جمعیت اہل حدیث حیدرآباد انڈیا

  • نام : جمعیت اہل حدیث حیدرآباد انڈیا
  • ملک : India

کل کتب 5

  • 1 #480

    مصنف : جلال الدین قاسمی

    مشاہدات : 13316

    احسن الجدال بہ جواب راہ اعتدال

    (ہفتہ 11 جنوری 2014ء) ناشر : جمعیت اہل حدیث حیدرآباد انڈیا
    #480 Book صفحات: 200

    حیدر آباد شہر(انڈیا)  کے مشہور دیو بندی عالم دین  مولانا خالد سیف اللہ رحمانی  صاحب نے  ’’’راہ  اعتدال‘‘کے  نام سے   ایک  کتاب لکھی،  جس  میں  انہوں نے  چند مشہور مسائل  تقلید ،  اما م ابو حنیفہ کا مقام ،قراءت خلف الامام ،رفع الیدین ،آمین بالجھر ،مصافحہ کا مسنون طریقہ، عورتوں اور مردوں کی نماز میں فرق ،خواتین کا مساجد میں آنا  وغیرہ  جیسے  موضوعات پر خامہ فرسائی فرمائی ،اور انہوں   نے ان مسائل میں اپنے مذہب کے اثبات میں  آیات  قرآنیہ کی تحریف سے بھی گریز نہیں کیا اور اپنے موقف کی تائید میں ہر ہر قدم پر روایات ضعیفہ کاسہارا لیا اور  غیر مقلدیت   کوگمراہی  کا دروازہ کہا جبکہ معاملہ اس کے بر عکس ہے ساری خرابیوں اورگمراہیوں کی جڑ تو تقلید ہے ۔ زیر نظر  کتا ب ’’احسن الجدال بہ جواب راہ اعتدال ‘‘مولانا  حافظ جلال الدین  قاسمی  فاضل  دار العلوم دیو بند﷾ کی اہ...

  • 2 #645

    مصنف : جلال الدین قاسمی

    مشاہدات : 11815

    عورت اور اسلام

    (اتوار 12 جنوری 2014ء) ناشر : جمعیت اہل حدیث حیدرآباد انڈیا
    #645 Book صفحات: 92

    اللہ  تعالی نے  عورت کو معظم بنایا، لیکن جاہل انسانوں نےاسے لہب ولعب کاکھلونا بنا دیا اس کی بدترین توہین کی اور اس پر ظلم وستم کی انتہا کردی۔ تاریخ کے اوراق سے پتہ چلتاہے کہ ہر عہد میں عورت کیسے کیسے  مصائب ومکروہات جھیلتی رہی اور کتنی بے دردی سے کیسی کیسی پستیوں میں  پھینک دی گئی۔ لیکن جب اسلام کا ابر رحمت برسا توعورت کی حیثیت یکدم بدل گئی ۔محسن انسانیت جناب رسول اللہ  ﷺ  نے  انسانی سماج پر احسان ِعظیم فرمایا ۔عورتوں کو ظلم ،بے حیائی ، رسوائی اور تباہی کے گڑھے سے نکالا انہیں تحفظ بخشا ان کے  حقوق اجاگر کیے ماں،بہن ، بیوی اور بیٹی کی حیثیت سےان کےفرائض بتلائے  اورانہیں شمع خانہ بناکر عزت واحترام کی سب سےاونچی  مسند پر فائز کردیااور  عورت و مرد کے شرعی احکامات کو  تفصیل سے بیان کردیا ۔زیر نظر  کتا ب ’’عورت اور اسلام  ‘‘مولانا  حافظ جلال الدین  قاسمی تالیف  ہے  جس میں   انہوں  اسلام   میں عورت  کا مقام ومرتبہ بیان کرتے ہوئے  عورتوں کے احک...

  • 3 #845

    مصنف : جلال الدین قاسمی

    مشاہدات : 7855

    دل (قلب)

    (اتوار 09 فروری 2014ء) ناشر : جمعیت اہل حدیث حیدرآباد انڈیا
    #845 Book صفحات: 30

