محمد اسحاق بھٹی

  • نام : محمد اسحاق بھٹی

نام: مولانامحمداسحاق بھٹی۔

ولدیت: ان کےوالدگرامی کانام میاں عبدالمجیداوردادا کااسم گرامی میاں محمدتھا۔

ولادت:

مولانامحمداسحاق بھٹی  ﷫مارچ 1925ء کوکوٹ کپورہ(ریاست فریدکوٹ)میں پیداہوئے۔

تعلیم وتربیت: ان کےدادا میاں محمد نہایت نیک انسان تھے دین داری،تقوی وصالحیت اورورع وعفاف کےزیورسےآراشدتھےان کےقلب و ذہن پراسلامی تعلیمات کےگہرےنقوش ثبت تھے۔وہ اپنےدل میں اسلام کی سچی محبت رکھتےتھے انہوں نےاپنےاس پوتےمحمداسحاق کوشروع سےہی علم وعمل کی راہ پرڈال دیا اوراسلامی تقاضوں کے مطابق اس کی تربیت کرناشروع کی گھرمیں ہی دادا نےقرآن پڑھایا اورتیسویں پارہ کی چندسورتیں حفظ کروادیں اوراردوکی کتابیں بھی پڑھادیں۔اسلام کی کتاب اول تاچہارم مولوی رحیم بخش کی پڑھادی اسی طرح حافظ محمدلکھوی کی بعض کتب انواع محمدی،زینت الاسلام اوراحوال الآخرت بھی پڑھادین تھیں۔ 1933ء میں جب محمداسحاق صاحب چوتھی جماعت کےطالب علم تھےتوان کےدادا ان کومولوی عطاء اللہ حنیف کی خدمت میں لےکرحاضرہوئے اورکہاکہ اس کوقرآن مجیدکاترجمہ اورتاریخ اسلام کےعلاوہ اس کےفہم کےمطابق دینی مسائل کی کتب پڑھادیاکریں۔چنانچہ مولانا عطاء اللہ کی خدمت میں رہ کرمروجہ علوم و فنون اورتفاسیرواحادیث کتب پڑھیں مولانا کےحکم پراسحاق صاحب حافظ گوندلوی اورمحمداسماعیل سلفی کی خدمت میں حاضرہوئے اوربخاری مسلم اوربعض دوسری کتب پڑھ کرسندفراغت حاصل کی۔

اساتذہ:

مولانا اسحاق صاحب نےاپنےتعلیمی سفرمیں جن اساتذہ کرام سےاکتساب علم کیاان کےاسمائے گرامی یہ ہیں۔

1۔مولاناعطاء اللہ حنیف بھوحیانی۔

2۔حافظ محمدگوندلوی ۔

3۔شیخ الحدیث مولانا حافظ اسماعیل سلفی۔

درس وتدریس:درس نظامی کی تکمیل کےبعدمولانااسحاق بھٹی صاحب ایک سال محکمہ انہارہیڈسلیمانکی میں ہیڈکلرک رہےپھرمارچ 1943ء  تک وہاں مدرسہ مرکزالاسلامیں تدریسی فرائض سرانجام دیتےرہے۔اس دوران انہوں نےتحریک آزادی میں حصہ لیا اورفریدکوٹ کی جیل میں قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کیں۔

بھٹی صاحب مولاناآزادمرحوم کےبہت بڑےمداح اورعقیدت مندہیں۔

13 اگست 1947ء کومولاناابوالکلام آذاد سےملنے 21پرتھوی روڑنئی دہلی گئے۔پاکستان بننےکےبعدمولانا نے21اگست 1947ءکوایک قافلہ کےساتھ پاکستان میں قصور شہرمیں پہنچے۔اورپھراپنےخاندان کےساتھ چک نمبر53 گ ب منصورپور(تحصیل جڑانوالا،ضلع فیصل آباد)آگئے اورانہوں نےاس گاؤںمیں سکونت اختیارکرلی۔مولانا نےتجارت بھی کی۔جولائی 1948ءمیں مولاناکومرکزی جمعیت اہل حدیث کاناظم دفتر بنادیاگیاتھا۔مولانااسحاق بھٹی صاحب مولاناداؤد غزنوی کےساتھ15 سال رہےاوران کےساتھ چل کر جماعت کی ترقی کےلیےبہت کامک کیا۔ ہفت روزہ الاعتصام کااجراء 19اکست 1999ء کوگوجرانوالا سےہوا تو حنیف ندو ی کواسکا مدیربنادیا گیا کچھ عرصہ بعدمولانااسحاق کوانکا معاون مدیر بنادیا۔

