دار السلام، لاہور

  • نام : دار السلام، لاہور

کل کتب 274

دکھائیں
کتب
  • 51 #533

    مصنف : شعبہ تصنیف و تالیف دار السلام

    مشاہدات : 15843

    تاریخ مدینہ منورہ

    (منگل 17 مئی 2011ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #533 Book صفحات: 138

    اسلامی تاریخ کے لحاظ سے مدینہ منورہ دوسرا بڑا اسلامی مرکز اور تاریخی شہر ہے ۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت سے قبل یہ کوئی خاص مشہور شہر نہیں تھا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد ،مہاجرین کی ہجرت اور اہل مدینہ کی قربانیوں نے اس غیر معروف شہر کو اتنی شہرت و عزت بخشی کہ اس شہر مقدس سے قلبی لگاؤ اور عقیدت ہر مسلمان کا جزو ایمان بن چکی ہے ۔زیر نظر کتاب انتہائی معلوم افزاء اور اہم ہے۔ جس میں مدینہ منورہ کی قدیم و جدید تاریخ ،مدینۃ الرسول کے فضائل  و مناقب ،حدود حرم مدینہ ،ہجرت کے واقعات ،مدینہ منورہ سے یہودیوں کی جلاو طنی ،مسجد نبوی کی جدید و قدیم توسیع کے مراحل ،مسجد نبوی کی فضیلت ،زیارت قبر نبوی کا مشروع طریقہ اور مدینہ منورہ کی تاریخی مساجد کو انتہائی شائستگی و سلاست سے بیان کیا گیا ہے ۔نیز اس کتاب میں قارئین کی دلی آسودگی ،قلبی تسکین اور مدینہ منورہ سے وابستہ یادوں کا جمیع سامان میسر ہے ۔جس کے مطالعہ سے آپ مدینہ منورہ کی قدیم و جدید تاریخ اور اس کے متعلقہ مسائل کے بارے  میں شرعی راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں ۔

     

  • 52 #534

    مصنف : شعبہ تصنیف و تالیف دار السلام

    مشاہدات : 15224

    تاریخ مکہ مکرمہ

    (پیر 16 مئی 2011ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #534 Book صفحات: 184

    مکہ مکرمہ کو روزہ اول سے دینی و مذہبی اعتبار سے مرکزیت حاصل رہی ہے اس لحاظ سے یہ تمام دنیا کے انسانوں  کے لیے بالعموم اور اہل اسلام کے لیے بالخصوص تاریخی کشش رکھتا ہے ۔اس لیے اس شہر مقدس کی  تاریخ حیطہ تحریر میں لانا ازحد ضروری تھا ۔کیونکہ اس میں مسلمانوں کی قلبی تسکین کا سامان تھا۔عربی زبان میں تاریخ مکہ مکرمہ اور دعوت اللہ کے تعمیری مراحل کا بیان کتب تاریخ میں تو ہے ہی البتہ اردو دان طبقہ کے لیے مکہ مکرمہ کی قدیم و جدید تاریخ لکھنا وقت کی اہم ضرورت تھی۔اس عمدہ تاریخی موضوع کو مکتبہ دارالسلام نے بروقت تاڑ کر تاریخ مکہ مکرمہ کے نام سے کتاب مرتب کی جو ظاہری  اور باطنی حسن سے آراستہ ہے ۔اس میں مکہ مکرمہ کی فضیلت و اہمیت ،مکہ کی ابتدائی آبادکاری بیت اللہ کی تعمیر ،تعمیر کعبہ کے مختلف ادوار میں تعمیری مراحل سمیت چاہ زم زم  کی کھدائی ،آب زم زم کی روح زمین کے پانیوں سے فوقیت ،حج کے احکام ،حدود حرم کا بیان اور مکہ مکرمہ کے فلاحی اداروں کا بیان عمدہ اسلوب نگارش سے مرتب کیا گیا ہے ۔کتاب میں انتہائی مفید اور معلومات افزاء ہے   جس کا مطالعہ قارئین کو ماضی و حال&nb...

  • 53 #580

    مصنف : عبد المالک مجاہد

    مشاہدات : 131592

    سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی زندگی کے سنہرے واقعات

    (اتوار 06 جنوری 2013ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #580 Book صفحات: 319

    سیدنا فاروق اعظمؒ کی زندگی اسلامی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جس نے ہر تاریخ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ آپ نے حکومت کے انتظام و انصرام، بے مثال عدل و انصاف، عمال حکومت کی سخت نگرانی، رعایا کے حقوق کی پاسداری، اخلاص نیت و عمل، جہاد فی سبیل اللہ اور دعوت کے میدانوں میں ایسے ایسے کارہائے نمایاں انجام دئیے کہ انسانی تاریخ ان کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ سیدنا عمر فاروق کے بعد آنے والے حکمرانوں میں سے جس نے بھی کامیاب حکمران بننے کی خواہش کی، اسے فاروق اعظم کے قائم کردہ ان زریں اصولوں کو مشعل اہ بنانا پڑا، جنھوں نے اس عہد کے مسلمانوں کی تقدیر بدل کر رکھ دی۔ مولانا عبدالمالک مجاہد نے اپنے مخصوص انداز میں صحابہ کرام کی زندگی کے چنیدہ واقعات کو قلمبند کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے زیر نظر کتاب اسی سلسلہ کی ایک اہم کڑی ہے۔ جس میں فاروق اعظم کی زندگی کے سنہری واقعات احاطہ تحریر میں لائے گئے ہیں۔(ع۔م)
     

