محمد تقی عثمانی

  • نام : محمد تقی عثمانی

نام : محمد تقی عثمانی بن محمدشفیع ۔

نسب نامہ :

 قاضی تقی عثمانی بن محمد شفیع بن محمد یاسین بن  خلیفه تحسین علی بن میاں جی امام علی ان کانسب نامہ حضرت عثمان بن عفان ؓسےجا ملتاہے ۔

ولادت : مولاناتقی عثمانی کی ولادت 1362ھ بمطابق 1943 ء کو سھارنپور کے ایک علاقہ  دیوبند میں ہوئی ۔ دیوبند کے اندر ایک علمی مرکز قائم ہوا 1283 ھ میں دارالعلوم دیوبند کے نام سے اور یہاں سے بہت علماء کرام اور اجل استاذہ نے تحصیل علم کیا ۔1367ھ میں جب تقی عثمانی کی عمر 5 سال تھی ان کے والد نے پا کستا ن کے بننے  کے بعد پاکستان کے ایک شہر کراچی کو اپنامسکن بنایا ۔

تعلیم وتربیت :

مولانا تقی عثمانی نے ابتدائی تعلیم وتربیت  اپنے والد گرامی  محمد شفیع  سے پائی ۔ اس کے بعد دار العلوم کراچی میں داخل ہوئے  اور اردو اور فارسی کی بعض کتابیں  پڑھیں  اسے کے بعد  مولانا درس نظامی میں داخل ہوئے ۔ اور درس نظامی کی تکمیل 1379ھ کی اورعالمیہ کے سند امتیازی نمبرو ں کے ساتھ حاصل کی ۔ اس مرحلہ میں آپ نے علوم شرعیہ حدیث فقہ اصو ل عربی ادب علم الکلام اور تفیسر کا علم حاصل کیا ۔ اس کے بعد جامعہ بنجاب کے طرف سے عربی  میں ما سٹر ڈگڑی حاصل کی1390ھ  بمطابق 1970 ء میں ۔

اساتذہ:

دوران تعلیم مولاناتقی عثمانی نےدرج ذیل علماء کرام سے علم حاصل کیا۔

1۔اپنےوالد محتر م محمدشفیع سے 2۔الشیخ العلام اکبرعلی ۔

3۔الشیخ مفتی ولی حسن   4۔الشیخ المجاہد مولانانوراحمد 5۔المفتی العلامہ الشیخ رشیداحمد  6۔الشیخ  العلامہ محمد رعایۃ اللہ  7۔الشیخ العلامہ الحافظ سبحان محمود  8۔الحافظ سلیم اللہ خان  9۔علامہ شمس الحق  ۔

درس وتدریس:

مولاناتقی عثمانی نےفراغت کےبعد 3شعبوں میں کام کیا۔ 1۔ تدریس 2۔فتاویٰ 3۔تصنیفات وتالیفات ۔

تدریس کےلیے آپ نےجامعہ دارالعلوم دیوبندمیں ہی مدرس مقرر ہوئےاور حدیث اورفقہ کےمتعلقہ علوم کی تدریس  آ پ کےسپردہوئی۔ اسی طرح فراغت کےبعد آپ نے فتاویٰ کاسلسلہ شروع کیافتاویٰ عثمانیہ کےنام سےان کی کتاب چھپ چکی ہے۔اس کےعلاوہ آ پ نےبہت سی کتابیں لکھی ہیں۔جن میں سےچندایک کےنام درج ذیل ہیں۔

تکمله فتح الملهم بشرح صحیح المسلم (ضخیم کتاب ہےاور 6جلدوں میں ہے)۔

بحوث فی قضایا فقهيه معاصرهاحکام الذبائحماهي  النصرانيه۔

علوم القرآن واصول التفسیرضبط وتحقیق اعلاراء السنن والتعلیق عليه (اعلاء السنن پرتحقیق تعلیق) 7۔مکانة السنةالنبوية فنطامناالاقتصادی 9۔احکام الاعتکاف  10۔التقلید فی میزان الشریعه ۔