جنوری 1958ءمیں بھٹی صاحب نےالاعتصام کی ادارت سےعلیحدگی اختیارکرلی اورچندمخلص دوستوں کےتعاون سےسہ روزہ ’’المنہاح،، جاری کیا۔یہ اخبارچودہ مہینےجاری رہاپھر بعض ماگیزیہ حالات اورمالی مشکلات کی وجہ سےاورخسارہ اٹھاکراپریل 1959ءمیں اس اخبار کوبندکردیا۔

مولانا داؤدغزنوی  کےکہنےپ سوا سال بعددوبارہ پھرالاعتصام میں واپس آگئے۔

21 اکتوبر1965ءمیں مولانااسحاق صاحب ادارہ ثقافت اسلامیہ سےمنسلک ہوگئے۔

تصانیف وتراجم:

ادارہ ثقافت اسلامیہ میں  رہ کربھٹی صاحب نےتصنیفی خدمات سرانجام دیں اس کی تفصیل درج ذیل ہے۔

1۔الفہرست ابن الفدیم 2۔برصغیرپاک وہندمیں علم فقہ۔

3۔فقہائے ہند۔ 4۔برصغیرمیں اسلام کےاولین نقوش۔

5۔ارمغان حنیف۔  ان کےعلاوہ اردو دائرہ مصارف اسلامیہ پنجاب یونیورسٹی کےلیےجمع وتدوین قرآن،فضائل قرآن ،مضامین قرآن،واقعات وقصص قرآن اوراعجازقرآن کےنام سےمفصل مقالات لکھے اس کےعلاوہ متعددموضوعات پر30۔32 مقالات لکھےہیں جوتمام کےتمام اردو دائرہ مصارف اسلامیہ کی مختلف جلدوں میں شائع ہوئے۔ان کےعلاوہ بھٹی صاحب نےمختلف شخصیات کےسوانخی خاکہ جات بھی تحریرکیےہیں۔

ان کےنام درج ذیل ہیں۔ نقوش  عظمت رفتہ،بزم ارجمنداں،کاروان سلف اورقافلہ حدیث ۔ یہ اشاعت پزیر ہوکرمنصہ شہودپرآچکےہیں۔

ان کےعلاوہ مولانا کےقلم سےدیگرکتب بھی ہیں جن کےنام یہ ہیں۔

1۔قصوری خاندان 2۔میاں فضل حق اوران کی خدمات ۔

3۔برصغیرمیں اہل حدیث کی آمد 4۔صوفی محمدعبداللہ۔

5۔میاں عبدالعزیزمالواڈہ 6۔قاضی محمدسلیمان منصورپوری۔

7۔مولاناابوالکلام آزاد،ایک نابغہ روزگارشخیصت۔

8۔برصغیرکےاہل حدیث خدام قرآن 9۔ریاض الصالحین اردوترجمہ۔

10۔ابوبکرصدیق ؓ11۔لشکراسامہ کی روانگی۔

12۔لسان القرآن جلدسوم 13۔چہرہ نبوت۔

14۔اسلام کی بیٹیاں 15۔ارمغان حدیث۔

16۔دبستان حدیث 17۔ہفت اقلیم۔

حوالہ: مؤرخ اہل حدیث مولانا محمداسحاق بھٹی حیات وخدمات:از مولانا محمدرمضان یوسف سلفی حفظہ اللہ۔

کل کتب 41

  • 1 #584

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 24120

    ارمغان حنیف

    (جمعہ 22 اکتوبر 2010ء) ناشر : ادارہ ثقافت اسلامیہ، لاہور
    #584 Book صفحات: 372