  • 54 #589

    مصنف : ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمٰن العریفی

    مشاہدات : 77941

    یونیورسٹی کینٹین میں

    (پیر 14 جنوری 2013ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #589 Book صفحات: 120

    یہ کتاب عالم عرب کے ممتاز عالم دین، بہت سی کتب کے مصنف اور عظیم دانشور ڈاکٹر عبدالرحمٰن العریفی کا علمی شاہکار ہے۔ ان کی اچھوتی اور منفرد تحریریں عرب دنیا میں بے حد مقبول ہیں۔ زیر نظر کتاب عربی زمیں ’صرخة في مطعم الجامعة‘ کے نام سے لاکھوں کی تعداد میں شائع ہو کر لوگوں کے ہاتھوں میں پہنچ چکی ہے۔ اسی کتاب کا اردو ترجمہ ’یونیورسٹی کینٹین میں‘ اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ کتاب کا موضوع اسلام کی عزت مآب بیٹیوں کے چہرے کے پردہ کی افادیت اور ان کے گوہر عصمت کی حفاظت ہے۔ کتاب قرآنی آیات، شرعی دلائل، عبرت انگیز اور نصیحت آموز واقعات سے مزین ہے۔ عصر حاضر کی نوجوان نسل کے لیے یہ ایک شاندار تحفہ ہے۔ اس کتاب کے مطالعے سے مسلم بیٹیاں اور بیٹے صراط مستقیم پر گامزن ہونے میں سہولت محسوس کریں گے۔ اسی راہ پر چلنے میں ہی امت کی عظمت گم گشتہ کی بازیابی ہو سکتی ہے۔ کتاب کا اردو ترجمہ حافظ قمر حسن نے کیا ہے جو بہت رواں اور سلیس ہے۔اور دارالسلام کے معیار کے عین مطابق ہے۔ (ع۔م)

  • 55 #635

    مصنف : حافظ صلاح الدین یوسف

    مشاہدات : 19317

    توحید اور شرک کی حقیقت قرآن وسنت کی روشنی میں

    (منگل 07 جون 2011ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #635 Book صفحات: 122

    خدا وند عالم نے اپنی آخری کتاب میں شرک کو ظلم عظیم قرار دیا ہے ۔آج کلمہ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد اس ظلم کی مرتکب ہو رہی ہے ۔اس کی ایک وجہ تو  یہ ہے کہ عوام الناس دینی تعلیمات کے حوالے سے جہالت او رلاعلمی کا شکار ہیں وہ جانتے ہی نہیں ہیں کہ دین کیا اور اس کی اصل حقیقت کیا ہے ؟توحید کیا اور اس کے تقاضے کیا ہیں؟شرک کیا اور کن کن باتوں میں  شرک کی آمیزش ہے ؟اور ان کے ارتکاب سے آدمی مشرک ہو جاتا ہے؟دوسری وجہ ،ان کے نام نہاد علما کے وہ مغالطے ہیں،جن کے ذریعے سے انہوں نے عوام کو مختلف عنوانات سے شرکیہ عقائد و اعمال میں مبتلا کیا ہوا ہے ۔کبھی اسے ’عشق رسول‘اور ’محبت اولیاء‘ کا عنوان دیا جاتا ہے اور کبھی شرک کو صرف پتھر کی مورتیوں کے ساتھ مخصوص کر دیا جاتا ہے اور کبھی یہ کہہ دیا جاتا ہے کہ مسلمان سے شرک کا ارتکاب ہی نہیں ہو سکتا۔زیر نظر کتاب  میں توحید اور شرک کے حوالے سے مختلف مغالطوں کی حقیقت کو واضح کیا گیا ہے،جس سے انسان شرک سے بچ کر جادہ توحید پر گامزن ہو سکتا ہے ۔لہذا ہر مسلمان کو اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہیے ۔
     

  • 56 #640

    مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

    مشاہدات : 70650

    تقویٰ اہمیت،برکات،اسباب

    (بدھ 20 فروری 2013ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #640 Book صفحات: 138

    اللہ تعالیٰ نے پہلی قوموں کو تقویٰ کا حکم دیا۔ تمام رسولوں، خاتم الرسل حضرت محمدﷺ اور ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کو تقویٰ اختیار کرنے کی تلقین فرمائی۔ اہل ایمان اور تمام بنی نوع انسان کو بھی یہی حکم دیا۔ نبی کریمﷺ کثرت سے اللہ تعالیٰ سے تقویٰ کےعطا کیے جانے کا سوال کرتے رہتے۔ زیر نظر کتاب میں بھی ڈاکٹر فضل الہٰی صاحب نے بھی اپنے مخصوص اندازمیں تقویٰ کی اہمیت، برکات اور اس کے اسباب پر روشنی ڈالی ہے۔ کتاب کو چار مباحث میں بیا ن کیا گیا ہے۔ مبحث اول تقوی کے مفہوم پر مشتمل ہے۔ دوسری مبحث میں تقویٰ کی اہمیت بیان کی گئی ہے۔ تیسری مبحث میں تقویٰ کی برکات اور چوتھی مبحث میں تقویٰ کے اسباب کو تفصیل کے ساتھ بیان کی گیا ہے۔ کتاب کی اساس کتاب و سنت ہے۔ احادیث کو ان کے مراجع اصلیہ سے نقل کیا گی ہے۔ صحیحین کے علاوہ دیگر کتب حدیث سے نقل کردہ احادیث کے متعلق علمائے حدیث کےاقول پیش کیے گئے ہیں۔(ع۔م)
     

  • 57 #644

    مصنف : حافظ صلاح الدین یوسف

    مشاہدات : 14492

    رسومات محرم الحرام اور سانحۂ کربلا

    (اتوار 12 دسمبر 2010ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #644 Book صفحات: 112

    نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت ایک عظیم سانحہ ہے جس کی مذمت بہرآئینہ ضروری ہے۔ لیکن اس بنیاد پر ماتم، سینہ کوبی اور سب و شتم کا بازار گرم کرنے کی بھی کسی طور تائید نہیں کی جا سکتی۔ زیر نظر کتاب میں شیخ محترم حافظ صلاح الدین یوسف صاحب نے محرم الحرام کی رسومات کا تفصیلی تذکرہ کرتے ہوئے غیر جانبداری سے سانحہ کربلا پربالدلائل اپنی قیمتی آراء کا اظہار کیا ہے۔ حافظ صاحب نے شیعی رسومات کی تاریخ ایجاد و آغاز پر روشنی ڈالتے ہوئے یزید پر سب و شتم کے مسئلہ کو بھی بڑے احسن انداز سے قلم زد کیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ شہادت حسین میں یزید کسی بھی حوالے سے  ملوث نہیں تھے۔ فاضل مؤلف نے نہایت عرق ریزی کے ساتھ سانحہ کربلا کے اسباب سے نقاب کشائی کرنے کے ساتھ ساتھ واقعات شہادت میں مبالغہ آمیزی کی بھی قلعی کھولی ہے۔

  • 58 #726

    مصنف : حافظ عماد الدین ابن کثیر

    مشاہدات : 30917

    قصص الانبیآء، قرآن واحادیث صحیحہ کی روشنی میں

    (جمعرات 30 جنوری 2014ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #726 Book صفحات: 642

    اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو پیدا کیا تو ان کے لیے ہدایت کا راستہ مبرہن کرنے کے لیےبہت سی برگزیدہ ہستیوں کو بھی مبعوث فرمایا تاکہ وہ لوگوں کو خالق کی پہچان عطا کریں اور توحید خالص کا درس دیں۔ پیش نظر کتاب ’قصص القرآن‘ میں انہی بابرکت شخصیات کا ذکر خیر ہے۔ جنہوں نے راہ خدا میں آنے والی ہر تکلیف کا جواں مردی سے مقابلہ کیا اور خدا کا پیغام بندوں تک پہنچانے میں کسی پس و پیش سے کام نہ لیا۔  اس کتاب میں جہاں اپنے رب کے حکم کی تعمیل میں فرشتے دیوانہ وار  آدم علیہ السلام کو سجدہ کرتے نظر آتے ہیں وہیں یوسف علیہ السلام تخت مصر پر براجمان دکھائی دیتے  ہیں۔ اس میں حضرت نوح علیہ السلام کی طویل داستان تبلیغ ہے تو ہودعلیہ السلام کی قوم پر آنے والے عذاب کا قصہ بھی درج ہے۔ ابراہیم علیہ السلام نمرود کے سامنے سینہ سپر نظر آتے ہیں تو حضرت ایواب علیہ السلام طویل بیماری کے باوجود اپنے رب کا شکر ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ الغرض اس کتاب میں قرآن میں بیان کردہ تمام قصص کو یکجا کر دیا گیا ہے تاکہ اہل خرد عبرت و نصائح حاصل کر کے خالق حقیقی کے سامنے جبین نیاز کو جھکا دیں۔ یہ کتاب ا...

  • 59 #814

    مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

    مشاہدات : 20566

    مقالات وفتاویٰ ابن باز

    (اتوار 14 اگست 2011ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #814 Book صفحات: 470

    کتاب وسنت کا عالم اور احکام شریعت کو جاننے والا جب کسی پیش آمدہ مسئلہ میں شریعت کی روشنی میں کسی مسئلہ کا حل پیش کرتا ہے تو اسے فتوی کہتے ہیں ۔گویا مشکل دینی احکام کے بارے میں دیئے جانے والے جواب کوفتوی اور جواب دینے والے کو مفتی کہتے ہیں۔زیر نظر کتاب سعودی عرب کے جلیل القدر عالم اور مفتی اکبر شیخ ابن باز کے فتاوی ومقالات اور تنبیہات ونصائح کا مجموعہ ہے ۔جس میں عقائد،عبادات ،معاملات پر شیخ کے دقیق مضامین کے علاوہ عصر حاضر سے متعلق مسائل کے بارے میں فتاوی ہیں۔شیخ کا کتاب وسنت سے براہ راست استنباط کا عمدہ اسلوب ،راست بازی اور اعتدال پسندی کی ضمانت ہے اور یہ وہی عقیدہ ہے جو امام کائنات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کو سکھایا اور یہی عقیدہ دنیا وآخرت کی کامیابی کا ضامن ہے۔موجودہ دور میں جبکہ عقیدہ کے حوالے سے بے شمار غلط فہمیاں عوام میں رائج ہیں ،اس کتاب کا مطالعہ از حد مفید رہے گا۔(ط۔ا)
     

  • 60 #816

    مصنف : ڈاکٹر شوقی ابوخلیل

    مشاہدات : 25493

    اٹلس سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

    (پیر 15 اگست 2011ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #816 Book صفحات: 512

