ادارہ کتاب و حکمت فیصل آباد

  • نام : ادارہ کتاب و حکمت فیصل آباد
  • ملک : فیصل آباد

کل کتب 2

  • 1 #7004

    مصنف : عبد المنان راسخ

    مشاہدات : 2656

    صرف صحیح روایات کی روشنی میں نماز جنازہ

    (جمعرات 18 مئی 2023ء) ناشر : ادارہ کتاب و حکمت فیصل آباد
    #7004 Book صفحات: 8

    اللہ تعالیٰ نے ہر مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حق رکھے ہیں جن کو ادا کرنا اخلاقی اور شرعی فرض بنتا ہے اور انہیں حقوق العباد کا درجہ حاصل ہے۔ ان پانچ حقوق میں سے ایک حق یہ ہے کہ جب کوئی مسلمان بھائی فوت ہو جائے تو اس کی نمازہ جنازہ ادا کی جائے اور یہ نمازہ جنازہ حقیقت میں اس جانے والے کے لیے دعا ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی اگلی منزل کو آسان ۔ لیکن عوام الناس میں اکثر لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو جنازے کے مسائل تو دور کی بات جنازہ میں پڑھی جانے والی دعائیں بھی یاد نہیں ہوتیں جس وجہ سے وہ اپنے جانے والے عزیز کے لیے دعا بھی نہیں کر سکتے ۔ زیر نظر مختصر کتابچہ بعنوان ’’ نماز جنازہ‘‘ محقق و مصنف کتب کثیرہ معروف واعظ و خطیب مولانا ابو الحسن عبد المنان الراسخ حفظہ اللہ کی کاوش ہے ۔ (م۔ا)

  • 2 #7019

    مصنف : عبد المنان راسخ

    مشاہدات : 4581

    ذکر الٰہی سے معرفت الٰہی تک قرآن مجید اور صحیح احادیث کی روشنی میں

    (ہفتہ 03 جون 2023ء) ناشر : ادارہ کتاب و حکمت فیصل آباد
    #7019 Book صفحات: 600

    دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے کے لیے مؤثر ترین ہتھیار ہے انسان اس دنیا کی زندگی میں جہاں ان گنت و لا تعداد نعمتوں سے فائدہ اٹھاتا ہے وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے بیمار و سقیم ہو جاتا ہے اس دنیا کی زندگی میں ہر آدمی کے مشاہدے میں ہے کہ بعض انسان فالج ، کینسر ، یرقان ، بخار وغیرہ اور اسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلا ہیں ان تمام بیماریوں سے نجات و شفا دینے والا اللہ تعالیٰ ہے ان بیماریوں کے لیے جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے دعائیں بھی بڑی مؤثر ہیں ۔ بہت سارے اہل علم نے قرآن و حدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی و چھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ ذکر الٰہی سے معرفت الٰہی تک ‘‘ وطن عزیز پاکستان کے مشہور خطیب مولانا عبد المنان راسخ ﷾ (مصنف کتب کثیرہ) کی منفرد کاوش ہے ۔ انہوں نے اس کتاب میں تمام مشہور و معروف اذکار کے معانی اور فضائل ، اہمیت و ضرورت ، فوائد کے ساتھ ساتھ ان کے معانی اور مطالب پر بھی پر مغز بحث کی ہے ۔ اللہ تعالیٰ مولانا راسخ حفظہ الل...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3858
  • اس ہفتے کے قارئین 246741
  • اس ماہ کے قارئین 992905
  • کل قارئین105864026
  • کل کتب8792

موضوعاتی فہرست