امام ابن تیمیہ

  • نام : امام ابن تیمیہ

کل کتب 58

  • 51 #6222

    مصنف : امام ابن تیمیہ

    مشاہدات : 3053

    کیا ذبح کے لیے عقیدہ کا صحیح ہونا ضروری ہے ؟

    (منگل 03 نومبر 2020ء) ناشر : نا معلوم
    #6222 Book صفحات: 18

    ہر جانور ذبح کرتے وقت اللہ کا نام لینا ضروری ہے، خواہ وہ قربانی کا جانور ہو یا عام جانور۔ذبح کرنےکا مسنون طریقہ یہ ہے کہ اسے بائیں پہلو (کروٹ)پرقبلہ رخ لٹاکر’’بسم اللہ ، اللہ اکبر‘‘  کہتے ہوئےتیزدھار چھری سے اس طرح ذبح کریں کہ اس کی شہہ رگ، نرخرہ اورسانس کی نالی کٹ جائے، ذبح کے بعد جانور کے ٹھنڈا ہونے کا انتظار کیا جائےحضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ ’’نبی کریم ﷺنے دو چتکبرے سینگوں والے مینڈھوں کی قربانی کی، آپ ﷺ نے ان دونوں کو اپنے ہاتھ سے ذبح کیا ،اور ذبح کرتے وقت بسم اللہ ، اللہ اکبر پڑھا ،اور ان کے پہلو پر اپنا قدم مبارک رکھا ۔‘‘( صحيح مسلم: 1556)جانور ذبح کرنے سے متعلق ایک یہ مسئلہ کہ  کیا ذبح کےلیے  عقیدہ کا صحیح ہونا ضروری ہے؟مسلم ورلڈ ڈیٹا پروسینگ ،پاکستان نے علماء سلف( شیخ الاسلام  امام ابن تیمیہ، سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز،سماحۃ الشیخ محمد بن ابراہیم رحمہم اللہ ) کے فتاویٰ جات کی روشنی میں  زیر نظر  کتابچہ بعنوان’’ کیا ذبح کےلیے  عقیدہ ک...

  • 52 #6223

    مصنف : امام ابن تیمیہ

    مشاہدات : 3284

    قبروں کی زیارت اوران محفلوں میں شریک ہونا ...

    (بدھ 04 نومبر 2020ء) ناشر : نا معلوم
    #6223 Book صفحات: 33

    عبرت حاصل کرنے اور آخرت کو یاد رکھنے کے لیے قبروں کی زیارت کرنا شرعی عمل  ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ قبروں کی زیارت کرتے وقت زیارت کرنے والاایسے کلمات نہ کہے جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی ناراضی کا باعث بنے، مثلاً:  اللہ تعالی کو چھوڑ کر قبر میں دفن شدہ سے مانگنا اور اسے پکارنا، اس سے مدد طلب کرنا، یا اس کی شان میں قصیدے پڑھنا ، اور اسے یقیناً جنتی قرار دینا۔مُردوں کے لیے دعا اور نصیحت کی غرض سے قبروں کی زیارت کرنا مسنون  بھی ہے آپ ﷺ نے فرمایا ’’ میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے روکا تھا۔ پس تم زیارت کرو بے شک وہ تمہیں آخرت کی یاد دلائے گی ‘‘(صحیح مسلم ) زیر نظر کتابچہ ’’ قبروں کی زیارت اور ان محفلوں میں شریک ہوناجن کےبارے میں یہ گمان کیا جاتا ہے کہ وہاں اولیاء کی روحیں حاضر ہوتی ہیں ..‘‘ شیخ الاسلام  ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے   ایک فتویٰ بعنوان زيارة القبوروشهود مناسبة...

  • 53 #6436

    مصنف : امام ابن تیمیہ

    مشاہدات : 4462

    رسائل امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ

    (بدھ 28 جولائی 2021ء) ناشر : دار الکتب السلفیہ، لاہور
    #6436 Book صفحات: 519

    شیخ الاسلام والمسلمین امام ابن تیمیہ(661۔728ھ) کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں۔ آپ ساتویں صدی ہجری کی عظیم شخصیت تھے،آپ بہ یک وقت مفکر بھی تھے اور مجاہد بھی ، آپ نے  جس طر ح اپنے قلم سے باطل کی سرکوبی کی۔ اسی طرح اپنی تلوار کو بھی ان کے خلاف خو ب استعمال کیا ۔ اورباطل افکار وخیالات کے خلاف ہردم سرگرم عمل او رمستعد رہے جن کے علمی کارہائے نمایاں کے اثرات آج بھی پوری آب وتاب سے موجود ہیں۔امام صاحب علوم اسلامیہ کا بحر ذخار تھے اور تمام علوم وفنون پر مکمل دسترس اور مجتہدانہ بصیرت رکھتے تھے۔آپ نے ہر علم کا مطالعہ کیا اور اسے قرآن وحدیث کے معیار پر جانچ کر اس کی قدر وقیمت کا صحیح تعین کیااورمتکلمین، فلاسفہ اور منطقیین  کا خوب ردّ کیا ۔ زیر نظر کتاب’’رسائل امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ‘‘ شیخ الاسلام ابن  تیمیہ رحمہ اللہ کے چند رسائل کے  اردو تراجم کا مجموعہ ہے ۔اس میں درج ذیل رسائل شامل ہیں زیارۃ القبور؛شرک کیا ہے؛گانا بجانا سننا اور قوالی ؛روزے کی حقیقت ؛زیارت  بیت   المقدس؛قضاءوقدر؛النیۃ فی ا...