    پیغمبر آخرالزماں جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت ورسالت تو قیامت تک کے تمام انسانوں کے لیے ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جزیرۃ العرب میں پیدا ہوئے۔مکہ مکرمہ میں پرورش پائی اور 53برس تک یہیں رہے بعد ازاں مدینہ منورہ کی جانب ہجرت فرمائی اور عمر عزیز کے 10 سال یہاں بسر کیے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عرصے میں سفر بھی کیے،صفر میں بھی رہے،حالت امن  میں بھی دن گزارے اور حالت جنگ میں بھی شب وروز بسر ہوئے۔اس تمام شرگزشت اور ریکارڈ کو سیرت نبوی علی صاحبہا الصلوۃ والسلام کا نام دیا جاتا ہے۔مختلف زبانوں میں سیرت نبوی پر بے شمار کتابیں موجود ہیں جو قارئین کے مطالعے میں رہتی ہیں تاہم ان میں ایک تشنگی کا احساس رہتا ہے کہ مقامات واماکن کا نقشہ کتابوں میں نہیں ہوتا جس سے جگہوں کا صحیح تعارف نہیں ہو پاتا۔اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر شوقی ابو خلیل نے زیر نظر اٹلس مرتب کی ہے  جس میں سیرت کی وضاحت نقشوں سے کی گئی ہے ۔ان نقشوں میں تمام متعلقہ مقامات ،شہروں اور ان اطراف واکناف کی تفصیل سے جن کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی تشریف فرمانی سے رونق بخشی یا جن کی ط...

  • 61 #819

    مصنف : حافظ صلاح الدین یوسف

    مشاہدات : 24399

    معانی القرآن الکریم

    (ہفتہ 09 جولائی 2011ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #819 Book صفحات: 780

    یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ آج اس کائنات میں قرآن شریف کے سوا کوئی ایسی کتاب موجود نہیں ہے ،جسے پوری قطعیت اور یقین کے ساتھ الہامی قرار دیا جاسکےیہ شرف محض قرآن مقدس ہی کو حاصل ہے ۔قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل سے امت کو بلندی حاصل ہوئی ہے اور اس سے غفلت برتنے سے پستی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔امت مسلمہ کی موجودہ ذلت ورسوائی کا سبب بھی یہی ہے کہ آج افراد امت نے قرآن حکیم کو پس پشت ڈال رکھا ہے۔قرآن سے اعراض اور بے التفاتی ہی کا ایک مظہر یہ ہے کہ اسے سمجھنے کو کوشش نہیں کی جاتی بلکہ محض الفاظ کی تلاوت پر ہی اکتفا کیا جاتا ہے یوں یہ قرآن سے دوری کا مظہر بھی ہے اور سبب بھی کہ جب تک قرآن کے معانی سے واقفیت نہیں ہو گی اس سے تعلق بھی استوار نہیں ہو سکتا۔المختصر تعلق بالقرآن  کے لیے اس کے مفاہیم سے با خبر ہونا ضروری ہے ۔اس کے لیے جناب حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ کے زیر نظر ترجمہ قرآن کا مطالعہ بہت مفید ثابت ہو گا جو معانی القرآن الکریم کے نام سے پیش کیا گیا ہے۔اس میں لفظی ترجمے کا انداز اختیار کیا گیا ہے ،جس سے الفاظ قرآنی کا مفہوم سمجھنے میں آسانی رہتی ہے۔(ط۔ا)

  • 62 #834

    مصنف : ڈاکٹر شوقی ابوخلیل

    مشاہدات : 22310

    اطلس القرآن

    (پیر 01 اگست 2011ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #834 Book صفحات: 502

    قرآن کریم اللہ عزوجل کا کلام اور آخری الہامی کتاب ہے ۔امت مسلمہ کی خوش نصیبی ہے کہ یہ آج  اپنے متن کے تمام ترتقاضوں کے ساتھ محفوظ حالت میں موجود ہے۔قرآن شریف اصلاً ایک کتاب ہدایت ہے جس کا مقصد راہ گم کردہ انسانیت کو خدا کی طرف بلانا اور اس کی مہت کے راستے پر گامزن کرنا ہے۔قرآن میں متعدد امتوں اور قوموں کے حالات بیان ہوئے اور کئی مقامات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔قرآن پڑھتے ہوئے اگر ان اشخاص ،اقوام اور مقامات سے آگاہی ہو تو اس کے معانی ومفاہیم کو سمجھنے میں نہ صرف سہولت رہتی ہے بلکہ اس میں اثر پذیری کی خصوصیت دو چند ہو جاتی ہے ۔زیر نظر کتاب پہلی قرآنی اطلس ہے جسے جدید فی تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے ۔فاضل مصنف ڈاکٹر شوقی ابو خلیل نے اس مقصد کے لیے قرآن مجید کی آیات کا بالاستعاب مطالعہ کیااور ان آیات کو جمع کیا،جن میں اماکن ،اقوام،اعلام یا دوسری جغرافیائی معلومات کے بارے میں تذکرہ ملتا ہے۔پھر ہر موضو ع پر متعلقہ آیات کا انتخاب معلومات کے جد اول اور بعد ازاں ان کے فن جغرافیہ کی روشنی میں واضح رنگ دار نقشے ترتیب دیے۔جن سے قرآن شریف کے اس متعلقہ متن میں موجود مقامات،شخصیات او...