اس کےعلاوہ اوربھی بہت سی کتب مولانا نےتحریرکی ہیں۔

حوالہ : ویکیپیڈیا وانٹرنیٹ بعض مضامین ۔۔۔

کل کتب 12

  • 1 #1017

    مصنف : محمد تقی عثمانی

    مشاہدات : 85921

    علوم القرآن ( تقی عثمانی )

    (جمعہ 25 مئی 2012ء) ناشر : مکتبہ دار العلوم، کراچی
    #1017 Book صفحات: 512

    قرآن کریم بذات خود علوم و معارف کا خزینہ ہے۔ اس کو پڑھنے والا چاہے ایک عام فہم شخص ہو یا علم کی وسعتوں سے مالامال، اس کی برکتوں سے تہی نہیں رہتا۔ امت مسلمہ مختلف جہتوں اور متعدد پہلوؤں سے قرآن کریم کی خدمت کرتی آئی ہے۔ اس سلسلہ میں ’علوم القرآن‘ کے موضوع پر بہت سا علمی اور تحقیقی مواد موجود ہے۔ پیش نظر کتاب اسی سلسلہ کی ایک اہم ترین کڑی ہے۔ جس میں علوم القرآن سے متعلقہ بہت سے ابحاث کو جمع کر دیا گیا ہے۔ کتاب میں وحی اور نزول قرآن، ترتیب نزول، قراءات سبعہ اور اعجاز قرآن وغیرہ جیسےابحاث اس طرح بصیرت افروز انداز میں آ گئے ہیں کہ مستشرقین کے وساوس اور معاندانہ شکوک و شبہات کا تشفی کن جواب آ گیا ہے۔ جدید نسل کی رہنمائی اور قرآنی حقائق کو واشگاف کرنے کے لیے ایک بہترین کاوش ہے(ع۔م)
     

  • 2 #1818

    مصنف : محمد تقی عثمانی

    مشاہدات : 26336

    عیسائیت کیا ہے؟

    (ہفتہ 02 اگست 2014ء) ناشر : دار الاشاعت، کراچی
    #1818 Book صفحات: 192

    عیسائیت کے بارے میں جہاں عوام میں پھیلانے کے لئے مختصر اور عام فہم کتابچوں کی ضرورت ہے ،وہاں اس امر کی بھی شدید ضرورت ہے کہ تعلیم یافتہ طبقہ کو اس مذہب کی تحقیقی معلومات فراہم کی جائیں ،اور جو لوگ تقریر وتحریر کے ذریعے عیسائیوں میں تبلیغ اسلام کا فریضہ انجام دے رہے ہیں، ان کو عیسائیت کے صحیح خدو خال سے آگاہ کیا جائے،ورنہ نامکمل معلومات کی بنیاد پر جو کام کیا جائے وہ بعض اوقات الٹے نتائج پیدا کرنے کا سبب بن جاتا ہے۔زیر تبصرہ کتاب (عیسائیت کیا ہے؟) مسلک دیو بند کے معروف عالم دین مولانا مفتی محمد تقی عثمانی استاذ دارالعلوم کراچی کی تصنیف ہے ۔جس میں انہوں نے عیسائی مذہب کے افکار ونظریات اور عیسائیت کی اجمالی تاریخ بیان کی ہےاور بتایا ہے کہ عیسائیت کے بانی کون تھے؟اور کیا عیسائیت فی الواقع سیدنا عیسی﷤ کے تعلیم فرمودہ عقائد پیش کرتی ہے۔مولف نے اس موضوع کا حق ادا کردیا ہے ،تمام داعیان اسلام اور مبلغین حضرات کو عموما اور عیسائیت میں میں کام کرنے والوں کو خصوصا اس کتاب کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے ۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس عظیم اور گرانقدر کاوش کو اپنی با...