    مولانامحمدحنیف ندوی علیہ الرحمۃ ایک عظیم مفکر،جلیل القدرعالم اورمنفردادیب اوربلندپایہ فلسفی تھے ۔انہوں نے مختلف اسلامی موضوعات پرتیس کے قریب کتابیں تحریرکیں ۔مولانانے قرآن شریف کی تفسیربھی لکھی جوسراج البیان کے نام سے پانچ جلدوں میں شائع ہوئی ۔مولانامرحوم بے پناہ صلاحیتوں اورخوبیوں سے اتصاف پذیرتھے اوراسلام کے لیے ان کی خدمات انتہائی قابل قدرہیں ۔لیکن افسوس کہ عوام میں بہت کم لوگ ان سے واقف ہیں ۔ارباب ذوق کوان سسے روشناس کرانے کے لیے زیرنظرکتاب ’’ارمغان حنیف ‘‘پیش کی جاری ہے جس میں ان کی خدمات وسوانح زندگی بیان کیے گئے ہیں ۔یہاں اس حقیقت کی نشاندہی بھی ضروری ہے کہ مولاناکی فکرکے بعض پہلوارباب علم وتحقیق کی نگاہ میں محل نظرہیں ۔ ؒ تعالیٰ۔


     

  • 2 #665

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 29673

    قافلہ حدیث

    (جمعرات 11 اگست 2011ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #665 Book صفحات: 650

    یہ کتاب ان اصحاب علم وقلم کا تذکرہ ہے کہ جن کے شب وروز قال اللہ وقال الرسول کی صدائیں بلند کرتے ہوئے گزرے ہیں ۔ان میں سے اکثر لوگ حیات فانی سے حیات جاودانی کا مرحلہ طے کر چکے ہیں ۔ترتیب عنوانات کی رو سے ظاہری طور پر یہ روادا چھبیس اصحاب فضل کی نشاندہی کرتی ہے ،لیکن اس کے باطن میں جھانکنے کی کوشش کریں تو معلوم ہوا کہ اس میں اہل علم کی ایک دنیا آباد ہے۔یعنی ان چھبیس کے اسلاف،اساتذہ،تلامذہ،متاثرین،فیض یافتگان،ہم مکتب،ہم جماعت،دوست احباب اور مستفیدین کی متعدد قطاریں ہیں جو تاحد نگاہ دکھائی دیتی ہیں۔بہ الفاظ دیگر ایک شخص کے حالات میں کئی اشخاص کے حالات کی تہیں کھلتی گئی ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ پیوستہ یہ سلسلہ دور  تک چلا گیا ہے ۔یہ کتاب اہل حدیث اصحاب علم کی تک وتازنوع بنوع کو اجاگر کرتی اور بتاتی ہے کہ ان میں سے کس کس بزرگ نے کیا کیا معرکہ آرائیاں کیں ا ور ان کے فکر وعمل کے حدود نے کس انداز سے کہاں تک وسعت اختیار کی۔تصنیف وتالیف میں یہ حضرات کہاں تک پہنچے،تحقیق وکاوش کی کن کن وادیوں میں قدم زن ہوئے ،درس وتدریس میں کہاں تک رسائی حاصل کی اور وعظ وتبلیغ کے میدانوں میں انہوں نے کیا ا...

  • 3 #735

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 25456

    دبستان حدیث

    (پیر 08 اگست 2011ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #735 Book صفحات: 677

    حدیث پاک کی نشرواشاعت اور خدمت میں برصغیر کے علمائے کرام کا کردار انتہائی اہم ہے ۔تاریخ کے اوراق میں ان کے کارہائے نمایاں محفوظ ہیں۔اس خطے میں پیدا ہونے والے علمائے حدیث نے کتب حدیث کی بے مثال شروحات لکھیں اور اپنے اپنے انداز میں  یہ عظیم خدمت سرانجام دی۔اس ضمن میں اہل حدیث علما کی مساعی بہ طور خاص لائق تذکر ہ ہیں،کیونکہ یہ کسی خاص شخصیت یا مکتب فکر کے اصولوں کی روشنی میں حدیث کی تشریح نہیں کرتے بلکہ حدیث کو اصل قرار دیتے ہوئے اس سے مسائل اخذ کرتے ہیں ۔جماعت اہل حدیث کے معروف قلمکار جناب مولانا محمد اسحاق بھٹی صاحب نے زیر نظر کتاب میں برصغیر کے ان ساٹھ اہل حدیث علمائے کرام کا تذکرہ کیا ہے ،جنہوں نے نبی اکرم ﷺ کی احادیث مبارکہ کی تدریسی یا تصنیفی صورت میں تبلیغ واشاعت کا اہتمام کیا یا کسی مدرسے میں طلبا کو کتب حدیث پڑھائیں یا حدیث کی کئی کتب کا ترجمہ کیا یا اس کی شرح لکھی یا فتوی نویسی کی۔اس سے علمائے اہل حدیث کی سوانح زندگی اور حدیث شریف سے ان کی محبت وتعلق سے آگاہی حاصل ہوگی۔(ط۔ا)

