انس بن عبد الحمید القوز

  • نام : انس بن عبد الحمید القوز

کل کتب 2

دکھائیں
کتب
  • 1 #32

    مصنف : انس بن عبد الحمید القوز

    مشاہدات : 18569

    نماز سے پہلے

    (نماز سے پہلے) ناشر : دار السلام، لاہور
    #32 Book صفحات: 29

    نماز ارکان اسلام میں سے اہم ترین رکن اور ایسا فرض ہے جس کے بغیر ہم مسلمان نہیں ہوسکتے اور ترک نماز سے انسان کی کچھ حیثیت باقی نہیں رہ جاتی- یہی وہ عمل ہے جس کو حبیب خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی آنکھوں کی ٹھنڈک اور دین کا ستون قراردیا-زیر نظرکتابچہ کی غرض وغایت یہی ہے کہ وہ مسلمان بھائی جونمازنہیں پڑھتے، پہلے اس کو پڑھیں اور نماز کے بعد اس کےبارے میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام سے آگاہ ہوں- نیز وہ مسلمان بھائی جواقامت صلاۃ تو اختیار کرتے ہیں لیکن مسجد میں باجماعت پڑھنے کی فضیلت اور اس سے متعلق احکام سے ناواقف ہیں اور وہ جونماز کے ارکان وواجبات کی مشروع پابندی کو اختیار نہیں کرتے بلکہ ایک حد تک اس کا علم ہی نہیں رکھتے، اس کتابچے کے مطالعہ سے صحیح احادیث کی روشنی میں نماز کے فضائل ودرجات سے آگاہ ہوکر اس کی پابندی اختیار کریں گے-ان شاء اللہ-مصنف نے نماز کی اہمیت کے پیش نظر فضیلت نماز،نماز کے فوائد، نماز باجماعت کی ادائیگی کا ثواب اور نماز کے بعد مختلف ذکر واذکار کی فضیلت کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ نماز اشراق کی فضیلت کو احسن انداز سے بیان کردیا ہے-
     

  • 2 #4828

    مصنف : انس بن عبد الحمید القوز

    مشاہدات : 1462

    نماز سے پہلے ( جدید ایڈیشن )

    (نماز سے پہلے ( جدید ایڈیشن )) ناشر : دار السلام، لاہور
    #4828 Book صفحات: 43

    نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ کلمہ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے ۔ بے نماز ی کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے نماز ازحد ضروری ہے ۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے ۔ اور نمازکی عدم ادائیگی پر وعید کی گئی ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس موضوع پر کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوج...

کل کتب 0

دکھائیں
کتب

کل کتب 0

دکھائیں
کتب

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 898
  • اس ہفتے کے قارئین 13631
  • اس ماہ کے قارئین 43695
  • کل قارئین50103949

موضوعاتی فہرست