  • 63 #844

    مصنف : صالح بن فوزان الفوزان

    مشاہدات : 22909

    قرآن و حدیث کی روشنی میں فقہی احکام و مسائل جلد1

    (بدھ 29 جون 2011ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #844 Book صفحات: 391

    اللہ عزوجل نے یہ کائنات ہست و بود انسان کے لیے بنائی ہے اور انسان کو اپنی بندگی کے لیے پیدا فرمایا ہے۔ہمارا عظیم خالق خوب جانتا ہے کہ یہ دنیا انسان کو کن طریقوں سے فائدہ پہنچائے گی اور کن کرتوتوں کی وجہ سے شدید نقصانات سے دوچار رکردے گی۔اللہ تعالیٰ نے یہ باتیں قرآن کریم میں اوامر نواہی کی صورت میں بتلا دی ہیں اور اپنے آخری رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے ذریعے سے سارے عالم پر ہمیشہ کے لیے روشن  کر دی ہیں۔علمائے سنت نے ان اوامر و نواہی کو جو کتا وسنت میں بیان ہوئے ہیں،آسان زبان میں ایک ترتیب کے ساتھ امت مسلمہ کے سامنے پیش کر دیے ہیں۔انہی میں حجاز مقدس کے عظیم اسکالر اور معروف دینی رہنما شیخ صالح بن فوزان بھی ہیں۔زیر نظر کتاب ان کے لیکچرز اور تقاریر کا مجموعہ ہے ،جو ریڈیو پر نشر ہوئے بعد ازاں انہیں کتابی صورت میں شائع کیا گیا۔اب اسے اردو زبان میں پیش کیا جارہا ہے اس کے مطالعہ سے اہل اسلام اخلاقیات،عبادات اور معاملات کے باب میں اللہ عزوجل کے احکام سے با خبر ہو سکتے ہیں اور ان پر عمل پیرا ہو کر اللہ رب العزت کی رضامندی کے مستحق بن سکتے ہیں۔(ط۔ا)
     

  • 64 #851

    مصنف : حافظ صلاح الدین یوسف

    مشاہدات : 20568

    عورتوں کے امتیازی مسائل و قوانین

    (جمعہ 01 جولائی 2011ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #851 Book صفحات: 311

    اللہ تعالیٰ نے نسل بنی آدم کو مرد وزن کی دو اصناف میں تقسیم کیا ہے۔ان کے نیک اعمال کا اجر تو  ہر ایک کو برابر ملے گا اور اس اعتبار سے ان میں کوئی فرق نہیں،تاہم چونکہ جسمانی اعتبار سے ان میں بعض امتیازات پائے جاتے ہیں ،اس لیے بعض احکامات میں ان کے مابین فرق روا رکھا گیا ہے۔مثلاً عورت کی وراثت،دیت،گواہی اور سربراہ حکومت بننے کا مسئلہ وغیرہ۔اسی طرح بعض عبادات  کے باب میں بھی ان کے احکامات الگ الگ ہیں۔ان مسائل میں یہ فرق کیوں ہے؟ان میں کیا حکمتیں ہیں؟زیر نظر کتاب میں اسی کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔معروف مفسر قرآن اور عالم دین جناب حافظ صلاح الدین یوسف نے ان شرعی حکمتوں کو انتہائی خوبصورت انداز میں اجاگر کیا ہے،جس کے مطالعہ سے شرعی احکام پر یقین و بصیرت میں اضافہ ہو گا اور مغربی تہذیب کے اعتراضات و شبہات کا بھی ازالہ ہو گا۔ان شاء اللہ۔(ط۔ا)
     

  • 65 #863

    مصنف : عبد المالک مجاہد

    مشاہدات : 19030

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے 200سنہری ارشادات

    (جمعہ 23 ستمبر 2011ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #863 Book صفحات: 130

    اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو راہ ہدایت دکھلانے کے لیے مختلف آسمانی صحائف نازل فرمائے اور پھر ان صحائف کی تشریح و تبیین کے لیے اپنے برگزیدہ بندوں کا انتخاب کیا۔ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم انہیں ہستیوں میں سے سب سے آخری ہیں جن کی زندگی قرآن کریم کی تفسیر کا بہترین نمونہ ہے۔ زیر مطالعہ کتاب میں نہایت خوبصورتی کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر جاری ہونے والے 200 ارشادات کو مع اردو ترجمہ صفحہ قرطاس پر منتقل کیا گیا ہے۔ مولانا عبدالمالک مجاہد نے ان احادیث کو مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ یہ احادیث دین اسلام کے بنیادی عقائد اور اصولوں سے متعلق ہیں جن کوانہوں نے موضوعاتی یا فقہی ترتیب سے بھی پاک رکھا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام مسلمان ان احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حرز جان بنائیں۔ تاکہ مصنف کے بقول دوران گفتگو ہماری زبانوں پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث رواں دواں ہوں۔(ع۔م)

  • 66 #915

    مصنف : عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی

    مشاہدات : 18991

    تفسیر السعدی(اردو)پارہ 1

    (پیر 12 ستمبر 2011ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #915 Book صفحات: 173

    اللہ عزوجل نے لوگوں تک اپنا پیغام پہنچانےکے لیے جو کتابیں نازل فرمائیں،قرآن حکیم ان میں آخری کتاب ہے جو تاقیامت بنی نوع انسان کے لیے ہدایت ورہنمائی کا ذریعہ ہے ۔قرآن کے مطالب و مفاہیم کو اجاگر کرنے کی ذمہ داری جناب نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سونپی گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بہ طریق احسن سرانجام دیا۔بعد ازاں مفسرین عظام نے حدیث نبوی اور ارشادات صحابہ رضی اللہ عنہم کی روشنی میں قرآنی مطالب کو لوگوں تک پہنچایا۔اس فن میں اب تک بے شمار تفاسیر مختلف زبانوں میں لکھی جا چکی ہیں اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔علامہ عبدالرحمٰن بن ناصر سعدی رحمہ اللہ کی تفسیر بھی معتبر کتب تفاسیر میں شمار ہوتی ہے ۔آپ سعودی عرب کے نام ور عالم دین تھے۔زیر نظر ’تفسیر السعدی‘کی متعدد خصوصیات ہیں،مثلا:یہ اسرائیلی اور ضعیف روایات سے پاک ہے،قصص وواقعات سے عبر وحکم کا استنباظ بھی خوب اور نہایت عجیب ہے۔یہ تفسیر اختصار اور جامعیت کا حسین امتزاج ہے۔تفسیر میں منہج سلف کی پابندی کی گئی ہے۔آج کے مادی دور میں قرآنی حکمت وموعظت کے حصول کے لیے یہ تفسیر انتہائی مفید ہے ،جس کا مطالعہ ہر مسلمان کو کرنا چاہیے...