  • 3 #2458

    مصنف : محمد تقی عثمانی

    مشاہدات : 30759

    حضرت معاویہ ؓاور تاریخی حقائق

    (بدھ 08 اپریل 2015ء) ناشر : مکتبہ معارف القرآن کراچی
    #2458 Book صفحات: 330

    سیدنا معاویہ  ان جلیل القدر صحابہ کرام میں سے ہیں ،جنہوں نے نبی کریم ﷺ کے لئے کتابت وحی جیسے عظیم الشان فرائض سر انجام دئیے۔سیدنا علی   کی وفات  کے بعد  ان کا دور حکومت تاریخ اسلام کے درخشاں زمانوں میں سے ہے۔جس میں اندرونی طور پر امن اطمینان کا دور دورہ بھی تھا اور ملک سے باہر دشمنوں پر مسلمانوں کی دھاک بھی بیٹھی ہوئی تھی۔لیکن افسوس کہ بعض نادان مسلمان بھائیوں نے ان پر اعتراضات اور الزامات کا کچھ اس انداز سے انبار لگا رکھا ہے کہ تاریخ اسلام کا یہ تابناک زمانہ سبائی پروپیگنڈے کے گردوغبار میں روپوش ہو کر رہ گیاہے۔اور امر کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ تاریخ کی روشنی میں اصل حقیقت کو واضح کیا جائے۔ زیر تبصرہ کتاب" حضرت معاویہ  اور تاریخی حقائق " مسلک دیو بند سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے معروف عالم دین محترم  مفتی محمد تقی عثمانی صاحب  کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے صحابی رسول سیدنا معاویہ   کی سیرت،آپ کے فضائل ومناقب ،آپ کے عہد حکومت کے حالات کو بیان کرتے ہوئے  آپ پر کئے گئے  مخالفین کے اعترا...

  • 4 #2775

    مصنف : محمد تقی عثمانی

    مشاہدات : 10213

    دولت قرآن کی قدر و عظمت

    (پیر 23 نومبر 2015ء) ناشر : میمن اسلامک پبلشرز، لاہور
    #2775 Book صفحات: 35

    قرآن مجید واحد ایسی کتاب کے جو پوری انسانیت کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں انسان کو پیش آنے والےتما م مسائل کو تفصیل سے بیان کردیا ہے جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت پرمشتمل ہے۔مسلمانوں کی دینی زندگی کا انحصار اس مقدس کتاب سے وابستگی پر ہے اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑ ھا اور سمجھا نہ جائے۔قرآن واحادیث میں قرآن اور حاملین قرآن کے   بہت فضائل بیان کے گئے ہیں ۔نبی کریم ﷺ نے اپنی زبانِ رسالت سے ارشاد فرمایا:«خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ القُرْآنَ وَعَلَّمَهُ» صحیح بخاری:5027) اور ایک حدیث مبارکہ میں قوموں کی ترقی اور تنزلی کو بھی قرآن مجید پر عمل کرنے کےساتھ مشروط کیا ہے۔ ارشاد نبو ی ہے :«إِنَّ اللهَ يَرْفَعُ بِهَذَا الْكِتَابِ أَقْوَامًا، وَيَضَعُ بِهِ آخَرِينَ»صحیح مسلم :817)تاریخ گواہ کہ جب تک مسلمانوں نے قرآن وحدیث کو مقدم رکھااور اس پر عمل پیرا رہے تو اللہ تعالیٰ نے ان کو غالب رکھا اور جب قرآن سے دوری کا راستہ اختیار کیا &nbs...

  • 5 #3218

    مصنف : محمد تقی عثمانی

    مشاہدات : 10927

    بائبل کیا ہے

    (جمعرات 07 جنوری 2016ء) ناشر : مکتبہ دار العلوم، کراچی
    #3218 Book صفحات: 96

    ہندستا ن پر مغربی اقتدار کے تاریک دور میں ایک زمانہ ایسا آیا تھا کہ عیسائی مشنریوں نے اپنی پوری طاقت برصغیر کے مسلمانوں کو عیسائی بنانے کی مہم میں صرف کر رکھی تھی۔ایک طرف تو مسلمانوں سے سر پر انگریز مسلط ہو رہا تھا تو دوسری طرف عیسائی مبلغ دین اسلام کے خلاف زہر اگل رہے تھے۔ یہ صورت حال انتہائی خطر ناک تھی لیکن تاریخ اسلام کا کوئی زمانہ ان سر فرشوں سے خالی نہیں رہا،جو دین کی ناموس پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں بھی علمائے اسلام کی ایک مقدس جماعت کھڑی کر دی جس نے انگریزوں کے ہر پیداکردہ فتنے کا صبر آزمامقابلہ کیا۔اسلام کے خلاف ہر محاذ پر علمائے اسلام "بنیان مرصوص"کی عملی تصویربن گئے۔ زیر نظر کتاب"بائبل کیا ہے "مولانا محمد تقی عثمانی کی تصنیف ہےموصوف نے اس کتاب میں بائبل سے نا قابل انکا ر دلائل سے ثابت کیا ہے کہ بائبل میں طرح طرح سے تحریفیں ہوئی ہیں،عقیدہ تثلیث کو عقل و نقل کی روشنی میں باطل قرار دیا گیا ہے،قرآن کی حقانیت اور آپﷺ کی رسالت پر بینظیر بحث کی ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اللہ...

