اشاعت بتاریخ : جمعہ 31 مئی 2013ء
مشاہدات : 803

حمزہ محمد صالح عجاج

  • نام : حمزہ محمد صالح عجاج

کل کتب 6

دکھائیں
کتب
  • 1 #507

    مصنف : حمزہ محمد صالح عجاج

    مشاہدات : 13691

    رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی 55 وصیتیں

    (رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی 55 وصیتیں) ناشر : دار الاندلس،لاہور

    اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین مبارکہ دین اسلام میں ایک بنیادی مصدر کی حیثیت رکھتے ہیں ۔مختلف ادوار میں اہل علم حضرات نے آپ کے فرامین کو مختلف موضوعات اور عناوین کے تحت جمع کیا۔ اس کتاب میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین میں آپ کی وصیتوں کو جمع کیا گیا ہے۔ کسی بھی شخص کی وصیت میں اس کے دوسرے فرامین کی نسبت تاکید زیادہ ہوتی ہے۔ اس لحاظ سے وصایا کی اہمیت بقیہ فرامین کی نسبت ایک درجہ زیادہ ہوتی ہے۔ ایک مسلمان ہونے کے ناطے ہم میں ہر ایک شخص کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے وصایا پر عمل کرتے ہوئے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرے۔ مصنف نے محنت شاقہ کے ساتھ مختلف کتب احادیث سے ۵۵ کے قریب آپ کے وصایا جمع کیے ہیں۔بعض مقامات پر کوئی ضعیف روایت بھی نقل ہوگئی ہے کیونکہ اس عنوان کے تحت کوئی صحیح روایت موجود نہ تھی لہٰذا مصنف نے ضعیف روایت کو نقل کر دیا لیکن ساتھ ہی روایت کے ضعیف ہونے کی نشاندہی بھی کر دی گئی ہے۔ اس کتاب پرتبصرہ میں، میں یہ ضرور کہوں گا کہ یہ کتاب محض مطالعہ یا علمی نشوونماکے لیے نہیں ہے بلکہ عمل کے لیے ہے۔ ہمیں آپ کی اس وصیتوں کو اپنی زندگی میں لانے کے لیے اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہیے ۔ اپنے موضوع پر بہت ہی جامع اور مفید کتاب ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو آپ کی وصایا پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!

     

کل کتب 6

دکھائیں
کتب

کل کتب 0

دکھائیں
کتب

اس سائٹ پر کوئی ایسی کتاب موجود نہیں جس کی ترتیب و تخریج ان صاحب نے کی ہو۔

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1549
  • اس ہفتے کے قارئین 3475
  • اس ماہ کے قارئین 41869
  • کل قارئین49280333

موضوعاتی فہرست