  • 67 #962

    مصنف : آئی اے ابراہیم

    مشاہدات : 18625

    اسلام کی سچائی اور سائنس کے اعترافات

    (منگل 09 اگست 2011ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #962 Book صفحات: 334

    دین اسلام کی صداقت کی ایک بہت مضبوط اور پختہ دلیل یہ ہےکہ بعض  سائنسی حقائق جو صدیوں کے تجربات کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں ،قرآن مجید نے چودہ سو سال قبل ہی ان کا انکشاف کر دیا تھا۔ایسے انکشافات نے سینکڑوں ملحد اور بے دین سائنس دانوں اور غیر مسلم دانش وروں کو اسلام کی نعمت حاصل کرنے میں مدد دی ہے۔ہمیں یقین ہے کہ جیسے جیسے سائنس دان اور ماہرین علوم،قرآن شریف کی آیات بینات پر غور کریں گے،انہیں اس کائنات کے خالق اورمالک کی حکمتوں اور قدرتوں کا ادراک حاصل ہوتا چلا جائے گا۔زیر نظر کتاب ایک جداگانہ اور منفرد کتاب ہے جس میں قرآن مجید کی صداقت اور اس کے ناقابل اور مبنی برحقیقت بیانات ،اسلام کے بطور دین الہی ٰ اثبات اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی شہادت اور سچائی کے لیے سائنسی وعلمی حقائق کے تناظر میں نہایت اہم مطالعات پیش کیے گئے ہیں ۔اس کے مطالعہ سے ایمان وایقان کی دولت میں یقیناً اضافہ  محسوس ہوگا۔(ط۔ا)
     

  • 68 #1021

    مصنف : ام عبد الرحمٰن ہرش فیلڈر

    مشاہدات : 16794

    شادی سے شادیوں تک

    (جمعرات 01 دسمبر 2011ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #1021 Book صفحات: 323

    اسلام تعدد ازواج کا پرزور حامی ہے  اور مسلم مرد کو بیک وقت چار شادیوں کی رخصت ہے ۔یہ خدائی فیصلہ مردوزن کے لیے نہایت موضوع اور عصمت وعفت کے تحفظ کا بہترین نسخہ ہے۔سو تعدد ازواج فحاشی وبدکاری سے بچاؤ اور نسل انسانی میں ارتقاء کا بہترین ذریعہ ہے۔لیکن دشمنان اسلام بالخصوص مغرب اور اس کے حواری مسلمانوں کو پاکدامن اور جنسی آلائشوں سے پاک دیکھنا کبھی بھی پسند نہیں کرتے۔بلکہ ان کی شروع سے خواہش ہے کہ اہل اسلام بھی اقوام مغرب کی طرح جنسیت زدہ ہو جائیں اور فحاشی وبدکرداری کے گند میں لتھڑ کر بےضمیر وبے غیرت ہو جائیں۔اپنی اسی سوچ کی آبیاری کے لیے کبھی وہ حقوق نسواں کے نام سے اور کبھی تعدد ازواج کے قانون میں نقائص نکال کر سادہ لوح مسلمانوں اور مغربیت زدہ افراد کو اپنے دام تذویر میں لانا چاہتے ہیں۔لیکن اسلام کے قوانین اٹل ہیں اور عقلی اور نقلی دلائل سے شرعی دلائل کا توڑ اور ان کی بے وقعتی ناممکن ہے ۔اور علمائے کرام نے ہر دو رمیں ان شورشوں کی قوی دلائل سے بیخ کنی کی اور حق کو حق ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کی۔تعدد ازواج کے برحق ہونے اور اس پر وارد اعتراضات کا اس کتاب میں خوب جائزہ لیا گیا ہے۔او...

  • 69 #1025

    مصنف : حافظ صلاح الدین یوسف

    مشاہدات : 21829

    مسئلہ رؤیت ہلال اور 12 اسلامی مہینے

    (ہفتہ 03 دسمبر 2011ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #1025 Book صفحات: 402

    اسلامی نقطہ نگاہ میں تمام اوقات اور تمام مہینے مقدس ومحترم ہیں۔اور ہر مسلمان پر ان کی تعظیم واحترام واجب ہے۔مختلف اوقات اور مہینوں کو منحوس قرار دینا تعلیمات اسلامیہ سے دوری کا نتیجہ اور باطل نظریات کا شاخسانہ ہے ۔کتاب وسنت میں مختلف مہینوں کے فضائل ومناقب بیان ہیں۔جو کتب احادیث میں منتشر تھے انہیں کسی دستاویزی شکل میں یک جا کرنے کی ضرورت تھی ۔پھر مختلف مہینوں میں مختلف بدعات مروج ہیں اور عامتہ الناس اسے دین سمجھ کر طلب ثواب کی نیت سے ان پر عمل پیرا ہیں۔زیر نظر کتاب میں فاضل مؤلف ماہر محقق ،معروف قلمقار اور جید عالم دین حافظ صلاح الدین یوسف صاحب نے اسلامی مہینوں کے فضائل ومسائل بیان کرنے کے بعد ان مہینوں کی مروجہ بدعات کا اچھے طریقے سے پوسٹ مارٹم کیا ہے ۔یہ کتاب خطبا ،علما اور عوام الناس کے لیے انتہائی مفید ہے اور اسلامی مہینوں کے حوالے سے عوام میں پھیلی مختلف بدعات کا تریاک بھی ہیں۔کتاب کی اشاعت وطباعت اور سرورق کا حسن دارالسلام ادارہ کے ذوق طباعت کا آئینہ دار ہے ۔(ف۔ر)
     