  • 6 #3948

    مصنف : محمد تقی عثمانی

    مشاہدات : 7864

    تبصرے

    (جمعرات 29 ستمبر 2016ء) ناشر : مکتبہ معارف القرآن کراچی
    #3948 Book صفحات: 523

    مفتی محمد تقی احمد عثمانی تحریک پاکستان کے کارکن اور مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانی کے سب سے چھوٹے فرزند اور موجودہ مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی کے چھوٹے بھائی ہیں۔ آپ کی پیدائش 1943ءمیں ہندوستان کے صوبہ اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے مشہور قصبہ دیوبند میں ہوئی۔آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم مرکزی جامع مسجد تھانوی جیکب لائن کراچی میں حضرت مولانا احتشام الحق تھانوی صاحب کے قائم کردہ مدرسۂ اشرفیہ میں حاصل کی اور پھر آپ نے اپنے والد بزرگوار کی نگرانی میں دارالعلوم کراچی سے درس نظامی کی تعلیم مکمل کی جس کے بعد 1961 میں اسی ادارے سے ہی فقہ میں تخصص کیا۔ بعد ازاں جامعہ پنجاب میں عربی ادب میں ماسٹراور جامعہ کراچی سے وکالت کا امتحان نمایاں نمبروں سے پاس کیا۔مفتی محمد تقی عثمانی عالم اسلام کے مشہور عالم اور جید فقیہ ہیں۔ آپ کا شمار عالم اسلام کی چند چوٹی کی علمی شخصیات میں ہوتا ہے۔ آپ 1980ء سے 1982ء تک وفاقی شرعی عدالت اور 1982 سے 2002ء تک عدالت عظمی پاکستان کے شریعت ایپلیٹ بینچ کے جج رہے ہیں۔ آپ اسلامی فقہ اکیڈمی، جدہ کے نائب صدر اور جامعہ دارلعلوم، کراچی کے...

  • 7 #4015

    مصنف : محمد تقی عثمانی

    مشاہدات : 7375

    ملکیت زمین اور اس کی تحدید

    (جمعرات 27 اکتوبر 2016ء) ناشر : مکتبہ دار العلوم، کراچی
    #4015 Book صفحات: 179

    اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں راہنمائی فراہم کی ہے۔عبادات ہوں یا معاملات،تجارت ہو یا سیاست،عدالت ہو یا قیادت،اسلام نے ان تمام امور کے بارے میں مکمل تعلیمات فراہم کی ہیں۔اسلام کی یہی عالمگیریت اور روشن تعلیمات ہیں کہ جن کے سبب اسلام دنیا میں اس تیزی سے پھیلا کہ دنیا کی دوسرا کوئی بھی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔اسلامی تعلیمات نہ صرف آخرت کی میں چین وسکون کی راہیں کھولتی ہیں ،بلکہ اس دنیوی زندگی میں اطمینان ،سکون اور ترقی کی ضامن ہیں۔اسلام کی اس بے پناہ مقبولیت کا ایک سبب مساوات ہے ،جس سے صدیوں سے درماندہ لوگوں کو نئی زندگی ملی اور وہ مظلوم طبقہ جو ظالموں کے رحم وکرم پر تھا اسے اسلام کے دامن محبت میں پناہ ملی۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے۔اسلامی نظامِ حیات میں جہاں عبادت کی اہمیت ہے وہیں معاملات ومعاشرت اور اخلاقیات کو بھی اولین درجہ حاصل ہے،اسلام کاجس طرح اپنانظامِ معیشت ہے اوراپنے اقتصادی اصول ہیں اسی طرح اسلام کا اپنانظامِ سیاست وحکومت ہے،اسلام کا نظامِ سیاست وحکم رانی موجودہ جمہوری نظام سے مختلف اوراس کے نقائص ومفاسد...

