اشاعت بتاریخ : جمعہ 31 مئی 2013ء
مشاہدات : 803

نصرت اے زبیری

  • نام : نصرت اے زبیری

کل کتب 6

دکھائیں
کتب
  • 1 #289

    مصنف : نصرت اے زبیری

    مشاہدات : 34768

    آپ کا انتخاب

    (آپ کا انتخاب) ناشر : زبیر پبلشرز،لاہور

    موجودہ  مادی دور میں جب کہ ہرشخص دنیوی آسائشات کےحصول میں مگن ہے ایسے لٹریچر کی اشد ضرورت ہے جو مختصر ہو اور اس سے فائدہ اٹھانے میں سہولت ہو اسی کے پیش نظر یہ کتاب مرتب کی گئی ہے تاکہ قرآن حکیم کی کم ازکم ان آیات کو جن کاجاننا اور ان پر اپنی روز مرہ زندگی میں عمل کرنا ہرمسلمان کے لیے نہ صرف انتہائی ضروری  ہےبلکہ فرض ہے ہر ایک کے علم میں لایا جاسکے بقول مؤلف یہ کتاب قرآن کے حوالے سے اللہ تعالی کا بتایا ہوا امن وسلامتی کاسیدھا راستہ دکھانے کی ایک عاجزانہ کوشش ہے یہاں یہ پہلو مدنظر رکھنا ضروری ہے کہ دینی تعلیمات کےلیے صرف اسی ایک کتاب پرانحصار کرنا سنگین غلطی ہوگی­­-

     

  • 2 #1254

    مصنف : نصرت اے زبیری

    مشاہدات : 16866

    اہم امور پرتنبیہ

    (اہم امور پرتنبیہ) ناشر : زبیر پبلشرز،لاہور

    موجود ہ زمانے میں مادیت کی چکا چوند ہر انسان کو اپناگرویدہ کررکھا ہے اور لوگ محض دنیوی مال ومتاع کے حصول میں سرگرم عمل نظر آتے ہیں تخلیق انسانی کااصل مقصد یعنی عقیدہ توحید کو  کو اختیار کرتے ہوئے عبادت الہی کی بجا آوری کافریضہ نگاہوں سے اوجھل ہوچکاہے بلکہ دین سے جہالت او رلاعلمی کی صورت حال یہ ہے کہ لوگ توحید کی اہیمت سے بے خبر ہیں او ران امور کابڑی لاپرواہی سے ارتکاب کرتے ہیں جو اسلام ہی کو ختم کردیتے ہیں ان کو نواقض اسلام کہا جاتا ہے زیرنظر کتاب میں اختصار کے ساتھ قرآن وسنت کی روشنی میں توحیدوشرک اور نواقض اسلام سے متعلق بعض تنبیہات  ذکر کی گئی ہیں  جن کامطالعہ ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے تاکہ وہ عقیدہ توحید پرکاربند رہ سکیں اور اس کےمنافی امور سے بچ سکیں کتابچہ کے مضامین کو سابق مفتی اعظم سعودی عرب علامہ ابن باز رحمہ اللہ کی سند توثیق حاصل ہے جس سے اس کی وقعت میں اضافہ ہوجاتا ہے


     

کل کتب 6

دکھائیں
کتب

کل کتب 0

دکھائیں
کتب

اس سائٹ پر کوئی ایسی کتاب موجود نہیں جس کی ترتیب و تخریج ان صاحب نے کی ہو۔

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1549
  • اس ہفتے کے قارئین 3475
  • اس ماہ کے قارئین 41869
  • کل قارئین49280314

موضوعاتی فہرست