  • 70 #1026

    مصنف : عبد المالک مجاہد

    مشاہدات : 25335

    سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی زندگی کے سنہرے واقعات

    (اتوار 04 دسمبر 2011ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #1026 Book صفحات: 323

    سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے افضل ہیں ۔اور آپ کی تمام زندگی اسلام کی سربلندی کے لیے وقف تھی۔آپ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے معتمد ترین رفیق اور اسلام کے عظیم داعی اور مبلغ تھے۔جنہوں نے اسلامی کرنوں کی ضیاع پاشیوں کے ساتھ ہی اسلام قبول کیا اور مردوں میں سے سب سے پہلے انہیں ہی اسلام قبول کرنے کا شرف حاصل ہوا۔اور تادم مرگ آپ کی اسلام سے شدید وابستگی رہی ۔حتی کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں یہ بات معروف تھی کہ امت کے افضل بزرگ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔اور ان کی اسلامی خدمات کا اعتراف خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کیا۔ایسی عظیم شخصیت کی سیرت نگاری  امتیوں کے لیے رشد وہدایت کا باعث ہے۔ان کی سیرت وکردار سے واقفیت حاصل کرنا اور ان جیسی خدمات انجام دینے کی کوشش کرنا ہر مسلمان کا حق ہے۔ان کی سیرت نگاری پر کئی کتب دستیاب ہیں اور اس کو مزید متعارف کروانے کے لیے مولانا عبدالمالک مجاہد ڈائریکٹر دارالسلام نے اپنا حصہ ڈال کر ایمانی محبت اور صحابہ کرام سے دلی وابستگی کا ثبوت دیا ہے۔کتاب طباعت کے تمام محاسن سے مزین ہے البتہ واقعات کی مک...

  • 71 #1040

    مصنف : ابوبکر جابر الجزائری

    مشاہدات : 25262

    منہاج المسلم

    (منگل 20 ستمبر 2011ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #1040 Book صفحات: 790

    دین اسلام اللہ کا پسندیدہ دین ہے ،جسے اللہ عزوجل نے انسانوں کے لیے زندگی گزارنے کا ایک ضابطہ کے طور پر مقرر فرمایا ہے ۔اس میں دنیا وآخرت کی بھلائی اور کامیابی کے تمام اصول بیان کر دیئے گئے ہیں ۔دین اسلام کی یہ خوبی اسے دوسرے ادیان ومذاہب سے ممتاز کرتی ہے کہ اس میں دنیا وآخرت ہر دو کی رعایت رکھی گئی ہے اور زندگی کے ہر پہلو سے متعلق کامل رہنمائی دی گئی ہے۔علامہ ابوبکر جابر الجزائری نے زیر نظر کتاب ’منہاج المسلم‘میں ایک مسلمان کے طرز زندگی کو قرآن وحدیث کی روشنی میں اجاگر کیا ہے اور عقاید سے لیکر عبادات ومعاملات کے تمام گوشوں کو انتہائی اختصار اور جامعیت کے ساتھ بیان کر دیا ہے ۔عوام کے لیے یہ کتاب حد درجہ مفید ہے کہ زندگی کے تمام ضروری مسائل اس میں  آگئے ہیں اور ایک عام مسلمان کے لیے قرآن وسنت کے مطابق زندگی گزارنا انتہائی آسان ہوگیاہے۔لہذا ہر گھر میں اس کتاب کا ہونا ضروری ہے تاکہ مسلمان اپنے شب وروز اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کر سکیں اور دنیا وآخرت کی بھلائیوں اور کامیابیوں سے بہرہ مند ہوسکیں۔(ط۔ا)

  • 72 #1063

    مصنف : حافظ صلاح الدین یوسف

    مشاہدات : 22470

    ترجمہ وتفسیر تیسواں پارہ

    (جمعہ 16 دسمبر 2011ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #1063 Book صفحات: 186

    قرآن حکیم سرچشمہ رشدوہدایت اور منبع خیر وبرکت ہے،یوں تو دینی راہنمائی ،دین اسلام کی حقانیت ،توحیدکے بیان اور کفر و شرک کے ابطال کےلیے پورا قرآن ہی مجسم ہدایت ہے،لیکن عقائد کی اصلاح، جنت کی ترغیب ،روز قیامت کی ہولناکیوں اور جہنم سے ترہیب تیسویں پارے میں زیادہ بیان ہوئی ہے ۔نیزاس پارہ میں تزکیہ نفس اور اصلاح نفس پر زیادہ زور دیا گیاہے ۔اختصاروجامعیت کے اعتبار سے بھی یہ پارہ خاص اہمیت کا حامل ہے ،اس اہمیت کے پیش نظر ادارہ دار السلام نے اس پارہ کو الگ جلد میں شائع کیاہے تاکہ عوام الناس میں قرآن پڑھنے کاذوق اجاگر ہو اور وہ قرآنی تعلیمات سے کما حقہ بہرہ مند ہوسکیں۔(ف۔ر)
     

  • 73 #1100

    مصنف : ابو مریم مجدی فتحی السید

    مشاہدات : 23238

    مثالی خاتون

    (منگل 27 ستمبر 2011ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #1100 Book صفحات: 210