    وجود انسانی  کا مرکز دل ہے   انسانی  زندگی کی بقا کے لیے ضروری  ہے  کہ  اپنے  مرکز دل سے  اس کا  رابطہ برابر قائم رہے ، قلب ہی  وہ اولین  سرچشمہ ہے جہاں سے خیالات،احساسات ،جذبات اورارادوں کےجھرنے پھوٹتے  ہیں فساد اگر اس میں  آجائے تو پھر سارے کردار میں پھیل جاتا ہے  او راصلاح بھی اگر اس سرچشمہ کی ہوجائے تو ساری  سیرت سنور جاتی  ہے ۔ قلب درست ہو تو  یہی  اصل مربی  ومزکی ہے یہی مفتی  وجج ہے  یہی اگر بگڑ جائے  تو  باہر  کی کوئی امداد انسان کو نہیں سنوار سکتی  اور دل  انسانی  جسم  کا اہم  او رکلیدی  عضو ہے جو جسم  انسانی  کی طرح فکروعمل میں بھی  بنیادی  کردار کرتا ہے  اس لیے  قرآن  وحدیث  کی نظر میں  قلب کی درستی  پر انسانی  عمل  کی درستی کا  انحصار  ہے  نبی  کریم  ﷺ نے  فرمایا یاد رکھو!کہ جسم میں گوشت کا ایک ٹکڑا ہے&nb...

  • 4 #1486

    مصنف : جلال الدین قاسمی

    مشاہدات : 8109

    تفسیر آیت الکرسی

    (جمعرات 13 فروری 2014ء) ناشر : جمعیت اہل حدیث حیدرآباد انڈیا
    #1486 Book صفحات: 26

    نبی کریم ﷺ کی متعدد احادیث  سے ثابت  ہے کہ  آیۃ الکرسی قرآن  کریم  کی عظیم ترین آیت ہے اس لیے  کہ  اس میں باری تعالیٰ کی توحید اس کی عظمت اوراس کی صفات کا بیان  ہے حضرت ابی بن کعبؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول ﷺ نے فرمایا کہ آیۃ الکرسی قرآن کریم کی عظیم ترین آیت ہے  اور حضرت انس بن مالک ؓ سے   روایت ہے کہ  رسو ل اللہ ﷺ نے  فرمایا کہ آیۃ الکرسی ایک چوتھائی قرآن  ہے ۔زیر تبصرہ کتابچہ  قرآن مجید کی  اسی  ایت (آیۃ الکرسی) کی  تفسیر پر مشتمل ہے  جس میں   مصنف نے فضیلۃ  آیۃ الکرسی  اور   آیۃ الکرسی کی افضلیت کے سبب کو    بڑے احسن انداز سے  احادیث کی  روشنی میں بیان کیا ہے  اللہ تعالٰی مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے او ر  اسے عوام الناس کے لیے نفع  بخش بنائے ۔ (آمین)(م۔ا)
     

  • 5 #1549

    مصنف : جلال الدین قاسمی

    مشاہدات : 7519

    تفسیر سورۃ الاخلاص

    (جمعہ 18 اپریل 2014ء) ناشر : جمعیت اہل حدیث حیدرآباد انڈیا
    #1549 Book صفحات: 99

    سورۂ اخلاص قرآن کریم کی مختصر اور اہم ترین سورتوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ ایک تہائی قرآنی موضوعات کا احاطہ کرتی ہے اور توحید کا محکم انداز میں اثبات کرتی ہے۔ اس کےشان نزول کے سلسلے میں مسنداحمدمیں روایت ہے کہ مشرکین نے حضورﷺ سے کہا اپنے رب کے اوصاف بیان کرو، اس پر یہ سورۃ نازل ہوئی ۔اور اس سورۃسے محبت جنت میں جانے کا باعث ہے اسی لیے بعض ائمہ کرام نماز میں کوئی سورۃ پڑھ کر اس کے ساتھ سورۃ اخلاص کو ملاکرپڑھتے ہیں صحیح بخاری میں ہے کہ حضورﷺنے ایک لشکر کو کہیں بھیجا جس وقت وہ پلٹے تو انہوں نے آپ ﷺ سے کہا کہ آپ نے ہم پر جسے سردار بنایا تھا وہ ہر نماز کی قرات کے خاتمہ پر سورۃ قل ھواللہ پڑھا کرتے تھے، آپ نے فرمایا ان سے پوچھو کہ وہ ایسا کیوں کرتے تھے؟ پوچھنے پر انہوں نے کہا یہ سورۃ اللہ کی صفت ہے مجھے اس کا پڑھنا بہت ہی پسند ہے ،حضورﷺنے فرمایا انہیں خبر دو کہ خدابھی اس سے محبت رکھتا ہے۔اور اسی طر ح ایک دوسری روایت میں ہے کہ ایک انصاری مسجد قبا کے امام تھے،ان کی عادت تھی کہ الحمد ختم کرکے پھر اس سورۃ کو پڑھتے، پھر جونسی سورۃ پڑھنی ہوتی یا جہاں سے چاہتے قرآن پڑھتے۔ایک...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 76769
  • اس ہفتے کے قارئین 76769
  • اس ماہ کے قارئین 76769
  • کل قارئین111684097
  • کل کتب8856

موضوعاتی فہرست