اسلامک دعوۃ سنٹر شمائلی طائف ( مسرہ )

  • نام : اسلامک دعوۃ سنٹر شمائلی طائف ( مسرہ )
  • ملک : طائف مسرہ

کل کتب 4

  • 1 #5824

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 5859

    جنازہ کے اہم مسائل و احکام

    (منگل 09 جولائی 2019ء) ناشر : اسلامک دعوۃ سنٹر شمائلی طائف ( مسرہ )
    #5824 Book صفحات: 93

    ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ہر عمل میں احکامات الٰہی کو مد نظر رکھے۔ لیکن بدقسمتی سے  ہمارے ہاں تقلیدی رجحانات کی وجہ سے بعض ایسی چیزیں در آئی ہیں جن کا قرآن وسنت سے ثبوت نہیں ملتا۔اللہ تعالیٰ نے ہر مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حق رکھے ہیں جن کو ادا کرنا اخلاقی اور شرعی فرض بنتا ہے اور انہیں حقوق العباد کا درجہ حاصل ہے۔ان پانچ حقوق میں سے ایک حق یہ ہے کہ جب کوئی مسلمان بھائی فوت ہو جائے تو اس کی نمازہ جنازہ ادا کی جائے اور یہ نمازہ جنازہ حقیقت میں اس جانے والے کے لیے دعا ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی اگلی منزل کو آسان فرمائےاس لیے کثرت سے دعائیں کرنی چاہیں۔لیکن بدقسمتی یہ ہے عوام الناس میں اکثر لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو جنازے کے مسائل تو دور کی بات جنازہ میں پڑھی جانے والی دعائیں بھی یاد نہیں ہوتیں جس وجہ سے وہ اپنے جانے والے عزیز کے لیے دعا بھی نہیں کر سکتے۔جبکہ اس کے مقابلے میں بعد میں مختلف بدعات کو اختیار کر کے مرنے والے کے ساتھ حسن سلوک کا رویہ ظاہر کرنا چاہتے ہوتے ہیں جو کہ درست نہیں اورشریعت  کےخلاف ہے۔(م۔ا)...

  • 2 #5828

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 3752

    قرآن و حدیث کی روشنی میں جنازہ سے متعلق متعدد سوالوں کے جواب

    (ہفتہ 13 جولائی 2019ء) ناشر : اسلامک دعوۃ سنٹر شمائلی طائف ( مسرہ )
    #5828 Book صفحات: 79

    شرعی  احکام کا ایک بڑا حصہ ایسا ہے جواہل بدعت کی فتنہ انگیزموشگافیوں کی نذر ہوچکا ہے۔ لوگ ایک عمل نیکی سمجھ کر کرتے ہیں ۔ لیکن  حقیقت میں وہ انہیں جہنم کی طرف لے جارہا ہوتا ہے ۔ کیونکہ وہ عمل دین کا حصہ نہیں ہوتا بلکہ دین میں خود ساختہ ایجاد کا مظہر ہوتا ہے اور فرمان نبویﷺ ہے کہ دین میں ہرنئی ایجاد کی جانے والی چیز بدعت ہے  ہر بدعت گمراہی ہےاور ہر گمراہی جہنم کی آگ میں لے جائے گی۔جن مسائل میں بکثرت  بدعات ایجاد کرنے کی مذموم  کوشش کی گئی ہے ان میں وفات سےپہلے  اور وفات کےبعد  کے مسائل نہایت اہمیت کے حامل  ہیں اس لیے کہ ان سے ہر درجہ کے انسان کاواسطہ پڑتا رہتا ہے خواہ امیر ہو یا غریب ،بادشاہ ہو یافقیر اور نیک ہو یا بد ۔ زیر نظر کتابچہ’’قرآن وحدیث کی روشنی میں جنازہ  سے متعلق متعدد سوالوں کےجواب ‘‘ شیخ مقبول احمد سلفی (اسلامک دعوۃ سنٹر ،طائف)  کی  طرف سےجنازہ سےمتعلقہ90 سوالات  کے جوابات کی کتابی ش...