    اسلامی کی آمدسے قبل معاشرے میں عورت کی حیثیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ ساتویں صدی عیسوی میں اسلام کا سورج طلوع ہوا تو اس نے عورت کو کو اس کا حقیقی مقام عطا کیا۔ زیر مطالعہ کتاب اسلام کی عطا کردہ انھیں خوبیوں کا تعارف و تشریح ہے جنھوں نے عورت کی تقدیر بدل کر اسے عظمت کی معراج پر پہنچا دیا۔ یہ کتاب شیخ مجدی فتحی السید کی تصنیف ہے، جومثالی عورت کی خوبیاں بیان کرنے ہی پر اکتفا نہیں کرنا چاہتے بلکہ ان کے دل کی تڑپ ہے کہ یہ اوصاف تمام مسلمان خواتین کے اعتقاد و عمل میں پیدا ہو جائیں۔ محترم مصنف نے خواتین سے متعلق اوصاف حمیدہ کی بہت آسان اور عام فہم تشریح کی ہے اور ان جلیل القدر خواتین کی عملی زندگی کے ایمان افروز واقعات بھی بیان فرمائے ہیں جو ان خوبیوں کی جیتی جاگتی تصویر تھیں۔ مولانا ابو محمد محمد اجمل نے اس کتاب کا سلیس اور شگفتہ ترجمہ کیا ہے۔ معمولی اردو جاننے والی خواتین اسے آسانی سے پڑھ اور سمجھ سکتی ہیں۔(ع۔م)

  • 74 #1123

    مصنف : صلاح الدین علی عبد الموجود

    مشاہدات : 22431

    امام سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ

    (بدھ 12 اکتوبر 2011ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #1123 Book صفحات: 378

    صلاح الدین علی عبدالموجود ایک نامور عرب مصنف ہیں جنھوں نے مسلمانوں کی نئی نسل کے سامنے صحابہ، محدثین اور اجل علما کی سیرتیں نئے اسلوب سے پیش کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے تاکہ وہ ان کے اوصاف کو اپنے کردار و عمل میں اجاگر کر سکیں۔ ’سیرت سفیان بن عیینہ‘ اس سلسلے کی ایک اہم کتاب ہے جس میں علم حدیث کے امام، یگانہ روز گار اور اپنے دور کی بے مثال اور منفرد شخصیت  سفیان بن عیینہ کی سیرت کا تذکرہ ہے، جن کاشمار تبع تابعین میں ہوتا ہے اور انھوں نے تابعین کرام اور اتباع تبع تابعین کے درمیان رابطے کا کام دیا۔ اس کتاب میں قارئین کو بیسیوں اسے راویان حدیث کے احوال، روشن واقعات اور اقوال پڑھنے کو ملیں گے جو یا تو ابن عیینہ کے شیوخ تھے یا ان کے شاگرد اور ہم عصر تھے یا ان کے خوشہ چین تھے۔ اس میں ابن عیینہ کی علمی مجلسوں کے دلچسپ احوال اور ان سے پوچھے گئے سوالات اور ان کے حکیمانہ جوابات بھی ہیں جو علم دین کی جستجو کرنے والوں کے دل و دماغ کو روشن کرتے ہیں۔ علم اور اہل علم سے آپ کی دلچسپی، آپ کے چند علمی مواخذات، تدلیس کے بارے میں آپ کانقطہ نظر اور حکمرانوں کے بارے میں آپ کی آراء بھی پیش کی گ...

  • 75 #1150

    مصنف : محمد صبحی بن حسن حلاق

    مشاہدات : 23724

    فقہ کتاب وسنت

    (جمعرات 06 اکتوبر 2011ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #1150 Book صفحات: 712

    زیر نظر کتاب یمن کے معروف عالم دین محمد صبحی بن حسن حلاق کی صحیح احادیث کی روشنی میں فقہی احکام و مسائل پر مشتمل ایک نہایت مستند تصنیف ہے۔ مولانا عمر فاروق سعیدی نے اس کتاب کانہایت رواں اور سلیس اردو ترجمہ کیا ہے۔ کتاب کا مدعا یہ ہے کہ مسلمان اپنے ہر عمل میں کتاب و سنت کے احکام کو ملحوظ رکھے۔ عام فقہی کتب کی طرح اس کتاب کا آغاز بھی ’کتاب الطہارۃ‘ سے کیا گیا ہے اس کے بعد نماز، روزہ، زکوۃ، حج اور نکاح و طلاق کے مسائل زیر بحث آئے ہیں۔ اسی طرح طب و لباس اور متعدد موضوعات کے احکام ومسائل بیان کرتے ہوئے جہاد پر ختتام کیا گیا ہے۔ تمام مسائل نہایت آسان اسلوب اور دلائل کی روشنی میں بیان کیے گئے ہیں تاکہ کم تعلیم یافتہ قاری بھی اس کو سمجھنے میں دقت محسوس نہ کرے۔ مسائل کی توضیح و بیان کے لیے صحیح دلیل پر اعتماد کیا گیا ہے اور مصنف نے فرقہ وارانہ تقلید سے دورے رہتے ہوئے کسی جماعت کے خلاف تعصب کا مظاہرہ نہیں کیا۔ دلائل کی تحقیق و تنقید، نصوص و اقوال کی ترجیح اور قول راجح کی مزید تائید کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ایک اہم بات یہ کہ تخریج احادیث اور صحت و ضعف کے لحاظ سے ہر ایک کے مرتبے کی نشا...

< 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 942
  • اس ہفتے کے قارئین 13675
  • اس ماہ کے قارئین 43739
  • کل قارئین50104211

موضوعاتی فہرست