  • 4 #737

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 25903

    برصغیر میں علم فقہ

    (جمعرات 04 اگست 2011ء) ناشر : کتاب سرائے لاہور
    #737 Book صفحات: 393

    زیر نظر کتاب معروف مؤرخ وسوانح نگار جناب محمد اسحق بھٹی صاحب کی تصنیف ہے،جس میں برصغیر پاک وہند میں علم فقہ کی نشرواشاعت اور اس سے متعلقہ اہم کتب کا تعارف کرایا گیاہے۔ابتدا میں علم فقہ کے معنی ومفہوم پر روشنی ڈالی گئی ہے،پھر ماخذ فقہ،اجتہاد اور استنباط مسائل میں اختلاف پر بحث کی ہے۔اصحاب فتوی صحابہ وتابعین اور مختلف علاقوں میں مراکز فقہ کی بھی نشاندہی کی ہے اس کے بعد ائمہ اربعہ کے مناہج فقہ کا تذکرہ ہے بعدازاں بر صغیر میں فقہ کی آمد کا تاریخی پس منظر بیان کیا ہے اور پھر گیارہ فقہی کتابوں کا تعارف کرایا ہے ۔ان میں الفتاوی الغیاثیہ،فتاوی امینیہ ،فتاوی بابری اور فتاوی عالمگیری اہم ہیں۔یہاں اس امر کی نشاندہی ضروری ہے کہ اس سے ان کتابوں کا تعارف ہی مقصود ہے۔ان کے مندرجات کی توثیق یا مباحث کی تائید پیش نظر نہیں،اس لیے کہ اصل حجت کتاب وسنت ہیں ۔تمام مسائل انہی کی روشنی میں قبول کرنے چاہییں،جبکہ ان کتابوں کے مندرجات زیادہ تر مخصوص مکاتب فقہ کی تقلید پر مبنی ہیں۔اس نکتے کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس کا کتاب کا مطالعہ مفید رہے گا۔(ط۔ا)
     

  • 5 #824

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 26524

    بزم ارجمنداں

    (اتوار 02 اکتوبر 2011ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #824 Book صفحات: 635

    ’بزم ارجنداں‘ کے نام سے ہم مولانا اسحاق بھٹی کے تیار کردہ سوانحی خاکوں کو ’کتاب و سنت ڈاٹ کام‘ میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ جس میں مولانا نے برصغیر کی 19 مشہور شخصیات کا انتخاب کر کے ان کے زندگی کے بارے میں اپنے تاثرات قلمبند کیے ہیں۔ مولانا ان حضرات کے بارے میں اپنے تاثرات و مشاہدات ضبط تحریر میں لائے ہیں جن سے ان کے تھوڑے یا زیادہ مراسم و تعلقات رہے ہیں۔ اس فہرست میں مقرر و واعظ بھی ہیں، میدان صحافت کے شہسوار بھی اور درس و تدریس سے تعلق رکھنے والے بھی۔ مولانا ہر ایک بارے میں اپنی یادداشتیں اور واقعات نہایت بے تکلفی سے صفحات قرطاس پر منتقل کرتے چلے گئے ہیں۔ بھٹی صاحب کا اسلوب نگارش ایسا دلچسپ ہے کہ قاری اسے پڑھنا شروع کر دے تو اس میں جذب ہو جاتا ہے۔ الفاظ دست بستہ ان کی خدمت میں حاضر رہتے ہیں اور لاکھوں کا جم غفیر ان کی مٹھی میں ہوتا ہے۔ انھوں نے جس شخصیت پر بھی لکھا ہے  اس کا پورا سراپا اپنے قارئین کے سامنے لے آئے ہیں۔(ع۔م)

  • 6 #1075

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 26902

    برصغیر میں اسلام کے اولین نقوش

    (جمعرات 21 جون 2012ء) ناشر : المکتبہ السلفیہ شیش محل روڈ، لاہور
    #1075 Book صفحات: 224