  • 3 #6272

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 4509

    بنت حوا کے مسائل اور ان کا شرعی حل

    (منگل 29 دسمبر 2020ء) ناشر : اسلامک دعوۃ سنٹر شمائلی طائف ( مسرہ )
    #6272 Book صفحات: 163

    انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا اب دعوت و تبلیغ کا  ایک مستقل پلیٹ فارم بن چکا ہے،  اور اس میدان کے بھی کچھ شہسوار ہیں، جن کی  دعوت و تبلیغ سرحدی حدود قیود سے ماورا ہو کر روشنی کی طرح  اطراف و اکنافِ عالم میں ہم زبانوں کی آنکھوں کو خیرہ کر رہی ہے، شیخ مقبول احمد سلفی بھی انہیں نوجوان  علمائے کرام میں سے ایک ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے  دین کی ترویج اور نشر واشاعت کے لیے جدید وسائل و ذرائع کو استعمال کرنے کا سلیقہ عطا فرمایا ہوا ہے، آپ جامعہ سلفیہ بنارس، انڈیا سے تعلیم یافتہ ہیں، جبکہ  عرصہ دراز سے سعودی عرب میں بطور ’داعی‘ دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،   فیس بک، واٹس ایپ، اردو فورمز وغیرہ پر علمی و دعوتی مضامین تحریر کرنا، صارفین کے سوالات کو سننا، اور اہتمام سے جواب لکھنا آپ  کی شخصیت کا نمایاں پہلو ہے۔ زیر نظر کتاب’’بنت حوا کے مسائل اور ان کا شرعی حل‘‘خواتین  سے متعلق 265 سوالات  اور ان کے قرآن وسنت   کی روشنی میں دیئے گئے  جوابات  پ...

  • 4 #6274

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 3847

    فتاویٰ بشکل مختصر اسلامی سوال و جواب

    (جمعرات 31 دسمبر 2020ء) ناشر : اسلامک دعوۃ سنٹر شمائلی طائف ( مسرہ )
    #6274 Book صفحات: 82

    انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا اب دعوت و تبلیغ کا  ایک مستقل پلیٹ فارم بن چکا ہے،  اور اس میدان کے بھی کچھ شہسوار ہیں، جن کی  دعوت و تبلیغ سرحدی حدود قیود سے ماورا ہو کر روشنی کی طرح  اطراف و اکنافِ عالم میں ہم زبانوں کی آنکھوں کو خیرہ کر رہی ہے، شیخ مقبول احمد سلفی بھی انہیں نوجوان  علمائے کرام میں سے ایک ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے  دین کی ترویج اور نشر واشاعت کے لیے جدید وسائل و ذرائع کو استعمال کرنے کا سلیقہ عطا فرمایا ہوا ہے، آپ جامعہ سلفیہ بنارس، انڈیا سے تعلیم یافتہ ہیں، جبکہ  عرصہ دراز سے سعودی عرب میں بطور ’داعی‘ دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،   فیس بک، واٹس ایپ، اردو فورمز وغیرہ پر علمی و دعوتی مضامین تحریر کرنا، صارفین کے سوالات کو سننا، اور اہتمام سے جواب لکھنا آپ  کی شخصیت کا نمایاں پہلو ہے۔ زیر نظر کتاب’’فتاویٰ بشکل مختصر اسلامی سوال وجواب ‘‘ 393سوالات  اور ان کے قرآن وسنت   کی روشنی میں دیئے گئے   مختصر جوابات  پر مشتمل ہے ۔یہ جوابات شیخ...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 53943
  • اس ہفتے کے قارئین 296826
  • اس ماہ کے قارئین 1042990
  • کل قارئین105914111
  • کل کتب8792

موضوعاتی فہرست