  • 8 #5764

    مصنف : محمد تقی عثمانی

    مشاہدات : 23107

    اسلام اور جدید معیشت وتجارت

    (اتوار 28 اپریل 2019ء) ناشر : مکتبہ معارف القرآن کراچی
    #5764 Book صفحات: 218

    اسلامی معاشیات ایک ایسا مضمون ہے جس میں معاشیات کے اُصولوں اور نظریات کا اسلامی نقطہ نظر سے مطالعہ کیا جاتا ہے۔ اس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ ایک اسلامی معاشرہ میں معیشت کس طرح چل سکتی ہے۔ موجودہ زمانے میں اس مضمون کے بنیادی موضوعات میں یہ بات شامل ہے کہ موجودہ معاشی قوتوں اور اداروں کو اسلامی اُصولوں کے مطابق کس طرح چلایا جا سکتا ہے ۔ اسلامی معیشت کے بنیادی ستونوں میں زکوٰۃ، خمس، جزیہ وغیرہ شامل ہیں۔ اس میں یہ تصور بھی موجود ہے کہ اگر صارف یا پیداکاراسلامی ذہن رکھتے ہوں تو ان کا بنیادی مقصد صرف اس دنیا میں منافع کمانا نہیں ہوگا بلکہ وہ اپنے فیصلوں اور رویوں میں آخرت کو بھی مدنظر رکھیں گے۔ اس سے صارف اور پیداکار کا رویہ ایک مادی مغربی معاشرہ کے رویوں سے مختلف ہوگا اور معاشی امکانات کے مختلف نتائج برآمد ہوں گے۔اسلامی  نظامِ معیشت کے ڈھانچے کی تشکیل نو کا کام بیسویں صدی کے تقریبا نصف سے شروع ہوا ۔ چند دہائیوں کی علمی کاوش کے بعد 1970ءکی دہائی میں  اس کے عملی اطلاق کی کوششوں کا آغاز ہوا نہ صرف نت نئے مالیاتی وثائق ،ادارے اور منڈیاں وجود میں آنا شروع ہو...

  • 9 #6003

    مصنف : محمد تقی عثمانی

    مشاہدات : 8814

    پڑوسیوں کے حقوق

    (منگل 21 جنوری 2020ء) ناشر : بیت العلوم، لاہور
    #6003 Book صفحات: 30

    انسانی حقو ق کے بارے میں اسلام کا تصور بنیادی طور پر بنی نوع انسان کے احترام و قار اور مساوات پر مبنی ہے ۔قرآن حکیم کی روسے اللہ رب العزت نے نوع انسانی کو دیگر تمام مخلوق پر فضیلت و تکریم عطا کی ہے۔قرآن کریم میں شرف ِانسانیت وضاحت کے ساتھ بیان کیاگیاہے کہ تخلیق آدم کے وقت ہی اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو سیدنا آدم ﷤ کو سجدہ کرنے کا حکم دیا اور اس طرح نسل آدم کو تمام مخلوق پر فضلیت عطاکی گئی ۔اسلامی  تعلیمات میں حقوق العباد کا خاص خیال رکھا گیا ہے ۔ کتاب وسنت  میں تمام حقوق العباد(حقوق والدین ،حقوق اولاد،حقوق زوجین، حقوق الجار وغیرہ)    کے تفصیلی احکامات موجو د ہیں ۔ زیر نظر کتابچہ’’ پڑوسیوں کے حقوق‘‘معروف عالم دین  جسٹس مولانا مفتی محمدتقی عثمانی ﷾ کے ایک خطبہ کی کتابی صورت ہے ۔ مولانا محمد کفیل خان صاحب نے اسے مرتب کر کے افادۂ عام کے لیے شائع کیا ہے ۔اس کتابچہ میں آسان فہم اسلوب میں  پڑوسی کا مقام ،پڑوسی کی اقسام ،پڑوسی کےحقوق وغیرہ کو کتاب وسنت کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے ۔(م۔ا)