    تاریخ اور جغرافیہ کی قدیم عربی کتب کےمطالعے سےاندازہ ہوتا ہے کہ خطہ برصغیر جہاں علم و فضل کے اعتبار سے انتہائی سرسبز و شاداب ہے وہیں اسے یہ شرف بھی حاصل ہے کہ اس میں اصحاب رسول ﷺ تشریف لائے، تابعین اور تبع تابیعین نے اس سرزمین پر قال اللہ و قال الرسول کی صدائیں بلند کیں۔ زیر نظر کتاب میں انھی مقدس ہستیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے جو برصغیر میں تشریف لائیں۔ جس میں پچیس صحابہ کرام، بیالیس تابعین اور اٹھارہ تبع تابعین کا تذکرہ کیا گیا ہے اور ان کے وہ حالات بیان کیے گئے ہیں جو برصغیر سے متعلق مصنف کے علم و مطالعہ میں آئے۔ مولانا اسحاق بھٹی ادیب آدمی ہیں ان کے بیان کردہ تاریخی واقعات میں بھی ادب کی گہری چاشنی ہے۔ تمام حالات و واقعات حتی المقدور باحوالہ بیان کیے گئے ہیں۔ (ع۔م)
     

  • 8 #1404

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 19078

    اسلام کی بیٹیاں

    (منگل 03 ستمبر 2013ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #1404 Book صفحات: 603

    موجودہ دور میں بعض مسلمان مغرب سے متاثر ہو کر انہی افکار و نظریات اور تہذیب کو اپنانا چاہتے  ہیں جو مغرب نے متعارف کروائے ہیں ۔ وہ زندگی کے ہر شعبے کی اسی طرح تشکیل کرنا چاہتے ہیں جس سے بہتر طریقے سے اہل مغرب کی تقلید ہو جائے ۔ کسی بھی انسانی سماج کی ترقی کا انحصار بہت حد تک اس پر ہے کہ وہ سماج اپنے اندر عورت کو کیا مقام دے رہا ہے ۔ اس سلسلے میں انسان نے اکثر طور پر ٹھوکریں ہی کھائی ہیں ۔ تاہم اسلام نے اس باب میں بھی ایک معتدل رائے اپنائی ہے ۔ آج اسلام پر اعتراض اٹھائے جاتے ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اسلام عورت کے دائرءکار کو انتہائی محدود کر کے رکھ دیتا ہے ۔ جبکہ ایک غیر جانب دارانہ نظر سے اسلامی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو یہ اعتراض بے بنیاد نظر آتا ہے ۔ کیونکہ تاریخ اسلام میں ہمیں ہرشعبہءزندگی میں خواتین کا نمایاں کردار نظر آتا ہے ۔ زیر نظر کتاب اسی پہلو کو اجاگر کرنے کی ایک کڑی ہے جس میں مختلف اسلامی ادوار کی نمایاں خواتین کی سیرت و سوانح کے مختلف پہلو بیان کیے گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں ایک تاریخی ترتیب کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے چناچہ سب سے پہلے امہات المؤمنین ، اس کے بعد ب...

  • 9 #1465

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 11674

    قاضی محمد سلیمان منصور پوری

    (جمعرات 14 نومبر 2013ء) ناشر : المکتبہ السلفیہ شیش محل روڈ، لاہور
    #1465 Book صفحات: 499

    برصغیر کے افق علمی پر انیسویں صدی کے نصف اوًل کے بعد چار سلیمان ایسے طلوع ہوئے ، جنہوں نے اپنے اپنے دائرہ علمی میں ایک امتیاز اور اختصاص  حاصل کیا۔شاہ سلیمان پھلواری، سید سلیمان اشرف، سید سلیمان ندوی اور قاضی سلیمان منصورپوری۔چاروں ملت اسلامیہ برصغیر کی علمی محفل کے گوہر شب چراغ تھے۔ان کی سرگرمیوں سے تہذیب اسلامی کو ایک نکھار اور وقار میسر آیا مگر ان میں قاضی محمدسلیمان کی شخصیت میں جو دلآویزی ، خاندانی وجاہت، علمی انہماک ، تدبر و تفکر، آداب و اطوار، زہد و ورع ، فہم و فراست ، امانت و دیانت ، تعلیمی اور تحقیقی استعداد کتاب و سنت کا ذوق اور عملی و کردار کے نقوش دکھائی دیتے ہیں۔آپ ؒ نے ایک مجاہد خاندان میں آنکھ کھولی۔اور کئی ایک موضوعات  پر متعدد تصانیف لکھیں۔ جن میں سے سیرت النبی ﷺ کو بالخصوص موضوع بنایا ہے۔سکھ اور انگریز حکومت کے ماتحت زندگی بسر کی اور علم و فکر آبیاری  میں مشغول رہے۔ قاضی  صاحب کی تعلیم و تربیت مشرقی ماحول میں ہوئی۔آپ ؒ طبعا بہت ذہین و فطین تھے۔اس پر مستزاد یہ تھا کہ  آپ ؒ کے ذوق مطالعہ نے چارچاند لگا دیے۔علوم دینیہ اور فارسی ادبیات&nb...

