے علاوہ بھی متعدد کتب تیار کی ہیں ،جن میں...

  • 15 #3614

    مصنف : عبد المالک مجاہد

    مشاہدات : 4147

    غزوہ احد

    (غزوہ احد) ناشر : دار السلام، لاہور
    #3614 Book صفحات: 50

    نبی کریم ﷺ کی سیرت مبارکہ کا ایک بہت بڑا حصہ غزوات اور مغازی پر مشمل ہے ،جس پر باقاعدہ  مستقل کتب لکھی گئی ہیں اور لکھی جا رہی ہیں۔مگر آپ کی جنگیں اور غزوات تاریخ انسانی میں غیر معمولی طور پر ممتاز ہیں۔اکثر دگنی،تگنی اور بعض اوقات دس گنی بڑی قوت کے مقابلہ میں آپ ہی کو قریب قریب ہمیشہ فتح حاسل ہوئی۔دوران جنگ اتنی کم جانیں ضائع ہوئیں کہ انسانی خون کی یہ عزت بھی تاریخ عالم میں بے نظیر ہے!آخر یہ جنگیں کیوں اتنی ممتاز وبے نظیر ہیں؟ان کی نوعیت کیا ہے؟ان جنگوں میں کیا کیا حربی تدابیر اختیار کی گئیں؟کامیابی کا کیا راز تھا؟انتقام ایک ایسا جذبہ ہے جو تعمیر یا تخریب دونوں کے لئے ایک طاقتور محرک کی حیثیت رکھتا ہے۔کفار مکہ جو غزوہ بدر میں مسلمانوں کے ہاتھوں ہزیمت آمیز شکست سے دوچار ہو چکے تھے،اب  وہ مسلمانوں سے بدلہ چکانے کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ زیر تبصرہ کتاب "غزوہ احد" مکتبہ دار السلام کے مدیر مولانا عبد المالک مجاہد صاحب کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے بچوں  کی دلچسپی کے لئے ایک منفرد اور کہانی کے انداز میں اسلام کی دوسری جنگ غزوہ احد کے حالا...

  • 16 #4740

    مصنف : عبد المالک مجاہد

    مشاہدات : 5293

    والدین۔ اطاعت و نافرمانی، واقعات کی زبانی

    (والدین۔ اطاعت و نافرمانی، واقعات کی زبانی) ناشر : مکتبہ بیت السلام، مؤناتھ بھنجن، یو پی
    #4740 Book صفحات: 400

    حقوق العباد میں سے سب سے مقدم حق والدین کا ہے ۔ اور یہ اتنا اہم حق ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حق ِعبادت کے بعد جس حق ذکر کیا ہے وہ والدین کا حق ہے ۔والدین کا حق یہ کہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک کیا جائے ان کا مکمل ادب واحترم کیا جائے ،نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ان کی اطاعت و فرنبرداری کی جائے اور ہمیشہ ان کے سامنے سرتسلیم خم کیا جائے ۔ قرآن وحدیث سے یہ بات بہت واضح ہو کر سامنے آتی ہے کہ والدین سے حسنِ سلوک سے رزق میں فراوانی اور عمر میں زیادتی ہوتی ہے ۔ جب کہ والدین کی نافرمانی کرنے والا او ران کے ساتھ حسن سلوک سے پیش نہ آنے والا اللہ کی رحمت سے دور ہوجاتا ہے اور بالآخر جہنم کا ایندھن بن جاتاہے ۔ اللہ تعالیٰ کی عبادت واطاعت کے ساتھ ،والدین سے حسن سلوک نہ کرنے والے سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے اور یہ ناراضگی اس کی دنیا اور آخرت دونوں برباد کردیتی ہے ۔ اس لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم والدین کے حقوق کا پورا پورا خیال رکھیں ۔اس معاملے میں قرآن وسنت سے ہمیں جو رہنمائی ملتی ہے اس کی روشنی میں اپنے رویوں کودرست اور کردار کی تعمیر کریں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’وا...