  • 10 #6850

    مصنف : محمد تقی عثمانی

    مشاہدات : 3850

    نسیم ہدایت کے جھونکے جلد اول

    dsa (پیر 21 نومبر 2022ء) ناشر : دار الاشاعت، کراچی
    #6850 Book صفحات: 267

    اسلام ایک ایسا آفاقی اورفطری مذہب ہے جس نے ہر دور میں اطراف واکناف میں پھیلے ہوئے جن وانس کو اپنی ابدی تعلیمات سے مسحور کر دیا۔ یہی وہ مذہب ہے جس کے سایہ عاطفت میں آکر ہر شخص اس قدر سکون واطمینان محسوس کرتا ہے ۔ مغرب کے مادی معاشرے میں سکون و اطمینان کی تلاش میں سرگرداں لوگ بھی اسی مذہب کی آغوش میں ہی حقیقی سکون محسوس کرتے ہیں۔اور مسلمان  ہونا یہ اللہ تعالیٰ کی اتنی  بڑی نعمت ہے کہ  اس نعمت  کے مقابلہ میں  دنیا  جہاں کی تمام نعمتیں ہیچ او ر بے حیثیت ہیں ۔اسلام کتنی عظیم نعمت ہے  اسکا  احساس یہودیت اور عیسائیت سے  توبہ تائب ہوکر اسلام لانے والو ں کے حالات  پڑ ھ کر ہوتا ہے۔اسلام کی نعمت عطا فرماکر  اللہ تعالی ٰ نے  یقیناً اپنے بندوں پر بڑا انعام فرمایا ہے۔اپنے مذہب کو چھوڑ کر اسلام قبول کرنا  یہ کام یقیناً انھی لوگوں کا ہے جن کے حوصلے  بلند اور ہمتیں غیر   متزلزل ہوتی ہیں اہل عزیمت کایہ  قافلہ قابل صد مبارک باد  اور قابل تحسین ہے ۔ کئی   قلمکاران  نے عص...

کل کتب 0

کل کتب 1

  • 0 #1983

    مصنف : محمد تقی عثمانی

    مشاہدات : 18294

    بائبل سے قرآن تک اردو ترجمہ وشرح اظہار الحق جلد اول

    dsa (جمعہ 10 اکتوبر 2014ء) ناشر : مکتبہ دار العلوم، کراچی
    #1983 Book صفحات: 619

    اسلامی تعلیمات کے مطابق اللہ تعالی ایک ہے ۔اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔وہ ہر چیز پر قادر ہے۔نہ اس کی بیوی ہے اورنہ ہی اس کا کوئی بیٹا ہے ۔لیکن  اس کے برعکس عیسائی عقیدہ تثلیث کے قائل ہیں ،جس کے مطابق اللہ تعالی، سیدنا عیسیٰ﷤اورسیدہ  مریم  علیھا السلام تینوں  خدا  ہیں اور یہ تینوں خدا مل کر بھی ایک ہی خدا بنتے ہیں۔ یعنی وہ توحید کو تثلیث میں اور تثلیث کو توحید میں یوں گڈ مڈ کرتے ہیں کہ انسان سر پیٹ کے رہ جائے اور پھر بھی اسے کچھ اطمینان حاصل نہ ہو۔اسی طرح  کتب سماویہ میں سے صرف قرآن مجید ہی ایک ایسی کتاب ہے جو ساڑھے چودہ سو سال گزر جانے کے باوجود ہر طرح کی تحریف وتصحیف سے محفوظ ہے۔کیونکہ اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود ذات باری تعالی نے اٹھائی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ دیگر تمام کتب تحریف وتصحیف کا شکار ہو چکی ہیں،اور  ان کے حاملین نے اپنی خواہشات نفس کو بھی ان کتب کا حصہ بنا دیا ہے۔ اس کے برعکس صورتحال یہ ہے کہ عیسائی پادری  جہاں قرآن مجید کو تو غیر محفوظ جبکہ اپنی کتب کو محفوظ قرار دیتے نظر آتے ہیں،وہیں عقیدہ تثلیث کے رد پر مسلما...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 23180
  • اس ہفتے کے قارئین 321542
  • اس ماہ کے قارئین 721019
  • کل قارئین105592140
  • کل کتب8780

موضوعاتی فہرست