مفتی احسان اللہ شائق

  • نام : مفتی احسان اللہ شائق

کل کتب 2

  • 1 #4133

    مصنف : مفتی احسان اللہ شائق

    مشاہدات : 10378

    ڈیجیٹل تصویر اور سی ڈی کے شرعی احکام

    (ہفتہ 17 دسمبر 2016ء) ناشر : دار الاشاعت، کراچی
    #4133 Book صفحات: 256

    اسلام نے تصویر کو حرام قرار دیاہے، اور اس کی حرمت کے حوالے سے قطعی نصوص صحیح بخاری ومسلم ودیگر کتب حدیث میں بکثرت موجود ہیں۔ ان نصوص میں محض تصویر کی حرمت کا ذکر نہیں بلکہ تصویر کشی سے پیدا ہونے والے ایک ایک ناسور کا ذکر ہے جس میں وضاحت سے بیان کیا گیاہے کہ اگر امت اس گھناؤنے جرم میں مبتلا ہوگئی یہ ایک کینسر ہے جو معاشرے کی رگ رگ میں پھیل جائے گا اور بالآخر لا علاج ہوجائے گا ۔ شرعی نصوص میں تصویر کشی کی جو قباحتیں بیان ہوئی ہیں ان میں چند ایک ملاحظہ ہوں ۔تصویر بنانے والوں کو سب سے سخت ترین عذاب دیا جائے گا، تصویر بنانے والےاللہ تعالیٰ کی صفت خلق میں اس کا مقابلہ کرتے ہیں۔ تصاویر بنانے والوں کو روز قیامت حکم ہوگا کہ جو بنایا ہے اس میں روح ڈالو لیکن وہ ایسا نہ کرسکیں گے۔ رسول اللہ ﷺ تصاویر سے سخت نفرت کرتے تھے اس گھر میں داخل نہ ہوتے جہاں تصاویر پائی جاتیں۔ امام بخاری ومسلم اور اصحاب سنن نے سیدہ عائشہ ؓ کی یہ روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے ایک تکیہ خریدا جس میں تصاویر تھیں ، جب نبی کریم ﷺ نے انہیں دیکھا تو دروازے پر کھڑے ہوگئے اور گھر میں داخل نہ ہوئے ، سیدہ...

  • 2 #7552

    مصنف : مفتی احسان اللہ شائق

    مشاہدات : 855

    شرح العقیدہ الطحاویہ

    (جمعہ 18 اپریل 2025ء) ناشر : دارالاشاعت اردوبازارکراچی
    #7552 Book صفحات: 258

    امام طحاوی رحمہ مشہور محدث وفقیہ ہیں اور کئی کتابوں کے مصنف ہیں ۔عقیدے سے متعلق ان کی معروف کتاب ’’عقیدہ طحاویہ ‘‘ ہے۔ جس میں بہت ہی مختصر انداز میں اسلامی عقائد کا احاطہ کیا گیا ہے اور اہل سنت و الجماعت کے عقائد بیان کیے گئے ہیں عقیدہ کی تعلیم اور اس کے عناصر سے واقفیت حاصل کرنے کے لیے اس کا مطالعہ ازحد ضروری ہے اس کتاب کی خوبی یہ ہے کہ اس میں تمام اسلامی عقائد کو مختصراً بیان کر دیا گیا ہے اور باطل فرقوں کے بالمقابل اہل سنت و الجماعت کے افکار و نظریات کی نمائندگی کی گئی ہے۔اس کی بہت ساری شروحات لکھی گئی ہیں ۔علامہ البانی رحمہ اللہ نے بھی اس کی شرح لکھی ہے۔مولانا صادق خلیل رحمہ اللہ نے ’’اسلامی عقائد ‘‘ کے نام سے علامہ البانی رحمہ اللہ کی شرح کا اردو ترجمہ کیا ہے۔ زیرنظر کتاب ’’شرح العقیدۃ الطحاویۃ‘‘مفتی احسان اللہ شائق (مدرس جامعہ الرشید۔کراچی) کی کاوش ہے۔عقیدہ طحاویہ کی یہ ایک عام فہم و مختصر شرح ہے جس میں سلیس ترجمہ ، حل لغات کے ساتھ ساتھ اہل سنت و الجماعت کے عقائد...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 61413
  • اس ہفتے کے قارئین 213899
  • اس ماہ کے قارئین 2216151
  • کل قارئین123335358
  • کل کتب9017

موضوعاتی فہرست