  • 11 #1568

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 12937

    برصغیر میں اہل حدیث کی آمد

    (پیر 15 مارچ 2010ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #1568 Book صفحات: 348

    برصغیر میں کتاب وسنت کو اپنے لائق اتباع قراردینے والے سرفروشوں کا گروہ تمام تر مسلکی گروہوں میں سب سے زیادہ مظلوم رہا ہے ہر کسی نے انہی پر مشق سخن  فرمانے کی کوشش کی ہے بڑے سے بڑے اعتدال پسند ذہنوں کا ذوق بھی اہل حدیث کےمعاملے میں بدذوقی کا شکار ہوا ۔اہل حدیث کے بارے میں جو کچھ کہا گیا او ر لکھا گيا اگر کوئی متجسسسانہ نقطہ نظر سے اسے یکجا کرنے کی کوشش کرے توکئی مجلدات تیار ہوجائیں گے ۔اہل حدیث کے  خلاف سب سے زیادہ اس بات کو اچھالا گیا کہ یہ گروہ فقط ڈیڈھ سو برس کی پیداوار ہے درود کا منکر او رنبی کریم ﷺ کا گستاح ہے۔(نعوذباللہ)یہ کتاب اہل حدیث کے متعلق ان بہت سی غلط فہمیوں کا ازالہ کرتی ہے جن کا عام مسلمان شکار ہیں  اور جہاں تک علماء کا تعلق ہے ان کا معاملہ ذرا مختلف ہے وہ جب بھی اپنے ذاتی وگروہی مفادات کی سطح سے بلند ہوکر اہل حدیث کے بارے میں سوچیں گے تویہ ماننے پر مجبور ہو جائیں گے کہ یہ تو خالص اسلام کی دعوت ہے جس کام مرکزی نقطہ شافع  روزمحشر ﷺ کی بلاشرکت غیرے اطاعت و فرمانبرداری ہے ۔کتاب میں اہل حدیث کی تعریف ،عقیدہ،برصغیر میں اہل حدی...

  • 12 #1608

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 4862

    مولانا احمد دین گکھڑوی

    (جمعرات 15 مئی 2014ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #1608 Book صفحات: 249

    مولانا احمددین گھکڑوی﷫ بہت بڑے مناظراور جلیل القدر عالمِ دین تھے 1900ء میں ضلع گوجرانوالہ کے ایک مشہور مقام گکھڑ میں پیداہوئےاور مختلف اہل علم سےدینی تعلیم حاصل کی ۔مولانا ابھی کم عمر ہی تھے کہ والدگرامی انتقال کرگئے لیکن انہوں نے اپنی تعلیم کو جاری رکھا دورانِ تعلیم ہی مولانا احمد دین کووعظ وتقریرکا شوق پیدا ہوگیا تھا وہ بدعات او رغیراسلامی رسوم ورواج کے سخت خلاف تھے اور ان پرکھل کر تنقید کرتےتھے ذہن ابتداہی سے مناظرانہ تھا دینی تعلیم سے فراغت کے بعد وہ باقاعدہ طور سے تقریبا 1920میں مناظرے اور تقریر کےمیدان میں اترے۔پھر عیسائیوں ،شیعوں، مرزائیوں اور بریلویوں سےان کے بے شمار مناظرے ہوئے او راس زمانے میں ان کے مناظروں کی سامعہ نواز گونج دور دور تک سنی گئی اور کامیاب مناظرکی حیثیت سے معروف ہوئے ۔زیر نظر کتاب معروف مؤرخ اہل حدیث مصنف کتب کثیرہ مولاناکی امحمد اسحاق بھٹی ﷾ کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے مولانا احمد دین کگھڑوی ﷫ کی دینی ، تبلیغی وعوتی خدمات او ربالخصوص ان کے مناظروں کی روداد اور واقعات کو بڑے احسن انداز میں بیان کیا ہے اللہ مولانا احمدین  کے درجات...

