ناصر بن عبد الکریم العقل
- تفصیلات
- اشاعت بتاریخ:جمعہ 31 مئی 2013ء
- مشاہدات: 19214
-
1 کفار سے مشابہت ایک شرعی وتحقیقی جائزہ (پیر 10 دسمبر 2012ء)
مشاہدات:16929یہود و ہنود اپنی بھرپور منصوبہ بندی اور اور بےانتہا وسائل کے ساتھ اپنی گندی اور زہریلی ثقافت کے ذریعے مسلمانوں پر عمومی یلغار کر چکے ہیں۔ افسوس اس بات کا ہے کہ مسلمان اسی ظاہری چمک دمک سے مرعوب نظر آتے ہیں بلکہ اسے اپنانے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمانوں کو اغیار کی اندھی تقلید کرنے کرنے کے انجام سے خبر دار کیا جائے اور انھیں مسلم تہذیب اختیار کرنے کے فوائد سے آگاہ کیاجائے۔ اسی سلسلہ میں ناصر بن عبدالکریم العقل نے ایک رسالہ ترتیب دیا جس کا اردو ترجمہ آپ کے سامنے ہے۔ ابو اسامہ محمد طاہر آصف نے اس کو اردو منتقل کرنے کے فرائض سرانجام دئیے۔ مصنف نے سب سے پہلے مشابہت کا صحیح مفہوم اور اس کے اصولوں پر روشنی ڈالی ہے۔ اس کے بعد جن امور میں مشابہت سے روکا گیا ہےاور مشابہت کے احکام کو بیان کیا ہے۔ علاوہ ازیں مشابہت کفار سے متعلقہ دیگر اہم مضامین کو کتابچہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔(ع۔م)
-
2 مجمل اصول عقیدہ اہل سنت والجماعت (اتوار 30 اپریل 2017ء)
مشاہدات:1101عقیدے کی بنیاد توحید باری تعالیٰ ہے اور اسی دعوت توحید کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں انبیاء کو مبعوث کیا حتی کہ ختم المرسلین محمدﷺ کی بعثت ہوئی ۔عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ کیونکہ کسی بھی طریقۂ زندگی میں عقیدہ کی اہمیت بالکل ویسی ہی ہے جیسی انسانی جسم میں دل کی ۔عقیدہ انسانی زندگی کااصل محرک ہوتا ہےاسلامی زندگی کا رخ بھی اسلامی عقیدہ ہی متعین کرتا ہے ۔گزشتہ صدیوں میں عقیدۂ توحید کو واضح کرنے کے لیے بہت سی جید کتب ورسائل تحریر کیے گئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’ مجمل اصول عقیدہ اہل سنت والجماعت ‘‘ عالم عرب کے ممتاز عالم دین شیخ ناصر العقل کا عقیدہ کے موضوع پر نہایت مختصر اور جامع ترین عربی رسالہ کا ترجمہ ہے شیخ موصو ف نےاس کتابچہ کہ بڑے احسن انداز سے عام فہم طریقے کے مطابق مرتب کیا جسے عرب وعجم میں بڑی پذیرائی ہوئی اس کے کئی احباب نے اردو تراجم بھی کیے ۔یہ ترجمہ محترم جناب محمد زکریا خان نے کیا ہے اور اسلامک سنٹر ،ملتان نے اسے حسن طباعت سے آراستہ کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس مختصر کتابچہ کو لوگوں کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔ (آمین) (م۔ا)
صفحہ 1 کا 1
اس سائٹ پر کوئی ایسی کتاب موجود نہیں جس کا ترجمہ ان صاحب نے کیا ہو۔
اس سائٹ پر کوئی ایسی کتاب موجود نہیں جس کی ترتیب و تخریج ان صاحب نے کی ہو۔