  • 54 #6695

    مصنف : امام ابن تیمیہ

    مشاہدات : 4571

    منہاج السنۃ النبویۃ جلد اول و دوم

    dsa (بدھ 27 اپریل 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6695 Book صفحات: 793

    شیخ الاسلام والمسلمین امام ابن تیمیہ﷫ کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں۔ آپ ساتویں صدی ہجری کی عظیم شخصیت تھے،آپ بہ یک وقت مفکر بھی تھے اور مجاہد بھی ، آپ نے اپنے قلم سے باطل کی سرکوبی کی۔ اسی طرح اپنی تلوار کو بھی ان کے خلاف خو ب استعمال کیا ۔ اورباطل افکار وخیالات کے خلاف ہردم سرگرم عمل او رمستعدر رہے جن کے علمی کارہائے نمایاں کے اثرات آج بھی پوری آب وتاب سے موجود ہیں۔آپ نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کی نشرواشاعت ،کتاب وسنت کی ترویج وترقی اور شرک وبدعت اور مذاہب باطلہ کی تردید وتوضیح میں بسر کردی ۔امام صاحب علوم اسلامیہ کا بحر ذخار تھے اور تمام علوم وفنون پر مکمل دسترس اور مجتہدانہ بصیرت رکھتے تھے۔آپ نے ہر علم کا مطالعہ کیا اور اسے قرآن وحدیث کے معیار پر جانچ کر اس کی قدر وقیمت کا صحیح تعین کیا۔آپ نے مختلف موضوعات پر 500 سے زائد کتابیں لکھیں۔ آپ کا فتاوی ٰ 37 ضخیم جلد وں میں مشتمل ہے زیرنظر کتاب ’’ منہاج السنۃ النبویہ‘‘  شیخ الاسلام   امام ابن تیمیہ  ﷫ کی شہرۂ آفاق کتاب’’ منہاج الاعتدال فی...

  • 58 #7139

    مصنف : امام ابن تیمیہ

    مشاہدات : 2679

    بندگی ( اردو ترجمہ العبودیۃ)

    (بدھ 04 اکتوبر 2023ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #7139 Book صفحات: 137

    شیخ الاسلام و المسلمین امام ابن تیمیہ (661۔728ھ) کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں۔ آپ ساتویں صدی ہجری کی عظیم شخصیت تھے، آپ پائے کے عالم اور دلیر مجاہد تھے، آپ نے جس طرح اپنے قلم سے باطل کی سرکوبی کی، اسی طرح اپنی تلوار کو بھی ان کے خلاف خوب استعمال کیا۔ باطل افکار و خیالات کے خلاف ہر دم سرگرم عمل اور مستعد رہے جن کے علمی کارہائے نمایاں کے اثرات آج بھی پوری آب و تاب سے موجود ہیں۔آپ نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کی نشر و اشاعت، کتاب و سنت کی ترویج و ترقی اور شرک و بدعت کی تردید و توضیح میں بسر کی ۔ امام صاحب علوم اسلامیہ کا بحر ذخار تھے اور تمام علوم و فنون پر مکمل دسترس اور مجتہدانہ بصیرت رکھتے تھے۔آپ نے ہر علم کا مطالعہ کیا اور اسے قرآن و حدیث کے معیار پر جانچ کر اس کی قدر و قیمت کا صحیح تعین کیا۔تفسیر، حدیث، فقہ، علم کلام، منطق، فلسلفہ، مذاہب و فرق اور عربی زبان و ادب کا گوشہ ایسا نہیں ہے جس پر آپ نے گراں قدر علمی سرمایہ نہ چھوڑا ہو۔ آپ نے مختلف موضوعات پر 500 سے زائد کتابیں لکھیں۔ زیر نظر کتاب ’’بندگی‘‘شیخ الاسلام ا...

< 1 2 3 >

کل کتب 0

< 1 >

کل کتب 0

< 1 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 64271
  • اس ہفتے کے قارئین 475152
  • اس ماہ کے قارئین 356944
  • کل قارئین107023706
  • کل کتب8802

موضوعاتی فہرست