  • 13 #1782

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 6178

    روپڑی علمائے حدیث

    (جمعہ 15 اگست 2014ء) ناشر : محدث روپڑی اکیڈمی لاہور
    #1782 Book صفحات: 352

    متحدہ پنجاب کے جن اہل  حدیث خاندانوں نے تدریس  وتبلیغ اور مناظرات ومباحث  میں شہرت پائی ان میں  روپڑی خاندان کےعلماء کرام کو بڑی اہمیت حاصل ہے  ۔روپڑی خاندان میں علم وفضل کے اعتبار سے سب سے برگزیدہ شخصیت حافظ عبد اللہ محدث  روپڑی(1887ء۔1964) کی تھی، جو ایک عظیم محدث ،مجتہد مفتی اور محقق تھے ان کے فتاویٰ، ان کی فقاہت اور مجتہدانہ صلاحیتوں کے غماز او ر ان کی تصانیف ان کی محققانہ ژرف نگاہی کی مظہر ہیں۔ تقسیمِ ملک سے قبل روپڑ شہر (مشرقی پنجاب) سے ان کی زیر ادارت ایک ہفتہ وار پرچہ ’’تنظیم اہلحدیث‘‘ نکلتا رہا، جو پاکستان بننے کے بعد اب تک لاہور سے شائع ہو رہا ہے۔ محدث روپڑی تدریس سے بھی وابستہ رہے، قیامِ پاکستان کے بعد مسجد قدس (چوک دالگراں، لاہور) میں جامعہ اہلحدیث کے نام سے درس گاہ قائم فرمائی۔ جس کے شیخ الحدیث اور صدر مدرّس اور ’’تنظیم اہلحدیث‘‘ کے مدیر وغیرہ سب کچھ وہ خود ہی تھے، علاوہ ازیں جماعت کے عظیم مفتی اور محقق بھی۔اس اعتبار سے محدث روپڑی کی علمی و دینی خدمات کا دائرہ بہت وس...

  • 14 #2538

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 6920

    فقہائے ہند جلد اول

    dsa (ہفتہ 09 مئی 2015ء) ناشر : ادارہ ثقافت اسلامیہ، لاہور
    #2538 Book صفحات: 352

    فقہائےکرام﷭نے امت کو آسانی و سہولت پہنچانے کی خاطر قرآن و حدیث میں غور و فکر فرماکر ایسے اصول و جزئی مسائل مرتب کئےکہ جن پرہم  صدیوں سےعمل کرتے ہوئے یہاں تک پہنچے،اورآج بھی ہم اُنہی کی وجہ سےآسانی کے ساتھ حقیقی دینِ اسلام پر عمل کررہے ہیں، اور جدید وجزئی مسائل میں اُن کے رہنمایانہ اصول و ضوابط کی روشنی میں بآسانی مسائل کا حل تلاش کررہے ہیں۔یہ فقہاء ہمارے محسن ہیں ۔اور امت  کا ہر ہر فردان  کا احسان مند ہے۔امت کے ان اسلاف نے ہمیں شریعت سے راہنماءی حاصل کرنے کے اصول بتا دءیے ہیں ،جن پر عمل کر کے ہم اصولی نصوص سے فروعی مسائل اخذ کر سکتے ہیں اور عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق امت کی راہنمائی کر سکتے ہیں۔ان اسلاف کی سیرت اور حالات زندگی سے آگاہی حاصل کرنا ہمارے لئے بہت زیادہ ضروری ہے تاکہ ہم ان کے نمونہ کو اپنا سکیں اور اپنے لئے راہنمائی کا بندوبست کر سکیں۔ زیر تبصرہ کتاب " فقہائے پاک وہند " پاکستان کے معروف عالم دین مورخ اہل حدیث محترم مولانا محمد اسحاق بھٹی صاحب ﷾کی تصنیف ہے، جو متعدد جلدوں پر مشتمل ہے۔مولف موصوف نے اس کی متعدد جلدوں پر م...

