ادارہ تحقیق و تصنیف اسلامی علی گڑھ

  • نام : ادارہ تحقیق و تصنیف اسلامی علی گڑھ
  • ملک : علی گڑھ

کل کتب 2

  • 1 #1664

    مصنف : ڈاکٹر محمد یسین مظہر صدیقی

    مشاہدات : 19585

    عہد نبوی ﷺ کا نظام حکومت

    (اتوار 01 جون 2014ء) ناشر : ادارہ تحقیق و تصنیف اسلامی علی گڑھ
    #1664 Book صفحات: 138

    جس طرح اسلام عقائد وایمانیات اورعبادات یعنی اللہ تعالیٰ اوراس کے بندوں کے درمیان تعلقات کا نظام پیش کرتاہے اسی طرح دنیاوی معاملات یعنی بندوں کے باہمی تعلقات کا نظام بھی عطا کرتا ہے ۔انسانی معاملات وتعلقات اگرچہ باہم مربوط متحد ہیں تاہم تفہیم وتسہیل کے لیے ان کو سیاسی،سماجی ،اقتصادی اورتہذیبی نظاموں کے الگ الگ خانوں میں تقسیم کیا جاتا ہے ۔ان میں سے ہر ایک نظام کے لیے اسلام نے تمام ضروری اور محکم اصول بیان کردیئے ہیں۔اسوۂ نبوی نے ان کی عملی فروعات بھی تشکیل دے دی ہیں او ر صحابہ کرام اور خلفاء عظام اور ان کے بعد اہل علم نے ان پرعمل کر کے بھی دکھایا ہے ۔زیر نظر کتاب ''عہد نبوی کا نظام حکومت''دراصل پر وفیسر یاسین مظہر صدیقی کی کتاب ''عہد نبوی میں تنظیم حکومت وریاست '' کا اختصار ہے اس میں اصل ضخیم کتاب کے تمام اہم نکات آگئے ہیں ۔کتاب کا آغاز عہد رسالت میں ریاست کے تدریجی ارتقاء سے ہوا ہے پھر فاضل مصنف آپﷺ کے دور ِمبارک کے شہری نظم ونسق،فوجی،نظام ، مالی اور مذہبی نظام جیسے موضوعات کو زیر بحث لائے ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کتا...

  • 2 #4912

    مصنف : ڈاکٹر صفدر سلطان اصلاحی

    مشاہدات : 6044

    تہذیب و سیاست کی تعمیر میں اسلام کا کردار

    (منگل 25 جولائی 2017ء) ناشر : ادارہ تحقیق و تصنیف اسلامی علی گڑھ
    #4912 Book صفحات: 836

    دنیا کی تمام تہذیبوں اور ثقافتوں کے مقابلے میں اسلام کی تہذیب و ثقافت بالکل منفرد اور امتیازی خصوصیات کی حامل ہے۔ اس کی بنیادی وجہ وہ اُصول و ضوابط اور افکار و نظریات ہیں جو نبی اکرم ﷺ نے اپنے اُسوہ حسنہ کے ذریعے اُمتِ مسلمہ کو عطا فرمائے ہیں۔ ثقافت کی تمام ترجہات میں اُسوہ حسنہ سے ہمیں ایسی جامع راہنمائی میسر آتی ہے جس سے بیک وقت نظری، فکری اور عملی گوشوں کا احاطہ ہوتا ہے۔ ایسی جامعیت دنیا کی کسی دوسری تہذیب یا ثقافت میں موجود نہیں ہے۔ زیر نظر کتاب’’تہذیب وسیاست کی تعمیر میں  اسلام کا کردار‘‘   23؍24 فروری 2014ءکو منعقدہ سیمنار میں پیش کیے گئے 40 مقالات کا مجموعہ ہے ۔ ڈاکٹر صفدر علی اصلاحی ومولانا  محمد جرجیس کریمی نے ان مقالات کو مرتب کیا ہے او ران کے حوالہ کی تکمیل کی ہے ۔ان مقالات میں تہذیب  اور سیاست کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔(م۔ا)

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 48663
  • اس ہفتے کے قارئین 127615
  • اس ماہ کے قارئین 563100
  • کل قارئین107229862
  • کل کتب8802

موضوعاتی فہرست