  • 17 #5413

    مصنف : عبد المالک مجاہد

    مشاہدات : 14161

    اخلاق نبوی کے سنہرے واقعات

    (اخلاق نبوی کے سنہرے واقعات) ناشر : دار السلام، لاہور
    #5413 Book صفحات: 357

    اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے نوازا ہے، جو پورے دین کو جامع اور اس کی تبلیغ کا بہترین ذریعہ ہے۔ وہ نعمت اور دولت اخلاق ہے، ہمارے نبی حضرت محمد رسول اللہﷺ اخلاق کے اعلیٰ معیار پر تھے، چنانچہ آپﷺ کی راز دار زندگی اور آپﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں، ”آپﷺ کے اخلاق کا نمونہ قرآن کریم ہے۔ آپﷺ نے اپنے ہر قول وفعل سے ثابت کیا کہ آپﷺ دنیا میں اخلاقِ حسنہ کی تکمیل کے لیے تشریف لائے، چنانچہ ارشاد ہے: ”بعثت لاتتم مکارم الاخلاق“ یعنی ”میں (رسول اللہ ﷺ) اخلاق حسنہ کی تکمیل کے واسطے بھیجا گیا ہوں“۔ پس جس نے جس قدر آپﷺ کی تعلیمات سے فائدہ اٹھاکر اپنے اخلاق کو بہتر بنایا اسی قدر آپﷺ کے دربار میں اس کو بلند مرتبہ ملا، صحیح بخاری کتاب الادب میں ہے، ”ان خیارکم احسن منکم اخلاقا“ یعنی ”تم میں سب سے اچھا وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ حضورﷺ کی ساری زندگی اخلاقِ حسنہ سے عبارت تھی، قرآن کریم نے خود گواہی دی ”انک لعلی خلق عظیم“ یعنی بلاشبہ آپﷺ اخلاق کے بڑے مرتب...

  • 18 #8027

    مصنف : عبد المالک مجاہد

    مشاہدات : 869

    پیارے بچوں کے لیے 60 سنہری احادیث

    (پیارے بچوں کے لیے 60 سنہری احادیث) ناشر : دار السلام، لاہور
    #8027 Book صفحات: 29

    اولاد کی  تربیت صالح ہوتو ایک نعمت ہے وگرنہ یہ ایک فتنہ اور وبال بن جاتی ہے ۔ دین وشریعت میں اولاد کی تربیت ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کیونکہ جس طرح  والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے  ایسے  ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے  اورانکو آزاد چھوڑنا اور ان کے حقوق میں کوتاہی کرنا دھوکہ اور خیانت ہے۔ کتاب وسنت کے دلائل میں اس بات کا  واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا  جائے  ۔ ان کی امانت کوادا کیا جائے ، ان کوآزاد چھوڑنے  اوران کےحقوق میں کتاہیوں سے بچا جائے ۔ اس بات میں  کوئی شک نہیں  کہ اگر اولاد کی صحیح تربیت  کی جائے  تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بھی  ہوتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے  اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے  تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔ والدین اپنے بچوں...

  • 19 #8054

    مصنف : عبد المالک مجاہد

    مشاہدات : 600

    نو نہالوں کے لیے سنہرے اذکار

    (نو نہالوں کے لیے سنہرے اذکار) ناشر : دار السلام، لاہور
    #8054 Book صفحات: 52

    دعاء  کا مؤمن کاہتھیار ہے  جس طرح  ایک مجاہد اپنے ہتھیار کواستعمال کرکے  دشمن  سےاپنادفاع کرتا ہے  اسی طرح مؤمن کوجب  کسی پریشانی  مصیبت اور آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے  تووہ  فوراً اللہ  کےحضو ر دعا گو ہوتا ہے  دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے  کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے انسان اس  دنیا کی  زندگی  میں  جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے  وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے  بیمار وسقیم ہو جاتاہے اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی  کے مشاہد ےمیں ہےکہ بعض انسان فالج ،کینسر،یرقان،بخاروغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالی  ہے  ان بیماریوں کے لیے  جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے   دعائیں بھی  بڑی مؤثر ہیں۔بہت سارے  اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی  کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سےفائدہ  اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔...

کل کتب 0

دکھائیں
کتب

کل کتب 0

دکھائیں
کتب

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 938
  • اس ہفتے کے قارئین 13671
  • اس ماہ کے قارئین 43735
  • کل قارئین50104183

موضوعاتی فہرست