  • 20 #2539

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 6946

    فقہائے پاک و ہند تیرھویں صدی ہجری جلد اول

    dsa (جمعہ 15 مئی 2015ء) ناشر : ادارہ ثقافت اسلامیہ، لاہور
    #2539 Book صفحات: 358

    فقہائےکرام﷭نے امت کو آسانی و سہولت پہنچانے کی خاطر قرآن و حدیث میں غور و فکر فرماکر ایسے اصول و جزئی مسائل مرتب کئےکہ جن پرہم  صدیوں سےعمل کرتے ہوئے یہاں تک پہنچے،اورآج بھی ہم اُنہی کی وجہ سےآسانی کے ساتھ حقیقی دینِ اسلام پر عمل کررہے ہیں، اور جدید وجزئی مسائل میں اُن کے رہنمایانہ اصول و ضوابط کی روشنی میں بآسانی مسائل کا حل تلاش کررہے ہیں۔یہ فقہاء ہمارے محسن ہیں ۔اور امت  کا ہر ہر فردان  کا احسان مند ہے۔امت کے ان اسلاف نے ہمیں شریعت سے راہنماءی حاصل کرنے کے اصول بتا دءیے ہیں ،جن پر عمل کر کے ہم اصولی نصوص سے فروعی مسائل اخذ کر سکتے ہیں اور عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق امت کی راہنمائی کر سکتے ہیں۔ان اسلاف کی سیرت اور حالات زندگی سے آگاہی حاصل کرنا ہمارے لئے بہت زیادہ ضروری ہے تاکہ ہم ان کے نمونہ کو اپنا سکیں اور اپنے لئے راہنمائی کا بندوبست کر سکیں۔ زیر تبصرہ کتاب " فقہائے پاک وہند " پاکستان کے معروف عالم دین مورخ اہل حدیث محترم مولانا محمد اسحاق بھٹی صاحب ﷾کی تصنیف ہے، جو متعدد جلدوں پر مشتمل ہے۔مولف موصوف نے اس کی متعدد جلدوں پر م...

  • 22 #3466

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 15999

    سیرت امہات المومنین

    (اتوار 21 فروری 2016ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی
    #3466 Book صفحات: 62

    اہل السنۃ والجماعۃ کےنزدیک ازواج ِ مطہرات تمام مومنین کی مائیں ہیں۔ کیونکہ یہ قرآنی فیصلہ ہے اور قرآن حکیم نے صاف لفظوں میں اس کو بیان کردیاہے:ترجمہ۔نبیﷺ مومنوں کے ساتھ خود ان کے نفس سے بھی زیادہ تعلق رکھتے ہیں اور آپﷺ کی بیویاں ان کی مائیں ہیں(الاحزاب:6:33)۔ جن عورتوں کو آپﷺ نے حبالۂ عقد میں لیا انکو اپنی مرضی سے رشتہ ازدواج میں منسلک نہیں کیا بلکہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے آپﷺ نے ان سے نکاح کیا تھا۔ ان کوبرا بھلا کہنا حرام ہے۔ اس کی حرمت قرآن وحدیث کے واضح دلائل سے ثابت ہے ۔جو ازواج مطہرات میں سے کسی ایک پر بھی طعن   وتشنیع کرے گا وہ ملعون او ر خارج ایمان ہے۔ نبی کریمﷺ کی ازواج مطہرات کی سیرت خواتین اسلام کے لیے اسوہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ان امہات المومنین کی سیرت کے تذکرے حدیث وسیرت وتاریخ کی کتب میں موجود ہیں۔ اور اہل علم نے الگ سے بھی کتب تصنیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’سیرت امہات المومنین‘‘برصغیر کے معروف سوانح نگار مؤرخ اہل حدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی ﷫ کی مختصر تصنیف ہے۔ اس میں انہوں نے نبی کریم ﷺ کی گیارہ ازواج مطہرات کا م...

< 1 2 >

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22421
  • اس ہفتے کے قارئین 502548
  • اس ماہ کے قارئین 938033
  • کل قارئین107604795
  • کل کتب8810

موضوعاتی فہرست